"Layalpur Post" Global News, Views and Current Affairs. Daily News Updates

ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان شدید مشکلات کا شکار ہے:وزیراعظم

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو ہم بھی کریں گے، سعودی ولی عہد

ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیے تو ہم بھی کریں گے: سعودی ولی عہد

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا ہے کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کیے توہم بھی کریں گے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں سعودی ولی عہد محممد بن سلمان نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوئے تو سعودی عرب بھی سیکورٹی اور طاقت کے توازن کے لیے جوہری ہتھیار حاصل کرے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جو ملک بھی جوہری ہتھیار حاصل کرتا ہے اور باقی دنیا کے ساتھ متصادم ہوگا۔جوہری ہتھیار حاصل کرنا بیکار ہے کیونکہ اسے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ دنیا ایک نئے ہیروشیما کو برداشت نہیں کرسکتی۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ اسرائیل سے سعودی عرب کا فی الحال کوئی تعلق نہیں ہے۔ مسئلہ فلسطین اہم ہے اسے دو طرفہ تعلقات کو بحال کرنے کی کوششوں کے دوران حل ہونا چاہیے۔ فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ امریکی اور غیر ملکی کمپنیاں آئیں اور مشرق وسطیٰ میں محفوظ ماحول میں سرمایہ کاری کریں۔ سعودی عرب امریکا سے ہتھیار خریدنے والے 5 بڑے ممالک میں شامل ہے۔