- حکومت کا آصف زرداری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ - لاڈلے کے پھٹے ڈھولوں سے ڈرنے والے نہیں ان کا مقابلہ کریں گے، آصف زرداری - بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے 6 رکنی کمیٹی قائم - پاکستان دنیا کے 10 بہترین سیاحتی ممالک کی فہرست میں شامل - العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا بڑھانے کیلئے نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے - چیف جسٹس پاکستان نے پنجاب حکومت پر میرٹ کے خلاف ڈاکٹرکی تقرری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ ہے نئی حکومت کا میرٹ اور یہ ہے نیا پاکستان - سال 2018 ؛ گرین شرٹس ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں چھائے رہے - اسلام آباد میں قطر کے پہلے ویزا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا - بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، مستحق خواتین کیلئے ہر 3 ماہ بعد 5ہزار
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com

مودی کا ملک بھر میں 21 روز کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

آئی ایم ایف اور عالمی بینک کا پاکستان سمیت کورونا سے متاثرہ ممالک کی فوری مدد کا اعلان

صدر ٹرمپ کو امریکا میں ایسٹر سے قبل کورونا کے خاتمے کی امید

واشنگٹن: اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے بے تاب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماہرین صحت کی تجاویز کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک میں شٹ ڈاؤن اور سماجی دوری کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

امریکی خبر رساں ادارے ’فوکس نیوز‘ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا شٹ ڈاؤن کے لیے نہیں بنا ہے، میں ایسا ملک چاہتا ہوں جہاں سماجی اور معاشی سرگرمیاں جاری ہوں۔ مجھے اس حوالے سے ایسٹر سے قبل روشنی نظر آتی ہے۔ ایسٹر پر گرجا گھروں کو بھرا ہوا دیکھنا چاہتا ہوں۔ امریکی صدر نے انتخابی مہم کی بحالی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دی جارہی ہے، جتنے افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں اس سے زیادہ تو امریکا میں گاڑیوں کے حادثوں میں ہلاک ہوجاتے ہیں تو کیا ہم آٹو موبائل کمپنیوں کو گاڑیاں بنانے سے روک دیں گے۔

ایک جانب تو صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسٹر سے قبل شٹ ڈاؤن اور سماجی دوری کے خاتمے اور ملک میں انتخابی مہم کی بحالی کے خواہش مند ہیں تو دوسری جانب نیو یارک کے گورنر نے کورونا وائرس کی وبا کو تیز رفتار ’بلٹ ٹرین‘ سے تشبیہہ دیکر سخت پابندیوں اور اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ اپنے بیانات پر یوٹرن لینے کے لیے مشہور صدر امریکی صدر ایسٹر سے قبل کورونا وائرس کے خاتمے کے بیان سے پیچھے ہٹ گئے اور ماہر وبائی امراض کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ گرجا گھروں میں اجتماعات کا فیصلہ حالات میں بہتری آنے کے بعد کیا جائے گا-

تاہم ایسا صرف مخصوص علاقوں میں ہوگا۔ واضح رہے کہ رواں برس امریکا میں صدارتی انتخاب ہونا ہے جس کے لیے صدر ٹرمپ نے ملک بھر میں ریلیاں منعقد کرنے کا شیڈول بھی ترتیب دے دیا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے عائد شٹ ڈاون کے باعث انتخابی ریلیاں منسوخ کرنا پڑی ہیں۔

امریکا کورونا وائرس کا سب سے بڑا عالمی مرکز بن سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

جرمنی کی فوج کیلیے 60 لاکھ ماسک لانے والا بحری جہاز کینیا میں لاپتا

انڈونیشیا کی آزادی، انقلاب، نیو گینیا تنازعہ پر اقوام متحدہ کی قرارداد

کینیا میں کورونا سے بچنے کیلیے ڈیٹول پینے والے 59 افراد ہلاک

شاہ سلمان سخت بیمار، کعبہ کے اِرد گرد دیوار کس مقصد کے لیے لگائی گئی