الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستوں کی تعداد برقرار رکھنے کا فیصلہ
لندن ۔26ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سےبرطانیہ کےوزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران بات چیت میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بشمول کثیر جہتی دوطرفہ تعلقات اور پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پر توجہ مرکوز کی گئی۔پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں فریقوں نے باہمی مفاد کے تمام شعبوں پر محیط تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور تاریخی تعلقات کو مضبوط بنانے میں 16لاکھ برطانوی نژاد پاکستانیوں کے تعمیری کردار کو سراہا۔
برطانوی وزیر خارجہ نےافغانیوں کی میزبانی اور ان کی آبادکاری کے لیے پاکستان کی حمایت کو سراہا۔وزیراعظم نے برطانیہ کے وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔