برطانوی شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی شہزادہ چارلس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ کلیرنس ہاوَس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 71 سالہ شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کا پتہ چل گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق تخت کے وارث شہزادہ چارلس کو اتوار کے روز ہلکی علامات ظاہر ہونا شروع ہوگئی تھیں اور پیر کے روز ان کا معائنہ کرایا گیا جس کے نتائج منگل کی رات سامنے آئے۔رپورٹس کے مطابق شہزادہ چارلس اسکاٹ لینڈ میں اپنی اہلیہ ڈچز آف کارن وال کے ساتھ الگ تھلگ رہ رہے ہیں۔ شہزادہ کی اہلیہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
کلیرنس ہاوّس سے جاری بیان کے مطابق شہزادہ چارلس کے اندر معمولی علامات ظاہر ہوگئی ہیں لیکن وہ خود کو صحت مند محسوس کررہا ہے اور پچھلے کئی دنوں سے گھر سے کام کررہے ہیں۔