"Layalpur Post" Global News, Views and Current Affairs. Daily News Updates

نگران وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب، پاک بھارت محاذ آرائی کا امکان

بھارت نے کشمیری رہنما میر واعظ عمر فاروق کو 4 سال بعد رہا کر دیا

Your Comments

نگران وزیراعظم کا اقوام متحدہ میں خطاب، پاک بھارت محاذ آرائی کا امکان

اقوام متحدہ (تجزیہ عظیم ایم میاں) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان جنر ل اسمبلی کے محاذ پر سفارتی کشیدگی میں اضافہ اور جوابی تقریروں کا ماحول پیدا ہوگیا ہے ،دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے کیخلاف جوابی تقریرکے مناظر پہلے بھی دیکھے جاچکے ۔

نگراں وزیراعظم نے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں پر بھارت کے سفاکانہ مظالم اور دیگرکارروائیوں کے ذکر کے ساتھ ساتھ بھارت کے اپنے مسلمان ، عیسائی اور دیگر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے بھارتی شہریوں کی سو چی سمجھی اور منصوبے کے تحت ان کی نسل کشی (GENOCIDE)کی مہم کو ایسے وقت میں بے نقاب کیا ہے کہ جب بھارتی ایجنسی ’’را‘‘اور کینیڈا میں بھارتی سفارتکاروں کی ملی بھگت سے کینیڈ ین سکھ شہری کے قتل میں رول کے باعث نہ صرف کینیڈا ،

بھارت، تعلقات میں انتہائی کشیدگی پیدا ہو چکی ہے جبکہ امریکا اور یورپی ممالک کی جانب سے کینیڈا کے موقف کی حمایت میں بیانات نے مغرور بھارتی وزیراعظم کے غم و غصہ میں مزیدپر یشانی اور عالمی رسوائی میں اضافہ کردیا ہے ۔