
ملک بھر کی ٹریڈ یونینز نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ ٹریڈ یونینز کے رہنماؤں نے جنگ اور جیو سے اظہار یکجہتی کے لیے جنگ اور جیو نیوز اسلام آباد کے دفتر کا دورہ کیا۔ ٹریڈ یونینز کے رہنماؤں نے میر شکیل الرحمان کی گرفتاری اور جیو نیوز کی بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ وہ مشکل کی اس گھڑی میں جنگ، جیو نیٹ ورک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ٹریڈ یوینیز کے رہنماؤں نے 24 مارچ کو نیب کے سامنے جنگ گروپ اور جیو نیٹ ورک کے ملازمین کے احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔
اجلاس میں آئی ایل او کے ظہور اعوان، آل پاکستان ایمپلائز یونین کے عمران خان، آل پاکستان آئل ٹینکرز یونین کے اسلم نیازی، آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے ٹکاخان، آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک ورکر یونین کے جاوید اقبال بلوچ، ایگریکلچرل ڈیولپمنٹ بینک کو یونین کے شمیز اعوان، آل پاکستان اسپورٹس بورڈ یونین کے احتشام الحق بھٹی، سی ڈی ای یونین چوہدری یٰسین، آل پاکستان ورکرز کنفڈریشن کے اکرم بندہ، پی ڈبلیو ڈی یونین کے جاوید نذیر، اے ٹی یو کے صفدر نفیس اور دیگر ٹریڈ یونیز کے رہنماؤں نے شرکت کی۔