فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف

بھارت کی شمالی ریاستوں راجستھان اور اترپردیش میں طوفان اورآسمانی بجلی سے ہلاک افرادکی تعداد 100سے بڑھ کر 125ہوگئی جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید طوفانوں کی پیش گوئی کی ہے۔ اترپردیش اور راجستھان میں گرد آلود آندھی سے بڑے پیمانے پر علاقے میں بجلی منقطع ہو گئی، بڑے بڑے درخت اکھڑ گئے، مکانوں کی چھتیں اڑ گئیں اور اس کی زد میں آ کر بہت سے مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔

بہت سے لوگ اپنے گھروں میں سو رہے تھے جب آسمانی بجلی ان کے گھر پر آن گری اور وہ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ریاستی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے چار لاکھ معاوضے کا اعلان کیا ہے،ادھر وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر کہا کہ انھیں طوفان سے ہونے والے نقصان پر دکھ ہوا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اترپردیش کے ریلیف کمشنر نے بتایا کہ گذشتہ 20 برسوں میں اس طرح کے طوفانوں میں ان ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔انہوں نے آئندہ دنوں میں مزید ہلاکتوں کے خدشے کا اظہار کیا،انہوں نے کہاکہ لوگ محتاط رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الور سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اس ضلع میں سکول بند کر دیے گئے ہیں، راجستھان کی وزیرِاعلیٰ وسندھرا راجے نے کہا کہ امدادی کاموں کے لیے حکام متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

ریاستی وزیر یوگی ادتیانات نے متعلقہ حکام سے کہا کہ وہ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں۔ریاستی حکومت نے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے لیے چار لاکھ معاوضے کا اعلان کیا ہے۔راجھستان قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے میں سیکریٹری ہمنت گیرا نے برطانوی ٹی وی کو بتایا کہ ان کو یہاں کام کرتے ہوئے 20 سال بیت چکے ہیں اور یہ سب سے بدترین صورتحال ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا تھا یہ صورتحال شمالی میدانوں میں مشرقی اور مغربی موسمیاتی سسٹم کے ٹکراو¿ کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے۔

راجستھان اور اترپردیش میں طوفان، آسمانی بجلی سے 125 افراد ہلاک