فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف

امریکی صدر نے شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقات منسوخ کردی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12 جون کو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ انُ سے ہونے والی ملاقات منسوخ کردی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ماہ سنگاپور میں شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ ہونے والی ملاقات منسوخ کردی جب کہ اس حوالے سے کم جونگ انُ کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا گیا ہے ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے رہنما کو بھیجے گئے خط میں لکھا کہ افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ حالیہ دنوں میں شمالی کوریا کی جانب سے آنے والے بیانات جارحیت پر مبنی تھے جس سے لگتا ہے موجودہ حالات ملاقات کے لیے سازگار نہیں۔