فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف

نیویارک/واشنگٹن (اے این این+ اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئٹرس نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ ایران سے کیے جانے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے باہر نہ نکلے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے خبردار کیا اگر معاہدہ باقی نہ رہا تو اس صورت میں جنگ کا خطرہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا 2015 میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کو ختم نہیں کیا جانا چاہیے جب تک اس سے بہتر متبادل سامنے نہیں آتا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو سابق امریکی صدر اوباما کے دور میں کئے جانے والے اس معاہدے کے ناقد ہیں اور اس معاہدے کو'پاگل پن' قرار دے چکے ہیں۔ ٹرمپ آنے والے ہفتوں میں یہ فیصلہ کرنے والے ہیں کہ وہ 2015 میں ہونے والے اس معاہدے میں شامل رہیں یا نہیں۔

دوسری جانب یورپی ممالک کے رہنما صدر ٹرمپ کو قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ جوہری معاہدے کو منسوخ نہ کریں۔ ایران نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پرامریکہ کے جوہری معاہدے سے دستبردار ہونے کے بعد وہ کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے۔ہم بھی ڈیل ختم کر دیں گے ۔

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان محمد باقر نوبخت نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایٹمی معاہدے سے ممکنہ طور پر امریکہ کے نکلنے کے بعدکی صورت حال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیاری کر چکی ہے۔آئی این پی کے مطابق ترجمان چینی وزارت خارجہ واچھن نے کہا ایران سے جوہری معاہدہ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

امریکہ ایرانی جوہری معاہدہ سے نہ نکلے ورنہ جنگ کا خطرہ ہوسکتا ہے