"Layalpur Post" Global News, Views and Current Affairs. Daily News Updates

Your Comments

امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا امریکا کینیڈا میں اختلاف رائے کا بھارتی پروپیگنڈا مسترد

واشنگٹن : امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان نے امریکا کینیڈا میں اختلاف رائے کا بھارتی پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے کینیڈا سے مکمل حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر جیک سلیوان نے بریفنگ دیتے ہوئے بھارت پر کینیڈا کے سنگین الزامات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا جب بات بنیادی اصولوں اوردفاع کی ہو تو امریکا کسی ملک کو رعایت نہیں دیتا۔ جیک سلیوان نے بھارت پر الزامات کے معاملے پر کینیڈا سے کشیدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان اس معاملے پر کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکامکمل طورپر کینیڈا کے ساتھ ہے۔

یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے، کینیڈین خدشات پر انویسٹی گیشن کو قریب سے دیکھ رہے ہیں ، ہم معاملے کی تہہ تک جاناچاہتے ہیں۔کینیڈا اور بھارت کےحکام سےرابطےمیں ہیں، چاہتے ہیں تحقیقات کو آگے بڑھایا جائے تاکہ مجرموں کااحتساب کیا جاسکے۔