ملک بھر میں آج رات سے تمام مسافر ٹرینیں مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ
پاکستان ریلوے نے آج سے 31 مارچ رات 12 بجے تک ٹرین آپریشن معطل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین ریلوے بورڈ حبیب الرحمٰن گیلانی کی منظوری سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 7 روز کے لیے ٹرینیں بند کر دیں ۔ ٹرین آپریشن بحال ہوتے ہی ترجیحی بنیادوں پر ایڈوانس بکنگ کرانےوالوں کی دوبارہ بکنگ کر دی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اگر کوئی مسافر سفر نہ کرنا چاہے تو ٹرین آپریشن کے بحال ہوتے ہی ٹکٹوں کی مکمل رقم انہیں واپس کر دی جائے گی۔ حکومت نے اندرون ملک بھی تمام پروازیں معطل کردیں،پروازیں26مارچ کی صبح 6بجے سے
2 2 دواپریل کی صبح 6 بجے تک معطل رہیں گی، ہرقسم کی چارٹرڈ فلائٹ، پرائیویٹ ایئرکرافٹ اور نجی مسافر طیاروں پر بھی پابندی، کارگو اور خصوصی پروازوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔