مٹھی بھر چاہت ‘‘کی ریکارڈنگ کا نیا سپل کراچی میں جاری
لاہور(فلم رپورٹر) ڈائریکٹر زیب چوہدری کی نئی ڈرامہ سیریل ’’مٹھی بھر چاہت ‘‘کی ریکارڈنگ کا نیا سپل کراچی میں جاری ہے ۔ڈرامہ سیریل ’’مٹھی بھر چاہت ‘‘کے مرکزی کردار آغا علی اور ریشم ادا کررہے ہیں جبکہ اس میگا پراجیکٹ کو سورج بابا نے تحریر کیا ہے۔
اداکارہ و ماڈل مومنہ بتول بھی اس ڈرامہ سیریل میں ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی ۔مومنہ بتول نے ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس ڈرامہ سیریل میں میرا کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے میں نے ہمیشہ ان ڈراموں میں اداکاری کو ترجیح دی ہے جن میں کچھ کردکھانے کا موقع ہوتا ۔
ایک سوال کے جواب میں مومنہ بتول نے بتایا کہ ڈرامہ سیریل ’’مٹھی بھر چاہت ‘‘کی ریکارڈنگ لاہور کے بعد کراچی میں جاری ہے ۔اس ڈرامے کے ایک سپل کی ریکارڈنگ لاہور میں مکمل ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نجی چینل سے پیش کی جانے والی ڈرامہ سیریل ’’نور بی بی‘‘میں میری اداکاری کو پسند کیا جا رہا ہے اس پراجیکٹ میں ایک منفرد کردار ادا کیا ہے۔