الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کی موجودہ نشستوں کی تعداد برقرار رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی خصوصی ہدایت پر مختلف علاقوں میں ڈینگی سپرے اور فوگنگ کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے ڈینگی سپرے اور فوگنگ کی نگرانی کی ۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اینٹی ڈینگی ٹیموں نے نمل یونیورسٹی ، پی ٹی وی ہوم آفس ایچ نائن ، فیصل مسجد، ایم این اے ہوسٹل ، کنسٹرکشن ایونیو ہائی کورٹ بلڈنگ اسلام آباد اور ایف نائن پارک میں ڈینگی سپرے اور فوگنگ کی۔
ترجمان آئی سی ٹی ڈاکٹر محمد عبداللہ تبسم کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں بڑھتے ڈینگی بخار کی وجہ سے ڈینگی وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں اور کوڑا کرکٹ اٹھانے اور ورک شاپس ، ٹائر شاپس سمیت کسی بھی جگہ پر پانی جمع نہ ہونے دیا جائے
، اس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے آگاہی مہم بھی شروع کی جائے اور اسلام آباد کے سکول ، کالجز میں ڈینگی سپرے کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مہلک وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ہرممکن وسائل کا استعمال کیا جائے گا، دیہی علاقہ اسلام آباد ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور شہریوں کی جان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام ہماری ترجیح ہے۔