لاہور (لائلپورپوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے ہیں ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے ہیں ۔گزشتہ رات شہباز شریف اور نواز شریف نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ملاقات کی جو ڈیڑ ھ گھنٹے تک جاری رہی ۔اس ملاقات کے بعد نواز شریف روضہ رسول پر حاضری دینے کے لیے خصوصی طیارے پر مدینہ چلے گئے ،نواز شریف آج عمرے کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچیں گے ۔بتایا جا رہا ہے کہ آج شام تک نواز شریف بھی وطن واپس آجائیں گے ۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے چھ روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے دو بار ملاقات کی ۔ایک بار شہباز شریف اکیلے سعودی ولی عہد سے ملے جبکہ دوسری باری نواز شریف اور شہباز شریف دونوں ان سے ملے ۔