
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج آزادی صحافت کا عالمی دن منایا جارہاہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے 3 مئی کو ہر سال آزادی صحافت کا دن منایا جاتا ہے اور اس کامقصد صحافت کے بنیادی اصولوں کی موجودہ صورتحال پر اعتماد کا اظہار کرنا ہےاور دنیا میں صحافت کی موجودہ صورتحال کی شکل کو پیش کرنا ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد صحافتی فرائض کے دوران قتل، زخمی یا متاثر ہونے والے صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور انہیں خراج عقیدت و تحسین پیش کرنا ہے۔