پاناما لیکس؛ عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف دستاویزات اورشواہد جمع کرادیے۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے تاہم پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مسلمانوں کو ہراساں کرنا چھوڑدیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ ’وہ یہ کہناچاہتے ہیں کہ ایسا مت کریں، یہ خطرناک ہے کیونکہ وہ اس ملک کو اکٹھاکرنے جارہے ہیں۔ لاہور پریس کلب کے نئے ارکان کےلئے جرنلسٹ کالونی فیز 2 کی منظوری دے دی گئی ہے۔

راولپنڈی: پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشز (ڈی جی ایم اوز) کا ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان نے ایل او سی پر بھارت کی جانب سے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے جس میں پاک فوج کے ڈی جی ایم او نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کا مسئلہ اٹھایا جب کہ بھارتی فوج کی طرف سے ایل او سی کراسنگ کو جواز بنا کر شہریوں پر جان بوجھ کر فائرنگ پر بھی بات کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ رواں سال بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ سے 219 بے گناہ شہری شہید ہوئے جس میں 112 خواتین اور 20 بچے بھی شامل ہیں، بھارتی فورسز کی کارروائیاں ایل او سی پر صورتحال مزید کشیدہ کرنے کا باعث ہیں، بھارت کے اس طرح کے غیر پیشہ ورانہ اور غیر اخلاقی اقدامات امن کے لیے نقصان دہ ہیں۔

ڈی جی ایم او نے مزید کہا کہ دیرپا امن کے لیے بھارت فائربندی کے معاہدے پر عمل کرے اور الزام تراشی کے بجائے اپنا قبلہ درست کرے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا تھا۔