زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی عدالتی کارروائی 27 اپریل تک مؤخر کر دی۔
زرداری پر فردِ جرم 25 مارچ کو عائد ہو گی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس کے ملزمان کو آج طلب کر رکھا تھا۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث آج سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی گئی۔ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت اس سے قبل گزشتہ سماعت پر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کے لیے آج کی تاریخ مقرر کی تھی۔