"Layalpur Post" Global News, Views and Current Affairs. Daily News Updates

Your Comments

اینڈرائیڈ فون:گوگل نے ختم کیاگیا فیچر دوبارہ متعارف کروانے کا فیصلہ

اینڈرائیڈ فونز میں ایک وقت تھا کہ ’لاک سکرین‘ پر ’ویجٹس‘ ہوا کرتے تھے تاہم گوگل کی طرف سے عرصہ ہوا، یہ ویجٹس ختم کر دیئے گئے۔ اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ گوگل کی طرف سے اینڈرائیڈ 14میں یہ فیچرز دوبارہ مہیا کیا جا رہا ہے۔

یہ فیچر اینڈرائیڈ 14کے’بیٹا‘(Beta) ورژن میں ممکنہ طور پر شامل کیا جا چکا ہے۔ ’ایکس ڈی اے ڈویلپرز‘ کے سابق چیف ایڈیٹر مشعال رحمان کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ 14کے ’بیٹا‘ ورژن میں نیا ”سسٹم یو آئی فلیگ‘ دیکھا گیا ہے جس کا نام ’ویجٹس آن کی بورڈ‘ ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گوگل کی طرف سے ’لاک سکرین ویجٹس‘ دوبارہ متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

مشعال رحمان کا کہنا ہے کہ یہ فیچر اینڈرائیڈ 14کے گوگل پکسل فونز کے لیے تیار ہونے والے ورژن میں دیکھا گیا ہے۔ چنانچہ غالب امکان ہے کہ یہ فیچر خصوصی طور پر گوگل کے اپنے پگسل سمارٹ فونز میں دستیاب ہو گا۔ واضح رہے کہ ایپل کی طرف سے گزشتہ سال اپنے آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس‘ میں ’لاک سکرین ویجٹس‘ متعارف کرائے گئے تھے۔