"Layalpur Post" Global News, Views and Current Affairs. Daily News Updates

شرح مبادلہ کو ایکسچینج کمپنیوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا، یونس ڈھاگا

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستوں کی تعداد برقرار رکھنے کا فیصلہ

Your Comments

چیف آف آرمی سٹاف سے ڈاکٹر آزاد مارشل کی مسیحی برادری کے 13 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات

راولپنڈی۔25ستمبر2023 (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے ناظم/صدر بشپ (چرچ آف پاکستان اور بشپ آف رائیونڈ) ڈاکٹر آزاد مارشل نے مسیحی برادری کے 13 رکنی وفد کے ہمراہ یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں مذہبی اور بین المذاہب ہم آہنگی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے قومی ترقی میں پاکستانی کرسچن کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور معیاری تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور انسان دوست خدمات کے فروغ اور مادر وطن کے دفاع کے لیے ان کی جانب سے ادا کیے گئے شاندار کردار کو سراہا۔

انہوں نے مسیحی برادری کے لیے گہرے احترام کا اظہار کیا اور متحدہ اور ترقی پسند پاکستان کے لئے قائد کے حقیقی وژن پر عمل کرنے کے لیے معاشرے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمی چیف نے اس بات زور دیا کہ اسلام امن کا مذہب ہے اور اسلام اور معاشرے میں عدم برداشت اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ مہذب معاشرے میں کسی کو قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مسیحی برادری کے ارکان نے دہشت گردی سے نمٹنے اور ملک میں اقلیتوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے آرمی چیف کے اس اقدام کو پاکستانی اقلیتوں کے لیے ایک تحریک کے طور پر سراہا کہ وہ قوم کی تعمیر میں زیادہ سے زیادہ فعال حصہ لیں اور ایک مربوط اور روادار معاشرے میں اپنے اعتماد کو بحال کریں۔