
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے شعبۂ صحت کے 3 نجی پارٹنرز کو 835 ملین روپے جاری کردیئے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شعبۂ صحت کے 3 نجی پارٹنرز کو فنڈز کے اجرا سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں نجی پارٹنرز سندھ میں 159 صحت کے یونٹس چلاتے ہیں، ان اسپتالوں اور ہیلتھ مراکز کو ادویات اور سامان کی خریداری کے لیے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ نجی پارٹنرز میں ہینڈز، ایم ای آر ایف اور آئی ایچ ایس شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے صوبے میں تمام سرکاری صحت کی سہولیات کو مکمل سازو سامان سے لیس رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔