فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com

سٹیج ڈرامہ ’’لوربوائز‘‘میں پرفارمنس کے ساتھ نجی چینل کے شو میں گلوکاری

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و گلوکارہ سدرہ نور کی شوبز میں مصروفیت بڑھ گئیں۔ اداکارہ ان دنوں سٹیج ڈرامہ ’’لوربوائز‘‘میں پرفارمنس کے ساتھ ساتھ نجی چینل کے شو میں باقاعدگی سے گلوکاری بھی کررہی ہیں۔اداکارہ کاکہنا ہے کہ گلوکاری میں شوق اور اداکاری جنون ہے ،میں نے ہمیشہ کوشش کی کہ اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کو جاری رکھوں ۔

آج سٹیج ڈرامہ کے ساتھ ساتھ نجی چینل کے شو’’جو ک در جوق‘‘ میں گلوکاری کا بھی مظاہرہ کررہی ہوں ۔میرے خیال میں ماضی کی نسبت آج سٹیج معیار ی نہیں ہے اس میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے جس کے لیے پروڈیوسرز اور فنکاروں مل کر جدوجہدکرنا ہوگی۔ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ منفرد اور معیار کو کام کوترجیح دوں یہی وجہ ہے کہ میں تعدادکو اہمیت نہ دے سکی۔

سدرہ نور کامزید کہناتھاکہ مجھے فلموں میں گانے کی آفرز بھی ہیں جس پر غور کررہی ہوں ۔جب سے پاکستان میں نئے ٹیلنٹ کو مواقع ملنا شروع ہوئے ہیں ہماری فلم انڈسٹری کی حالت کچھ بہتر نظر آنے لگی ہے۔