فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف

لاہور: پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ضرورت تھی تو پی ٹی آئی سے اتحاد ہوگیا لہذا الیکشن کے بعد ضرورت پڑی تو عمران خان سے اتحاد ہوجائے گا۔ لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا، بینظیر بھٹو اور ذوالفقار علی بھٹو جمہوریت کو مضبوط کرنے کی خاطرشہید ہوئے لیکن میاں صاحب نے مغل بادشاہ اور شہزادہ سلیم بن کر ہماری جمہوریت کے لیے کی گئی جدوجہد کمزور کردی، اب ہمارے پاس کمزور جمہوریت ہے جسے کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے، اس سے بڑا سانحہ کیا ہوگا ملک کے لیے۔ ’’ اپوزیشن اور حکومت دونوں میں بیٹھنے کیلیے تیار ہیں ‘‘ آصف زرداری نے کہا کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے، سینیٹ الیکشن میں ضرورت تھی تو پی ٹی آئی سے اتحاد ہوگیا لہذا الیکشن کے بعد ضرورت پڑی تو عمران خان سے اتحاد ہوجائے گا، ہم اپوزیشن اور حکومت دونوں میں بیٹھنے کے لیے تیار ہیں، ہم نے پہلے بھی حکومت کی ہے، ہمیں وزیراعظم ہاؤس دیکھنے کا کوئی شوق نہیں، انہوں نے نہیں دیکھا لہذا انہیں وزیراعظم ہاؤس دیکھنے کی جلدی ہے۔ ’’ ساری خلائی مخلوق میاں صاحب کے ساتھ چلتی رہی ہیں ‘‘ سابق صدر نے کہا کہ خلائی مخلوق کے بارے میں پہلے میاں صاحب بتائیں کیوں کہ وہ نہ صرف ان کو استعمال کرتے رہے ہیں بلکہ ان کے خلائی مخلوق کے ساتھ قریبی تعلقات بھی رہے ہیں، 1988 میں چھانگا مانگا، حمید گل سمیت دیگر اداکاروں کے ساتھ یہ رہے ہیں جب کہ اصغر خان کیس میں بھی ان کا اہم کردار ہے اور یہ ساری خلائی مخلوق ان کے ساتھ چلتی رہی ہیں۔

الیکشن کے بعد ضرورت پڑی تو عمران خان سے اتحاد ہوسکتا ہے، آصف زرداری