پاناما لیکس؛ عمران خان نے شریف خاندان کے خلاف دستاویزات اورشواہد جمع کرادیے۔ کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 7 فوجی شہید ہوگئے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے شہیدوں کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اور مسلح افواج ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح چوکس ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھارتی فائرنگ پر بھرپور اورموثر جواب جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادروطن کے دفاع میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے تاہم پاکستان کسی بھی جارحیت کی صورت میں دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مسلمانوں کو ہراساں کرنا چھوڑدیں۔ ٹرمپ نے کہاکہ ’وہ یہ کہناچاہتے ہیں کہ ایسا مت کریں، یہ خطرناک ہے کیونکہ وہ اس ملک کو اکٹھاکرنے جارہے ہیں۔ لاہور پریس کلب کے نئے ارکان کےلئے جرنلسٹ کالونی فیز 2 کی منظوری دے دی گئی ہے۔
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com

قومی اسمبلی میں فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کا ترمیمی بل منظور

شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں ضمنی ریفرنس دائر

لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کرپشن کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا۔ لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال کا ضمنی ریفرنس دائر کردیا گیا، جس میں شہباز شریف، احد چیمہ سمیت 13 افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

دیگر ملزمان میں ندیم ضیا، کامران کیانی، شاہد شفیق، بلال قدوائی، منیر ضیا، خالد حسین، علی ساجد، چوہدری شفیق، امتیاز حیدر، شاہد شفیق عالم اور چوہدری شاہد شامل ہیں۔ ضمنی ریفرنس میں کہا گیا کہ شہباز شریف نے مارچ اور اکتوبر 2014 میں غیر قانونی احکامات جاری کیے، مارچ میں انہوں نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا دورہ کیا اور غیر قانونی حکم دیتے ہوئے پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی(پی ایل ڈی سی) کی بولی کا عمل روکنے کا حکم دیا، انہوں نے منصوبہ دوسری کمپنی کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، حالانکہ پی ایل ڈی سی دسمبر 2013 سے منصوبے کو چلا رہی تھی، شہبازشریف نے ازخود فیصلہ کیا کہ منصوبے کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ ماڈل میں منتقل کردیا جائے۔