
پاکستان میں کورونا کے 43 ہزار 168 مصدقہ کیسز، جاں بحق افراد 923 ہوگئے

مظفر آباد (لائلپورپوسٹ) - آزاد کشمیر میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ، اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق خان نے نرمی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔
آزاد کشمیر میں رات 12 بجے سے مکمل لاک ڈاؤن بحال کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیاء ضروریہ میڈیکل اسٹور طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات ہیں، جو عوام کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات عید کی شاپنگ کرنے کے متقاضی نہیں ہیں، عید سادگی سے منائیں۔
فاروق حیدر خان نے کہا کہ عید تک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہےگی، عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے احکامات کا اطلاق 18 مئی سے دو ہفتوں کےلیے ہو گا۔-

لاہور(لائلپورپوسٹ) -مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا۔
،بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔بینچ کے سربراہ جسٹس سردار احمد نعیم کی جانب سے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی گئی جس پر نیا بینچ تشکیل دید یا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس اسجد گورال پر مشتمل نیا بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔


لائلپورسٹی (لائلپورپوسٹ) - صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے شاپنگ مالز، مارکیٹس پورا ہفتہ کھولنے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاکہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے تاجروں کو بہت بڑا ریلیف دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کی کش مکش میں تاجروں کو قربانی کا بکرا بنایا ہوا تھا تاہم اب سپریم کورٹ نے سمت درست کردی ہے۔صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے کہا کہ کورونا اور معیشت کو ساتھ لے کر چلیں گے، حفاظتی اقدامات کے ساتھ معیشت کو چلائیں گے ۔کراچی کے تاجروں نے کاروبارکھولنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلےکا خیر مقدم کیا ہے۔
چیرمین سٹی تاجراتحاد،حکیم شاہ نے سندھ حکومت سے 24 گھنٹےکاروبارکھولنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازاروں میں ایس او پی کی پاسداری کو یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت آج سے ہی کاروبار کھولنے کاباضابطہ اعلان کرے۔واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کورونا ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران ملک بھر کے شاپنگ مالز کھولنے سمیت ہفتے اور اتوار کو بھی تمام چھوٹی مارکیٹیں کھلی رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔