اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے شرح سود میں اچانک کمی کرتے ہوئے اسے 11 فیصد تک کردیا۔ کورونا وائرس سے معاشی مشکلات سمجھنے میں اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کو غلطی کا احساس ہوگیا۔
سات روز بعد ہنگامی اجلاس بُلا کر پالیسی ریٹ مزید 150 بیسز پوائنٹس کم کردیا گیا۔ پالیسی ریٹ 150بیسز پوائنٹس کمی کے بعد 11 فیصد ہوگیا۔ پالیسی ریٹ میں کمی کا سبب کورونا وائرس سے ملکی معیشت کے لیے پیدا خدشات بتایا گیا ہے۔ اس سے قبل 17 مارچ کو مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس میں شرح سود 75 بیسز پوائنٹس کم کر کے 12 اعشاریہ 50 فیصد کیا گیا تھا۔
کاروباری اور مالیاتی شعبے نے مرکزی بینک کے اُس فیصلے پر تنقید کی تھی۔ ایک بیان میں اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسٹیٹ بینک قرضوں کے ریگولیٹری اقدامات پر کام ک ررہا ہے۔ کورونا سے متاثر کاروباری قرضوں کی ری شیڈولنگ پر بھی کام جاری ہے۔
کرونا وائرس کامقابلہ کرنےکے لیے تیارہیں: وزیراعلیٰ پنجاب