"Layalpur Post" Global News, Views and Current Affairs. Daily News Updates

Your Comments

جنت کی سیڑھی‘ سے گر کر برطانوی شخص ہلاک

برطانوی سیاح آسٹریا کے پہاڑ پر ایک تنگ سیڑھی پر چڑھتے ہوئے 90 میٹر سے زیادہ نیچے گرنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ علاقہ دلکش اور خوبصورت تصاویر کے خواہشمند سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ یہاں موجود سیڑھی کو مقامی طور پر ’جنت کی سیڑھی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق 12 ستمبر کو 42 سالہ شخص سیڑھی پر اکیلا چڑھ رہا تھا اور اس دوران وہ پھسل کر نیچے وادی میں گرگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد پولیس اہلکاروں اور ریسکیو ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچا تاہم اس شخص کو بچایا نہیں جاسکا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے تھوڑی دیر بعد ریسکیور اہلکاروں نے برطانوی سیاح کی لاش نکال لی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حادثے سے متعلق حکام نے کسی تیسرے فریق کی غفلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کے وقت برطانوی سیاح مکمل طور پر اکیلا تھا۔