
ریاض: سعودی عرب میں ماں اور بیٹی نے ایک ہی دن گریجویشن کی ڈگری حاصل کرلی۔ اعلیٰ تعلیم کا حصول انسان کا ایک خواب ہے جسے شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے وہ کئی مشکل مراحل سے گزرتا ہے اور طرح طرح کے جتن اٹھا تا ہے لیکن یہ خواب اس وقت مزید خوبصورت اور منفرد ہوجاتا ہے جب والدین بھی اپنے بچوں کے ساتھ اعلیٰ تعلیم کو اپنا مقصد بنالیتے ہیں اور ایسے میں ماں اور بیٹی کا ایک ہی دن میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرنا کسی خواب سے کم نہیں۔