فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف
Logo Design by FlamingText.com
Logo Design by FlamingText.com

پائلٹس جعلی ڈگری کیس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ طلب

راجستھان اور اترپردیش میں طوفان، آسمانی بجلی سے 125 افراد ہلاک

امریکہ ایرانی جوہری معاہدہ سے نہ نکلے ورنہ جنگ کا خطرہ ہوسکتا ہے

روس کا ہائپرسونک بین البراعظمی میزائل کا کامیاب تجربہ

ماسکو: روس نے دنیا کے جدید ترین بلیسٹک میزائل کے تجربے کا دعویٰ کیا ہے جو ایک براعظم سے دوسرے برِ اعظم تک آواز سے پانچ گنا رفتار سے مار کرسکتا ہے۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ یہ ایک طرح کا ہائپر سونک (صوتی رفتار سے تیز) گلائیڈر’ایون گارڈ‘ منصوبے کا حصہ ہے، جو گلائیڈر کے ذریعے آئی سی بی ایم یعنی بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو آواز سے پانچ گنا زائد رفتار دیتا ہے، اسے مغربی قازقستان کے علاقے اورنبرگ سے لانچ کیا گیا جس نے ہزاروں میل دور کم چاٹکا ٹیسٹ رینج میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ میزائل دفاعی نظاموں کے لیے خطرہ ایک جانب تو یہ ایٹمی ہتھیار لے جاسکتا ہے تو دوسری جانب دنیا کے جدید ترین اینٹی میزائل (میزائل شکن) ڈیفنس سسٹم کو ناکارہ بناسکتا ہے۔ صدر پیوٹن کے حکم پر اس کے تجربات کئے گئے اور شاید

اگلے برس یہ میزائل روسی اسلحہ خانے کا حصہ بھی بن جائے گا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق روس نظری طور پر دیگر طاقتور ممالک پر اپنی دھاک بٹھانا چاہتا ہے اور یہ تجربہ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔دوسری جانب مغربی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ روس اپنی دفاعی صلاحیت کے متعلق جو دعوے کرتا ہے وہ اس کی اصل صلاحیت سے زیادہ ہوتےہیں۔