"Layalpur Post" Global News, Views and Current Affairs. Daily News Updates
 

وارم اَپ میچ؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈکپ 2023ء کے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو  قومی ٹیم کا آغاز اچھا نہ رہا، اوپنر امام الحق 10 گیندوں پر محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے 144 رنز پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کا اسکور مستحکم کیا۔ کپتان بابراعظم 80 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ بعد ازاں وکٹ کیپر محمد رضوان اور سعود شکیل نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی اور 159 رنز کی شراکت داری قائم کی، پھر سعود شکیل 75 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، دوسرے اینڈ پر محمد رضوان نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 94 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔

بعد ازاں شاداب خان 16 رنز کی اننگز کھیل کر 338 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، پاکستان نے مقررہ پچاس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔ محمد رضوان 103 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوکر نمایاں بلے باز رہے جبکہ بابر اعظم 80 اور سعود شکیل نے 75 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے 2 جبکہ میٹ ہینری، جیمز نیشم اور لوکی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کے 346 رنز ہدف کے تعاقب میں کیویز کو اچھا آغاز نہ مل سکا اور حسن علی نے دوسرے اوور میں ڈیون کانوے کو 4 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔

بعد ازاں نیوزی لینڈ کے بلے بازوں نے محتاط انداز سے بیٹنگ کی اور 346 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 45ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا نے 97 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ ڈیرل مچل 59 اور کین ولیم سن 54 رنز بنا کر ریٹائر ہوئے۔ کپتان ٹام لیتھم نے 18 رنز بنائے گلین فلپس نے 3 اور ڈیون کانوے صفر پر آوٹ ہوئے۔ مارک چیپ مین نے 65 اورجیمی نیشم 33 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے اسامہ میر نے دو جبکہ وسیم جونیئر ، حسن علی، سعود شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دونوں کے درمیان میچ 18 ویں اوور میں بارش کے بعد روک دیا گیا تھا تاہم 45 منٹ کے وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا۔ قبل ازیں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا 15 رکنی اسکواڈ کے ہمراہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھلیں گے، میگا ایونٹ سے قبل تمام کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ اس موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ کوشش کریں گے پاکستان کیخلاف کنڈیشز سے ہم آہنگ ہوکر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کریں۔انجری سے واپس آنے والے کیوی کپتان کین ولیمسن کو میچ میں کروایا گیا ہے انکی جگہ ٹام لیتھم قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔

پاکستان کا اسکواڈ:

کپتان بابراعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد وسیم، جونیئر، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، افتخار احمد اور محمد نواز شامل ہیں۔