
اسلام آباد: اسلام آبا دمیں زلزلے کے باعث سینیٹ میں کارروائی 10منٹ کے لئے روک دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے خوف وہراس کے عالم میں گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کی شدت 6.4ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کی شدت کی وجہ سے اسلام آبا دمیں جاری سینیٹ کی کارروائی بھی 10منٹ کے لئے روک دی گئی۔یاد رہے کہ پاکستان میںیہ زلزلہ اس سال آنے والے تمام زلزلوں سے شدید نوعیت کا ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح بھی خیبرپختونخوااور پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے اور اس کی ریکٹر سکیل کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔