"Layalpur Post" Global News, Views and Current Affairs. Daily News Updates

Your Comments

سعودی عرب: معروف شاہراہ بلاک کرنے والوں کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل

سعودی عرب کے شہر ریاض میں جان بوجھ کر مصروف ترین شاہراہ کو بلاک کرنا دو افراد کو مہنگا پڑگیا، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان میں ایک سعودی جبکہ دوسرا یمنی شہری ہے۔ ادارہ امن عامہ کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ شہر کی معروف ترین شاہراہ کو دو افراد نے اپنی گاڑیوں سے بند کردیا ہے، جس کے باعث بدترین ٹریفک جام ہو گیا ہے۔

پولیس ٹیم جائے وقوعہ پراطلاع ملتے ہی پہنچ گئی، فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا، جبکہ گاڑی کو تحویل میں لے لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے خلاف آداب عامہ کی خلاف ورزی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان کو سعودی قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔