پاکستان میں کورونا کے 43 ہزار 168 مصدقہ کیسز، جاں بحق افراد 923 ہوگئے
مظفر آباد (لائلپورپوسٹ) - آزاد کشمیر میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ، اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق خان نے نرمی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔
آزاد کشمیر میں رات 12 بجے سے مکمل لاک ڈاؤن بحال کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیاء ضروریہ میڈیکل اسٹور طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات ہیں، جو عوام کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات عید کی شاپنگ کرنے کے متقاضی نہیں ہیں، عید سادگی سے منائیں۔
فاروق حیدر خان نے کہا کہ عید تک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہےگی، عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے احکامات کا اطلاق 18 مئی سے دو ہفتوں کےلیے ہو گا۔-
میر شکیل کو سچ بولنے، لکھنے اور نشر کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا، مظاہرین
اسلام آباد (لائلپورپوسٹ) - پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف لاہور میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس میں سینئر صحافیوں اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف لاہور میں ڈیوس روڈ پر گزشتہ کئی ہفتوں سے احتجاجی کیمپ لگایا گیا ہے۔ سینئر صحافیوں اور سول سوسائٹی کے رہنما عبداللّٰہ ملک نے اظہارِ یکجہتی کے لیے کیمپ میں شرکت کی۔
مقررین کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن کو سچ بولنے، سچ لکھنے اور سچ نشر کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کے ہتھکنڈوں سے سچائی کو نہیں روکا جا سکتا۔ مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کو فوری رہا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔