
پائلٹس جعلی ڈگری کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ طلب
راجستھان اور اترپردیش میں طوفان، آسمانی بجلی سے 125 افراد ہلاک
امریکہ ایرانی جوہری معاہدہ سے نہ نکلے ورنہ جنگ کا خطرہ ہوسکتا ہے

شیخ زید اسپتال بھی نجی اسپتالوں کی طرح مہنگا ہو گیا
لاہور:غریب اور متوسط طبقے کےلئےلاہور کاشیخ زید اسپتال بھی نجی اسپتالوں کی طرح انتہائی مہنگا ہو گیا،داخلہ فیس5ہزار اور آپریشن فیس ڈیڑھ لاکھ سے زائد وصول کی جاتی ہے، آئی سی یو اور وارڈ میں دی جانے والی سہولتوں کی مد میں 10 سے 25 ہزارروپےوصول کئےجانےلگے۔
لاہورکاشیخ زید اسپتال جہاں غریب اور متوسط طبقےکےلئےعلاج کرانا ناممکن ہو کر رہ گیا، وارڈ میں داخلے،آپریشن اور آئی سی یو کے چارجز موٹے حروف میں لکھ کرکاؤنٹر پر چسپاں کر دیئے گئے ہیں،شایدیہی وجہ ہےکہ وارڈ زاور آئی سی یو میں بیشتربیڈزخالی پڑےہیں۔
مریضوں نے بتایا کہ داخلہ فیس 5ہزار ، آپریشن کےڈیڑھ سے2 لاکھ اورآئی سی یویا وارڈمیں مریض کو رکھنے کے10 سے 25 ہزار روپےوصول کئےجارہےہیں۔ٹیسٹ اور ادویات کےاخراجات الگ سے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کوئی مریض ایک ہفتہ زیرِعلاج رہےتواس کا بل کئی لاکھ روپےبن جاتاہے۔
آئی سی یو کے ڈاکٹرنےتصدیق کی کہ یہاں ہر مریض کوایک دن کا10 سے25ہزار روپے بل ادا کرناپڑتا ہے ۔ شیخ زید اسپتال کےترجمان نےپوچھنےپربتایاکہ اسپتال میں علاج معالجےکےریٹس پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کے مقرر کردہ ہیں، اگروہ علاج اور ادویات مفت کریں گے تو وہ بھی مفت مہیا کریںگے -۔
http://www.layalpurpost.com/googlebc166d28912b8357.html
">
(function(i,s,o,g,r,a,m){i['GoogleAnalyticsObject']=r;i[r]=i[r]||function(){
(i[r].q=i[r].q||[]).push(arguments)},i[r].l=1*new Date();a=s.createElement(o),
m=s.getElementsByTagName(o)[0];a.async=1;a.src=g;m.parentNode.insertBefore(a,m)
})(window,document,'script','//www.google-analytics.com/analytics.js','ga');
ga('create', document.getElementById('ga_tracking').getAttribute('data-id'), 'auto'); // Replace with your property ID.
ga('send', 'pageview');