فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف

 شمالی کوریا باز نہ آیا تو اسے ختم بھی کیا جاسکتا ہے- ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا باز نہ آیا تو اسے ختم بھی کیا جاسکتا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران شمالی کوریا کو خبردار کیا ہے کہ اگر شمالی کوریا باز نہ آیا تو اس کا حشر بہت برا ہوگا جب کہ شمالی کوریا کو ختم بھی کیا جاسکتا ہے، انہوں نے لیبیا کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا کے لیے لیبیا کا ماڈل سامنے رکھا جائے۔

امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اور شمالی کوریا کے حکام اگلے ماہ سفارتی سربراہی اجلاس کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ شمالی کوریا اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی تاریخی ملاقات سے قبل ہی کم جونگ نے اس ملاقات کو ختم کرنے کی دھمکی دی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کم جونگ ان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگرچہ وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں کے پروگرام کو چھوڑ کر طاقت میں رہیں گے لیکن انہوں نے کم جونگ ان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ امریکا کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرے گا تو یہ ان کا آخری فیصلہ قرار دیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب مبصرین کا کہنا ہے کہ لیبیا میں سی آئی اے نے بغاوت کرائی تھی اور لیبیا کے صدر معمر قذافی کو قتل کر کے سڑکوں پر گھسیٹا گیا تھا۔