ممبئی:زرین خان نے مداح پر تھپڑوں کی بارش کردی
ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے مداح پر تھپڑوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک شخص نے بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کو چھونے کی کوشش کی جس پر زرین خان نے اسے تھپڑ دے مارا پھر وہاں موجود افراد نے بھی مداح کی خوب دھلائی کی۔
رزرین خان نے بھارتی شہر اورنگ آباد میں ایک اسٹور کی لانچنگ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئی تھیں جہاں ان کے گرد لوگوں کا ہجوم اکٹھا ہوگیا تھا۔اسٹور کی لانچنگ تقریب میں شرکت کرنے کے بعد جب وہ تاہم گارڈز کی مدد سے وہ گاڑی کی طرف بڑھ رہی تھیں کہ ایک مداح نے انہیں غیراخلاقی طریقے سے چھوا جس پر اداکارہ نے اس کی خوب پٹائی کی۔