
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکی صدر نے کوروناو ائرس کا علاج بتا دیا - ملیریا کی ایک پرانی دوا کو مددگار قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کا کہنا ہے کہ ملیریا کی ایک پرانی دوا کورنا وائرس کے خلاف مدد گار ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ چند دنوں میں کورونا وائرس کی ویکسئین میں کامیابی کا اعلان کریں گے۔ شہریوں کو کورونا وائرس معاشی انجام سے محفوظ رکھیں گے۔ کورونا وائر س سے نمٹنے کیلئے کوششیں کی جار ہی ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کا کہا کہ یہ وائرس شدید گرمی میں مر جائے گا۔ کلورو کوائن کورونا کے خلاف مددگار ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وباء کے باعث ملازمین کے لئے تنخواہ کے ساتھ میڈیکل لیو کی پہلے سے مقررہ معیاد بڑھانے، بے روزگاری انشورنس میں اضافے اور مفت ٹیسٹ کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے ریلیف پیکج پر دستخط کر دیئے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق سینیٹ نے گزشتہ روز بل کے حق میں90 ووٹ پڑے جبکہ 8 ووٹ مخالفت میں آئے اور 2 ریپبلیکنز سینیٹرز نے کورونا وائرس کی وجہ سے از خود دوسروں سے علیحدہ ہونے کے باعث ووٹ نہیں دیئے۔ سینیٹ کے اکثریتی رہنما مچ میک کونل اور ریپبلیکن رہنما کینٹوکے نے کہا کہ اگرچہ اس بل سے بہت سے امریکیوں کی مدد نہیں ہو سکتی اور چھوٹے کاروباری حضرات کے لیے مزید غیریقینی صورتحال ہے لیکن وہ پھر بھی اس بل کی حمایت کریں گے۔
واضح رہے اس سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کورنا کی روک تھام کے لیے تیار کی جانے والی ویکسین ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ اس حوالے سے ہونے والے تجربات کے نتائج جلد ہی سامنے آئیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ رواں سال کے آٹھویں مہینے تک کرونا وائرس سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔