Daily "Layalpur Post"

 پیوٹن ایندھن برآمدات کا رُخ ایشائی اور جنوبی ممالک کی جانب کرنے پر زور

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایندھن کی برآمدات کا رُخ ایشائی اور جنوبی ممالک کی جانب کرنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ڈالر اور یورو پر انحصار بتدریج ختم کرتے ہوئے روس کو اپنی توانائی کی برآمدات میں تنوع لانا ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکاری بریفنگ میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ اکثر غیر دوستانہ رویے کے حامل مغربی ممالک روسی توانائی کی قیمتوں کی ادائیگی وقت پر نہیں کررہے۔ اسی لیے روسی ایندھن کی قیمتوں کی ادائیگی قومی کرنسیوں میں کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

روسی صدر نے مزید کہا کہ مغربی ممالک جانتے ہیں کہ روسی توانائی کے بغیر اُن کا گزارہ نہیں ہے، اس لیے وہ توانائی کی منڈی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک ماحول دوست توانائی پر منتقلی کے حوالے سے اپنے غلط اندازوں کو چھپانے کے لیے روس پر الزام تراشی کر رہے ہیں۔

روس فروری میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے: امریکی صدرجوبائیڈن

واشنگٹن: امریکی صدرجوبائیڈن نے خبردارکیا ہے کہ روس فروری میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدرجوبائیڈن نے یوکرینی ہم منصب سے گفتگومیں خبردارکیا کہ روس فروری میں یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔ امریکی صدرجوبائیڈن نے یوکرین کے صدرسے ٹیلی فون پرگفتگومیں کہا کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ روس فروری میں یوکرین کیخلاف کوئی جارحانہ کارروائی کرے۔ امریکا گزشتہ کئی ماہ سے روس کی یوکرین کیخلاف ممکنہ جارحیت کے بارے میں خبردارکررہا ہے۔

روس کے حکام نے یوکرین کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے بحران سے متعلق مذاکرات اب بھی ممکن ہیں۔امریکا اوراس کے نیٹواتحادی حالیہ ہفتوں میں ماسکوکی جانب سے یوکرین کے قریب ایک لاکھ روسی فوجیوں کی تعیناتی پربھی تشویش کا اظہارکرچکے ہیں۔

سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس، افغان مندوب نے اہم مطالبہ

واشنگٹن۔16اگست2021:: افغانستان کی صورت حال پر بلائے گئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغان مندوب نے بڑا مطالبہ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت بھارت نے کی۔ س موقع پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے کہا کہ افغانستان میں فریقین سے اپیل ہے کہ وہ تحمل سےکام لیں، خوشی ہےکہ طالبان اقوام متحدہ اداروں کیساتھ احترام سے پیش آئے۔ اجلاس میں موجود افغان مندوب نے بتایا کہ کابل کی صورتحال تشویشناک ہے، طالبان افغانستان میں اپنےوعدےپورے نہیں کررہے،لاکھوں افغان شہریوں کوایک نامعلوم مستقبل کاسامناہے۔ غان مندوب کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئےعبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ ہے، ہم اسلامی امارت کےقیام کوقبول نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے تقریبا تین ہزار غیر ملکی ملازمین تاحال کابل میں موجود ہیں، کرونا وبا کے باعث یہ تعداد نصف کردی گئی تھی۔

اقوام متحدہ کے ادارے کا کہنا تھا کہ ابھی تک عملے کے کسی بھر رکن کو افغانستان سے نکلنے کی کوئی دھمکی نہیں دی گئی ہے۔ افغانستان کی صورتحال پراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں شہریوں کیخلاف حملےبندہونے چاہئیں،امریکیوں کونشانہ بنانےوالےکسی بھی عمل کاجواب دینگے۔ امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ طالبان پرزور دیتے ہیں کہ شہریوں کی حفاظت کریں، یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دہشت گرد اڈے میں تبدیل نہ ہو۔ برطانوی مندوب کا کہنا تھا کہ ج وکچھ افغانستان میں ہورہا ہےوہ بہت بڑاالمیہ ہے، طالبان اقلیتوں کےتحفظ کیلئےذمہ داریاں پوری کریں۔ یاد رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کابل پر طالبان کے کنٹرول کے چوبیس گھنٹوں بعد ہورہا ہے، اجلاس ناروے اور ایسٹونیا کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان کے یوم آزادی پر مبارکباد

واشنگٹن.14اگست2021: امریکا کے وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ دل کی گہرائیوں کے ساتھ امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کو 74 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ٹونی بلنکن کا پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی پر امریکا کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ 7 دہائیوں سے بہترین تعلقات استوار ہیں اور آئندہ بھی جنوبی ایشیا میں قیام امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایک سال کے دوران صحت جیسے کلیدی شعبے میں تعاون کو بڑھایا، کورنا وائرس کیخلاف امریکا پاکستان کو موڈرنا ویکسین کی 5.5ملین ڈوز فراہم کررہا ہے۔

ٹونی بلنکن نے کہا کہ اقتصادی روابط کو فروغ دینےاور ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کیلئے ہمارا تعاون جاری ہے، ہم افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کیلئے بھی تعاون جاری رکھتے ہیں۔ آنے والے برسوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا منتظر ہوں اور اس اہم دن پر امریکی حکومت اور عوام پاکستانی حکومت اور عوام کی خوشیوں میں شریک ہیں۔ علاوہ ازیں دنیا بھر سے عالمی رہنماؤں کی جانب سے پاکستان کے 74 ویں جشن آزادی پر مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھی لوگوں کا جوش و خروش عروج پر ہے۔

فلپائن میں 7.3 درجے شدت کا زلزلہ

منیلا ۔ 13اگست2021 (اے پی پی): فلپائن کے جنوبی صوبے ڈاوائو اورینٹل میں 7.3 درجے شدت کے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا اندیشہ ظاہر کر دیا گیا تاہم زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ چینی ذرائع ابلاغ نے فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے کے حوالے سے بتایا کہ جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق علی الصبح ایک بجکر 46 منٹ پر آنے والے زلزلے کے جھٹکے صوبے کے جنوبی جزائر کوٹا باٹو اور منڈانائو میں بھی محسوس کیے گئے ہیں ۔

زلزلے کا مرکزگورنر جنیروسو قصبے سے تقریباً 67 کلومیٹر دور جنوب مشرق کی جانب سطح زمین سے 69 کلومیٹرکی گہرائی میں تھا۔ واضح رہے کہ بحر الکاہل کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے فلپائن میں اکثر زلزلے آتے ہیں۔

 چارلس اورشہزادی ڈیانا کی شادی کے کیک کا ٹکڑا 2 ہزار 565 ڈالر میں نیلام

لندن۔12اگست2021 (اے پی پی):برطانوی شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی1981میں ہونے والی شادی کے کیک کا ٹکڑا 2 ہزار 565 ڈالر میں نیلام ہو گیا۔جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق انگلینڈ کے نیلام گھر ڈومینک ونٹر آکشنیرزنے کہا ہے کہ گزشتہ روز 1981 میں شہزادہ چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی میں رکھے گئے کیک کے ٹکڑے کی نیلامی میں دنیا بھر سے لوگوں نے شرکت کی ۔تاہم بہت اچھی حالت میں ہونے کے باوجود اس کیک کے ٹکڑے کو نہ کھانے کی ہدایت کی گئی۔

کیک کا ٹکڑا خریدنے والے برطانوی کائونٹی یارک شائر کے شہر لیڈز کے مقامی شہری و بادشاہت پرست گیری لیٹن نے کہا کہ یہ کیک کا ٹکڑا ان کی یادگار تقریبات اور لوگوں سے وابستگی کے مجموعے کا حصہ ہو گا جسے میری موت کے بعد عطیہ کر دیا جائے گا اگرچہ انہیں اس کیک کو کھانے سے خود کو روکنے کے لیے کچھ کرنا ہو گا۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کا ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کی جانب پیش رفت پر زور

جنیوا۔8 اگست2021 (اے پی پی۔ایل پیپی): اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جاپانی شہر ہیروشیما پر ایٹم بمباری کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر ایٹمی ہتھیاروں سے پاک دنیا کی طرف پیش رفت پر زور دیا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق انتونیو گوتریس نے ہیروشیما پر ایٹم بمباری کی 76 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب کے حوالے سے جاری اپنے وڈیو پیغام میں کہا ہےکہ میں ایٹمی آزاد دنیا کے ہدف کی طرف پیش رفت نہ ہونے پر شدید تشویش میں مبتلا ہوں کیونکہ جوہری ہتھیاروں پر قبضہ کرنے والی ریاستیں حالیہ برسوں میں اپنے ہتھیاروں کو جدید بنارہی ہیں ، جس سے اسلحے کی ایک نئی دوڑ شروع ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ان تمام ریاستوں سے کہتا ہوں جو ایٹمی ہتھیار رکھتے ہیں ، انفرادی طور پر اور مشترکہ طور پر خطرے میں کمی کے اقدامات کو اپنائیں کیونکہ جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے خلاف واحد ضمانت ان کا مکمل خاتمہ ہے۔واضح رہے کہ امریکا نے 6 اگست 1945 کو جاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا اور اس کے 3 دن بعد ناگا ساکی پر دوسرا ایٹم بم گرایا جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے 2 سال مکمل، وادی میں مکمل ہڑتال

اسلام آباد۔ 5اگست2021:مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت پر بھارت کے ڈاکے کو دو سال گزر گئے، دو سال پہلے آج ہی کے دن مودی سرکار نے مقبوضہ وادی کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے ریاست کا درجہ چھین لیا تھا اور علیحدہ پرچم بھی اتار لیا تھا۔ ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے مقبوضہ جموں کشمیر کو بھارتی یونین کا علاقہ قرار دیا تھا جس کے خلاف آج کنٹرول لائن کے دونوں جانب یوم استحصال کشمیر منایا جا رہا ہے۔  مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے 2 سال مکمل ہونے پر کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ہڑتال کی کال پر مکمل ہڑتال ہے اور مقبوضہ وادی میں آج کے دن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے، سری نگر کے لال چوک تک مارچ کیا جائے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر میں لال چوک تک مارچ روکنے کے لیے بھارتی فوج تعینات کر دی گئی ہے اور سرینگر کے داخلی و خارجی راستے رکاوٹیں لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔

 مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنما سید علی گیلانی کا کہنا ہے کہ تاجروں کو ہڑتال کرنے پر بھارتی پولیس نے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے، تاجروں کو ہڑتال سے باز رکھنے کے لیے دھمکی بھارتی پولیس کا نیا ہتھکنڈا ہے۔ حریت کانفرنس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے 15 اگست تک عشرہ مزاحمت منایا جائے گا، 11 اگست کو شیخ عبدالعزیز اور دیگر شہدا کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کریں گے۔ حریت کانفرنس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست کو ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ یاد رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کا قانون آرٹیکل 370 اور ریاستی درجہ ختم کر دیا تھا۔

بھارت کے اس فیصلے کی مقبوضہ کشمیر سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ، عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی سمیت دیگر کتھ پتلی رہنماؤں نے بھی مخالفت کی تھی- ہندو انتہا پسند مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی رہنماؤں کو ساتھ ملانے کے لیے چال چلتے ہوئے نئی دہلی بلایا اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی کروائی گئی لیکن اس کے باوجود تمام رہنما اس بات پر ڈٹے رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو دوبارہ بحال کیا جائے۔

اقوام متحدہ کے مشن کا افغانستان میں کمپاؤنڈ پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ

کابل۔1اگست2021 (اے پی پی):افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہرات میں اقوام متحدہ کے کمپاؤنڈ پر حالیہ حملے کے بارے میں مکمل تحقیقات کرے ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق جمعہ کے روز مسلح عسکریت پسندوں نے مغربی صوبہ ہرات کے دارالحکومت ہرات شہر میں شدید لڑائیوں کے دوران اقوام متحدہ کے ایک اہم کمپاؤنڈ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 1سکیورٹی گارڈ ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔اقوام متحدہ کے مشن نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغان گارڈ کو ہلاک کرنے والے حملے کے ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا چاہیے۔

ترکی: مختلف صوبوں میں آتشزدگی ، مقامی افراد اپنے گھر اور سیاح ہوٹل چھوڑنے پر مجبور

انقرہ۔30جولائی2021 (اے پی پی):ترکی میں بحیرہ روم اور بحیرہ ایجئن کے ساحلوں پر قائم ریزورٹس اور آس پاس کے دیہاتوں میں لگنے والی آگ کی وجہ سے دیہاتوں کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ چھٹیوں پر آئے سیاح بھی اپنے ہوٹلوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق 28 اور 29 جولائی کے درمیان ترکی کے 21 صوبوں میں 63 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی تھی۔ترک حکام کا کہنا ہے کہ 63 مقامات پر بھڑکنے والی آگ میں سے 43 پر قابو پا لیا گیا ہے جبکہ 20 مقامات پر آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں

۔ترک حکام نے اس بارے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے کہ آیا ان میں سے بعض جگہوں پر آگ دانستہ طور پر تو نہیں لگائی گئی تھی۔واضح رہے کہ ترکی میں لگی آگ کے نتیجے میں اب تک4 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ درجنوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ترک وزیر زراعت کا کہنا ہے کہ آگ پر مکمل طور پا قابو پانے میں وقت لگ سکتا ہے۔

پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ تجارتی ، سرمایہ کاری اور دفاعی تعلقات کوبڑھانا چاہتا ہے:صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔29جولائی2021 (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دفاعی شعبہ میں تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ کے ساتھ تجارتی ، سرمایہ کاری اور دفاعی تعلقات کو مزید بڑھانا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورسز جنرل رڈزینی مفوانایاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دفاعی میدان میں بہترین تعلقات ہیں جنہیں مزید وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے کی کافی صلاحیت موجود ہے، پاکستان اپنی “لُک افریقہ” پالیسی کے تحت جنوبی افریقہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کیلئے فوجی اور سیاسی سطح پر تبادلوں میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ صدر مملکت نے کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی سمارٹ لاک ڈائون کی حکمت عملی اور اس کی کامیابی کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے انسانی حقوق کی پامالیوں پر بھی روشنی ڈالی ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بے گناہ کشمیری مسلمانوں کو شہید کرکے ان کی نسل کشی اور آبادیاتی تناسب تبدیل کرنے کے لئے غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل جاری کرنے جیسے اقدامات کر رہا ہے ، عالمی برادری بھارتی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دلانے کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے ۔ اس موقع پر جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورسز نے کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کی مسلح افواج کے درمیان بہتر تعلقات کو باہمی مفاد کے لئے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنوبی افریقہ کے چیف آف نیشنل ڈیفنس فورسز کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

اونٹاریو کے پریمیئرکی بیٹی نے مسلمان افسر سے منگنی کرلی

ٹورنٹو۔25جولائی2021: کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ کی بیٹی نے مسلم پولیس آفیسر سے منگنی کرلی۔ پریمیئر اونٹاریو نے نمازِعید کے اجتماع میں مسلم کمیونٹی کوخوشخبری سنائی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم آفیسر سے میری بیٹی کی منگنی گزشتہ ہفتے ہوئی، ہم بہت خوش ہیں۔ ڈگ فورڈ نے کہا کہ مسلم پولیس آفیسر سےمنگنی کرنے والی میری بیٹی نے بھی عید منائی۔

بھارت: مہاراشٹرا میں بارش سے متعلقہ واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہوگئی

نئی دہلی ۔24جولائی2021 (اے پی پی):بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش سے متعلقہ واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 136 ہوگئی ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق مہاراشٹرا کے ریاستی ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ شدید بارش لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی پانی نے ساحلی ضلع رائے آباد اور مغربی ضلع ستارا سمیت متعدد نشیبی علاقوں کو متاثر کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 3900 سے زیادہ افراد کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر امدادی کیمپوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع رائے آباد میں ابھی بھی متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو نکالنے کے لئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

نائیجیریا کے فوجی طیارے کو ’ڈاکوؤں‘ نے مارگرایا

ابوجا۔ 20جولائی2021: نائیجیریا کے شمالی علاقے میں اغواکاروں کے خلاف کارروائی میں مشغول جنگی طیارے کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا جبکہ پائلٹ نے بمشکل اپنی جان بچائی۔ یہ واقعہ صوبہ زمفرا اور کاڈونا کی سرحد پر پیش آیا ہے۔ ایئرفورس کے مطابق ایک ایلفا جیٹ طیارہ اغوا کاروں اور ڈاکوؤں کے خلاف کامیابی فضائی کارروائی کرکے لوٹ رہا تھا کہ اس پر شدید فائرنگ کی گئی۔ جنگی جہاز کے پائلٹ ابایومی ڈائرو نے خطرے کو بھانپتے ہوئے خود کو طیارے سے باہر اچھالا اور زمین پر اترنے کے بعد ایک گھر میں پناہ لی ہے۔

مبینہ طور پر اس کا ذمے دار علاقے میں موجود مسلح جرائم پیشہ گروہوں کو ٹھہرایا گیا ہے جسے مقامی لوگ ’ڈاکو‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔ یہ گروہ بڑی تعداد میں لوگوں کو اغوا کرتا ہے۔ گزشتہ برس دسمبر سے اب تک اس علاقے سے ایک ہزار سے زائد افراد اغوا ہوچکے ہیں جن میں اکثریت بچوں کی ہے۔ اگرچہ ان میں سے کئی بچوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے لیکن ان سب کو تاوان دے کر چھڑالیا گیا ہے۔ اس کے بعد حکومت نے ان ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لیے ملکی فضائیہ کو خصوصی احکامات دیئے ہیں جس کے بعد ان کے ٹھکانوں پر بمباری جاری ہے۔ اس کے بعد فضائیہ کے کسی جنگی جہاز کو تباہ کرنے کا یہ پہلا واقعہ بھی ہے۔

جرمنی، شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد80 ہو گئی، 100لاپتہ

برلن۔16جولائی2021 (اے پی پی):جرمنی میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد80 تک پہنچ گئی جبکہ 100سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔ اس ضمن میں 1500 فوجی ، پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو امدادی کارروائیوں کے لیے تعینات کیا گیا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کی مدد سے چھتوں پر موجود افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہاہے ۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بارشو ں اور سیلاب متاثرین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ موسلا دھار بارش کی وجہ سے رائن لینڈ ۔ پیلاٹینیٹ اور نارتھ رائن ویسٹ فیلیا (این آر ڈبلیو) ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں جہاں مکانات ،سڑکوں اور مواصلاتی نظام کو نقصان پہنچا۔ دریائوں اور ندیوں میں طغیانی کے باعث مزید مکانات گرنے کا خطرہ ہے۔ دوسری جانب طوفانی بارشوں نے پڑوسی ممالک لکسمبرگ ، ہالینڈ اور بیلجیئم کو بھی شدید متاثر کیا ہے ۔ بیلجیئم میں اب تک 11افراد کی ہلاکت کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیاں جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں: اقوام متحدہ

جنیوا ۔10جولائی2021 (اے پی پی):اقوام متحدہ کے مطابق مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی آباد کاری اور یہودی بستیوں کا قیام جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے تفتیش کار مائیکل لنک نے عالمی ادارے کی انسانی حقوق کی کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کا قیام جنگی جرائم کے ارتکاب کے مساوی ہے اور عالمی برادری کو اسرائیل پر یہ بالکل واضح کر دینا چاہیے کہ وہ غیر قانونی قبضے کا مرتکب ہو رہا ہے اور اب ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ اسرائیل کو اس کے ان ریاستی اقدامات کی کوئی قیمت ہی نہ چکانا پڑے۔مائیکل لنک نے اپنے خطاب کے اختتام پر کہاکہ اسرائیل کی قائم کردہ یہودی بستیاں جنگی جرائم کے ارتکاب جیسی ہیں۔

میں آپ کے سامنے اپنی چھان بین کے نتائج پیش کرتے ہوئے یہ امید کرتا ہوں کہ بین الاقوامی برادری اسرائیل کو کھل کر یہ بتائے کہ وہ غیر قانونی قبضے کا مرتکب ہوا ہے۔ مزید یہ کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی رائے عامہ دونوں کے منافی بھی ہیں۔ اسی لیے اسرائیل کو ان اقدامات کے لیے جواب دہ بنایا جانا چاہیے کیونکہ ایسا لازمی ہونا چاہیے۔ مائیکل لنک کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال کی چھان بین اور اس سے متعلق خصوصی رابطہ کار کے طور پر ایک جامع رپورٹ کی تیاری کا کام جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل نے سونپا تھا۔مائیکل لنک ماضی میں فلسطینی مظاہرین کے خلاف اسرائیلی فورسز کی کارروائیوں پر بھی شدید تنقید کر چکے ہیں اور ان کا شروع سے ہی یہ مطالبہ رہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کے عوامی اجتماع، آزادی اظہار رائے اور ثقافتی آزادی کے حقوق کا ہر حال میں مکمل احترام کرے۔

پاکستان سے برطانیہ جانے والوں پر پابندی کب تک رہے گی؟ برطانیہ

لندن۔ 8جولائی20221: برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ اسے ابھی تک کوئی اندازہ نہیں کہ پاکستان سے برطانیہ جانے والوں پر پابندی کب تک برقرار رہے گی اور پاکستان اس حوالے سے کب تک ریڈ لسٹ پر رہے گا۔ اس لسٹ میں شامل ملکوں سے آنے والوں کو برطانیہ میں دس روز ہوٹل میں قرنطینہ میں گزارنے پڑتے ہیں۔ جیو نیوز لندن کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق پاکستان کو برطانوی ریڈلسٹ میں شامل رکھنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی برطانوی وزیر برائے جنوبی ایشیا لارڈ طارق احمد سے پچھلے ہفتے بات ہوئی تھی۔

معلوم ہوا ہے کہ برطانوی حکام نے پاکستان کو بتایا کہ پاکستانیوں پر سفری پابندیاں اعداد و شمار کی بنیاد پر لگائی گئی ہیں اور ان پابندیوں کی کوئی اور بنیاد نہیں ہے۔ یہ پابندیاں تب ہی اٹھائی جائیں گی جب سائنس دان ایسا مشورہ دیں گے۔ پاکستان نے برطانیہ سے کہا ہے کہ پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالنے کے لیے کوئی تاریخ طے کی جانی چاہیے۔ اس سے پہلے برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ گرانٹ شاپس نے کہا تھا کہ برطانوی ریڈ لسٹ میں شامل 50 سے زائد ملکوں سے آنے والوں کو برطانیہ میں بدستور 10 دن ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا۔

ہیٹی کے صدر گھر پر قاتلانہ حملے میں ہلاک: خاتونِ اوّل شدید زخمی

پورٹ اوپرنس۔7جولائی20221: ہیٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے صدر جووینل موئس کے گھر پر حملہ کرکے صدر کو قتل کردیا جب کہ گولیاں لگنے سے خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رات کی تاریکی میں ہسپانوی زبان میں بات کرنے والے نامعلوم مسلح افراد نے ہیٹی کے صدر پر حملہ کردیا۔ حملہ آوروں کی اندھا دھند فائرنگ سے 53 سالہ جووینل موئس کے سر پر گولی لگی جو ان کی ہلاکت کا باعث بنی جب کہ ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں۔ تاحال حملہ آوروں کا تعین نہیں ہوسکا ہے اور نہ ہی کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ حملے کے وقت صدر کے سیکیورٹی اہلکار کہاں تھے اور حملہ آور اتنی آسانی سے کیسے گھر میں داخل ہوگئے۔

عبوری وزیر اعظم کلاڈ جوزف کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد کے ایک گروپ نے صدر جووینل موئس کی نجی رہائش گاہ پر رات ایک بجے حملہ کیا جس میں صدر ہلاک اور خاتون اوّل شدید زخمی ہوگئیں۔ عبوری وزیر اعظم کلاڈ جوزف نے خود کو ملک کا سربراہ ڈکلیئر کرتے ہوئے کہا کہ صدر کا قتل غیر انسانی اور وحشیانہ فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ عوام جذبات کو قابو میں رکھیں، پولیس اور ملک کی مسلح افواج نے سیکیورٹی کی صورتحال پر قابو پالیا ہے۔

آئی ایم ایف نےکینیا کو 407 ملین ڈالرکی فراہمی کی منظوری دے دی

واشنگٹن ۔24جون2021 (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف )کے حکام نے ایگزیکٹو بورڈ کے جائزے کے بعد بجٹ کی حمایت کے لیے کینیا کو فوری طور پر 407 ملین ڈالر کی فراہمی کی منظوری دے دی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فنڈز توسیع شدہ کریڈٹ فیسیلٹی اور توسیعی فنڈ فیسیلٹی کے تحت اپریل میں منظور شدہ 2.34 بلین ڈالر کے پیکیج کا حصہ ہیں جو 38 ماہ میں فراہم کیے جائیں گے۔ آئی ایم ایف نے اس سے قبل اس پروگرام کے تحت کینیا کو 307.5 ملین ڈالر کی رقم فراہم کی تھی۔

واشنگٹن میں مقیم کرائسز لینڈر نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ کینیا کووڈ۔19 کی تیسری لہر کے باوجود معاشی بحالی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ایجنسی نے کہا کہ 2021 میں اس کی نمو میں 6.3 فیصد تک اضافے کا امکان ہےتاہم جب تک ویکسین بڑے پیمانے پر دستیاب نہیں ہوجاتی تب تک غیر یقینی صورتحال اورکووڈ ۔19 سے متعلق دبائو برقرار رہے گا۔ آئی ایم ایف نے کینیا کی سٹریکچرل اصلاحات اور انسداد بدعنوانی کے اقدامات پر پیشرفت کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کووڈ۔ 19 سے متعلق اخراجات کے آڈٹ شائع کرنے سے شفافیت میں اضافہ ہوا ہے۔

کینیڈا میں گھر میں آتشزدگی سے 4 بچوں سمیت 7 پاکستانی جاں بحق

کلگری- 3جولائی2021: البرٹا کے گھر میں آتشزدگی کے باعث 4 بچوں سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ریاست البرٹا میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 5 بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے، آتشزدگی کا واقعہ رات میں پیش آیا جب کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ امام مسجد کیلگری سید سہروردی کا کہنا ہے کہ گھر میں 2 خاندان رہائش پذیر تھے جس میں سے ایک خاندان چند دن قبل ہی یہاں رکنے کے لیے آیا تھا، آتشزدگی کے بعد گھر کے مالک نے پہلے اپنے دونوں بچوں کو باہر نکالا اور پھر اپنے بھائی کے بچوں کو گھر سے باہر لایا تاہم دیگر افراد کو نکالنے کا موقع نہیں مل سکا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ کسی مجرمانہ سرگرمیوں کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش حادثہ کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جب کہ وینکوور میں ہمارے قونصل جنرل متعلقہ کینیڈین انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

فوجی انخلا: افغانستان سے شراکت رہے گی: جوبائیٖڈن اشرف غنی سے ملاقات 

واشنگٹن-27 جون2021(این این آئی) امریکی صدرجوبائیڈن نے کہاہے کہ افغانوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں، افغانستان کا مستقبل افغانوں ہی کے ہاتھ میں ہے۔ امریکا اور افغانستان کے درمیان پارٹنرشپ ختم نہیں ہو رہی، یہ قائم رہے گی، افغانستان سے فوجیوں کا انخلا ہورہا ہے مگر فوجی اور اقتصادی تعاون ختم نہیں ہورہا، جب کوئی مشکل کام درپیش ہوتا ہے تو وہ افغان صدرکے بارے میں تصورکرتے ہیں۔ بے حسی پر مبنی تشدد کا سلسلہ ختم ہونا چاہئے، جوبائیڈن نے انخلاء کے بعد بھی تعاون اور ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ ادھرافغان صدر اشرف غنی نے نیٹو انخلاء کے بعد طالبان کے چھ ماہ میں کابل پر قبضے کی پیش گوئیوں پر مسکراتے ہوئے کہاہے کہ اس طرح کی باتیں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے امریکی صدر جوبائیڈن سے وائٹ ہائوس میں ملاقات کی چیئرمین مصالحتی کمشن عبداللہ عبداللہ بھی ساتھ تھے۔

جوبائیڈن اور افغان رہنمائوں نے امریکی انخلا اور اس کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی۔ اشرف غنی نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کا 1861 میں امریکا کو درپیش صورتحال سے موازنہ کیا جب ابراہام لنکن خانہ جنگی روکنے کے لیے واشنگٹن آئے تھے۔ اشرف غنی نے کہا کہ افغانستان کی بھی ایسی ہی اپروچ ہے، امریکا کی جانب سے افغانستان کو اس کے حال پرچھوڑنے سے متعلق بیانیہ غلط ہے، باہمی مفادات کے لیے امریکا کے ساتھ نئی جامع پارٹنر شپ کا آغاز ہورہا ہے، اتحاد، آہنگی اور قومی مفادمیں قربانیوں کیلئے تیارہیں۔ دونوں افغان لیڈروں نے امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن سے بھی ملاقات کی۔ میڈیا کے اس سوال پر کہ طالبان 6 ماہ میں کابل پر قبضہ کرسکتے ہیں، افغان صدر مسکرائے اور کہا کہ ایسی کئی پیش گوئیاں پہلے بھی غلط ثابت ہوچکی ہیں۔ اس موقع پر لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکی حکومت افغان سکیورٹی فورس کو دفاعی امور میں تعاون کے عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انخلا کے بعد افغانستان اور افغان فورسز سے نیا تعلق قائم ہوگا۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ کابل میں سفارتخانے کے تحفظ کیلئے 650 امریکی فوجی موجود رہیں گے۔ علاوہ ازیں افغان صدر امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی سے بھی ملے جب کہ سینٹ میں اقلیتی پارٹی کے لیڈر مچ میکونیل نے پالیسی میں تبدیلی کامطالبہ کیا اورکہا کہ انخلا کامطلب افغان شراکت داروں کو خطرات سے نمٹنے کے لیے تنہا چھوڑنے کے مترادف ہے۔ امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں سرکاری افواج کو معاونت پیش کرنے کے سلسلے میں اس کی فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بیان میں مزید کہا کہ افغانستان سے امریکی سرزمین کیلئے کسی بھی خطرے کی صورت میں واشنگٹن واپس آکر اس خطرے کے ذرائع کو نشانہ بنانے پر مجبور ہو جائے گا۔ یہ ضروری ہے کہ افغانستان کو ایک بار پھر دہشت گردوں کا گڑھ بننے سے روکا جائے۔

امریکہ کے وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ واشنگٹن اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ طالبان، افغانستان میں تنازعہ کے خاتمے کے لئے سنجیدہ ہیں یا نہیں جبکہ طاقت کے زور پر ملک پر دوبارہ قبضے کی کوشش امن کوششوں سے ہم آہنگ نہیں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق پیرس کا دورہ کرنے والے انٹونی بلنکن نے اعتراف کیا کہ امریکی صدر جو بائیڈن، افغان صدر اشرف غنی اور ان کے سابق سیاسی حریف عبداللہ عبداللہ کے درمیان واشنگٹن میں طے شدہ ملاقات سے قبل افغان سکیورٹی فورسز پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ فرانس کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران انٹونی بلنکن نے کہا کہ ہم افغانستان میں سکیورٹی صورتحال بہت غور سے دیکھ رہے ہیں اور اس بات کو بھی بغور دیکھ رہے ہیں کہ کیا طالبان، تنازعہ کے پرامن حل کے لیے سنجیدہ ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق افغان صدر نے امریکی صدر کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر جوبائیڈن کے امریکی فوجیوں کے افغانستان سے انخلاء کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور افغانستان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے امریکیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صدر جوبائیڈن نے افغان صدر اشرف غنی اور ڈاکٹر عبداﷲ عبداﷲ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن افغانستان کے رہنماؤں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہے۔ افغانستان میں تشدد کو ہر صورت ختم ہونا چاہئے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی کشمیری رہنماوں سے ملاقات ناکام:شاہ محمود قریشی

اسلام آباد۔25جون2021 (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی کشمیری رہنماوں سے ملاقات محض ایک ڈرامہ تھا، کل کی نشست ناکام، بے سود اور بے مقصد تھی،آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا، نشست گفتن، نشستن، برخاستن سے زیادہ کچھ نہیں تھی۔ جمعہ کو یہاں ِ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کل نئی دلی میں ایک بیٹھک ہوئی جس میں تقریباً 14 کے قریب کشمیری قائدین کو مدعو کیا گیاتھا،اس اجلاس میں کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ میری اطلاع کے مطابق اس ساڑھے تین گھنٹے کے اجلاس کا کوئی ایجنڈا نہیں تھا اوپن فلور بحث ہوئی جبکہ کل کی بیٹھک میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی قیادت کو اجلاس میں مدعو نہیں کیا گیا۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حریت قیادت کا موقف سب کے سامنے ہے وہ ہمیشہ حق خود ارادیت کی بات کرتے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ کشمیر کے مسئلے کا مستقل حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں، کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس سے قبل 22 جون کو بھی ایک نشست ہوئی۔ اس نشست میں موجود کشمیری راہنماوں نے باہمی مشاورت کے بعد ایک موقف اپنایا جبکہ کل کی نشست میں انہوں نے اسی موقف کا اعادہ کیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے اعتراف کر لیا کہ” دلوں کی دوری بھی ہے اور دلی سے دوری بھی ہے” ۔ انہوں نے کہا کہ وہ جو ہندوستان کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ 5 اگست 2019 کے اقدامات سے مقبوضہ کشمیر میں بہت خوشحالی آئے گی،ان بیانات کے بعد یہ سارے دعوے خاک میں مل گئے، میری نظر میں کل کی نشست گفتن، نشستن، برخاستن سے زیادہ کچھ نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میری نظر میں یہ ایک ناٹک تھا کیونکہ پچھلے دو سال میں کشمیریوں پر جو ظلم و جبر کیا گیا اس سے ہندوستان اور وزیر اعظم مودی کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی،اس خفت کو مٹانے کیلئے یہ کوشش کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے دعویٰ کیا گیا کہ وہاں حالات بالکل معمول پر ہیں۔کل کی نشست میں موجود کشمیریوں نے 5 اگست 2019 کے یک-طرفہ اقدامات کی واپسی کا مطالبہ کیا۔کشمیری عوام کشمیر کی آئینی حیثیت کی مکمل بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی سنائی دی کہ یہ یک طرفہ اقدامات سپریم کورٹ میں چیلنج ہو چکے ہیں اور ابھی تک ان پر فیصلہ نہیں ہوا۔واضح دکھائی دے رہا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے مطالبات پر کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو کہا گیا کہ مناسب وقت پر کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا فیصلہ کریں گے،یہ ایک مبہم سی بات ہے ۔ کیا ابھی اس مناسب وقت کا انتظار باقی ہے؟ سامنے آنے والے بیانات میں اعتماد کا فقدان دکھائی دیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق یہ بھی کہا گیا کہ اگر دلی سرکار کشمیریوں کا اعتماد بحال کرنا چاہتی ہے تو کشمیر کی ریاستی حیثیت اور خودمختاری کی بحالی لازم ہے ۔ اجلاس کے بعد منظر عام پر آنے والی گفتگو سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ کشمیری لوگ غم و غصے اور کرب کی حالت میں ہیں اور اپنی تضحیک محسوس کر رہے ہیں۔ان کی گفتگو سے یہ تاثر بھی ملا کہ دلی سرکار نے 5 اگست 2019 کے اقدامات کے بعد جو تاثر دیا کہ ان سے خوشحالی آئے گی صورت حال اس کے برعکس نکلی،کشمیریوں کی معیشت تباہ ہو گئی ،ذہنی اذیت کے علاوہ کشمیریوں کو زیادہ مالی نقصان ہوا،ایک شخصیت نے تو یہاں تک کہا کہ 50 فیصد صنعت بند ہو چکی ہیں۔

کشمیر کی قیادت جیلوں میں ہے۔بنیادی حقوق سلب ہیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ جبر کے تمام ہتھکنڈے آزمائے گیے لیکن کشمیریوں کے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکا۔اس اے پی سی میں کشمیری، سیاسی قیدیوں کی رہائی، ماورائے عدالت قتل کا خاتمہ اور غیر قانونی اور یک-طرفہ اقدامات کی واپسی کا مطالبہ کرتے دکھائی دیئے،یہ مطالبات وہ کشمیری کر رہے ہیں جو گذشتہ ادوار میں دلی کے ساتھ اقتدار میں شریک رہے ہیں- ۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میری نظر میں کل کی نشست ناکام، بے سود اور بے مقصد تھی،کشمیری آج بھی اپنی خودمختاری کا مطالبہ کرتے ہیں ،وہ علاقائی تناسب میں تبدیلی کے خلاف آواز بلند کر رہے ہیں اور کشمیری اپنے بچوں کی ملازمتوں کیلئے تحفظ کے طلبگار ہیں۔

امریکی اپنی ذات سے بڑھ کر کسی چیز کواہمیت نہیں دیتے: روسی صدر

ماسکو- صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں بشرطیکہ وائٹ ہاؤس بھی نتیجہ خیز بات چیت کرنے پر راضی ہو۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنیوا میں دو روز قبل امریکی صدر جوبائیڈن سے پہلی ملاقات کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک انٹرویو میں ملاقات کو کافی حد تک دوستانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اہم معاملات پر ایک دوسرے کو سمجھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ روسی صدر نے مذاکرات جاری رکھنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ بات چیت کو جاری رکھنے کے لئے تیار ہیں تاہم اس کے لیے امریکا کا بھی  راضی ہونا ضروری ہے۔ ایک فریق خواہش نہ رکھتا ہو و دوسرا فریق کیا کرسکتا ہے۔

صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی صدر جوبائیڈن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک پیشہ ور اور منجھے ہوئے سیاست دان ہیں جن کے ساتھ کام کرتے وقت بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ امریکی صدر کی تعریفوں پر جب صدر پوٹن سے پوچھا گیا کہ پھر مذاکرات کے کامیاب نہ ہونے کی وجہ تھی تو انہوں نے کہا کہ امریکی سمجھتے ہیں کہ کوئی بھی چیز خود اُن کی ذات سے زیادہ اہم نہیں ہے۔اس موقع پر وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ خوبصورت اور نوجوان تعلیم یافتہ خاتون ہیں تاہم روسی صدر نے دبے الفاظ میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ جب لوگ کچھ چیزوں کو ثانوی سمجھ لیں تو وہ اس پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔ واضح رہے کہ 16 جون کو جنیوا میں امریکی اور روسی صدر کے درمیان 3 گھنٹوں پر محیط بات چیت کے بعد دونوں رہنماؤں نے جوہری ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے سے متعلق بات چیت شروع کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے ایک مختصر بیان جاری کرنے پر اکتفا کیا تھا۔

بوسنیا کے قاتل سرب کمانڈر راٹکو ملاڈچ کے جنگی جرائم کے مقدمے کا فیصلہ منگل 8 جون کو سنایا جائے گا

بوسنیا میں سابق سرب کمانڈر راٹکو ملاڈچ کے جنگی جرائم کے مقدمے کا فیصلہ منگل 8 جون کو سنایا جائے گا۔

اسلام آباد۔ 6جون2021: بوسنیا میں سابق سرب کمانڈر راٹکو ملاڈچ کے جنگی جرائم کے مقدمے کا فیصلہ منگل 8 جون کو سنایا جائے گا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بوسنیا میں ہزاروں مسلم مردوں کے قاتل سابق سرب کمانڈر راٹکو ملاڈچ کو نسل کشی اور جنگی جرائم کے مقدمے کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کی عالمی جنگی جرائم عدالت نے بوسنیا کا قصائی کہلانے والے راٹکو ملاڈچ کو جنگ بوسنیا کے دوران جنگی جرائم کی منصوبہ بندی کرنے پر 2017 میں عمر قید سنائی گئی تھی۔

راٹکو ملاڈچ نے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی جس کا اب حتمی فیصلہ بروزمنگل 8جون کو سنایا جائے گا۔ ان جرائم میں سربرینیکا میں 8 ہزار سے زائد بوسنیائی مسلم مردوں اور لڑکوں کی نسل کشی بھی شامل ہے .

اسرائیلی کی تاریخ میں پہلی بار عرب پارٹی کا حکومت میں شمولیت کا امکان

یروشلم۔ اسرائیل کی تاریخ میں پہلی بارعرب پارٹی کا حکومت میں شمولیت کا امکان ہے۔

یروشلم۔6جون2021:اسرائیل کی تاریخ میں پہلی بارعرب پارٹی کا حکومت میں شمولیت کا امکان ہے۔ حکومت بنانے کیلئے120 میں سے 61 سیٹیں درکار تھیں۔ اسرائیل کے گزشتہ الیکشن میں نیتن یاہو کے مخالف اتحاد نے57 سیٹیں حاصل کیں جبکہ حکمران جماعت’لیکود‘ اور اس کے اتحادیوں کو52 سیٹوں پر کامیابی ملی۔ مسلمان عربوں کی جماعت’یونائیٹڈ عرب پارٹی‘ نے4 سیٹیں حاصل کی ہیں۔ اسرائیل کی آئندہ حکومت میں مختلف مکتبہِ فکر کی جماعتیں تو شامل ہوں گی ہی ساتھ میں عرب پارٹی بھی اس میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس مخلوط حکومت میں شامل ہر فریق کی اپنی ایک خاص اہمیت ہوگی اور معاملات آگے بڑھانے کیلئے سب کا تعاون لازمی ہوگا۔مختلف مکتبہ فکر کی جماعتیں سے تشکیل پانے والی اس حکومت کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظور درکار ہوگی۔

اسرائیلی انتخابی قوانین کے مطابق ایک جماعت کو پارلیمنٹ میں شامل ہونے کے لیے کم سے کم 3.25 فیصد ووٹ حاصل کرنے چاہییں۔ اس قانون کا بظاہر مقصد توعرب جماعتوں کو پارلیمنٹ سے دور رکھنا تھا۔ لیکن پچھلے کچھ انتخابات میں تمام عرب جماعتوں نے مل کر مقابلہ کیا اور پارلیمنٹ میں جگہ بنائی۔ ونائیٹڈ عرب پارٹی کے سربراہ  منصورعباس کو باقی عرب جماعتوں سے نظریاتی اختلافات تھے لیکن انھوں نے اسے پس پشت ڈالنے کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی مرحلے میں ایسا لگتا تھا کہ وہ پارلیمنٹ میں شمولیت کیلئے درکار کم سے کم ووٹ بھی حاصل نہیں کر سکیں گے۔

اسرائیل مسلمانوں کے خلاف تشدد اور دھمکیوں کا سلسلہ بند کرے، چین

بیجنگ: چین نے امریکا سے اسرائیلی حملوں کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے۔

بیجنگ-18مئی2021: چین نے امریکا سے اسرائیلی حملوں کو رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو فلسطین کے مسئلے کے حل کے لیے اپنا حصہ ڈالنا چاہیئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین 2014 کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا تنازع پیدا ہوا ہے جس کے حل کے لیے امریکا کو اپنی ذمہ داریاں نبھانی چاہیئے۔ ژاؤ لیجیان نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تحمل سے کام لیتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف تشدد دھمکیوں اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ بند کرنا چاہیئے۔ فلسطین میں متاثرین کو امداد کی اشد ضرورت ہے۔

 انسانی ہمدردی کے تحت تمام ممالک مل کر فلسطینی عوام کے دکھوں کا مداوا کریں۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے فلسطین کے لیے کی گئی کاوشوں کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ چین نے سلامتی کونسل میں دو بار مشاورت کی جس کا مسودہ بھی تیار ہے جس کی بنیاد پر وزیر خارجہ وانگ ای نے 16 مئی کو سلامتی کونسل میں کھل کر اظہار خیال کیا دو ریاستی حل بھی پیش کیا۔ واضح رہے کہ ایک ہفتے سے غزہ پر اسرائیل کے مسلسل بمباری کے نتیجے میں 200 سے زائد فلسطینی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی بربریت کی انتہا، غزہ پر بمباری جاری، شہدا کی تعداد 109 تک پہنچ گئی

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، غزہ میں صیہونی فورسز کے تازہ حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک سو نو تک پہنچ گئی۔

مقبوضہ بیت المقدس-14مئی2021: اسرائیل نے فلسطینیوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی، غزہ میں صیہونی فورسز کے تازہ حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد ایک سو نو تک پہنچ گئی جن میں اٹھائیس بچے اور سات خواتین بھی شامل ہیں۔ اسرائیل نے غزہ پر قیامت ڈھا دی، فضائی حملوں میں شہدا کی تعداد 109 ہو گئی، بمباری سے پانچ سو سے زائد فلسطینی زخمی ہیں، تباہ کن بمباری سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، اسرائیل نے ممکنہ طور پر زمینی حملے کیلئے غزہ کی سرحد پر فوج اور ٹینک بھی تعینات کر دئیے، امریکا نے اسرائیلی حملوں کیخلاف آج ہونیوالا سلامتی کونسل کااجلاس رکوا دیا، امریکی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ معاملے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف بدترین ریاستی دہشتگردی، غزہ میں صورت حال انتہائی سنگین ہوگئی۔ رہائشی علاقوں پر خوفناک بمباری سے فلسطینیوں کی بڑی تعداد شہید ہوگئی، شہدا میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ صہیونی فوج نے بھاری ہتھیاروں سے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، بلڈنگز ملبے کا ڈھیر بن گئیں، ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے۔ غزہ کے شمال مشرقی علاقوں میں اسرائیلی حملوں کے پیش نظر شہریوں نے نقل مکانی شروع کردی۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کی سرحد پر فوج بھیجنا شروع کر دی ہے اور خبردار کیا ہے کہ وہ زمینی آپریشن شروع کر سکتا ہے۔

انڈونیشیا کےسماٹرا جزیرےمیں 5.8شدت کا زلزلہ

جکارتہ :انڈونیشیا کے مغرب میں واقع سماٹرا جزیرےمیں 5.8شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جکارتہ ۔5مئی2021 (اے پی پی):انڈونیشیا کے مغرب میں واقع سماٹرا جزیرےمیں 5.8شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔چینی خبررساں ادارے نے محکمہ موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ انڈونیشیا کے مغرب میں واقع سماٹرا جزیرے میں بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8بج کر 24 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.8ریکارڈ کی گئی ۔زلزلے کا مرکز مینٹاوی جزیروں سے 3 کلومیٹر جنوب مشرقی توپیجٹ گاؤں میں تھا اور اس کی گہرائی 29 کلومیٹر تھی۔ایجنسی نے سونامی کا انتباہ جاری نہیں کیا ۔

یورپی پارلیمنٹ میں توہینِ رسالت قانون کی آڑ میں پاکستان مخالف قرارداد منظور

لکسمبرگ: یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان میں توہین رسالت کے قانون پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کا جی ایس پی اسٹیٹس ختم کرنے کے لیے نظر ثانی کی قرارداد منظوری کرلی۔

لکسمبرگ-1مئی2021: یورپی پارلیمنٹ نے پاکستان میں توہین رسالت کے قانون پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان کا جی ایس پی اسٹیٹس ختم کرنے کے لیے نظر ثانی کی قرارداد منظوری کرلی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ قرارداد یورپی پارلیمنٹ کی ایکسٹرنل ایکشن سروس سے وابستہ کئی ماہرین نے پیش کی ہے جس میں یورپی یونین سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان کے جی ایس پی پلس درجے پر نظرثانی کرے یا اسے عارضی طور پر ختم کردے۔ افسوس ناک امر یہ ہے کہ اس قرار داد کے کئی نکات میں بطورِ خاص پاکستان میں توہینِ رسالت کی سزا کے قانون آرٹیکل 295 بی اور سی کا باربار ذکر کیا گیا ہے اور بارہا اس قانون کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صحافیوں اور سول سوسائٹی کے اراکین کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے جس پر یورپی پارلیمنٹ نے اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا ہے۔ مثلاً ایک مقام پر کہا گیا ہے کہ پاکستان میں توہین رسالت کے معاملے میں صحافیوں پر آن لائن اور آف لائن حملوں میں اضافہ ہوا۔ قرارداد میں کم سے کم تین جگہوں پر فرانس کی تائید کی گئی ہے اور پاکستان میں فرانسیسی سفیر کو ہراساں کرنے کی روک تھام اور پاکستان میں رہائش پذیر فرانسیسی باشندوں کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے۔ قرارداد کی جانب داری اس بات سے ثابت ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے اسلام دشمن اخبار چارلی ہیبڈو کی کئی عشروں سے مسلم دشمنی اور فرانسیسی حکومتی عہدے داروں کی ہٹ دھرمی سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہونے پر ایک لفظ بھی نہیں کہا اور الٹا پاکستان میں فرانس مخالف جذبات پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یورپیئن ایکسٹرنل ایکشن سروس (ای ای اے ایس) فوری طور پر پاکستان کو دیئے جانے والے جی ایس پی پلس درجے پر نظرثانی کرے یا اسے جزوقتی طور پر موقوف کرکے پاکستان پر دباؤ بڑھائے۔ قرارداد میں کئی مرتبہ شفقت ایمانوئیل اور شگفتہ کوثر کا ذکر کیا ہے جو آرٹیکل 295 بی کے تحت گرفتار ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپین پارلیمنٹ میں گفتگو سے پاکستان میں توہین رسالت قوانین اور مذہبی حساسیت کے حوالے سے لاعلمی کا اظہارہوتا ہے۔

پاکستان کی کورونا ویکسین کی منصفانہ تقسیم یقینی بنانےبارے کوششوں کی تعریف

اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی پریس قونصلر مریم شیخ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ماتحت ادارہ کمیٹی آن انفارمیشن یعنی معلوماتی کمیٹی میں ہونے والی عام بحث میں کہا کہ کثیر السانیت اور اس کا فروغ اقوام متحدہ کے مقاصد میں سے ایک ہے ۔

اقوام متحدہ۔27اپریل2021 (اے پی پی):پاکستان نے دنیا بھر میں کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین کی منصفانہ اور مساوی تقسیم کو یقینی بنانے کے مقصد کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کی مہم کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات کے پھیلائو کو روکنے اور موثر انداز میں معلوماتی پیغام پہنچانے کے لیے مختلف زبانوں کا استعما ل کیا جائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کی پریس قونصلر مریم شیخ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ماتحت ادارہ کمیٹی آن انفارمیشن یعنی معلوماتی کمیٹی میں ہونے والی عام بحث میں کہا کہ کثیر السانیت اور اس کا فروغ اقوام متحدہ کے مقاصد میں سے ایک ہے ۔

پاکستانی مندوب نے اردو اور دیگر غیرسرکاری زبانوں میں سیکرٹری جنرل کے اہم پیغامات کاترجمہ کر نے پر اقوام متحدہ کے ڈیپارٹمنٹ آف گلوبل کمیونیکیشنز (ڈی جی سی) کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ رکن ریاستوں کے مابین بات چیت کا آغاز کرے تاکہ جھوٹی خبروں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے اور منظم طور پر غلط معلومات کو پھیلانے والے نیٹ ورکس کو ختم کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ دنیا کے بیشتر غریب افراد کے پاس قابل اعتماد ، سستی انٹرنیٹ رسائی کی کمی ہے اور وہ کورونا وائرس کی وبا کے دوران ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ نہیں کر سکے۔ وبا کے دوران انٹرنیٹ رابطے پر منحصر آلات اور انٹرنیٹ ڈیوائسز پر انحصار بڑھتا ہوا نظر آیا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ پر جھوٹی خبروں اور غلط معلومات کے پھیلائو میں بھی بے انتہا اضافہ ہوا ہے لہذا اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے اداروں کو چاہیے کہ وہ اپنے مینڈیٹ اور موجودہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے اس ڈیجیٹل تفریق کو دور کرنے کے لئے جدید حکمت عملی تیار کریں ۔

انہوں نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران غلط معلومات اور جھوٹی خبروں کے تدارک کے اقوام متحدہ کے مقصد کے حصول کے لیے اقوام متحدہ کے ڈیپارٹمنٹ آف گلوبل کمیونیکیشنز (ڈی جی سی) کے ‘تصدیق شدہ اقدام’ کے ذریعہ کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ پاکستانی مندوب نے ڈی سی جی پر بھی زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں مواصلات کے بنیادی ڈھانچے اور صلاحیتوں کے فروغ کے لئے اپنے تکنیکی تعاون اور مدد میں اضافہ کرے اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات سرانجام دینے والے ممالک کے دستوں اور پولیس کے تعاون کی شراکت اور خاص طور پر کورونا وائرس کی وبا کے دوران امن مشنز کے اہلکاروں کی قربانیوں کو بھی اجاگرکرے

یورپی ممالک سے روسی سفارتکاروں کی بے دخلی پر غور

یورپی میڈیا کے مطابق روس اور چیک جمہوریہ نے سفارت کار بیدخل کردیے ہیں

کراچی-27مارچ2021:  چیک جمہوریہ اور روس کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یورپی میڈیا کے مطابق روس اور چیک جمہوریہ نے سفارت کار بیدخل کردیے ہیں، یورپی یونین کا کہنا ہے کہ ہم روس کے خلاف ای یو سطح پر ایکشن لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 27یورپی ممالک سے روس کے سفارتکاروں کی بیدخلی پر غور کیا جارہا ہے، روسی انٹیلیجنس نےاسلحے کے زور پر بلغارین تاجر کو چیک جمہوریہ میں نشانہ بنایا تھا۔ بلغارین تاجرنےیوکرین کی جنگ میں روس کےخلاف یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا تھا، امریکا اور یورپی یونین روس کےخلاف اقدام چیک جمہوریہ میں کارروائی پر کر رہے ہیں۔

روسی صدر ولا دیمیر پوٹن کی مغربی ممالک کووارننگ

ماسکو: روسی صدر ولا دیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر مغرب نے ’ریڈ لائن‘ عبور کی تو روس بلا تاخیر بہت سخت ردعمل دے گا۔

ماسکو۔22اپریل2021: روسی صدر ولا دیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر مغرب نے ’ریڈ لائن‘ عبور کی تو روس بلا تاخیر بہت سخت ردعمل دے گا۔ قوم سے خطاب میں انہوں نےیوکرائن، بیلاروس اور روس میں عدم استحکام کا موردِ الزام مغرب کو ٹہرایا۔ پوٹن کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتیں مستقل روس کو پریشان کرنے کی کوششیں کر رہی ہیں۔

روسی صدر کا یہ بیان قوم سے سالانہ خطاب میں اس وقت سامنے آیا ہے جب روس کی پیوٹن کے ناقد الیکسی ناوالنی کو جیل بھیجنے، امریکی صدارتی الیکشن میں روسی مداخلت کے الزامات اور یوکرائن کے معاملے پر مغرب کے ساتھ کشیدگی چل رہی ہے۔ ولا دیمیر پوٹں نے قوم سے خطاب میں روس میں کورونا کے خلاف جنگ اور ملک کی معاشی بہتری کے منصوبوں کا بھی ذکر کیا۔

روسی فوج یوکرائنی سرحد سے پیچھے ہٹ جائے: جرمن چانسلر

برلن: جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرائنی سرحد سے اپنی فوجیں واپس بلائے

برلن۔18 اپریل 2021جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یوکرائنی سرحد سے اپنی فوجیں واپس بلائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ کشیدگی کم کرنے کا صرف یہی ایک راستہ ہے۔ فرانس کی جانب سے بھی اس مطالبہ کی حمایت کی گئی ہے۔

جرمن چانسلر انجیلا میرکل، فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں اور یوکرائنی رہنما ولودیمیر زیلینسکی نے ویڈیو کانفرنس کے دوران اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ زیلینسکی کی جانب سے روسی صدر سے ملاقات پر آمادگی کا بھی اظہار کیا گیا۔ مشرقی یوکرائن کی سرحد پر روسی فوجی اجتماع کے سبب کشیدگی میں اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

شہزادہ ہیری کی وجہ سے شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شاہی خاندان کے تمام افراد فوجی یونیفارم نہیں پہنیں گے

اسلام آباد:ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شاہی خاندان کے تمام افراد روایتی طور پر فوجی یونیفارم نہیں بلکہ سویلین لباس پہن کر شریک ہوں گے ۔

اسلام آباد۔15اپریل2021 (اے پی پی):ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شاہی خاندان کے تمام افراد روایتی طور پر فوجی یونیفارم نہیں بلکہ سویلین لباس پہن کر شریک ہوں گے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے برطانوی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم نے جمعرات کو فیصلہ کیا کہ شہزادہ فلپ کی آخری رسومات میں شاہی خاندان کے افراد عام لباس پہنیں گے- یہ فیصلہ شہزادہ ہیری کی وجہ سے لیا گیا ہے جو گزشتہ سال شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے بعد ان سے ان کے اعزازی فوجی عہدے واپس لے لیے گئے تھے جس کے بعد وہ اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ امریکی ریاست کیلیفورنیا منتقل ہو گئے تھے۔ ملکہ کے مطابق اس فیصلے سے شاہی خاندان کےمتحد ہونے کا تاثر جائے گا۔

شہزادہ فلپ کی آخری رسومات 17 اپریل کو شاہی رہائش ونڈسر کاسل کے سینٹ جارج چیپل میں ادا کی جائیں گی جس کی تیاریاں جاری ہیں اور اس میں صرف سوگواران شامل ہوں گے جن میں زیادہ تر خاندان کے قریبی لوگ شامل ہوں گے اور ملک میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ واضح رہے کہ شہزادہ ہیری کے شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہونے کے بعد یہ پہلی بار ہو گا کہ وہ شاہی خاندان کے ساتھ دکھائی دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاق کی طرف سے سندھ کےاضلاع کے لئے ترجیحی ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے اجلاس

اسلام آباد۔12اپریل2021 (اے پی پی):وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاق کی طرف سے سندھ کےاضلاع کے لئے ترجیحی ترقیاتی پیکیج کے حوالے سے پیر کو یہاں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء محمد حماد اظہر، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا، اسد عمر، عمر ایوب خان اور سینئر افسران نے شرکت کی۔

 غریب ممالک کی معاشی بحالی کیلئے 550 ارب ڈالردرکار ہیں: آئی ایم ایف

واشنگٹن۔:عالمی ادارے نے کہا ہے کہ دنیا کے کم آمدنی والے اور غریب ممالک کو کووڈ۔19 کے بحران سے عہدہ برآ ہونے کے لئے مجموعی طور پر 550 ارب ڈالر کی ضرورت کا تخمینہ ہے۔

واشنگٹن۔12اپریل2021 (اے پی پی):بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی صورتحال سے غریب ممالک بری طرح متاثر ہوئے جن کی معاشی بحالی کے لئے مجموعی طور پر 550 ارب ڈالر درکار ہیں ۔آئی ایم ایف نے یہ بات اپنی حالیہ رپورٹ میں کہی۔ عالمی ادارے نے کہا ہے کہ دنیا کے کم آمدنی والے اور غریب ممالک کو کووڈ۔19 کے بحران سے عہدہ برآ ہونے کے لئے مجموعی طور پر 550 ارب ڈالر کی ضرورت کا تخمینہ ہے۔ ان اخراجات کی تکمیل کے لئے بین الاقوامی سطح پر مربوط اقدامت نا گزیر ہیں۔

فنڈ نے کہا کہ غریب ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے 2025 تک 200 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، امیر ممالک جیسی ترقی حاصل کرنے کے لئے کم آمدنی والی اور غربت زدہ اقوام کو مزید 250 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی ، مزید برآں پائیدار معاشی استحکام کے لئے ایسے ملکوں کو اضافی 100 ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق کم آمدنی ممالک کی معاشی بحالی متاثر ہونے کی مختلف وجوہات ہیں جن میں سر فہرست کورونا ویکسین کی عدم دستیابی ہے۔ عالمی برادری کے اقدامات سے ابھی تک کم آمدن والے ممالک کی 20 فیصد آبادی کے لئے ہی ویکسین خریدی جا سکتی ہے۔

اسی طرح ان ممالک کے پاس وسائل کی کمی کے باعث مختلف بحرانوں میں اضافی اخراجات کے لئے فنڈز کی عدم دستیابی بھی ایک مسئلہ ہے۔ مزید برآں مختلف مسائل کے خاتمہ کے لئے نئے فندز کے حصول سے ان ممالک کے قرضوں کے حجم میں بہت زیادہ اضافے کا خدشہ بھی ہے۔آئی ایم ایف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ غریب اور کم آمدنی والے ممالک کے بنیادی مسائل کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی کے تحت زیادہ سے زیادہ فنڈز کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ وفات پا گئے

لندن۔ ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ جمعہ کی صبح ونڈزر کاسل میں وفات پاگئے۔

لندن۔9اپریل2021 (اے پی پی):ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ 99 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔جمعہ کو بکنگھم پیلس کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق برطانیہ کی ملکہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ جمعہ کی صبح ونڈزر کاسل میں وفات پاگئے۔ شہزادہ فلپ نے شہزادی الزبتھ سے سنہ 1947 میں ان کے ملکہ بننے سے پانچ برس قبل شادی کی تھی اور یہ برطانیہ کی تاریخ کا سب سے زیادہ دیر تک قائم رہنے والا شاہی جوڑا تھا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے شہزادہ فلپ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہ شہزادہ فلپ نوجوانوں کے لیے ایک مثال تھے۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ انھوں نے شاہی خاندان اور شہنشاہیت کو چلانے میں مدد دی ۔

پاکستانی سفارت خانہ اور چائنہ پپٹ آرٹ تھیٹر کے زیر اہتمام پاک چین تہذیبی و ثقافتی ورثہ

بیجنگ: پاک چین تہذیبی و ثقافتی ورثہ کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستانی سفارت خانہ اور چائنہ پپٹ آرٹ تھیٹر نے رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے تعاون سے ثقافتی تقریب چائنہ پپٹ آرٹ تھیٹر کے گرینڈ تھیٹر میں منعقد کی۔

بیجنگ۔21مارچ2021 (اے پی پی):پاک چین تہذیبی و ثقافتی ورثہ کو اجاگر کرنے کے لئے پاکستانی سفارت خانہ اور چائنہ پپٹ آرٹ تھیٹر نے رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے تعاون سے ثقافتی تقریب چائنہ پپٹ آرٹ تھیٹر کے گرینڈ تھیٹر میں منعقد کی۔ یہ تقریب ورلڈ پپٹ ڈے کے حوالے سے پاکستان اور چین کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ منانے کی ایک سالہ تقریبات کا حصہ تھی۔ اتوار کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق تقریب میں اعلیٰ حکام، سفارتی نمائندوں، اکیڈمیا، تھنک ٹینکس، ثقافتی اداروں، پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان اور چین کے سکولوں کے بچوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

پپٹ شو سمیت ثقافتی ورثہ کی رنگا رنگ اور پرکشش نمائش اگلی نسل کو روایتی برادرانہ تعلقات منتقل کرنے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی ایک کمیونٹی تشکیل دینے کے لئے پاکستان اور چین کے رہنماﺅں کے وژن کے مطابق تھی۔ ثقافتی اور وفود کے تبادلے ہم آہنگی، دوستی اور لوگوں کی تاریخ کو فروغ دینے کے لئے اہم ہیں۔ پپٹ شو کا فن صدیوں سے چلا آ رہا ہے اور فنکارانہ انداز میں اس نے دونوں ممالک کی لوک ثقافت، افسانوں اور کہانی سنانے کی روایات کو گرفت میں لیا ہے۔ شرکاءنے پاکستانی اور چین کے فنکاروں کے انداز اور تکنیک میں یکسانیت کا مشاہدہ کیا۔ اپنے استقبالیہ کلمات میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے پاکستان اور چین کے ثقافتی ورثہ کی نمائش اور تقریب کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے دوطرفہ تعاون کی نئی منازل تک پہنچنے کے لئے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کیلئے گہرے ثقافتی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔ پارٹی سیکریٹری اور بیجنگ پرفارمنس اینڈ آرٹ گروپ کی چیئرپرسن مس ژاﺅ جیا چن، چائنہ پپٹ آرٹ تھیٹر کی صدر مس ژاﺅ یونگ ژانگ، رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ کے ڈائریکٹر سادان پیرزادہ اور یونیسکو کی پروگرام سپیشلسٹ برائے کلچر مس ہمال چولی گورنگ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ انہوں نے تفریح کے ذریعے تعلیم کی اہمیت اور آئندہ نسلوں کے لئے ثقافتی اور روایتی فنون پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر رفیع پیر تھیٹر ورکشاپ اور چائنہ پپٹ آرٹ تھیٹر نے تعاون کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط بھی کئے۔ دونوں اطراف نے متعلقہ میوزیم کے لئے اپنی لوک داستانوں اور افسانوں سے مقبول کرداروں کو پیش کرنے والے پپٹس کا بھی تبادلہ کیا۔

آئس لینڈمیں ایک ماہ میں 40 ہزار زلزلے، شہری نیند کو ترس گئے

گرینڈوک:  آئس لینڈ کے علاقے گرینڈوک میں ایک ماہ کے دوران 40 ہزار سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

 گرینڈوک۔17مارچ2021: آئس لینڈ کے علاقے گرینڈوک میں ایک ماہ کے دوران 40 ہزار سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گرینڈوک کے شہری پرسکون نیند کو ترس گئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئس لینڈ کے علاقے گینڈوک میں چند ہفتوں کے دوران 40 ہزار سے زائد زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔ جس کو سائنسدانوں نے غیر معمولی ارضیاتی ایونٹ قرار دیا ہے۔گرینڈوک علاقہ آتش فشاں ہاٹ اسپاٹ کے جنوبی حصے میں واقع ہے۔ جہاں 24 فروری سے اب تک 40 ہزار سے زائد زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں۔زلزلوں کی یہ تعداد گزشتہ پورے سال میں ریکارڈ ہونے والے زلزلوں سے زیادہ ہے۔ کچھ زلزلوں کی شدت 5 اعشاریہ 7 تک بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔

یورشین اور شمالی امریکی ٹیکٹونیک پلیٹوں کے درمیان واقع آئس لینڈ کو اکثر زلزلوں کا سامنا ہوتا ہے کیونکہ یہ پلیٹیں ہر سال 2 سینٹی میٹر کی رفتار سے آہستگی سے متضاد سمت میں سرکتی رہتی ہیں۔حالیہ ہفتوں میں زلزلوں کی وجہ ایک بڑی پگھلی ہوئی چٹان میگما ہے جو اس خطے کے نیچے ایک کلومیٹر تک کھسک چکی ہے اور سطح پر آنے کے لیے زور لگا رہی ہے۔مارچ کے شروع میں آئس لینڈ کے حکام نے اس peninsula میں آتش فشاں پھٹنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ توقع ہے کہ اس سے بین الاقوامی فضائی سفر متاثر نہیں ہوگا یا قریبی علاقوں کو بہت زیادہ نقصان نہیں ہوگا۔ماہرین کو توقع ہے کہ آتش فشاں سے خارج ہونے والا لاوا ممکنہ طور پر ہوا میں 20 سے 100 میٹر تک اچھلے گا۔

میانمار میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 18 مظاہرین ہلاک

ینگون: میانمار میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے اتوار کو 18 افراد ہلاک ہوئے۔

ینگون۔14مارچ2021:میانمار میں جمہوریت کا مطالبہ کرنے والے مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے اتوار کو 18 افراد ہلاک ہوئے۔ میانمار کے مخلتف شہروں میں جمہوریت بحالی کے لیے احتجاج اتوار کو بھی جاری رہا، مظاہرین نے پولیس کے تشدد سے بچنے کے لیے سڑکوں اور گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کردیں۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے نہتے مظاہرین پر فائرنگ کی، آنسوگیس کی شیلنگ اور ربر کی گولیوں سے مظاہرین کو منتشر کیا۔

پولیس کے کریک ڈاؤن میں اب تک نوے سے زائد مظاہرین ہلاک اور 2100  سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ خیال رہے کہ مظاہروں کے دوران زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوا۔  ینگون کے علاقے میں تین چینی فیکٹریوں کو آگ لگادی گئی، چینی سفارتخانے نے چینی شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔

افغان فوج کے 50 کروڑ ڈالر کے طیارے صرف 40 ہزار ڈالر میں فروخت

کابل: امریکا کی جانب سے افغانستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے خریدے گئے طیارے صرف 40 ہزار ڈالر میں فروخت کردیئے گئے۔

کابل۔13مارچ2021: امریکا کی جانب سے افغانستان کے لئے 50 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے خریدے گئے طیارے صرف 40 ہزار ڈالر میں فروخت کردیئے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ادارے اسپیشل انسپکٹر جنرل آف افغان ری کنسٹرکشن کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان کی فوج کے لیے 50 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے خریدے گئے 20 میں سے 16 ٹرانسپورٹ طیارے صرف چند سال میں ہی ناکارہ قرار دے کر صرف 40 ہزار ڈالر میں فروخت کر دیے گئے، یہ طیارے افغانستان کے لیے اٹلی سے خریدے گئے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 54 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سے دوبارہ استعمال کے قابل بنائے گئے 20 جی 222 طیارے اٹلی سے افغانستان کی مسلح افواج کے لیے خریدے گئے تھے۔ ان میں سے 16 کو صرف چند سال میں ہی اسکریپ یا ناکارہ قرار دے کر 40 ہزار ڈالر میں فروخت کردیا گیا جبکہ چار طیارے اب بھی جرمنی میں ایک امریکی ہوائی اڈے پر کھڑے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمۂ انصاف نے مئی 2020 میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ‘جی 222 ایئرکرافٹ پروگرام’ میں جو ناکامی ہوئی اس میں کسی پر فوجداری یا سول مقدمہ نہیں چلایا جائے گا، اور اب نوٹیفیکشن کے تحت اس معاملے میں کسی کو جواہدہ یا موردِ الزام نہیں ٹھہرایا جائے گا۔ نومبر 2009 سے مارچ 2013 تک سولہ طیارے کابل انٹرنیشل ہوائی اڈے جبکہ چار جرمنی میں ریمسٹین کے فوجی ہوائی اڈے پر پہنچا دیے گئے، جو تاحال وہیں پر موجود ہیں، طیاروں کی مرمت کرنے والے ماہرین نے انکشاف کیا کہ طیاروں میں ایسے نقص اور خرابیاں موجودہ  ہیں جو سیکیورٹی خدشات بھی ہیں۔ جب کہ خریداری کے کنٹریکٹ میں یہ معاہدہ بھی ہوا تھا کہ کمپنی طیاروں کی مکمل دیکھ بھال، مرمت، اضافی پرزہ جات اور ہوا بازوں کی تربیت میں بھی تعاون کرتے گی، تاہم یہ کنٹریکٹ طیاروں کو 2014 میں اسکریپ کرکے فروخت کر دینے کی وجہ سے ختم کر دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں درجنوں تعمیراتی منصوبے جن میں اسکول، اسپتال اور بجلی پیدا کرنے والے کارخانے شامل ہیں سرکاری سطح پر غفلت، استعمال نہ کیے جانے، غیر معیاری تعمیراتی کام یا جنگ کی وجہ سے یا تو تباہ ہو گئے ہیں یا زبوں حالی کا شکار ہیں۔ انسپکٹر جنرل کی اس رپورٹ کے مطابق امریکا کی مالی امداد سے افغانستان کی تعمیر نو کے منصوبوں میں 2 اعشاریہ 4 ارب ڈالر کے منصوبے تباہ و برباد ہو گئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی جانب سے کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے سرمائے کی اپیل

اقوام متحدہ:اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریش نے اپیل کی ہے کہ کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے 5.5ارب ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔

اقوام متحدہ ۔13مارچ2021 (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریش نے اپیل کی ہے کہ کروڑوں انسانوں کو قحط سے بچانے کے لیے 5.5ارب ڈالر کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تنازعات کی وجہ سے درجنوں ممالک میں تقریبا34ملین افراد کے قحط سے ہلاک ہو جانے کا خطرہ ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک نے بھی متنبہ کیا ہے کہ دنیا بھر میں 270 ملین افراد کو رواں برس ’بھوک کے بحران‘ کا خطرہ لاحق ہے۔ انٹونیو گوٹیرش نے اقوام متحدہ کے ایک اجلاس کو بتایا کہ کئی ملین انسانوں کو ’خوراک کی شدید عدم دستیابی‘ کا سامنا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی

مغربی بنگال: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئیں۔

مغربی بنگال۔11مارچ2021: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نامعلوم افراد کے حملے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئی ہیں، ممتا بینرجی پر حملہ گزشتہ روز اس وقت ہوا جب وہ ریاستی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کراکر واپس جارہی تھیں۔

ممتا بینرجی کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میں کار میں بیٹھ کر لوگوں سے ملاقات کررہی تھی کہ اچانک 4،5 افراد نے حملہ کیا اور گاڑی کا دروازہ ان کی ٹانگ پر زور سے دے مارا، واقعہ کے بعد ممتا بینرجی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں 48 گھنٹے کے لیے ڈاکٹرز کے زیر نگرانی رکھا جائے گا۔ دوسری جانب بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق تفتیش جاری ہے تاہم حملہ کس نے کیا یہ کہنا قبل از وقت ہے، مکمل تفتیش کے بعد حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔

میانمار میں فوجی بغاوت کے مخالف ایک اور سیاسی رہنما دوران حراست ہلاک

رنگون: میانمار کی معزول حکمراں آنگ سان سوچی کی سیاسی جماعت کے ایک اور رہنما کی دوران حراست ہلاکت ہوگئی۔

رنگون۔10مارچ2021: میانمار کی معزول حکمراں آنگ سان سوچی کی سیاسی جماعت کے ایک اور رہنما کی دوران حراست ہلاکت ہوگئی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں کے دوران پولیس چھاپے کے دوران فرار ہوتے ہوئے گرفتار ہونے والے نیشنل لیگ فور ڈیموکریسی کے رہنما زا میت لِن دورانِ حراست انتقال کر گئے۔ رنگون پولیس نے ایک رات قبل ہی گرفتار کیے گئے سیاسی رہنما زا میت لِن کے گھر والوں کو لاش لے جانے کے لیے مطلع کیا تاہم ہلاکت کی وجہ نہیں بتائی۔ اس سے قبل نیشنل لیگ کے ایک اور رہنما کھین مونگ لیٹ بھی حراست کے دوران ہلاک ہوگئے تھے اور ان کی ہلاکت کی وجہ بھی نہیں بتائی گئی تھی۔

نیشنل لیگ فور ڈیموکریسی کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ملٹری قیادت ملک میں فوجی بغاوت کے خلاف جاری ملک گیر مظاہروں کو روکنے کے لیے ظلم و ستم کا بازار گرم کیے ہوئے ہے۔ میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں تیزی آگئی ہے جب کہ رواں ماہ پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں مظاہرین کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی ہے۔ واضح رہے کہ میانمار میں یکم فروری کو فوجی بغاوت کے بعد ملک میں ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی تھی اور معزول حکمراں آنگ سان سوچی کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

شہزادہ ہیری اور میگھن کے انکشافات پر ملکہ برطانیہ کا ردعمل

لندن:  برطانوی شاہی خاندان پر شہزادہ ہیری کی اہلیہ کے الزامات پر ملکہ برطانیہ الزبتھ کا ردعمل سامنے آگیا۔

لندن۔10مارچ2021:  برطانوی شاہی خاندان پر شہزادہ ہیری کی اہلیہ کے الزامات پر ملکہ برطانیہ الزبتھ کا ردعمل سامنے آگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ انہیں اپنے پوتے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو پیش آنے والے مشکل حالات پر افسوس ہے اور وہ ان کے بیٹے پر نسل پرستانہ تبصروں سے متعلق نجی طور پر بات کرنے کا وعدہ کرتی ہیں۔ بکنگھم پیلس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بالخصوص نسل پرستی کے حوالے سے اٹھائے گئے سوالات پر تشویش ہے۔ اگرچہ بیان کیے گئے واقعات کی تفصیلات مختلف ہوسکتی ہیں تاہم انہیں سنجیدگی  سے دیکھا جارہا اور شاہی خاندان نجی طور پر ان پر بات کرے گا۔ شاہی محل سے جاری ہونے والے بیان میں ملکہ برطانیہ نے کہا ہے کہ شہزادہ ہیری، میگھن اور ان کا بیٹا آرچی ہمیشہ خاندان کا ہردلعزیز حصہ رہیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شوہر شہزادہ ہیری کے ہمراہ شاہی خاندان کو خیرباد کہنے والی میگھن مارکل نے امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں محل میں گزرے  وقت کے دوران تلخ تجربات سے متعلق کئی انکشافات کیے تھے۔ مذکورہ انٹرویو میں شہزادہ ہیری نے اپنے والد اور میگھن نے شاہی خاندان کے دیگر افراد کے رویوں کے بارے میں بھی کئی انکشافات کیے۔عالمی شہرت یافتہ امریکی میزبان اوپرا ونفری کو دیے گئے اس انٹرویو کے بعد برطانیہ سمیت دنیا بھر میں  شاہی خاندان سے متعلق بحث چھڑ گئی ہے جب کہ میگھن کے والد تھامس مارکل نے شاہی خاندان پر نسل پرستی کے الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ  شاہی جوڑے نے اعلیٰ شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ سابق شاہی جوڑے نے مالی طور پر خودمختار ہونے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی اعلان کیا تھا اور اسی سلسلے میں دونوں امریکا میں سکونت پذیر ہیں۔

کسانوں کے احتجاج پر برطانوی پارلیمنٹ میں بحث، بھارت میں برطانوی ہائی کمشنر کی طلبی

لندن: برطانوی پارلیمان میں بھارت میں جاری کسان احتجاج پر بحث ہوئی، جس پر بھارت کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

لندن10مارچ2021:برطانوی پارلیمان میں بھارت میں جاری کسان احتجاج پر بحث ہوئی، جس پر بھارت کی جانب سے شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ بھارت نے برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کر لیا، جبکہ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور بھارت کے وزرائے اعظم کی ملاقات کے دوران یہ تحفظات اٹھائے جائیں گے۔ بھارت میں جاری کسان احتجاج پر لیبر، لبرل ڈیموکریٹک اور اسکاٹش نیشنل پارٹیوں کے کئی ایم پیز نے گہری تشویش ظاہر کی۔ بھارت میں کسانوں کے تحفظ اور صحافتی آزادی پر برطانیہ میں پارلیمانی بحث 90 منٹ بحث جاری رہی، جس پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن نے کہا کہ بھارت میں میڈیا آزادی کے بارے میں سوال ہی نہیں بنتا۔ 

بحث کے ابتدائی ریمارکس میں کہا گیا کہ زرعی اصلاحات بھارت کا داخلی معاملہ ہے، لیکن مظاہرین اور صحافیوں کے خلاف کریک ڈاؤن انسانی حقوق کا مسئلہ ہے اور اس پر برطانیہ کو گہرے تحفظات ہیں۔ برطانوی وزیر برائے ایشیائی امور نائیجل ایڈمز کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے بھارت سے قریبی روابط کا یہ مطلب نہیں کہ تحفظات ظاہر نہ کیے جائیں۔ لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربن نے کہا کہ بھارت میں صحافیوں کی گرفتاریاں ایک سنگین معاملہ ہے، کسان احتجاج پر یہ سوچنا جائز  ہے کہ بھارت میں اتنا کچھ کیوں ہو رہا ہے۔ پارلیمانی بحث کے لیے لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے گُرچ سنگھ کی پٹیشن پر ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دستخط کیے تھے۔

میروا عظ کی دوبارہ نظر بندی کیخلاف مظا ہرہ پاکستان زندہ باد کے نعرے

سری نگر: سری نگر کی فضاء ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد سری نگر کے قریب کشمیریوں نے مظاہرہ کیا۔

سری نگر۔6مارچ2021: سری نگر کی فضاء ایک بار پھر پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد سری نگر کے قریب کشمیریوں نے مظاہرہ کیا۔ بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ بھارتی فورسز نے مظاہرین پر بدترین تشدد کیا۔ کئی کشمیری زخمی ہو گئے۔ میر واعظ عمر فاروق کو رہا کر کے ایک روز بعد دوبارہ نظربند کر دیا جس کیخلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ہائیکورٹ نے ضلع اسلام آباد کے علاقے صوف شالی کے رہائشی مشتاق احمد وانی کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے قابض انتظامیہ کو اس کی رہائی کا حکم دیا ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائی کو رٹ کے جج جسٹس سنجے دھر نے کالے قانون کے تحت نظربندی کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص کو پہلے ہی کالعدم قرار دیئے گئے حکم کی بنیاد پر نظربند نہیں کیا جا سکتا۔

پولینڈ میں یوکرین کی بس کو حادثہ ،6 افراد ہلاک ،30زخمی

وارسا:پولینڈ میں یوکرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

وارسا۔6مارچ2021: پولینڈ میں یوکرین کی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق وارسا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز ایک بس جو کہ پولینڈ سے مسافروں کو لے کر یوکرین جارہی تھی تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری جس میں عملے سمیت 57افراد سوار تھے جن میں سے 6افراد موقع پر ہلاک جبکہ 30افراد جنہوں نے سیٹ بیلٹ نہیں پہن رکھی تھی زخمی ہوگئے ۔انہوں نے بتایا کہ امدادی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والوں کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کرادیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ پولینڈ میں 20 لاکھ یوکرینی باشندے رہتے یا کام کرتے ہیں جو کہ زیادہ تر بسوں کے ذریعے سفر کر کے اپنے ملک آتے اور واپس جاتے ہیں۔

پوپ فرانسس کے پہلے دورہ عراق کا آغاز

بغداد:پوپ فرانسس عراق کے چار روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔ پوپ فرانسس کا مشرق وسطی کے شورش زدہ اور عشروں سے جنگ کے شکار ملک عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔

بغداد۔6مارچ2021:پوپ فرانسس عراق کے چار روزہ دورے پر بغداد پہنچ گئے ہیں۔ پوپ فرانسس کا مشرق وسطی کے شورش زدہ اور عشروں سے جنگ کے شکار ملک عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس دورے کے اہم مقاصد میں سے ایک عراق کی مسیحی آبادی کا اعتماد بحال کرتے ہوئے سالوں سے اس ملک میں ظلم و جبر اور بد امنی کے شکار انسانوں کے مابین رواداری اور بھائی چارگی کو فروغ دینا ہے۔ دارالحکومت بغداد میں پوپ فرانسس کے خیر مقدم کے لیے غیر معمولی تیاریاں کی گئی ہیں۔ پوپ فرانسس اور عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی ملاقات بھی متوقع ہے۔ عراقی وزیر خارجہ نے اس دورے کو پوپ کی طرف سے امن اور رواداری کا بہترین پیغام قرار دیا ہے۔

جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد بزنس مین دلاور سید کو اہم عہدے کیلئے نامزد کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد بزنس مین دلاور سید کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کی نامزدگی کا اعلان کردیا۔

واشنگٹن۔6مارچ2021: امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد بزنس مین دلاور سید کی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن کی نامزدگی کا اعلان کردیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق پاکستانی نژاد بزنس مین دلاور سید نے بطور صدر ایشین امریکن اینڈ پیسیفک آئی لینڈر کے ساتھ کام کیا ہے، دلاور سید اسمال بزنس ایڈمنسٹریشن اور محکمہ تجارت کے ساتھ بھی منسلک رہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق دلاور سید کی وفاقی، ریاستی، مقامی سطح پر معاشی نمو، کیلئے بھی خدمات رہی ہیں۔ دلاور سید کا تعلق پاکستان کے شہر سیالکوٹ سے ہے، ان کے والدین کا اسپورٹس سیکٹر میں کاروبار تھا، دلاور سید ایچی سن کالج سےفارغ التحصیل ہونے کے بعد اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے امریکا گئے۔

دلاور سید نے وائٹ ہاؤس کے اس اہم عہدے کیلئے نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض بخوبی سر انجام دینے کی کوشش کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کےمطابق دلاور سید صحت اور نگہداشت کے کم اخراجات پر مریضوں کو بہترین نتائج دینے والی صحت کی نگہداشت کرنے والی کمپنی لمیاٹا کے صدر اور سی ای او ہیں۔ دلاور سید’فریش ورکس‘ کے صدر بھی رہ چکے ہیں جہاں انہوں نے ہزاروں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں میں سافٹ ویئر کمپنی کی مصنوعات کی پیمائش کرنے میں مدد کی تھی۔

چین میں عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 13ویں قومی کمیٹی کا سالانہ اجلاس

بیجنگ: چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز 4 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوا۔

بیجنگ۔6مارچ2021: چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا سالانہ اجلاس گزشتہ روز 4 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوا۔ شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور قومی رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ نے ورک رپورٹ پیش کی۔ یہ اجلاس سات روز تک جاری رہے گا۔عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے 2100 سے زائد ارکان اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں جن کا تعلق چین کی مختلف سیاسی جماعتوں، قومیتوں اور طبقات سے ہے۔

وانگ یانگ نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس نے 14ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی تشکیل، انسدادِ غربت، کاروباری ماحول کی بہتری، مالیاتی خطرات کے سد باب اور دیہی ترقی سمیت متعدد اہم مسائل پر مشاورت کی اور تجاویز پیش کیں۔ نئے سال میں بھی سیاسی مشاورتی کانفرنس اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک میں پالیسی سازی کےلیے مزید مؤثر تجاویز پیش کرے گی۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس کے دوران 2100 اراکین سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی ورک رپورٹ کا جائزہ لیں گے اور قومی عوامی کانگریس کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

واشنگٹن: امریکا میں کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں  کے ایک بار پھر حملہ آور ہونے کی اطلاعات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

واشنگٹن۔5مارچ2021: امریکا میں کیپٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں  کے ایک بار پھر حملہ آور ہونے کی اطلاعات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق انتہائی دائیں بازوں کے سازشی نظریات پھیلانے والے گروہ کیو اے نون(QAnon)  کی جانب سے یہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں کہ 4 مارچ کو ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر برسر اقتدار آجائیں گے اور اسی روز ہزاروں لوگ گھروں سے نکل کر ڈیموکریٹس کو اقتدار کے ایوانوں سے اٹھا باہر پھینکیں گے۔ یہ اطلاعات موصول ہوتے ہی جمعرات کو واشنگٹن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ انٹیلی جینس رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف مسلح گروہوں کی کسی بھی ممکنہ پیش قدمی کو روکنے کے لیے کیپٹل ہل کے آس پاس سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔

سیکیورٹی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ مختلف حکومت مخالف گروہوں کی آن لائن چیٹس میں ایسے منصوبے کے اشارے ملے تھے جن میں مسلح گروہوں کی کیپٹل ہل پر چڑھائی کرنے اشارہ دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل سابق صدر ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی دارالحکومت میں کیپٹل ہل پر چڑھائی کردی تھی۔ کیپٹل ہل میں امریکی کانگریس و سینیٹ سمیت دیگر حکومتی اداروں کے دفاتر واقع ہیں۔ ٹرمپ کے حامیوں صدر بائیڈن کے انتخابی نتائج کی توثیق روکنے کے لیے کیپٹل ہل پر دھاوا بول دیا تھا، جس کے بعد اس علاقے کی سیکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ انتہائی محتاط اور ہوشیار رہتی ہے۔

چین کی غربت کے خلاف مکمل کامیابی بہت بڑا کارنامہ ہے: پاکستان

نیویارک :پاکستان نے چین کو اقوام متحدہ کےطے کردہ شیڈول سے 10 سال پہلے غربت کے خاتمے کے ہدف کے حصول پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کی غربت کے خلاف مکمل کامیابی بہت بڑا کارنامہ ہے

نیویارک ۔5مارچ2021 (اے پی پی):پاکستان نے چین کو اقوام متحدہ کےطے کردہ شیڈول سے 10 سال پہلے غربت کے خاتمے کے ہدف کے حصول پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چین کی غربت کے خلاف مکمل کامیابی بہت بڑا کارنامہ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں چینی مشن کی جانب سے ’’چین میں غربت کاخاتمہ : پائیدار ترقی کے لیے 2030 کے ایجنڈا پر عملدرآمد ‘‘ کے موضوع پر ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی ملک میں 35 سال کے عرصے میں 770 ملین افراد کو انتہائی غربت سے نکالا گیا ہو۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے اعدادوشمار سے ظاہر ہے کہ 1970 کی دہائی کے اختتام سے چین نے اس عرصے کے دوران غربت میں عالمی سطح پر 70 فیصد سے زیادہ کمی کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ جو میرے خیال میں غربت کے خاتمے کے لیے چین کی بہت بڑی کامیابی ہے اور یہی نہیں بلکہ چین نے انسانی حقوق ، سماجی اور پائیدار ترقی کو فروغ بھی دیا ہے۔ انہوں نے چین کی غربت کے خاتمے کی کوششوں کے تناظر میں پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ترقی پزیر ممالک کے لیے غربت کے خاتمے کے لیے چین کے تجربے سے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ پاکستانی مندوب منیر اکرم نے کہا کہ جیسا کہ چینی صدر ژی جن پنگ نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ اور اس کا فلیگ شپ اپک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبہ پاکستان اور چین کی مشترکہ خوشحالی کی مثال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ہمارے غربت کے خاتمے کے لیے ہر سطح پر دوہری قومی کوششوں اور بین الاقوامی تعاون درکار ہے اور انسانیت کے بہتر مشترکہ مستقبل کے لیے کوششیں کرنا ہوں گی۔ پاکستانی مندوب کے خطاب کے بعد چینی سفارتکار زانگ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ غربت کا خاتمہ سب سے بڑا انسانی حق ہے اور چین میں غربت کے خاتمے کے ہدف کا حصول چینی عوام مجموعی کوششوں اور چین کی مضبوط سیاسی قیادت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے فروغ کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ واضح رہے کہ چین کے صدر ژی جن پنگ نے 25 فروری کو اعلان کیا تھا کہ چین نے غربت کے خلاف جنگ میں مکمل کامیابی حاصل کر لی ہے۔

سائنس کی طرف سے تجویز کردہ حفاظتی اقدامات کی پیروی کرنا ضروری ہے:جو بائیڈن

واشنگٹن۔امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کی بعض ریاستوں کی طرف سے کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

واشنگٹن۔5مارچ2021:امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کی بعض ریاستوں کی طرف سے کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا ایسا فیصلہ کرنے والے ریاستی گورنر نیندرتھال سوچ یعنی قدیم انسان کی سوچ کے حامل ہیں، بائیڈن کے مطابق سائنس کی طرف سے تجویز کردہ حفاظتی اقدامات کی پیروی کرنا انتہائی اہم ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاستوں ٹیکساس اور میسیسیپی کے ریپبلیکن گورنرز نے کہا ہے کہ وہ اپنی ریاستوں میں ماسک کی پابندی کے علاوہ ریستورانوں اور فرموں میں ایک وقت میں افراد کی تعداد محدود رکھنے جیسے ضوابط کو ختم کر رہے ہیں، کئی دیگر ریاستوں نے بھی کورونا پابندیوں میں نرمی کا عندیہ دیا ہے۔

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج میں فائرنگ سے 38افرادہلاک ، اقوام متحدہ نے خونی دن قراردے دیا

ینگون: میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے 38افراد فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

ینگون۔ 5مارچ2021:میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے 38افراد فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ میانمار میں فوجی بغاوت کے ایک ماہ کے دوران فورسز کی فائرنگ سے ہونے والی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں جس پر اقوام متحدہ نے اسے ایک خونی دن قرار دیا، میانمار میں شہریوں کی ہلاکت پر برطانیہ نے فوری طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے میانمار کا کہنا تھا کہ بدھ کے روز میانمار میں ہونے والے احتجاج کے دوران سکیورٹی فورسز کے کریک ڈان کی حیرت انگیز تصاویر سامنے آئی ہیں جس میں عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ فورسز نے مظاہرین نے براہ راست فائرنگ کی۔

اقوام متحدہ کے نمائندہ نے کہا کہ میانمار میں فوجی بغاوت کے آغاز سے اب تک 50افراد کو قتل کیا جاچکا ہے، اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز میں غیر مسلح طبی عملے پر بھی شدید تشدد کیا، امریکا کا کہنا ہے کہ وہ میانمار کی فوجی قیادت کے خلاف مزید پابندیوں پر غور کررہا ہے،اس کے علاوہ میانمار کے پڑوسی ممالک نے بھی فوج پر زور دیا ہے کہ وہ اس طرح کی کارروائیوں سے باز رہے،میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے منتخب حکومت کو گھر بھیج دیا اور کئی رہنماں کو گرفتار کررکھا ہے جس کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج اور سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے،فوجی بغاوت کے خلاف سڑکوں پرموجود عوام نے فوری طور پر فوجی حکمرانی کا خاتمہ اور آنگ سان سوچی سمیت گرفتار رہنماں کی رہائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ 

 سترسالہ پاک چین دوستی نئے عہد میں مضبوط ترین فولاد میں ڈھل چکی: چینی وزیر خارجہ

اسلام آباد: چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان 21 مئی 1951 کو باضابطہ سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔

اسلام آباد۔2مارچ2021: چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان 21 مئی 1951 کو باضابطہ سفارتی تعلقات قائم ہوئے۔ گزشتہ ستر برسوں میں چین اور پاکستان نے مل کر تمام تر مشکلات پر قابو پاتے ہوئے منفرد ’’آہنی دوستی‘‘ تشکیل دی ہے۔ پاک چین دوستی دونوں ممالک کا سب سے قیمتی اسٹرٹیجک اثاثہ بن چکی ہے۔ اپنے بیان میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ پاک چین دوستی کی تاریخ بہت طویل ہے۔ جیسا کہ چین کے آنجہانی وزیراعظم چو این لائی نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ چین اور پاکستان کے عوام کے دوستانہ تبادلوں کی شروعات کا مشاہدہ تاریخی ادوار سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ قدیم شاہراہ ریشم نے دو ہزار سال قبل ہی چین اور پاکستان کو مربوط کردیا تھا۔ دونوں ممالک کے عوام کے مابین قدیم وقتوں میں اونٹ کی گھنٹیوں کے ساتھ قائم ہونے والے تعلقات ایک طویل تاریخی عمل کے نتیجے میں اس وقت مضبوط ترین پاک چین دوستی میں تبدیل ہوچکے ہیں، جس میں روزبروز مزید پختگی آتی جارہی ہے۔

پاک چین دوستی کی جڑیں انتہائی مضبوط ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور اہم تحفظات سے وابستہ امور میں ہمیشہ ایک دوسرے کی مضبوطی سے حمایت کرتے ہیں خواہ بیرونی ناکہ بندی کو توڑتے ہوئے عوامی جمہوریہ چین کی سفارت کاری کو فروغ دینے کا کلیدی موقع ہو یا پھر پاکستان کو درپیش ملکی بحران اور قومی وقار کے دفاع کے کلیدی لمحات، چین اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں اور عملاً ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر حقیقی دوستی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ پاک چین دوستی کی جڑیں عوام کے دلوں میں گھر کرچکی ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کسی بھی آزمائش میں ہمیشہ ایک دوسرے کی فوری امداد کرتے رہے ہیں۔ حمایت و امداد کے یہ جذبات غیر مشروط اور مخلصانہ طور پر دوستی کے بے لوث جذبے کے بہترین ترجمان ہیں۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ 2008 میں چین کے ون چھوان شہر میں شدید زلزلہ آیا، اُس موقع پر پاکستان نے فوری طور پر اپنے پاس موجود تمام خیمے چین کے زلزلہ زدہ علاقوں کو فراہم کردیے۔ 2007 میں پاکستان کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ اُس مشکل گھڑی میں چین زمینی و فضائی ذرائع سے عوامی جمہوریہ چین کی تاریخ میں وسیع ترین بین الاقوامی انسان دوست امدادی سرگرمیاں عمل میں لایا۔ عظیم دوستی کا سفر ایسی لاتعداد کہانیوں سے بھرا پڑا ہے۔ پاک چین دوستی کو دونوں ممالک کے عوام کی بھرپور تائید اور حمایت حاصل ہے۔ پاک چین تعلقات نئی صدی میں داخل ہونے کے بعد بھی روایتی گرم جوشی سے جاری ہیں جبکہ گزرتے وقت کے ساتھ اعلیٰ درجے کا معیاری تعاون فروغ پارہا ہے۔ 2015 میں چینی صدر شی جن پھنگ نے پاکستان کا تاریخی سرکاری دورہ کیا اور پاکستانی قیادت کے ساتھ مل کر پاک چین تعلقات کو ’’چاروں موسموں کے تزویراتی شراکت دارانہ تعلقات‘‘ تک آگے بڑھایا، جس سے پاک چین دوستانہ تبادلوں کا ایک نیا باب شروع ہوا۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ اعلیٰ سطح کے قریبی تبادلوں کو برقرار رکھا ہے۔ دونوں ممالک کے صدور اور حکومتی سربراہوں نے دوطرفہ دوروں، ٹیلی فونک مشاورت، کثیرالجہتی کانفرنسوں میں شرکت کے ذریعے تبادلے کو برقرار رکھا ہے۔ دوطرفہ تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے اہم تزویراتی مسائل پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے، پاک چین تعلقات کی ترقیاتی سمت کا مضبوطی سے تعین کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کےلیے اسٹرٹیجک رہنمائی فراہم کی گئی ہے اور دونوں ممالک کے اسٹرٹیجک تعاون میں نئی جہتوں کو مسلسل فروغ دیا گیا ہے۔ دونوں ممالک کے حقیقت پسندانہ تعاون کی بدولت نمایاں ثمرات حاصل ہوئے ہیں۔ فریقین نے پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت مرکزی منصوبے گوادر بندرگاہ اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سمیت توانائی منصوبہ جات اور صنعتی تعاون کے لیے ’’ون پلس فور‘‘ ڈھانچہ کامیابی سے تشکیل دیا ہے۔

اقتصادی راہداری کے تحت فریقین نے ارلی ہاروسٹ کے 70 منصوبوں کا مشترکہ تعین کیا، جن میں 46 منصوبوں کو یا تو مکمل کیا جاچکا ہے یا پھر تعمیراتی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تاحال 25.40 ارب امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے جبکہ پاکستان میں روزگار کے 70 ہزار مواقع فراہم کیے گئےہیں۔ سی پیک ’’بیلٹ اینڈ روڈ‘‘ انیشیٹو کا ایک مثالی نمونہ بن چکا ہے، جس نے چین اور دوسرے اسلامی ممالک کے درمیان ترقیاتی حکمت عملیوں کو مربوط کرنے میں غیر معمولی کردار ادا کیا ہے۔ چین اور پاکستان کے درمیان رنگارنگ افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ مل رہا ہے۔ دونوں ممالک ثقافتی مہینوں، فلم ویک، سیاحتی سال، قومی تہواروں سمیت دیگر سرگرمیوں کا وقتاً فوقتاً اہتمام کرتے چلے آرہے ہیں۔ فریقین کے درمیان میڈیا، تھنک ٹینک، اسکالرز، تعلیم، ثقافت، کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں تبادلوں و تعاون کو مسلسل آگے بڑھایا جارہا ہے۔

2015 میں فریقین نے ’’پاک چین دوستانہ تبادلوں کا سال‘‘ سمیت سلسلہ وار ثقافتی سرگرمیوں کا کامیابی سے انعقاد کیا جس سے دونوں ممالک کے دوستانہ تبادلوں کو ایک نیا عروج ملا ہے۔ حالیہ برسوں میں ’’نسل در نسل دوستی‘‘ کے تصور کی روشنی میں 100 نوجوانوں پر مشتمل وفود نے کامیابی سے ایک دوسرے کےممالک کے دورے کیے ہیں جسے وسیع پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ چین میں زیر تعلیم پاکستانی طلبا کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ پاک چین دوستی کی میراث مضبوط تر ہوتی جارہی ہے جو دوطرفہ تعلقات کی ترقی کےلیے ٹھوس بنیاد فراہم کررہی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان قریبی کثیرالطرفہ تعاون فروغ پارہا ہے۔ چین اور پاکستان نے ’’اقوام متحدہ کے منشور‘‘ کی روشنی میں عالمی قواعد و ضوابط کی ہمیشہ پاسداری کی ہے۔ دونوں ممالک کثیرالجہتی، آزاد تجارت، تعاون اور مشترکہ مفادات کی حمایت، یکطرفہ پسندی، تحفظ پسندی اور بالادستی کی مخالفت میں یکساں نظریات کے حامل ہیں۔ دونوں ممالک موجودہ بین الاقوامی آرڈر اور اقوام متحدہ کی مرکزی حیثیت سے عالمی نظام کے تحفظ کےلیے کوشاں ہیں اور پرامن مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے تنازعات و اختلافات کو بخوبی حل کرنے کی حمایت کرتے ہیں۔ چین اور پاکستان نے اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم ، ایشیا یورپ میٹنگ، آسیان علاقائی فورم سمیت دیگر عالمی و علاقائی میکانزم کے تحت قریبی مشاورت اور تعاون برقرار رکھتے ہوئے اہم علاقائی مسائل کے حل اور انسداد دہشت گردی کے عالمی تعاون کو فروغ دینے کےلیے مثبت خدمات سرانجام دی ہیں اور اس دوران عالمی و علاقائی سطح پر انصاف کی سربلندی کےلیے مضبوط قوت فراہم کی ہے۔

پاک چین دوستی اچانک رونما ہونے والی کووڈ-19 وبا کے تناظر میں ایک مرتبہ پھر آزمائش کی گھڑی پر پورا اتری اور اسے مزید تقویت حاصل ہوئی ہے۔ چین میں انسداد وبا کے ایک کٹھن مرحلے میں پاکستان نے اپنی بھرپور صلاحیت کے مطابق ساز و سامان عطیہ کیا۔ مختلف پاکستانی حلقوں نے وبا کے خلاف جنگ میں چین کی کاوشوں کی متفقہ طور پر حمایت کی اور وبا کو سیاسی رنگ دینے اور چین کو بدنام کرنے کی کوششوں کی سختی سے مخالفت کی۔ پاکستان میں وبائی صورتحال کی سنگینی کے بعد چینی حکومت، فوج ، علاقائی حکومتوں، صنعتی و کاروباری اداروں اور سماجی تنظیموں نے متحد ہوکر پاکستان کو تسلسل کے ساتھ طبی سازوسامان فراہم کیا۔ طبی ماہرین کی کئی ٹیمیں پاکستان بھیجی گئیں اور تجربات کے اشتراک اور تکنیکی تبادلوں کو مضبوط بنایا گیا۔ فریقین نے وبا کے انسداد و کنٹرول کےلیے ایک مشترکہ میکانزم قائم کیا اور اس بات کو یقینی بنایا کہ وبا کے دوران پاک چین اقتصادی راہداری منصوبوں میں کام کرنے والا کوئی ایک بھی ملازم روزگار سے محروم نہ ہو۔

اس طرح سی پیک منصوبوں سے وابستہ ملازمین کے روزگار کو فعال رکھتے ہوئے سی پیک کے تعمیراتی منصوبوں میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنے دیا گیا اور عالمی انسداد وبا تعاون کےلیے بہترین مثال قائم کی گئی ہے۔ رواں سال چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 100 سالگرہ منائی جارہی ہے۔ چین جدید سوشلسٹ ملک کی جامع تعمیر کے نئے سفر کا آغاز کرے گا اور دوسرے صد سالہ ہدف کی تکمیل کےلیے بھرپور کوششوں کی شروعات ہوں گی۔ پاکستان اقتصادی و سماجی ترقی کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھاتے ہوئے سماجی فلاح و بہبود میں بہتری لا رہا ہے تاکہ وزیراعظم عمران خان کے ’’نیا پاکستان‘‘ وژن کی تکمیل کی جائے۔ چاروں موسموں کے تزویراتی شراکت دار کی حیثیت سے، چین بیرونی تعاون کے حوالے سے ہمیشہ پاکستان کو ترجیح دے گا۔ قومی خودمختاری و علاقائی سالمیت کے تحفظ کےلیے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ اصلاحات کو فروغ دیتے ہوئے وسیع کھلے پن اور ملکی ترقی کی صلاحیت کو بلند کرنے میں پاکستان کی بھرپور حمایت کرے گا۔ سیاسی اتحاد کی مضبوطی، قومی سلامتی کے تحفظ، سماجی استحکام کے فروغ میں پاکستان کی مضبوطی سے حمایت کرے گا۔ عالمی و علاقائی امور میں مزید تعمیری نوعیت کا کردار ادا کرنے میں پاکستان کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا۔

دنیا میں رونما ہونے والی ایک صدی کی بڑی تبدیلیوں کے تناظر میں، چین اور پاکستان کے درمیان تزویراتی تعاون کی مسلسل مضبوطی ایک ناگزیر انتخاب ہے۔ مستقبل پر نگاہ رکھتے ہوئے، خواہ عالمی و علاقائی صورتحال میں جس قدر بڑی تبدیلیاں رونما ہوں، خواہ کتنے ہی بڑے خطرات و چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے، چین پاکستان کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنائے گا۔ ہر قسم کی آزمائشوں پر پورا اترتے ہوئے ’’آہنی دوستی‘‘ کو نئے عہد میں مضبوط ترین فولاد میں ڈھالا جائے گا اور ایک مزید قریبی ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کی جائے گی۔ رواں برس فریقین سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے دونوں ممالک سلسلہ وار شاندار تقریبات کا اہتمام کریں گے، جن میں اعلیٰ سطح کے دوطرفہ دورے، اقتصادی و تجارتی تبادلے اور کثیر تعداد میں رنگا رنگ افرادی و ثقافتی سرگرمیاں بھی شامل ہوں گی۔ امید ہے کہ دونوں ممالک کے مختلف سماجی حلقے، بالخصوص نوجوان نسل، ان دوستانہ سرگرمیوں میں مثبت طور پر شریک ہوگی۔ پاک چین ’’آہنی دوستی‘‘ کی میراث کو نئی قوت میسر آئے گی۔ پاک چین چاروں موسموں کے تزویراتی شراکت دارانہ تعلقات کے مسلسل فروغ کےلیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔ فریقین کی مشترکہ کوششوں کے تحت، پاک چین تعلقات کا مستقبل یقیناً مزید تابناک ہوگا

جاپانی وزیراعظم کے بیٹے کے مہنگے ڈنر میں شرکت پر حکومتی ترجمان مستعفی

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا کی اہم ترین ترجمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

ٹوکیو1مارچ2021:جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا کی اہم ترین ترجمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ اُن پر وزیراعظم کے بیٹے کے مہنگے ڈنر پر شرکت کرنے پر عوامی دباؤ کا سامنا تھا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے وزیراعظم کی کلیدی ترجمان مکیکو یمادا نے استعفیٰ دے دیا ہے، وزیراعظم کی ترجمان نے اس وقت استعفی دیا ہے جب ان سے اور دوسرے سینئر بیوروکریٹس سے وزیراعظم سوگا کے بیٹے کی میزبانی میں ایک پُرتعیش اور نہایت مہنگے ڈنر میں شرکت کرنے پر سرزنش کی گئی۔ جاپانی حکومت کے ترجمان اور کابینہ کے سکریٹری کاتسونوبو کاٹو نے مکیکو یمادا کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یمادا کی طبیعت ناساز ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں ورنہ وزیراعظم ان کے کام جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں۔

جاپان کے نیشنل سول سروس کے ضابطہ اخلاق کے قانون میں سرکاری ملازمین کو کمپنیوں یا افراد سے تحائف یا تفریح دورے ​​حاصل کرنے پر پابندی ہے اور خلاف ورزی پر ملازمت سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے۔ مقامی کے مطابق وزیراعظم سوگا کے بیٹے کے ساتھ دیگر 11 بیوروکریٹس عہدیداروں کے ساتھ رات کے کھانے کی قیمت فی کس  74 ہزار 203 جاپانی ین بنتی ہے۔ یمادا کے ڈنر میں شرکت کرنے پر آج پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن ارکان نے پوچھ گچھ کرنا تھی تاہم وہ علالت کے باعث اس میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی اور اب استعفیٰ دینے کے بعد صورت حال بھی تبدیل ہوگئی ہے۔

موسمیاتی تبدلیوں سے نمٹنے کے اہداف غیر تسلی بخش ہیں: اقوام متحدہ

جینو:اقوام متحددہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدلیوں سے نمٹنے کے اہداف غیر تسلی بخش ہیں

جینوا۔28فروری (اے پی پی):اقوام متحددہ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدلیوں سے نمٹنے کے اہداف غیر تسلی بخش ہیں ۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نومبر میں ہونے والی کوپ 26 کانفرنس سے قبل دنیا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بڑی مقدار خارج کرنے والے ممالک پر زور دے رہی ہے کہ وہ زیادہ جرأت مندانہ کلائمیٹ ایکشن پلان مرتب کریں۔ رپورٹ میں اس بات کی جانب نشاندہی کی گئی ہے کہ عالمی درجہ حرارت میں اوسط اضافے کو صنعتی انقلاب سے قبل کی سطح سے ایک اعشاریہ پانچ فیصد زیادہ تک محدود کرنے کے لیے 2030 تک گرین ہاؤس گیسوں کے عالمی اخراج میں 45 فیصد کمی کرنا ضروری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑی مقدار میں گرین ہاؤس گیسیں خارج کرنے والوں میں سے صرف برطانیہ اور یورپی یونین نے اپنے اہداف میں بھاری اضافے والے منصوبے جمع کرائے ہیں۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اس رپورٹ کو کرہ ارض کے لیے انتہائی سنگین انتباہ قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کی فوج کے خلاف کارروائی کی اپیل

جینوا۔(اے پی پی):اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کی فوج کے خلاف کارروائی کی اپیل ہے۔

جینوا۔1مارچ2021 (اے پی پی):اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر کی فوج کے خلاف کارروائی کی اپیل ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں میانمار کی معزول حکومت کی ترجمانی کرنے والے میانمار کے سفیر چو مو تُون نے عالمی ادارے سے اپیل کی ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں ملک پر قابض ہو جانے والی فوج کے خلاف تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے تین انگلیوں پر مشتمل سلوٹ بھی پیش کیا۔ میانمار کے لوگ اسے فوج کے خلاف مزاحمت کے نشان کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لینڈا تھامس گرین فیلڈ نے تمام رکن ممالک پر زور دیا کہ میانمار کی فوج کو یہ بتانے کے لیے وہ تمام ذرائع استعمال کریں کہ میانمار کے عوام کے خلاف تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی میانمار سے متعلق خصوصی ایلچی، کرسٹین شرانر برگینر نے کہا کہ وہ فوج اور جمہوری طور پر منتخب شدہ حکومت کے عہدیداران کے درمیان بطور پل خدمات انجام دینے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے فوج سے کہا ہے کہ انہیں، میانمار کی معزول شدہ عملی رہنما آنگ سان سو چی سمیت حکام سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

چینی صدر نے 8سالوں میں غربت کے خاتمے سے متعلق 7 مجالس مذاکرہ کی صدارت کی

بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے اس بات کی یاددہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران غربت کے خاتمے سے متعلق سات مجالس مذاکرہ کی صدارت کی۔

بیجنگ۔25فروری2021: چین کے صدر شی جن پھنگ نے اس بات کی یاددہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران غربت کے خاتمے سے متعلق سات مجالس مذاکرہ کی صدارت کی۔اس عرصے کے دوران صدرشی نے غربت میں کمی سے متعلق 50 سے زیادہ تحقیقاتی دورے کئےاورچین کے تمام 14 غربت زدہ علاقوں کا معائنہ کیا۔صدر شی نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو غربت کے خاتمے کے کام کے پایہ تکمیل تک پہنچنے اوراس مقصد کے لئے نمایاں شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقدہ تقریب سے کیا۔

خامنہ ای کی دھمکیوں میں آکر اپنی پالیسی تبدیلی نہیں کریں گے:امریکہ

واشنگٹن : امریکا نے واضح کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جوہری پروگرام جاری رکھنے کی دھمکیوں میں آکر ایران سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل نہیں کریں گے۔

واشنگٹن۔ 24فروری2021: امریکا نے واضح کیا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے جوہری پروگرام جاری رکھنے کی دھمکیوں میں آکر ایران سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل نہیں کریں گے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے میڈیا سے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ یورینیئم افزودگی کو روکنے اور مذاکرات پر راضی ہونے سے قبل امریکا ایران پر عائد پابندیاں نہیں اُٹھائے گا۔ جین ساکی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے جوہری پروگرام کو جاری رکھنے اور یورینیئم افزودگی کی مقدار بڑھانے کے متنازع بیان کی دھمکی میں نہیں آئیں گے اور نہ ہی امریکا اپنی پالیسی تبدیل کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا کہ ایران سے متعلق پالیسی اتفاق رائے سے تیار کی گئی تھی اور موجودہ حکومت بھی آئندہ کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لیے کانگریس سے مشاورت کریں گی تاہم یہ ایران کی جوہری معاہدے کی پاسداری سے مشروط ہے۔ جین ساکی نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین کے بیان میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی مشاورت میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے جس کے لیے ہم ایران کی جانب سے دعوت نامے کا جواب دینے کا انتظار کریں گے۔ واضح رہے کہ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دھمکی آمیز بیان میں کہا تھا کہ ایران عالمی طاقتوں کے آگے گھٹنے نہیں ٹیکے گا اور کوئی بھی طاقت ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے نہیں‌ روک سکتی۔

فیٹف میں دہشتگردوں کی مدد روکنے سے متعلق رپورٹ پیش

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پرُ امید ہیں، پاکستان نے پچھلے چار سالوں میں جو سفر طے کیا ہے وہ ہر سطح پر ہے۔

اسلام آباد۔ 23فروری2021: ایف اے ٹی ایف کے پیرس اجلاس میں پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کی مالی مدد کی روک تھام سے متعلق جائزہ رپورٹ پیش کی گئی۔ ایشیا پیسیفک گروپ کی پاکستان کے بارے میں رپورٹ پر آج بحث ہو گی۔ تین روزہ ورچوئل اجلاس 24 فروری تک جاری رہے گا۔ ادھر ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر پرُ امید ہیں، پاکستان نے پچھلے چار سالوں میں جو سفر طے کیا ہے وہ ہر سطح پر ہے۔

مسئلہ کشمیر پر بھارت، پاکستان سے بات کرے: محبوبہ مفتی

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِاعلیٰ محبوبہ مفتی نے مسئلہ کشمیر پر بھارت کو پاکستان سے بات کرنے پر زور دے دیا، اور کہا کہ وادی میں تشدد کو روکنے کے لیے بات چیت شروع کی جانی چاہیے۔

20سرینگر۔21فروری2021: مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِاعلیٰ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر مسئلہ کشمیر پر بھارت کو پاکستان سے بات کرنے پر زور دے دیا، اور کہا کہ وادی میں تشدد کو روکنے کے لیے بات چیت شروع کی جانی چاہیے۔ دوسری جانب سیکیورٹی کے نام پر سرینگر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر اضافی فورسز تعینات کردی گئیں، 25 فروری کے بعد مودی کا مقبوضہ کشمیر کا دورہ بھی متوقع ہے جبکہ وادی میں مودی کے دورے کے موقع پر مکمل ہڑتال کرنے کی اپیل والے پوسٹرز لگ گئے۔ ہڑتال کی اپیل والے پوسٹرز سری نگر اور دیگر علاقوں میں لگائے گئے ہیں۔

پوسٹرز میں کشمیریوں کی جانب سے نریندر مودی کے دورے کی مکمل مخالفت کی تحریر درج ہے۔ پوسٹرز میں لکھا گیا ہے کہ مودی کے دورے کا مقصد مقبوضہ وادی کے حالات معمول پر آنے کی جھوٹی منظر کشی کرنا ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت نے سری نگر کی آبادی کو محصور کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور سیکیورٹی کے نام پر کئی علاقوں میں چھاپوں اور محاصرے شروع کردیئے ہیں۔ بانڈی پورہ میں بھارتی پولیس نے دو نوجوانوں کو حراست میں بھی لیا ہے۔

میانمار میں مظاہرین پر فائرنگ سے خاتون ہلاک: فوج مخالف احتجاج میں شدت

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں بدھ بھکشوؤں نے بھی فوجی بغاوت کے خلاف ریلی نکالی۔

کھٹمنڈو۔ 20فروری2021: میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی ہے اور اب بدھ بھکشوؤں کے ساتھ ساتھ ملک کی اقلیتی برادری بھی اسیر حکمراں آنگ سان سوچی کی رہائی اور جمہوریت کی بحالی کے لیے میدانِ عمل میں نکل آئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں بدھ بھکشوؤں نے بھی فوجی بغاوت کے خلاف ریلی نکالی۔ جس کے بعد ہم جنس پرستوں کی تنظیم، اقلیتی برادری اور دیگر نسلی گروہ بھی مظاہرے کا حصہ بن گئے ملک میں جاری فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں میں اقلیتی برادری کی یہ پہلی شمولیت تھی۔ ملکی اقتدار پر قابض فوج نے احتجاجی ریلیوں میں اضافے کے بعد نئے انتخابات کرانے اور کامیاب جماعت کو اقتدار سونپنے کا اعلان کے باوجود میانمار میں فوجی قبضے کے خلاف مظاہرے یکم فروری سے جاری ہیں اور ان کا مرکز تجارتی و تاریخی شہر رنگون ہے۔

میانمار فوج نے فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں سے نمٹنے کے لیے اب طاقت کا استعمال بھی شروع کردیا ہے، جمعے کے روز ایک نوجوان خاتون سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوگئی تھی۔ میانمار فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین میں شامل شرپسندوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک پولیس اہلکار گزشتہ روز دوران علاج ہلاک ہوگیا۔ واضح رہے کہ یکم فروری کو میانمار فوج نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کرکے منتخب حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور اقتدار پر قبضہ کر کے ملک میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

آرمی چیف سے امریکی سینٹ کام کے نئے کمانڈر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے نئے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔

راولپنڈی۔19فروری2021: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹ کام کے نئے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی، افغان امن عمل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے دوران ملاقات کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کی کوششوں کے لیے پُرعزم ہے۔

جنرل قمر جاوید نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان میں امن کے لیے اہم ہے۔ امریکی سینٹ کام کے کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قابل قدر کوششوں کو تسلیم کیا۔

فرانس میں مسلمانوں پر پابندیاں اورنگرانی سخت کرنے کا قانون منظور

فرانس میں انتہا پسندی کی روک تھام  کے نام پر مسلمانوں کے خلاف سخت پابندیوں اور کڑی نگرانی کے لیے قانون منظور کرلیا گیا۔

پیرس۔16فروری2021: فرانس میں انتہا پسندی کی روک تھام  کے نام پر مسلمانوں کے خلاف سخت پابندیوں اور کڑی نگرانی کے لیے قانون منظور کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے اس بل کا مقصد بظاہر یہ بتایا گیا ہے کہ  اس کے ذریعے مذہبی تنظیموں کی کڑی نگرانی، تشدد کے واقعات کو جواز فراہم کرنے والوں کے  خلاف کارروائی، عام اسکولوں سے ہٹ کر اداروں میں بچوں کی تعلیم اور جبری شادی وغیرہ کی روک تھام کرنے میں مدد لی جائے گی تاہم قانون سازی میں ان اقدامات کو ’’اسلام ازم‘‘ یا ’’اسلامی علیحدگی پسندی‘‘ کے تدارک سے  منسلک کیا گیا ہے۔

اس قانون سازی کے بعد خصوصا فرانس میں مساجد، ان کے انتظاماتا چلانے  والی تنظیموں اور بچوں کی گھر میں تعلیم سمیت مسلمانوں کی کڑی نگرانی کے لیے ریاستی اداروں کو کئی اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کی جماعت نے اس قانون سازی کے لیے زور و شور سے مہم چلائی جس کے نتیجے میں فرانسیسی قومی اسمبلی کے 347 ارکان نے اس قانون کے حق میں  اور 151 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا جب کہ 65 اراکین ایوان سے غیر حاضر رہے۔ فرانسیسی مسلمانوں کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے ایسے مجوزہ قوانین کی مخالفت کی گئی تھی جب کہ دوسری جانب دنیا کے 13 ممالک سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی  36 غیر سرکاری تنظیموں کے اتحاد  نے اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق میں اس قانون سازی اور فرانس میں مسلمان مخالف اقدامات کے خلاف اپیل دائرکر رکھی ہے۔

دنیا بھر کی نمایاں حقوق انسانی کی تنظیموں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ فرانس میں مسلمانوں کے خلاف دو دہائیوں سے جاری ریاستی اقدامات روکنے کے لیے  اقدامات کیے جائیں۔  ان 36 تنظیموں کے اتحاد کا کہنا ہے کہ اس قانون سازی سے متعدد بنیادی حقوق سلب کرلیے گئے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ موجودہ قانون سازی کے ذریعے فرانس نے اپنے طرز کے سیکیولرزم (لیست) کو ’ہتھیار بند‘ کرلیا ہے اور مسلمانوں کی سیاسی و مذہبی سرگرمیوں میں ریاستی مداخلت کا جواز فراہم کیا جارہا ہے۔ ان تنظیموں نے  بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی ہے کہ ایسی قانون سازی کے نفاذ کو روکنے کے لیے مداخلت کریں کیوں کہ فرانس کے  قانون میں اس امتیازی سلوک سے بچاؤ کا کوئی مؤثر طریقہ دستیاب نہیں ہے۔

دوسری جانب اسمبلی میں قانون کا دفاع کرتے ہوئے انتہائی دائیں بازو کی رہنما  میرین لے پین نے کہا ہے کہ ’’چند اسلام پسندوں کی شخصی آزادیوں کو محفوظ کرنے کے لیے اکثریت کی آزادیوں میں تبدیلیاں نہیں کی جاسکتیں۔ واضح رہے کہ فرانس میں 50 لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں جن میں سے زیادہ تر کا تعلق ماضی میں فرانسیسی نوآبادیات رہنے والے افریقی ملک الجیریا سے ہے۔ فرانس کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف مختلف قوانین ماضی میں بھی سامنے آتے رہے ہیں تاہم گذشتہ برس توہین آمیز خاکوں کی اسکول میں تشہیر کرنے والے استاد کے قتل کے بعد سے فرانس میں اسلام کی مخالفت کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے اور یہ قانون سازی بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

ہیٹی میں انتخابات طویل مدتی استحکام کا ایک سنہری موقع ہیں : سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔12فروری2021 (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ بحرالکاہل میں واقع ملک ہیٹی میں رواں سال 21 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے ملک میں موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے اور جمہوریت کی بحالی ممکن ہو گی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے سلامتی کونسل میں بھیجی گئی ایک رپورٹ میں کہا کہ 21 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابا ت کے ساتھ ساتھ لوکل اور میونسپل الیکشن ہیٹی میں سیاسی عمل اور جمہوریت کی بحالی سے ملک میں طویل مدت کے لیے استحکام لانے کا ایک سنہری موقع ہے۔

جس سے اسے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مقررہ شیڈول کے مطابق ہیٹی میں کامیاب انتخابات کے انعقاد ، صدارتی اقتدار کے پرامن منتقلی کے امکان سے ہیٹی کے عوام کو پائیدار ترقی اور بہتر اقتصادی صورتحال کی راہ پر زیادہ مضبوطی سے گامزن کرنے میں مدد ملے گی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وقت پر بعض ووٹرز کی رجسٹریشن نہ ہونے اور انتخابات کے ٹرن آئوٹ میں مشکلات حائل ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔

جو بائیڈن گوانتا ناموبے حراستی مرکز بند کرنے کے لیے پُرعزم

واشنگٹن۔13فروری2021 (اے پی پی):وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن گوانتاناموبے جیل بند کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی مدت صدارت کے اختتام پر اس جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں۔جیل کو بند کرنے سے متعلق ٹائم ٹیبل کے بارے میں ایک صحافی کے سوال کے جواب میں جین ساکی نے کہا ہم یقینا ایسا کرنا چاہتے ہیں ہم اسے حاصل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے متنازع جیل کو بند کرنے اور گوانتانامو بے میں امریکی فوجی جیل کے مستقبل کے بارے میں باضابطہ طور پر جائزہ لینے کا آغاز کیا ہے۔ آنے والے ہفتوں یا مہینوں میں اس جیل کو بند کرنے کے لیے ایگزیکٹو طریقہ کار پرعمل درآمد کیا جائےگا۔

قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے کہا کہ ہم موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قومی سلامتی کونسل کے عمل کو لاگو کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گوانتا ناموبے جیل کو بند کرنے کا فیصلہ ہمیں سابقہ انتظامیہ ورثے میں ملا ہے۔یہ جیل 11 ستمبر 2001ء کو نیویارک اور واشنگٹن پر حملوں کے بعد قائم کی گئی تھی۔ امریکا نے نائن الیون حملوں میں ملوث دہشت گردوں‌کو گرفتار کرنے کے بعد گوانتا نامو جیلوں میں لے جایا گیا۔ گوانتا نامو جیل کے قیام اور اس میں قیدیوں‌ کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر انسانی حقوق کے اداروں کی طرف سے امریکی حکومتوں کو تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے اس جیل کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا مگر انتظامی مشکلات کی وجہ سے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے جب کہ ٹرمپ نے اس بدنام زمانہ قید خانے کو بند کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان میں شام میں سیاسی اور امن عمل میں تعطل کو فوری ختم کرنے سے متعلق مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق نہ ہو سکا

اقوام متحدہ۔10فروری2021 (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان میں شام میں سیاسی اور امن عمل میں تعطل کو فوری ختم کرنے سے متعلق مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق نہ ہو سکا۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب گیئر پیڈرسین نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شام میں سیاسی استحکام اور امن عمل سے متعلق بین الاقوامی برادری کے خیالات میں تفاوت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام کے حوالے سے تعمیری بین الاقوامی ڈپلومیسی کے بغیر کسی طریقے سے آگے بڑھنا ممکن نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ جنیوا میں شامی آئینی کمیٹی کا 5 واں سیشن مایوس کن رہا کیونکہ اس میں عدم اعتماد اور سیاسی عمل پر سمجھوتے میں کمی دیکھی گئی ۔ سفارتکاروں نے کہا کہ گزشتہ روز کے اجلاس میں مغربی ممالک نے شام میں سیاسی عمل کی ناکامی کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے اتحادی ملک روس نے اس معاملے پر مذاکرات میں تعطل پیدا کیا۔ایک نمائندہ نے مشترکہ اعلامیہ پر اتفاق نہ ہونے کا الزام شامی آئینی کمیٹی پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے۔ 

دوستوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں: ترک صدر

انقرہ۔7فروری2021 (اے پی پی): صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ملکی فتوحات اور بقا میں ہمارے شانہ بشانہ ہونےوالے دوستوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق صدر اردوان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہمارے وطن کو تاریخی فتوحات تک پہنچانے کی جنگوں میں ہمارے شانہ بشابہ ہونے والے ہر کس کے لیے ہمارے دل و جان اور ملک کے دروازے مکمل طور پر کھلے ہیں۔ ابھی کرنے کو بہت کچھ باقی ہے، ہمارا سفر ابھی اپنی منزل کو نہیں پہنچا ، ہم مستقبل کے عظیم و طاقتور ترکی کی مل جل کر نشاط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کو تاریخی فتوحات سے ہمکنار کرنے کی جدوجہد میں اس کا ساتھ دینے والے ہر کس کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

سلامتی کونسل میانمار میں جمہوریت کی حمایت کا واضح اشارہ دے: مندوب اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔5فروری2021 (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی خصوصی مندوب نے میانمار میں اقتدار پر فوج کے کنٹرول کو غیرآئینی اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ میانمار میں جمہوریت کی حمایت کااجتماعی طور پر واضح اشارہ دے ۔ خصوصی مندوب کرسٹائن شرینر برگنیرنے میانمار میں فوج کی جانب سے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے اقدام کے ایک روز بعد سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ میانمار فوج اقدامات شدید قابل مذمت ہیں اور اس وقت سب سے زیادہ ضروری سلامتی کونسل کا اتحاد ہے لہذا سلامتی کونسل میانمار میں جمہوریت کی حمایت کا اجتماعی طور پر واضح اشارہ دے۔ انہوں نے کہا کہ قبل ازیں ہم نے میانمار میں قانونی میکانزم کے قیام کے زریعے تمام انتخابی تنازعات کے حل کی حمایت کی اور فوج کی جانب سے قانون کی حکمرانی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا گیا لیکن ان سب سے پھر جانا حیران کن تھا۔

انہوں نے کہا کہ میانمار میں نومبر کے انتخابات میں عوام نے آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی )کو بھرپور مینڈیٹ دیا تھا جو ملک میں جمہوری اصلاح کی راہ ہموار کرنے واضح عکاس ہے ۔ انہوں نے گرفتار رہنمائوں کی رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد دونوں اطراف سے مکمل عزم کے ساتھ قانونی عمل دوبارہ شروع ہونا چاہیے اور فوج کی جانب سے دوبارہ انتخابات منعقد کرانے کے اقدام کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ ہم میانمار کے عوام کی خواہش کا احترام کرنے اور جمہوری اصولوں پر عمل پیرا ہونے میں مدد کرنے کے لئے اپنی کوششیں کریں اور سلامتی کونسل شہریوں اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔ انہوں نے اپریل سے اقوام متحدہ کی امدادی پروازوں سمیت تمام پروازوں کی معطلی سے ہونے والے انسانی بحران سے متعلق خدشے کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ مکمل طور پر امداد بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ انہوں نے ریاست رخائن میں لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کو مشکلات درپیش ہونے کے خطرے پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ مینمار میں 8نومبر کو ہونے والے انتخابات سے اقوام متحدہ اور میانمار کے مابین مضبوط تعاون کو مستحکم بنانے کی مسلسل پیش رفت کی امید کو خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میانمار میں اقتدار کی ہموار منتقلی سے روہنگیا بحران ، قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانا اور میانمار کی تمام متنوع برادریوں کے لئے قومی مفاہمت اور انسانی حقوق کے تحفظ کو آگے بڑھانے کے مواقع پیدا ہوں گے ۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گرفتار رہنمائوں کی رہائی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور قانون کی حکمرانی میں رکاوٹیں حائل کرنے کی کوششیں ناقابل قبول ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ صدر نے میانمار میں فوج کی جانب سے ملک کا کنٹرول سنبھالنے کے اقدام کی مذمت اور تشویش کا اظہار کیا ہے کہ اقتدار پر فوج کے کنٹرول سے روہنگیا مسلمانوں سمیت انتہائی اہمیت کے حامل دیگر مسائل مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔

روس کے کوریل جزیرے پر 4.9 شدت کا زلزلہ

ماسکو ۔5فروری2021 (اے پی پی):روس کے کوریل جزیرے پر4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔روس کی سائنس اکیڈمی کے جیو فزیکل سروے سینٹر نےنے بتایا کہ جمعہ کی صبح 6 بجکر 27 منٹ پر 4.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلے کا مرکز ا توروپ جزیرے کے ملورلسکوئے گاؤں سے 77 کلومیٹر دور سطح زمیں سے 83 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔ زلزلے کے بعد کسی سونامی وارننگ کا اجرا نہیں کیا گیا ۔

مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے مودی نے کمر کس لی

سری نگر۔ 4فروری2021:: مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کے بھارتی ہتھکنڈے جاری ہیں۔ مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کیلئے مودی نے کمر کس لی۔ ڈیموگرافی تبدیل کرنے کا مقصد کسی بھی ممکنہ رائے شماری کے نتائج کو ثبوتاژ کرنا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر رقبہ کے لحاظ سے تین حصوں پر مشتمل ہے جس میں 58% رَقبہ لَداخ، 26%جموں اور 16%وادی کشمیر کا ہے۔ ریاست کی  55 % آبادی مقبوضہ وادی کشمیر، 43% جموں اور 2% لَداخ میں رہتی ہے۔2011 کی مردم شماری کے مطابق آبادی کا 68% حصہ مسلمانوں، 28% ہندوؤں، اور 4% سِکھ اوربُدھ مت کے پیروکاروں پر مشتمل ہے۔ مودی سرکار کا مشن آبادی کے اس تناسب کو تیزی سے تبدیل کرنا اور مسلمانوں کو اقلیت بنانا ہے۔

مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں اگلی مردم شماری 2021ء سے 2026ء تک ملتوی کردی ہے۔ اسی عرصہ میں آبادی کا تناسب بدلنے کی تیز تر کوششیں کی جائیں گی اور کشمیر کے مُسلم تشخص کو مسخ کرنے کی غرض سے ہر حربہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ متنازعہ علاقے کی ڈیمو گرافی تبدیل کرنا جنیوا کنونشن4کے آرٹیکل 49کی خلاف ورزی ہے۔ اس گھناؤنے منصوبے پر انڈیا کو اندرونی اور بیرونی مذمت کا سامنا ہے۔ حال ہی میں برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے بھی اس عمل کی مذمت کی اور کشمیر میں ممکنہ ریفرنڈم کا نتیجہ تبدیل کرنے کی سازش قرار دے دیا۔

مودی نے منصوبے کی تکمیل کے لیے کشمیر میں بیرونی ہندوؤں کی آباد کاری کا ریلہ چھوڑ دیا اور نئے ڈومیسائل لاء کے تحت ساڑھے 18 لاکھ سے زائد لوگوں کو کشمیر کا ڈومیسائل دے دیا گیا جبکہ لاکھوں مزید غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل دینے کا سلسلہ بھی جا ری ہے۔ اس سلسلے میں گورکھا کمیونٹی کے 6600 ریٹائرڈ فوجیوں کو بھی ڈومیسائل دے دیا گیا۔ اب ڈومیسائل جاری کرنے کا اختیار تحصیلدار کو حاصل ہے اور ہزاروں باہر سے آئے مزدوربھی ڈومیسائل حاصل کر سکیں گے۔ اس حوالے سے 10 ہزار سے زائد مزدوروں کو بہار سے کشمیر میں منتقل کر دیا گیا۔ 4-5 لاکھ کشمیری پنڈتوں کیلئے اسرائیل کی طرز پر الگ کالونیاں بنائی جا رہی ہیں۔

اسی طرح شہریت کے امتیازی قانون سے لاکھوں مسلمانوں کو ہندوستا ن میں ریاستی تحفظ سے محروم کر دیا گیاہے۔  آرٹیکل 35-A کے خاتمے کے بعد اب غیر کشمیریوں پر مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خرید نے پر کوئی رکاوٹ نہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں اونے پونے داموں جائیداد خریدنے کی دوڑ میں ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ بھارتی فوج بھی شامل ہے۔ سیکیورٹی فورسز کیلئے اب زمین حاصل کرنے کیلئے خصوصی سر ٹیفیکیٹ (NOC) کی شرط ختم کردی گئی ہے۔ صرف بارہ مُولا میں فوجی کیمپ کے لیے 129کنال اراضی ہتھیا نے کا عمل جاری۔

ایک تو بھارتی افواج پہلے ہی کشمیر میں 53,353 ہیکٹرز اراضی پر قابض ہیں اور اب دہلی سرکار نے مسلح افواج کو سٹریٹجک ایریاز کے قیام کی اجازت دے دی ہے جو سینکڑوں ایکڑز پر محیط ہونگے۔ اس کے ساتھ ساتھ کنٹرول آف بلڈنگ آپریشن ایکٹ 1988ء اور جموں وکشمیر ڈویلپمنٹ ایکٹ 1970ء تبدیل کر کے مسلح افواج اور کنٹونمنٹ بورڈ ز کو تعمیرات کی کُھلی ڈھیل دے دی ہے۔ اسرائیل کی طرز پر پورے مقبوضہ کشمیر کو گیریژن سٹی بنانے کی سازش کھل کر سامنے آگئی۔ محبوبہ مُفتی نے بھی جنوری 2018ء میں بھارتی فوج کی قبضہ گیری کے خلاف آواز اُٹھائی تھی کہ زمین کی خریداری کی اجازت دے کر مقبوضہ کشمیر پر ہندو سر مایہ داروں کے قبضے کا راستہ ہموار کر دیا گیا۔

مودی سرکار نے 20 ہزار کنال زمین کوڑیوں کے دام ہندو سرمایہ داروں کیلئے ہتھیا لی ہے اور مقامی لوگوں کی زمینیں ضبط اور نیلام کی جا رہی ہیں۔ جموں و کشمیر گلوبل انوسٹرز سمٹ میں 43 کمپنیوں کی 137000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری دراصل مقبوضہ وادی کی اراضی اور وسائل کے استحصال کا منصوبہ ہے۔ بھارتی حکومت 2 لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے بھی خرید نے جا رہی ہے ان میں 15000 ایکڑ دریاؤں سے ملحقہ اراضی شامل ہے۔ 24جولائی 2020 کو بھارتی حکومت نے35 مختلف جگہوں پر (488 ہیکٹر / 1205ایکٹر) ریاستی اراضی کو صنعتوں کیلئے منظور کر دی۔ قبضہ گیری کی ہمہ گیر مہم سے کشمیر کے وجود کو خطرہ ہے اور ان کارستانیوں سے مقبوضہ کشمیر میں معاشی و معاشرتی بدحالی میں اضافہ ہوا ہے۔ اگست 2019ء کے اقدام کے بعد صرف ایک سال میں کشمیری معیشت کو5.3 بلین ڈالر کا نقصان پہنچا۔

جموں و کشمیر میں BJPکا ہندو وزیر اعلیٰ لانے کیلئے بڑے پیمانے پر سازشیں ہو رہی ہیں۔ سیاسی پارٹیوں میں جوڑ توڑ اورجموں و کشمیر اپنی پارٹی(JKAP) کا قیام بھی اسی سازش کا حصہ ہے۔ جموں و کشمیر میں نئی انتخابی حد بندی ہونے جا رہی ہے اورنئے منصوبہ کے تحت قانون ساز اسمبلی کی7 سیٹیں بڑھائی جائیں گی اور یہ سیٹیں کشمیر کی بجائے جموں کو دی جائیں گی حالانکہ کشمیر کی آبادی زیادہ ہے۔ Delimitation Commission کو ایک سال میں کام مکمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس وقت آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے کشمیر کی 46 جبکہ جموں کی 37 سیٹیں ہیں۔BJP کو سادہ اکثریت کیلئے 44 سیٹیں درکار ہیں جو کہ آج تک ہاتھ نہیں آسکیں۔ نئی حلقہ بندی کے بعد انتخابات کا ڈھونک رچاکر سادہ اکثریت حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اس کے بعد 5 اگست 2019ء کے کالے اقدامات کی توثیق کرا کر دُنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکی جائے گی۔ اس کے علاوہ ایک نئے ڈویژن کا قیام بھی کیا جا رہا ہے تاکہ جموں و کشمیر کی نسبت کا اثر رَسوخ کم کیا جا سکے۔ مجوزہ ڈویژن میں رمبان، کشتوار، ڈوڈا، سوفیان، انتناگ اور کُلگم کے اضلاع شامل ہونگے۔

۔ دوسری طرف علاوہ مقبوضہ کشمیر کی گجر قبائلی آبادی کو بھی مسلمان ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔ مقبو ضہ کشمیر میں 12فیصد آبادی بکروال پر مشتمل ہے جن کی اکثریت مسلمان ہے۔ آئے روز ان خانہ بدوشوں کے گھروں کا جلاؤ گھیراؤ عام ہے۔ ایک لاکھ سے زائد بکروال آبادی پر معاشی اور معاشرتی مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔ جنوری2008ء میں ضلع کٹوہا کے علاقے رسانہ میں 8سالہ بکروال بچی آصفہ کا انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں گینگ ریپ اور قتل ایسا ہی اندوہناک واقعہ ہے۔ بڑھتے ہوئے خوف و ہراس، تشدد اور عدم تحفظ کے باعث 20ہزار سے زائد خانہ بدوش بکروال مجبوراََ پنجاب، ہماچل پردیش، ہریانہ اور اتر کھنڈ کو ہجرت کر چکے ہیں۔ ہزاروں مسلم بکروا ل خاندانوں کو جنگلوں سے بے دخل اور بے گھر کیا جا رہا ہے۔ حالانکہ انھیں انڈیا کے فاریسٹ رائیٹس ایکٹ (FRA)کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ بھارت کے غاصبانہ منصوبوں اور استحصالی ہتھکنڈوں نے کشمیریوں میں نفرت اور آزادی کے جذبہ کو مزید تقویت دی ہے۔

مسلم اکثریتی ملک  کوسووو نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا

کوسوو۔ 2فروری2021: مسلم اکثریتی ملک کوسووو نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے باضانبطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک کوسووو نے بھی آن لائن تقریب میں اسرائیل کے ساتھ  سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا جب کہ ایک یادداشت پر دستخط کیے گئے۔ کوسووو جلد اپنا سفارت خانہ یروشلم میں کھول لے گا۔ سربیا سے 2008 میں آزاد ہونے والے ایک چھوٹے سے ملک میں اکثریت مسلمانوں کی ہے تاہم ملک کے انتظام کو اقوام متحدہ کا متعین کردہ مشن مقامی قیادت کے ساتھ مل کر چلاتا ہے۔ اس وقت ملک کی نگراں صدر وی جوسا عثمانی ہیں.

کوسووو کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی میں اہم کردار سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے داماد جیرڈ کُشنر نے ادا کیا ہے۔ ان دونوں شخصیات نے سربیا سے کوسووو کے معاشی تعلقات بحال کرائے تھے اور تنازعوں کو حل کرایا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور جیرڈ کُشنر کی ان کاوشوں کی وجہ سے ہی گزشتہ برس  سربیا نے بھی یروشلم میں اپنا سفارت خانہ کھولنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ اس وقت یروشلم میں صرف امریکا اور گوئٹے مالا کا سفارت خانہ موجود ہے جب کہ ملاوی اور ہونڈروس سفات خانہ کھولنے کا اعلان کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ اسلامی ممالک متحدہ عرب امارات، بحرین، سوڈان اور مراکش نے اسرائیل کو تسلیم کرکے تجارتی، فضائی اور سفارتی تعلقات بحال کرچکے ہیں۔

اقوام متحدہ کی میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی، صدر اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت

نیویارک ۔ 2 فروری2021(ایل پی پی): اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے میانمار میں برسر اقتدار جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کی رہنما آنگ سان سوچی اور دیگر رہنماں کی گرفتاری کے فوج کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام میانمار میں جمہوری اصلاحات کو شدید نقصان پہنچانے کی عکاس ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن دوجارک نے جاری ایک بیان میں کہا کہ سیکرٹری جنرل نےمیانمار کی نئی پالیمنٹ کے اجلاس  کے موقع پر برسر اقتدار جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کی رہنما آنگ سان سوچی، صدر یو ون مینٹ اور دیگر رہنماں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ میانمار کی فوج کا اقدام جمہوری اصلاحات کو شدید نقصان پہنچانے کا عکاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نومبر کے انتخابات میں عوام نے آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی کو بھرپور مینڈیٹ دیا تھا۔ انہوں نے میانمار کی فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کی امنگوں کا احترام کرے ، جمہوری اصولوں پر عمل پیرا ہو اور کسی بھی اختلاف کو پرامن بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے اور تمام رہنما میانمار کی جمہوری اصلاحات ، معنی خیز مذاکرات ، تشدد کو روکنے اور انسانی حقوق کے مکمل احترام اور بنیادی آزادیوں کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں ۔

امریکا کی میمانمار میں مارشل لاء کی مذمت، فوجی حکومت پرپابندیوں کی دھمکی

واشنگٹن۔ 2 فروری2021: امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے برما میں مارشل لا کی مذمت  کرتے ہوئے پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو صدر بائیڈن کے جاری کیے گئے بیان میں میانمارمیں آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کے خاتمے اور فوج بغاوت کو ملک میں جمہوریت اور قانون و انصاف پر براہ راست حملہ قرار دیا گیا ہے۔ صدر بائیڈن نے اپنے بیان میں کہا کہ عالمی برادری کو مل کر برما کی فوج پر اقتدار واپس منتخب نمائندوں کو منتقل کرنے، سیاسی قیدیوں اور سول حکام کی رہائی کے لیے دباؤ ڈالنا چاہیے۔ بیان میں برمی فوج سے ٹیلی کمیونیکیشن ذرائع پر عائد کی گئی پابندیاں اور شہریوں کے خلاف پُرتشدد کارروائیاں ختم کرنے کے لیے بھی زور دیا ہے۔

عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ برما میں فوجی بغاوت کے  سے بائیڈن حکومت کو ایشیا پیسیفک میں چین کے خلاف اپنی پالیسی آگے بڑھانے میں درپیش مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ علاوہ ازیں ڈیموکریٹ صدر اوباما کے دور میں برما میں جمہوریت کی بحالی ممکن ہوئی جسے اوباما کی خارجہ پالیسی کی بڑی کامیابیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اس دور میں جوبائیڈن امریکا کے نائب صدر تھے اور موجود حالات میں اب وہ منصب صدارت پر فائز ہیں۔ اس حوالے سے برما کی صورت حال ان کے لیے بڑا چیلنج قرار دی جارہی ہے۔ برما میں مارشل لا لگنے کے بعد دنیا کو جو بائیڈن حکومت کی جانب سے ردعمل کا انتظار تھا جب کہ دوسری جانب خارجہ پالیسی سے متعلق طویل مشاورت کے بعد بالآخر بائیڈن حکومت نے اس معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔

میانمارمیں فوج نےاقتدار پرقبضہ کرکے ایمرجنسی نافذ کردی: آنگ سان سوچی گرفتار

31 1نیپیڈاو۔ 1فروری2021(ایل ایل پی):  میانمار میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کرکے ملک میں ایک سال کیلیے ایمرجنسی نافذ کردی جب کہ آنگ سان سوچی سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میانمار میں فوج نے حکمراں آنگ سان سوچی کو گرفتار کر لے اقتدار پر قبضہ کرلیا اور ملک کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے ایک سال کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔ میانمار کی فوج نے نومبر میں ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں سویلین حکومت اور فوج کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے بعد بغاوت کرتے ہوئے نہ صرف اقتدار پر قبضہ کرلیا بلکہ برسرِ اقتدار جماعت نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی کی رہنما آنگ سان سوچی سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں کو بھی گرفتار کرلیا۔

فوج کے زیرانتظام ٹیلی ویژن پر جاری ہونے والے پیغام میں میانمار فوج کے سینئر جنرل نے ملک میں ایک سال کیلیے ایمرجنسی کے نفاذ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے تمام اختیارات مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف من آنگ ہلاینگ کے سپرد کردیے گئے ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فوج نے اقتدار پر قبضہ کرتے ہی دارالحکومت اور مرکزی شہروں میں بڑی تعداد میں فوجی اہلکار تعینات کردیے ہیں جب کہ ملک کے اہم شہروں میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سروس منقطع کردی گئی ہے اور میانمار کے ریاستی نشریاتی ادارہ تکنیکی مسائل کے سبب آف ایئر ہے۔ دوسری جانب امریکا کی جانب سے میانمار کی فوج سے گرفتار سیاسی رہنماؤں سمیت دیگرحکام کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں این ایل ڈی نے حکومت بنانے کے لیے درکار نشستیں حاصل کر لی تھیں تاہم فوج نے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کیا۔

شارجہ میں عرادۃ کا 8 ارب درہم والے مسار منصوبے کو شروع کرنے کا اعلان

شارجہ۔ 31 جنوری2021 (وام): شارجہ میں قائم رئیل اسٹیٹ ڈویلپر ادارہ عرادۃ نے اپنے تیسرے منصوبے مسار کو شروع کرنے کا اعلان کردیا جوکہ نیو شارجہ میں الجویزۃ ضلع میں میگا کمیونٹی منصوبہ ہے اور اس کی فروخت قدر 8 ارب درہم ہے – یہ منصوبہ 19 ملین مربع فٹ پر محیط ہے جس میں 4 ہزار ولاز اور ٹاؤن گھر ہونگے اور یہ مسار کے اہم ترین خصوصیات کے حامل منصوبوں میں شامل ہے ۔ اس میں سرسبز لینڈ سکیپ اور پیدل چلنے کے سبز راہیں ہیں ۔ اس منصوبے کی تعمیر کا آغاز دوسری سہہ ماہی میں ہوگا اور اس کا پہلا گھر 2023 کی پہلی سہہ ماہی میں تیار کرکے حوالے کیا جائے گا – مسار جسے عربی میں راستہ کہا تھا ہے کی تیاری بہت احتیاط سے اس انداز میں کی گئی ہے جس سے اس کے مکینوں کو اپنی زندگی زیادہ صحت مند انداز میں گزارنے اور قدرت کے ساتھ ہم آہنگی کے لمحات میسر آئیں گے ۔ اس میں 50 ہزار درخت اگائے جائیں گے ۔ اس کا سرسبز پیدل چلنے کا راستہ مختلف قسم کے فٹ پاتھ اور مختلف کھیلوں کی سہولیات سے آراستہ ہوگا جہاں سب کچھ محفوظ ماحول ، دلکش نظاروں ، فطرت سے بھرپور زندگی سے آراستہ ہوگا ۔ یہاں رہنے والے گھرانوں کو ایکڑوں پر مشتمل سرسبز مقامات میسر آئیں گے جن میں جنگلات کی سیر ، پکنک منانے ، دوڑ لگانے ، سائیکلنگ اور مراقبہ کے مواقع موجود ہونگے – اس منصوبے کا اہم ترین حصہ جنگل جیسے ماحول کا تجربہ مرکز ، زاد فوڈ ٹرک ڈسٹرکٹ ، ایک مکمل آراستہ فٹنس سنٹر ، ایک سکیٹ پارک ، بچوں کا ایڈونچر پلے گراؤنڈ اور ایونٹ منانے کا مقام شامل ہیں ۔ مسار کا کمیونٹی سنٹر ایک سپر مارکیٹ ، دکانوں ، کیفیز ، ریستورانز اور ایسے وسیع خدمات پر مشتمل ہوگا جوکہ یہاں کے مکینوں کی روز مرہ ضروریات کو پورا کریں گی ۔ مسار کے ماسٹر پلان میں یہاں ایک وسیع انٹرنیشنل سکول اور نرسری بھی شامل ہیں جوکہ اس منصوبے کی سمالی جانب واقع ہوگا۔ –

عرادۃ کے چیئرمین شیخ سلطان بن احمد القاسمی کا کہنا ہے کہ مسار میں ایک اعلی معیار زندگی میسر آئے گا اور یہ شارجہ میں اعلی رہائش کے مقامات میں اہم اضافہ ہوگا ۔ اس کے دلکش نظارے ، قدرت اور فطرت کے قریت ترین ماحول اور پرآسائش جدید آرام دہ زندگی اسے جدید ترین شہری ضلع بنائے گی ، یہاں سب کچھ بہت اعلی ترین پائے کا ہوگا ۔ انہوں نے اس منصوبے کی کامیابی سے متعلق قوی توقعات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شارجہ کی معیشت میں ترقی کیلئے سماجی اور اقتصادی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور علاقائی سطح پر رئیل اسٹیٹ کیلئے بھی یہ بہت اہمیت کا حامل ہے – عرادۃ کے وائس چیئرمین شہزادہ خالد بن الولید بن طلال کا کہنا ہے کہ مسار کو اس انداز میں ترتیت دیا گیا ہے جو اس کے مکینوں کو بہت خوش کن اور بہت صحت مند طرز رہائش میسر کرے گا ، اس کے ساتھ ساتھ ماحولیات کیلئے بھی یہ اہم ہوگا ، اس سے عمومی شہری زندگی پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور ایک ایسے ماحول مین جب حفاظت اور سلامتی بہت مقدم ہو تو اس منصوبہ کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو قدرت اور فطرت کے ساتھ لاکر یہ منصوبہ متحدہ عرب امارات میں نیا معیار زندگی قائم کرے گا – مسار کے سرسبز مقامات کی آبیاری ری سائیکل شدہ پانی سے ہوگی جوکہ کمیونٹی کے وہیں واقع ٹریٹمنٹ پلانٹ سے آئے گا ۔ آبی تقسیم کاری کو اعلی ترین معیار کے آبپاشی نظام پر ترتیب دیا گیا ہے جس سے پانی کا ضیاع روکا جائے گا ۔

اس کے جنگلات کے پودے اور درخت ایسے ہونگے جوکہ مقامی ماحول سے مطابقت کے حامل ہونگے ، اس سے ماحول کے درجہ حرارت کو بہتر بنانے میں مدد بھی ملے گی – اس کی پہلی فروخت اتوار 31 جنوری سے شروع ہورہی ہے ۔ پہلی فروخت سیندیان جگہ کی ہوگی جس میں 445 گھر واقع ہونگے ۔ یہ گھر دو بیڈ روم والے ٹاؤن ہاؤسز اور پانچ بیڈروم والے سیندیان پارک ولاز پر مشتمل ہونگے ۔ یہ سب مسار کے مرکز میں پرآسائش اور تفریحی زون کے قریب تر واقع ہونگے ۔ یہاں ترقیاتی کاموں کا آغاز رواں سال جون سے ہوگا اور اسکا پہلا گھر 2023 کی پہلی سہہ ماہی میں مالک کے حوالے کیا جائے گا ۔ مسار کا یہ تمام تر منصوبہ متوقع طور پر سات برس میں مکمل ہوگا – مسار منصوبہ الجویزۃ ضلع میں تلال سٹی ، شارجہ مسجد اور عرادۃ کے پہلے منصوبہ ناسما ریزیڈنسیز کے قریب واقع ہے ۔ یہاں کے رہنے والوں کو امارت کی شاہراہ اور ملیحہ روڈ سے رسائی میسر آئے گی اور یہ شارجہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 15 منٹ کی ڈرائیو پر واقع ہے جبکہ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے یہ 20 منٹ کی ڈرائیو کی مسافت پر ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک –

ملائیشیا کے سابق اٹارنی جنرل کے ذاکر نائیک سے متعلق انکشافات

کوالا لمپور۔1 فروری 2021: ملائیشیا کے سابق اٹارنی جنرل ٹامی تھامس نے اپنی حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں۔ ملائیشیا کے ایک اخبار کے مطابق سابق اٹارنی جنرل ٹامی تھامس نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ ذاکر ناک کے نظریات متنازع تھے تاہم اس کے باوجود انہیں ملائیشیا میں مستقل رہائش کی اجازت دی گئی جب کہ وہ بھارت واپس جا کر خود پر قائم فوج داری مقدمات ، منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ جیسے الزامات کا جواب دینا چاہتے تھے۔ تھامس کا کہنا ہے کہ 2018 سے 2020 تک جب وہ اٹارنی جنرل تھے اس دوران بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ اگر ملائیشیا ذاکر نائیک کو بھارت کے حوالے کرنے کے بجائے صرف انہیں ملک  سے نکال دے تو بھارتی حکومت کے لیے یہ اقدام ہی کافی ہوگا۔

سابق اٹارنی جنرل کا کہنا ہے کہ بھارت صرف چاہتا تھا کہ ہم ذاکر نائیک کو ملک بدرکر دیں اور اس کے بعد وہ جہاں چاہیں جائیں اس سے ملائیشیا کا کوئی سروکار نہ ہو۔ ان کا اصرار تھا کہ صرف اس اقدام سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں آنے والی کشیدگی کم ہوجائے گی۔ اپنی یادداشت My Story: Justice in the Wilderness میں تھامس نے  لکھا کہ انہوں نے سب سے پہلے مقامی پولیس چیف سے اس بارے میں مشورہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ذاکر نائیک کو ملک بدر کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔ اس کے بعد انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کو بھارتی ہائی کمیشن کا پیغام پہنچایا۔ تھامس کا کہنا ہے کہ وہ دو بار ذاکر نائیک کا معاملہ مہاتیر محمد کے پاس لے کر گئے اور ہر بار انہوں نے یہی کہا کہ کوئی تیسرا ملک ذاکر نائیک کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔ بعد میں انہوں نے یہ معاملہ ایک اور سینیئر افسر کے سامنے اٹھایا تو وہاں بھی انہیں یہی بتایا گیا کہ بنگلادیش، ایران، پاکستان، قطر اور سعودی عرب میں سے کوئی بھی ملک ذاکر نائیک کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں۔

ٹامی تھامسن نے کتاب میں وزیر اعظم مہاتیر کی اس بات سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ ذاکر نائیک کو ملک میں رکھنا ان کی مجبوری بن چکی تھی۔ واضح رہے کہ عالمی شہرت یافتہ مبلغ ذاکر نائیک 2016 سے بھارت سے جلاوطنی ہیں۔ اس سال ڈھاکا میں ہونے والے ایک حملے میں ملوث ایک ملزم نے ذاکر نائیک کی تقاریر سے متاثر ہونے کا دعوی کیا تھا جس کے بعد سے ان کے خلاف نفرت انگیزی اور منی لانڈرنگ وغیرہ کے مقدمات بھی قائم کیے گئے۔ بھارتی وزارت امور خارجہ نے جون 2019 میں ملائیشیا سے ذاکر نائیک کی حوالگی کے لیے باضابطہ رابطہ کیا تھا اور بھارتی عدالت نے بھی انہیں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ملائیشیا میں اپنی تقاریر میں  مقامی چینی نسل سے تعلق رکھنے والے ملائیشین باشندوں کی ’’واپسی‘‘ اور ملائیشیا میں آباد بھارتیوں کی وفاداری پر سوال اٹھانے جیسے بیانات کے بعد وزیر اعظم مہاتیرمحمد کی حکومت نے اگست 2019 میں ذاکر نائیک کی تقاریر پر پابندی عائد کردی تھی۔

بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مل کر سنجیدگی سے بات چیت کریں: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

نیویارک ۔29جنوری2021 (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی خدمات کی فراہمی کی پیشکش کرتے ہوئے بھارت اور پاکستان پر زور دیاہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مل کر سنجیدگی سے بات چیت کریں اور اس سلسلے میں ثالثی کے لیے ان کی بطور سربراہ اقوام متحدہ خدمات ہر وقت دستیاب ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز رواں سال کی پہلی پریس کانفرنس کے موقع پر پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے نمائندہ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ طویل المدتی حل طلب مسئلہ کشمیر کا کوئی فوجی حل نہیں ہے کیونکہ یہ واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین کوئی بھی فوجی تصادم نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پوری دنیا کے لیےبڑی تباہی کا باعث ہو گا۔

اس لیے میرا یقین ہے کہ لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی کا خاتمہ یقیناً بہت ضروری ہے اور میرا خیال ہے کہ دونوں ممالک مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مل کر سنجیدگی سے بات چیت کریں۔ انہوں نے مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میرےخیال میں تمام علاقوں میں انسانی حقوق کا حترام کرنا بہت ضرور ی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے مطالبے سے متعلق مسئلہ کشمیر پر 8 اگست 2019 کو دیئے گئے اپنے بیان پر قائم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ چیزیں صحیح سمت میں نہیں جارہیں لیکن بطور سربراہ اقوام متحدہ ہماری خدمات ہمیشہ دستیاب ہیں اور ہم اس مسئلہ کےپرامن حل کی تلاش پر زور دیں گے جس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔

امریکا میں بڑی دہشت گردی کاخطرہ، ہائی الرٹ جاری

واشنگٹن ڈی سی۔28 جنوری 2021: امریکا میں حالیہ صدارتی اتنخاب کے نتائج کو تسلیم کرنے سے انکاری حلقوں کی جانب سے ممکنہ داخلی دہشت گردی کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے محکمۂ داخلہ کے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس نومبر میں ہونے والے انتخابات کے نتائج کو مسترد کرنے والے افراد اور گروہوں کی جانب سے دہشت گردی یا تشدد کی کارروائی ہوسکتی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے 6 جنوری کو کیپیٹل ہل پر صدر ٹرمپ کے حامیوں کا حملہ ہونے کے بعد اس حوالے سے پہلے بھی خبردار رہنے کا انتباہ جاری کیا جاتا رہا ہے۔ اس واقعے میں 5 افراد کی جان گئی تھی جب کہ اس حملے کے بعد صدر بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات  کیے گئے  تھے ۔ تقریب کی سیکیورٹی  کے لیے امریکی دارالحکومت میں مکمل کرفیو بھی نافذ کرنا پڑا اور 20  ہزار زائد سیکیورٹی اہل کار تعینات کیے گئے۔

محکمہ داخلہ کی ممکنہ دہشت گردی سے متعلق ایڈوائزی میں کہا گیا ہے کہ موصول ہونے والی معلومات کے مطابق نظریاتی محرکات کی بنا پر بعض شر پسند عناصر تشدد پر اکسانے کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  یہ وہی شرپسند عناصر ہیں جو  موجودہ حکومت کا قانونی اختیار تسلیم نہیں کرتے، انہیں انتقال اقتدار پر بھی اعتراضات ہیں اور اسی طرح کے اپنے دیگر غلط تصورات پر بضد ہیں۔ اس ایڈوائزری میں کسی باقاعدہ منصوبے کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم امریکا میں گزشتہ چند ہفتوں سے جاری کشیدگی کی فضا جاری رہنے کا انتباہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عائد کردہ پابندیوں ، 2020 کے انتخابی نتائج اور پولیس کی جانب سے طاقت کے استعمال کو جواز بنا کر یہ گروہ کوئی بھی قدم اٹھا سکتے ہیں۔علاوہ ازیں محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں نسلی منافرت کے دیرینہ مسائل اور تارکین وطن کی مخالفت  بھی تشدد پسندانہ ردعمل کا باعث بن سکتی ہے۔  واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے حلف برداری کے بعد پہلے خطاب میں سفید فام نسل پرستی اور نسلی منافرت کو امریکا کے لیے بڑا داخلی چیلنج قرار دیا تھا۔ 

نئی دہلی میں ہونے والا پر تشدد احتجاج بارے کسان یونینز نے لاتعلقی کا اظہار، یکم فروری کو عام بجٹ پیش کیے جانے کے روز پارلیمنٹ تک مارچ کرنے کا اعلان

نئی دہلی۔26جنوری2021 (اے پی پی، ایل پی پی): بھارت میں نئے زرعی قوانین کے خلاف دارلحکومت نئی دہلی میں ہونے والا پر تشدد احتجاج بارے کسان یونینز نے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اگر مودی حکومت نے تینوں زرعی قوانیں واپس نہیں لیے تو وہ یکم فروری کو عام بجٹ پیش کیے جانے کے روز پارلیمنٹ تک مارچ کریں گے۔کسانوں کی تنظیم متحدہ کسان مورچہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ بہت بدقسمتی کی بات ہے کہ ہماری تمام کوششوں کے باوجود کچھ دیگر تنظیمیں اور کچھ غیر سماجی عناصر، اب تک پر امن رہنے والی تحریک میں شامل ہو گئے، انہوں نے ہمارے راستے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کر کے قابل مذمت اقدامات کیے ہیں۔ ہمارا ہمیشہ سے یہی خیال رہا ہے کہ امن ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ ایسی حرکتوں سے تحریک کو نقصان پہنچتا ہے۔ادھر ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دلی سے واپس لوٹ آئیں۔انھوں نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کسانوں کی سنیں اور ملک کے مفاد میں زراعت کے خلاف قانون کو واپس لے لیں۔ریاست پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’’دلی میں مناظر حیران کن ہیں۔ بعض عناصر کی جانب سے کیے گئے پرتشدد اقدامات ناقابل قبول ہیں، اس سے پرامن کسانوں کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا،کسان لیڈروں نے بھی اس سے لاتعلقی ظاہر کی ہے اور ٹریکٹر ریلی معطل کر دی ہے۔ میں تمام حقیقی کسانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ دلی سے نکل آئیں‘‘۔

عام آدمی پارٹی نے بھی دلی میں کسان پریڈ کے دوران ہونے والے تشدد کی مذمت کی ہے۔ پارٹی نے کہا کہ یہ افسوس ناک بات ہے کہ وفاقی حکومت نے حالات کو اس حد تک متاثر ہونے دیا۔عام آدمی پارٹی نے بیان جاری کیا کہ تحریک گزشتہ دو ماہ سے پر امن طریقے سے جاری تھی۔ کسان راہنماؤں نے کہا ہے کہ جو لوگ آج تشدد کے لیے ذمہ دار تھے وہ تحریک کا حصہ نہیں تھے بلکہ باہر سے آنے والے عناصر تھے۔ وہ جو بھی تھے، تشدد نے یقینی طور پر تحریک کو کمزور کیا ہے، جو اب تک اتنے امن اور ڈسپلین کے ساتھ چل رہی تھی۔بھارت کےمرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا تھا کہ کسانوں کو یوم جمہوریہ کے موقع پر ریلی نہیں کرنی چاہیے تھی اور وہ کسی اور دن یہ ریلی کر سکتے تھے،اس دوران کسان یونیینز نے اعلان کر رکھا ہے کہ اگر حکومت نے تینوں زرعی قوانیں واپس نہیں لیے تو وہ یکم فروری کو عام بجٹ پیش کیے جانے کے روز پارلیمنٹ تک مارچ کریں گے۔مجموعی طور پر یہ اصلاحات زرعی اجناس کی فروخت، ان کی قیمت کا تعین اور ان کے ذخیرہ کرنے سے متعلق طریقہ کار کو تبدیل کرنے کے بارے میں ہیں۔نئے قوانین کے تحت نجی خریداروں کو یہ اجازت حاصل ہو گی کہ وہ مستقبل میں فروخت کرنے کے لیے براہ راست کسانوں سے ان کی پیداوار خرید کر ذخیرہ کر لیں۔

پرانے طریقہ کار میں صرف حکومت کے متعین کردہ ایجنٹ ہی کسانوں سے ان کی پیداوار خرید سکتے تھے اور کسی کو یہ اجازت حاصل نہیں تھی۔ اس کے علاوہ ان قوانین میں ’کانٹریٹک فارمنگ‘ کے قوانین بھی وضع کیے گئے ہیں جن کی وجہ سے کسانوں کو وہی اجناس اگانا ہوں گی جو کسی ایک مخصوصی خریدار کی مانگ کو پورا کریں گی، کسانوں کو اجازت ہو گی کہ وہ اپنی پیداوار کو منڈی کی قیمت پر نجی خریداروں کو بیچ سکیں گے۔ ان میں زرعی اجناس فروخت کرنے والی بڑی کمپنیاں، سپر مارکیٹیں اور آئن لائن پرچون فروش شامل ہیں۔اس وقت انڈیا میں کسانوں کی اکثریت اپنی پیداوار حکومت کی زیر نگرانی چلنے والی منڈیوں میں ایک طے شدہ قیمت پر فروخت کرتے ہیں۔یہ منڈیاں کسانوں، بڑے زمینداروں، آڑھتیوں اور تاجروں کی کمیٹیاں چلاتی ہیں جو کسانوں اور عام شہریوں کے درمیان زرعی اجناس کی ترسیل، ان کو ذخیرہ کرنے اور کسانوں کو فصلوں کے لیے پیسہ فراہم کرنے کا کام بھی کرتے ہیں۔کسانوں کو سب سے زیادہ تشویش اس بات پر ہے کہ اس سے آڑھت کی منڈیاں ختم ہو جائیں گی اور ان کے پاس صرف ایک ہی راستہ رہ جائے گا۔ آڑھت سے مراد لین دین کروانے والا شخص یا مڈل مین ہے۔اس کا نتیجہ یہ ہو گا کہ اگر انھیں نجی خریدار مناسب قیمت ادا نہیں کریں گے تو ان کے پاس اپنی پیداوار کو منڈی میں فروخت کرنے اور سودے بازی کرنے کے لیے کوئی موقع باقی نہیں رہے گا۔

چین نے ایک بار پھر دنیا کو ’’نئی سرد جنگ‘‘ کے خطرات سے خبردار کردیا

 بیجنگ ۔25 جنوری 2021: بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ دوریاں پیدا کرنے یا نئی سرد جنگ کا آغاز کرنے اور دوسروں کو دھماکنے کی کوششوں سے دنیا مزید تقسیم ہوگی۔ صدر امریکا بائیڈن کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ چینی صدر کا کسی بین الاقوامی فورم پر پہلی مرتبہ اظہار خیال تھا۔ انہوں نے سابق صدر ٹرمپ کی جانب سے چین کے خلاف اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اسے ماضی کی طرح نئی سرد جنگ سے تعبیر کیا ۔ صدر شی کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد پیدا ہونے والے حالات میں دنیا کو یکجا ہو کر حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا اور اس کے لیے چین کو بہت محنت کرنا ہوگی۔ جب پوری انسانیت خطرے میں ہے تو چین ضرور ایک قدم آگے بڑھا کر اپنا فریضہ ادا کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آزاد عالمی معیشت تعمیر کرنا ہے، جس میں تمام فریقین کے مفادات کا تحفظ کرنے والی تجارتی پالیسیاں تشکیل دی جائیں، جس میں ایسے نظام اور اصول نہ ہوں جو تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے تبادلے  میں بلند دیواریں اور رکاوٹیں حائل کرنے کا باعث بنیں۔واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں چین امریکا تعلقات مسلسل کشیدگی کا شکار رہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی حکومت، افراد اور کمپنیوں کے معاشی مفادات کو محدود کرنے کے لیے قانونی اور سفارتی سطح پر کئی اقدامات کیے اور بالخصوص کورونا وائرس کی وبا کے بعد ٹرمپ نے چین کو اس عالمی بحران کا ذمے دار ٹھہرانا شروع کردیا جس نے اس خلیج کو مزید گہرا کیا۔ علاوہ ازیں تائیوان میں امریکا کی بڑھتی مداخلت اور چین میں انسانی حقوق پر امریکی پالیسی پر بھی چین میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔

حال ہی میں امریکا کے صدر بننے والے جوبائیڈن بھی امریکا کے مقابلے میں چین کے عالمی معیشت اور سیاست  پر بڑھتے ہوئے رسوخ کے ناقد  ہیں تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ بائیڈن اس حوالے سے اپنے پیش رو کی طرح جارحانہ پالیسی اختیار نہیں کریں گے۔ اس پس منظر میں چین کے صدر کے عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کو امریکا کی نئی انتظامیہ کی جانب ایک قدم بڑھانے کے مترادف قرار دیا جارہا ہے۔

کینیڈا کی گورنر جنرل ملازمین کو ہراساں کرنے پر مستعفی

اوٹاوا۔24 جنوری 2021: کینیڈا میں ملکہ برطانیہ کی نمائندہ اور گورنر جنرل جولی پائیٹ نے ملازمین سے بدتمیزی، ہراساں کرنے اور بے جا دباؤ ڈالنے کے الزامات درست ثابت ہونے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی 57 سالہ گورنر جنرل جولی پائیٹ کے خلاف تفتیشی رپورٹ میں ملازمین پر بے جا دباؤ ڈالنے، ہراساں کرنے اور دھونس دھمکی سے کام کرانے کے شواہد سامنے آنے کے بعد استعفیٰ دینے پر مجبور ہوگئیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گورنر جنرل کی بدتمیزی اور نامناسب برتاؤ کی وجہ سے ماتحت ملازمین رونے پر مجبور ہوگئے تھے جب کہ ماتحت ملازمین جولی پائیٹ کی زہر افشانی کے باعث ہر وقت ذہنی دباؤ اور خوف میں مبتلا رہتے تھے۔

رپورٹ کے اقتباسات سامنے آنے کے بعد مستعفی گورنر جنرل نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں اس نتیجے پر پہنچی ہوں کہ نئے گورنر جنرل کے تقرر کا وقت آگیا ہے کیوں کہ کینیڈا کے عوام اس غیر یقینی دور میں استحکام کے مستحق ہیں۔ میں عملے کو پریشانی کا سامنا کرنے پر معذرت کرتی ہوں۔ جولی پائیٹ اس سے قبل کینیڈا کی خلابازی کی سربراہ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکی ہیں جب کہ وہ انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں نمائندگی کرنے والی کینیڈا کی پہلی خاتون بھی تھیں اور اسی وجہ سے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے جولی پائیٹ کو 2017 میں 5 برس کے لیے گورنر جنرل بنانے کی تجویز دی تھی۔ جولی پائیٹ کے مستعفی ہونے پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے نہ صرف روایتی الوداعی شکریہ ادا نہیں کیا بلکہ انہوں نے استعفے کو گورنر جنرل کے دفتر میں ہونے والی ہراسانی کا ازالہ قرار دیا۔ ملکہ برطانیہ کے دفتر سے اس حوالے سے فی الحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری، 200 نیشنل گارڈ کورونا میں مبتلا

واشنگٹن۔23 جنوری 2021: امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں موجود 200 افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی تقریب حلف برداری میں تعینات 200 نیشنل گارڈز عالمی وبائی مرض کا شکار ہوگئے ہیں۔ دوسری طرف امریکا میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں آج بھی جاری رہیں، مسلسل تیسرے روز بھی 4 ہزار اموات رپورٹ ہوئیں۔ امریکا میں آج کے دن کورونا وائرس کے پونے 2 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ روز جو بائیڈن نے اپنے پہلے 100 دن کے بڑے چیلنجز میں سے ایک امریکی عوام کو ماسک پہننے پر راغب کرنے کو قرار دیا تھا۔ ادھر برطانیہ میں کورونا وائرس سے 1400 اموات اور 40 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ وزیراعظم بورس جانس نے کہا ہے کہ نیا وائرس زیادہ مہلک ہوسکتا ہے، کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی وزیر صحت بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکی ہیں، ان کا وبائی مرض کا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

روسی اپوزیشن رہنما الیکسی ناوالنی کےحق میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ

ماسکو۔ 23جنوری 2021: روس میں حزب مخالف رہنما الیکسی ناوالنی کےحق میں ہزاروں افراد ماسکو کی سڑکوں پر نکل آئے، پولیس نے احتجاجی ریلی سے پہلے ہی تقریباً 100 مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے۔ روس کے دارالحکومت ماسکو میں حزب مخالف کے رہنما الیکسی ناوالنی کےحق میں بڑی احتجاجی ریلی نکالی جارہی ہے۔ اس موقع پر شہر میں پولیس تعینات ہے، پولیس نے ریلی سے پہلے ہی صدر ولادیمیر پیوٹن کے سیاسی مخالف الیکسی ناوالنی کے کم ازکم 100 حامیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

روسی وزارت داخلہ کے مطابق احتجاجی ریلی میں کم از کم چار ہزار افراد شریک ہیں۔ گزشتہ ہفتے ناوالنی کو پانچ ماہ بعد وطن واپسی پر ایئرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ناوالنی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے رہنما کی رہائی تک روس کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

منگولیا کے وزیراعظم قرنطینہ سینٹر میں خاتون اور نومولود کیساتھ غیرانسانی سلوک پر مستعفی

اولان باتور۔23جنوری2021 : حکومت مخالف شدید احتجاج اور پُرتشدد مظاہروں کے بعد منگولیا کے وزیر اعظم خورلس اوکھنا نے کورونا وبا پر قابو پانے پر ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق منگولیا میں کورونا وبا بے قابو ہونے پر پارلیمنٹ کے سامنے سیکڑوں مظاہرین کا حکومت کے خلاف احتجاج رنگ لے آیا۔ عوامی مطالبے کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے منگولیا کے وزیراعظم خورلس اوکھنا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ یہ مظاہرے ایک خاتون اور ان کے نومولود کے ساتھ قرنطینہ سینٹر میں غیر انسانی سلوک کے خلاف ہو رہے تھے۔ خاتون میں کورونا کی تصدیق کی ہوئی تھی اور وہ نومولود کو اکیلا نہیں چھوڑنا چاہتی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منفی 25 درجہ حرارت کی رات میں اسپتال کے گائنی وارڈ کے لباس اور پاؤں میں پلاسٹک پہنے ایک خاتون کو ان کے بچے کے ساتھ زبردستی قرنطینہ سینٹر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں کو اس وقت گائنی وارڈ سے نکالا گیا جب بچے کی ولادت کو محض چند گھنٹے ہی ہوئے تھے اور وہ بچے کو دودھ پلا رہی تھیں۔ اسپتال سے قرنطینہ سینٹر منتقلی کے دوران اہلکار ماں اور بچے کے ساتھ غیر انسانی سلوک کے مرتکب ہوتے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہوتے ہی ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے جس پر نائب وزیر وزیراعظم اور وزیر صحت سمیت محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام بھی مستعفی ہوگئے تھے تاہم مظاہرین نے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

مستعفی وزیراعظم خورلس اوکھنا نے ایک بیان میں کہا کہ عوامی مطالبے کو منظور کرتے ہوئے اپنی غلطی  تسلیم کرتا ہوں، مجھے ذمہ داری خود قبول کرنی چاہیے تھی اور اب پارلیمنٹ کو عوامی امنگوں کا احترام کرتے ہوئے میرا استعفیٰ قبول کرلینا چاہیئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پر ایران کے سپریم لیڈر کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل

22تہران۔ 23جنوری2021 :ماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کی دھمکی دینے پر ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، دھونس دھمکی اور تشدد پر اکسانے پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا اکاؤنٹ معطل کردیا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ معطلی کی مدت کتنی ہے۔ قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خانہ ای نے تصویر شیئر کی تھی جس میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیسی شباہت رکھنے والے شخص کو گولف کھیلتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔

ٹرمپ کے مشابہ شخص کی تصویر کو بلندی سے ڈرون کی مدد سے لیا گیا ہے کیوں کہ زمین پرایک جدید ڈرون کا سایہ بھی نظر آرہا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ڈرون سے نشانہ بنایا جائے گا۔ اس تصویر پر آیت اللہ علی خامنہ ای کی گزشتہ ماہ کی گئی ٹویٹ کا متن درج ہے جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ “بدلہ ناگزیر ہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کو قتل کرنے اور قتل کا حکم دینے والے سے انتقام لیں گے۔ سپریم لیڈر نے ٹرمپ کا نام لیے بغیر مزید کہا تھا کہ اگرچہ جنرل سلیمانی کے جوتے بھی قاتل سے زیادہ معزز ہیں لیکن قاتل نے جاتے جاتے ایک ایسی غلطی کی جس کا  لازمی بدلہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس 3 جنوری کو ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کو بغداد ایئرپورٹ پر امریکی ڈرون حملے میں ساتھی سمیت قتل کردیا گیا تھا جس پر ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے بدلہ لینے کی دھمکی دی تھی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مذہبی مقامات کے تحفظ سے متعلق پاکستان، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک کی پیش کردہ نئی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اقوام متحدہ ۔22جنوری2021 (اے پی پی): اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مذہبی مقامات کے تحفظ سے متعلق پاکستان، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک کی پیش کردہ نئی قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی جس میں مذہبی مقامات کے خلاف حملوں کی مذمت کی گئی اورہر سطح پر امن اور صبر و تحمل کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششوں کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ سے متعلق قرارداد کی منظوری پر اپنے خطاب میں کہا کہ اس قرارداد کی منظوری پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی اسلاموفوبیا کے خاتمے اور بعض ممالک میں مسلمانوں کے مذہبی مزارات، مساجد، علامات اور مقدس شخصیات پر حملوں کو کالعدم قرار دینے کے لیے کی جانے والی کوششوں کا حصہ ہے ۔ انہوں نے جنرل اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور کردہ قرارددا کی منظوری پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسمبلی کی ہر قسم کے تشدد، تباہی اور دنیا بھر اور خاص طور پر بھارت میں مذہبی مقامات کو براہ راست نقصان پہنچانے اور ان پر حملوں کی مذمت کا خصوصی حوالہ دیا۔ قرارداد کی شرائط کے تحت سیکرٹری جنرل کو مذہبی مقامات کے تحفظ کے پلان آف ایکشن کو آگے بڑھانے کے لیے عالمی کانفرنس بلانے کی دعوت دی گئی جس میں حکومتوں ، سیاسی شخصیات ، مذہبی رہنماؤں ، سول سوسائٹی اور میڈیا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

قرارداد میں مذہبی مقامات کو ختم کرنے یا مذہبی مقامات زبردستی منتقلی یا تبدیلی کے کسی بھی اقدام اور مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر لوگوں کے خلاف تشدد کی شدید مذمت کی گئی۔ جنرل اسمبلی نے بڑھتی ہوئی مذہبی عدم برداشت ، نسلی پرستی اور دقیانوسی تصورات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قومی ، نسلی یا مذہبی منافرت کی کسی بھی حمایت کی مذمت کی جو امتیازی سلوک ، دشمنی یا تشدد کے لئے اکسانے کا باعث بنے اور ریاستوں سے ایسے واقعات سے نمٹنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی اپیل کی۔ قرارداد میں زور دیا گیا کہ باہمی انحصار ، باہمی وابستگی اور باہمی تقویت کے لیے مذہب یا عقیدے کی آزادی ، رائے عامہ اورآزادی اظہار رائے، پرامن اجتماع کا حق اور وابستگی کی آزادی کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ جنرل اسمبلی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مذہبی مقامات اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کو مستحکم کرنے کے لئے حکمت عملی ، شعور و آگاہی فراہم کرنے، تعلیمی اقدامات اور عالمی مواصلاتی مہمات پر عمل پیرا ہوں۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ قرارداد کی مظوری بھارت میں ہندوتوا انتہا پسندی کی بھی سرزنش ہے جنہوں نے بھارت میں اسلام کی میراث اور ورثے کو ختم کرنے کے لیےاسلامی یادگاروں اور مزارات کی تباہی اور مسلمانوں کو دوسرے درجے کے شہریوں یا غیر شہریوں میں تبدیل کرنے جیسے اقدامات کے زریعے ایک منظم اور حکومت کے حمایت یافتہ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی مقامات پر پرتشدد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اس قرارداد سے ایک امید پیدا ہوئی ہے کہ عالمی برادری باہمی احترام ، افہام و تفہیم اور رواداری کی بنیاد پر ، امن کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرے گی اور ان کوششوں میں پاکستان اپنا مرکزی کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر سعودی عرب کے نمائندہ نے کہا کہ ”مذہبی مقامات کے تحفظ کے لیے امن اور برداشت کے کلچر کو فروغ دینا“ کے عنوان پر مبنی قرارداد کا مقصد مذہبی مقامت، علامات کے خلاف حملوں اور مذاق اڑانا اور تشدد کے استعمال کو مسترد کرنا اور عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خلاف بطور شیلڈ امن کے کلچر کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے سپانسرز عقیدے ، رائے اور اظہار رائے کی آزادی کی حمایت میں متحد ہیں جبکہ اس سلسلے میں باہمی احترام اور مستقل اور بلارکاوٹ مزاکرات کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

بھارت اقلیتوں کے حقوق کی سب سے زیادہ خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے، پاکستانی مندوب کا جنرل اسمبلی میں بھارتی مندوب کو جواب

اقوام متحدہ۔22جنوری2021 (اے پی پی): پاکستان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ہندو مندر میں آگ لگانے کے حالیہ واقعہ سےمتعلق بھارت کے غیرتصدیق شدہ دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دوسرے پر الزام تراشی کی بجائے اپنے ملک میں اقلیتوں کے حقوق پر توجہ دے۔ پاکستانی مندوب ذالقرنین چھینا نے بھارتی مندوب اشیش شرما کے دعوی جس میں انہوں نے کہا کہ ضلع کرک کے حکام مندر میں آگ لگنے کے واقعہ کو دیکھتے رہے اور کچھ نہیں کیا،پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں گزشتہ روز جواب دینے کے اپنے حق کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ بھارت نے دوسرے ملک میں اقلیتوں کے حقوق پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ بھارت خوداقلیتوں کے حقوق کی سب سے زیادہ اور مستقل خلاف ورزی کرنے والا ملک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان میں واضح فرق کا اندازہ اس سے لگایا جا سکتا ہے کرک میں مندر میں آگ لگانے والوں کو فوری گرفتار کیا گیا ، مندر کی مرمت کے احکامات جاری کیے گئے ، اعلی سطح پر عدلیہ اور سیاسی قیادت نے اس واقعہ کا نوٹس لیا اور مذمت کی لیکن بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک کے کھلم کھلا اقدامات کیے جاتے ہیں اور وہاں اقلیتیں ریاستی جبر میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے اس سلسلے میں بھارتی حکومت کے متنازع شہریت ، بھارتی شہریوں کی قومی رجسٹر (این آر سی)، 2002 میں گجرات میں قتل عام ، مسلم مخالف 2020 دہلی پوگرام، 1992 میں بابری مسجد کو شہید کرنے اور اس کے مجرموں کو بھارتی عدالت کی جانب سے بری کرنے ، کورونا وائرس کے پھیلائو کے لیے مسلمانوں کو مورد الزام ٹھہرانا ، لوو جہاد اورگائو رکھشک اور مغربی بنگال کے مسلمانوں کو لکڑی کے کیڑےقرار دینا اور بھارت کےزیرتسلط مقبوضہ جموں کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل جیسے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی اور ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی اقلیتوں اور خاص طور پر مسلمانوں کے حقوق کی منظم خلاف ورزیوں اور تشدد کی مثالیں بھری پڑی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی قیادت نے فروری 2020 میں دہلی قتل عام کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے لانا تو درکنار اس کی مذمت تک نہیں کی۔پاکستانی مندوب نے کہا کہ ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی اور ا متیازی سلوک کے باعث بھارت انسانی حقوق کے مسئلے پر دعویداری حیثیت کی پوزیشن میں نہیں ہے لہذا بھارت کو دوسروں پر الزام تراشی کی بجائے اپنے ملک میں اقلیتوں کے حقوق پر توجہ دینی چاہیے۔

نئی امریکی انتظامیہ ذمے داری کا مظاہرہ کرے: حسن روحانی

تہران۔ 21جنوری 2021: ایرانی صدر حسن روحانی نے نئی امریکی انتظامیہ سے ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وعدوں کی پاسداری نہ کی تو ایران اپنا جوہری پروگرام جاری رکھے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کے خلاف پالیسی مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

آج کا دن امریکا کیلیے جوہری معاہدے میں واپس آکر اپنے وعدوں کو پورا کرنے کا ہے۔صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ اب گیند امریکا کے کورٹ میں ہے، نئی امریکی انتظامیہ ذمے داری کا مظاہرہ کرے اگر امریکا نے جوہری معاہدے پر وعدوں کی پاسداری نہ کی تو ایران اپنا جوہری پروگرام جاری رکھے گا۔

بھارت میں بھی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

 نئی دہلی۔16جنوری2021: دنیا بھر میں امریکا کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک بھارت میں ویکسینیشن کا آغاز ہو گیا ہے جس میں مقامی سطح پر تیار کردہ 2 کورونا ویکسینز لگائی جائیں گی جب کہ یہ دنیا میں سب سے بڑی انسداد کورونا مہم ہوگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ میں 35 سالہ نرس سانتا روئے کو کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگا کر ملک بھر میں ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ رواں برس جولائی تک 30 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم ہے۔

بھارتی وزارت صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے لیے بچوں کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم اور الیکشن مہم کے آزمودہ ماڈلز کو استعمال کیا جائے گا جس کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار تربیت یافتہ طبی عملے کی ٹیم بنائی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر 3 کروڑ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ٹیکے لگائے جائیں گے جس کے بعد 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی اور پھر عام شہریوں کی باری آئے گی۔

دور دراز دیہاتوں میں محفوظ حالت میں ویکسین کی فراہمی کے لیے حکومت نے بڑے پیمانے پر ریفریجریشن کا انتظام کیا ہے جب کہ پورے ملک میں ترسیل کے لیے ڈیجیٹل نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ویکسین کی سیکیورٹی کا بھی انتظام بھی کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کردیے

لندن. 14جنوری2021: مقبوضہ کشمیر کے نہتے اورمظلوم عوام کی حالت زار کے حوالے سے دنیا بھر کے ایوانوں میں آوازیں اٹھنے لگیں جب کہ  برطانیہ کے ارکان پارلیمان بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کے خلاف بول اٹھے۔ برطانوی وزیر اور 10 ارکان پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی بے بسی کی ترجمانی کی اور بھارتی ظالمانہ پالیسیوں پر کڑی تنقید کرنے کے ساتھ برطانوی حکومت پر بھی مقبوضہ  کشمیرمیں ہونے والے مظالم پر واضح مؤقف اختیار کرنے کے لیے زور دیا۔

لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ سارا اوون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کا لاک ڈائون عوام کے تحفظ کے لئے نہیں بلکہ جبری تسلط کے لئے ہے۔5 لاکھ سے زیادہ بھارتی فوجیوں نےمقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو قید کر رکھا ہے. انسانی حقوق کی بد ترین خلاف ورزیاں مشاہدے میں آئی ہیں،کشمیری مسلمانوں کو اسپتالوں میں جانے سے بھی روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی خواتیں کو ان کی گھر کی دہلیز پر ہراساں اور ان کی عصمت پر حملے کر رہے ہیں۔برطانیہ نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ کی بات کی ہے۔کیا مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اراکین پارلیمنٹ کے بیاںات ان کے اقدامات سے مطابقت رکھتے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے پناہ کی درخواست کرنے والی خواتین کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہیے۔مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں کی شفاف تحقیقات کی جائیں۔مقبوضہ کشمیر میں آزادی اظہار پر پابندی ہے. مودی سرکار کیخلاف بات کرنا دہشتگردی کے زمرے میں  آتا ہے۔ رکن پارلیمنٹ  جیمز ڈیلین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر انسانی حقوق کا سنگین مسئلہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں تشدد اور جبری گمشدگیاں عام ہیں۔ مغربی میڈیا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر خاموش ہے۔ مقوضہ علاقے  میں ریپ اور جنسی تشدد کے اندوہ ناک واقعات ہو رہے ہیں، ہمیں مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے خلاف متحد ہونا ہے۔

جان سپیلر نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر اور پنجاب کی صورت حال بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں،ہم بھارت کے اس نقطہ نظر کو مسترد کرتے ہیں۔ہم بھارت کے خلاف نہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ  بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اسے ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔انسانی حقوق ایک عالمی معاملہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کا ذمہ دار بھارت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کے لیے بھارت نے اپنے قانون میں ردوبدل کیا۔بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کر رہا ہے۔ڈیموگرافی کو تبدیل کر کے بھارت ایک ممکنہ ریفرنڈم کے  مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتا ہے۔

سارا برٹیکلئیر نے کہا کہ گذشتہ سال سے سیاسی و انسانی حقوق کے لیے بات کرنے والے ہزاروں کشمیریوں کو جیلوں میں ڈالا گیا، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کوعدالتی و قانونی کارروائی کا حق بھی نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان یہ تنازع باعث تشویش ہونا چاہیے۔ ناز شاہ نے کہا کہ 2015 سے 2020  کے دوران برطانیہ نے 50 ارب پائونڈ مالیت کا اسلحہ بھارت کو بیچا۔یہی اسلحہ کشمیریوں کا خون بہانے میں استعمال ہو گا،بورس جونسن نے بھارت کا دورہ تو ملتوی کیا ہے، کیا وہ اسلحہ بیچنا بھی بند کریں گے؟عالمی اداروںِ حکومتوں اور قائدین  بھارت کو کشمیروں کی نسل کشی سے روکنا چاہیے، یہ امن کا وقت ہے ، کچھ نہ کیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔

کنزرویٹو پارٹی کی روبی مور نے کہا کہ بھارت کسی غیر ملکی صحافی کو مقبوضہ کمشیر میں جانے کی اجازت نہیں دیتا۔ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد 300 سے زیادہ  کشمیریوں کی جانیں گئی ہیں۔ اقوام متحدہ کے کمیشن برائے انسانی حقوق کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی حاصل کر کے حقائق کا پتا لگانا چاہیے۔ برطانیہ کو فریڈم کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ پال برسٹونے کہا کہ حق خود ارادیت انسانوں کا بنیادی حق ہے۔ہمارے وزیروں کو بھارتی وزرا کے ساتھ اس مسئلے کو اٹھانا چاہیے۔

ڈیموکریٹک یونینسٹ پارٹی کی جیم شینن نے کہا کہ بھارت نے 144 کشمیری بچوں کو حراست میں لیا۔ اقوام متحدہ  کی رپورٹ کے مطابق بچوں کی حراست کے حوالے سے کسی قسم کی تحقیقات نہیں کی گئیں۔ کشمیر چیمبر آف کامرس کے مطابق آرٹیکل 370 کی منسوخی کے پہلے 3 ماہ میں 204 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پامال کی جا رہی ہے۔ برطانوی حکومت کو بین الاقومی مبصرین کی مقبوضہ علاقے تک رسائی کی کوشش کرنی چاہیے۔ لیبر پارٹی کے اسٹیفین کنوک نے کہا کہ کشمیر سب سے پرانا حل طلب مسئلہ ہے،گذشتہ 30 برس سے 95 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو قتل کیا جا چکا ہے،مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کو مانتے ہیں۔

ایتھوپیا میں قتلِ عام جاری، مزید درجنوں افراد ہلاک

13ادیس ابابا. 14جنوری2021: ایتھوپیا میں قتلِ عام جاری، تازہ حملے میں کمسن بچوں اور خواتین سمیت کم از کم 80 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ قومی انسانی حقوق کمیشن کے مطابق قتل عام کے تازہ حملے میں 80 سے زائد افراد مارے گئے ہیں جن میں 2 سال کم بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ایتھوپین ہیومن رائٹس کمیشن (ای ایچ آر سی) کے ترجمان اور سینئر مشیر ہارون ماشو نے الجزیرہ کو بتایا کہ یہ قتل عام سوڈان اور جنوبی سوڈان سے متصل بینی شنگل گومز کے علاقے میں منگل کی صبح 5 سے 7 بجے کے درمیان ہوا۔

دارالحکومت ادیس ابابا سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ ہمیں اطلاع موصول ہوئی کہ 80 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے جن کی عمریں 2 سے 45 سال تک ہیں۔ اس واقعے سے متعلق کسی قسم کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی اور نہ ہی حملہ آوروں کی شناخت کے بارے میں فوری معلومات دی گئی ہیں۔ ترجمان ماشو نے کہا کہ “ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ ابھی تک حکام نے حملے کے مجرموں کو گرفتار نہیں کیا ہے۔ واضح رہے کہ صرف 23 دسمبر 2020 کو ہوئے ایک حملے میں 207 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

دنیا کے متعدد ملکوں میں 2 کروڑ 85 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگائی گئی

نیویارک، لندن، پیرس۔13جنوری2021 (اے پی پی):دنیا کے متعدد ملکوں میں مہلک کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ویکسینیشن مہم جاری ہے، دنیا بھر میں اب تک2 کروڑ 85 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا سے بچاو کی ویکسین لگائی گئی ہے۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں اب تک 93 لاکھ 27 ہزار، برطانیہ میں 28 لاکھ 43 ہزار، سپین میں 4 لاکھ 88 ہزار، اٹلی میں 7 لاکھ 91 ہزار، جرمنی میں 6 لاکھ 88 ہزار، ڈنمارک میں ایک لاکھ 17 ہزاراور فرانس میں ایک لاکھ 89 ہزارافراد کو کورونا سے بچانے کے لیے ویکسین لگادی گئی ہے۔ ادھر میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس ویکسین کی تقسیم انتشار کا ہے، ضرورت مند لوگوں تک پہنچنے سے پہلے اب ویکسین کی لاکھوں خوراکیں ختم ہوسکتی ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کہا تھا کہ2020 کے آخر تک20 ملین امریکیوں کو کورونا ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی جائے گی۔

امریکی حکام کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 25 لاکھ سے زائد خوراکیں تقسیم کرنے کے باوجود نرسنگ ہومز اور نگہداشت کے مراکز میں صرف 365294 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ امریکی حکومت کی بد انتظامی کا نتیجہ ہے۔ ایک ہفتہ قبل نیویارک شہر میں صرف ایک لاکھ10ہزار افراد کو ویکسین لگائی گئی جو شہر کی کو ملنے والی ویکسین کی کل تعداد کا ایک چوتھائی حصہ تھا۔ ادھر اسرائیل اتنی تیزی سے ویکسین لگارہا ہے کہ ملک میں ویکسین کا موجود ذخیرہ ختم ہورہا ہے۔ اسرائیل میں اب تک 19 لاکھ 21 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو ویکسین کی پہلی خوراک کی فراہمی میں تاخیر ہوسکتی ہے تاکہ معمر افراد کو دوسری اور آخری بار لگائی جاسکے۔

اسرائیل نے 20 دسمبر کو ویکسینیشن مہم شروع کی تھی۔ اسرائیل نے ویکسینیشن مہم میں مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں رہنے والے 50 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کو شامل نہیں کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے زیر کنٹرول فلسطینی علاقوں کو بھی ویکسینیشن کے پروگرام میں شامل کرے۔ کورونا وائرس سے شدید متاثرہ ممالک برازیل اور بھارت میں ابھی تک ویکسینیشن مہم شروع نہیں ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بھارت میں ویکسینیشن مہم 16 جنوری سے شروع ہوگی۔ مریضوں کے اعتبار سے بھارت کورونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا دوسرا ملک ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف 16 جنوری سے ویکسینیشن مہم شروع کی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں تین کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جائے گی جن میں ڈاکٹر اور دیگر طبی اہلکار شامل ہیں۔

جو بائیڈن کی حلف برداری تک صدر ٹرمپ نے دارالحکومت میں ایمرجنسی نافذ کردی

13 واشنگٹن۔ 13جنوری2021:: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری تک دارالحکومت میں ایمرجنسی نافذ کردی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 24 جنوری کو نومنتخب جوبائیڈن کی حلف برداری اور انتخابی مراحل کی تکمیل تک دارالحکومت واشنگٹن میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ دارالحکومت میں ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب صدر مائیک پینس نے پیر کی شام وہائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ایک ملاقات میں کیا۔ امریکی خفیہ ایجنسیوں اور ایف بی آئی نے جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر مسلح حملوں کا خدشہ ظاہر کیا تھا جب کہ واشنگٹن سمیت کئی ریاستوں میں پُرتشدد مظاہروں کا امکان بھی ہے۔

ادھر امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر سمیت کئی ارکان نے صدر ٹرمپ کی معزولی کے لیے قرار داد جمع کرادی ہے اور اگر نائب صدر مائیک پینس اس قرار داد پر کارروائی نہیں کرتے تو صدر ٹرمپ کا مواخذہ کیا جائے گا۔ امریکا میں اقتدار کی منتقلی میں پہلے بار کشیدگی کا سامنا ہے، صدر ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے دعوؤں پر اُن کے حامی مشتعل ہوگئے اور کانگریس کی عمارت پر حملہ کردیا تھا اس بلوے میں 5 افراد مارے گئے تھے۔ صدر ٹرمپ کے حامیوں کو اندازہ نہیں تھا حملے کے کتنے مضر اثرات سامنے آسکتے ہیں جس کے باعث صدر ٹرمپ نہ صرف اپنی شکست تسلیم کرنے پر مجبور ہوئے بلکہ ان کے سر پر مواخذے کی تلوار بھی لٹک رہی ہے۔

جنوبی کوریا: خاتون ایگزیکٹو 1 کروڑ 30 لاکھ ڈالر چوری کرکے فرار

سیئول۔ 13جنوری2021: جنوبی کوریا میں کیسینو میں کام کرنے والی خاتون ایگزیکٹو  کیسینو سے ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر لے اُڑی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کو اس خاتون کی تلاش جاری ہے جو واردات کے بعد غائب ہی ہوگئی ہے۔ اس حوالے سے مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کر رہے ہیں، تاہم اب تک اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون انچارج کا تعلق ملائیشیا سے ہے، جو گزشتہ ماہ چھٹیوں پر جانے کے بعد دوبارہ واپس نہیں لوٹی۔ 

پولیس نے کیسینو کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کیں جس میں چوری سے پہلے اور اس کے بعد کی ویڈیوز موجود تھیں لیکن چوری ہونے کی ویڈیو غائب تھی۔ خاتون کا ہانگ کانگ میں ہی موجود ہونے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے رپورٹس میں بتایا گیا کہ کیسینو سے چوری ہونے والی نقد رقم کا وزن تقریباً 280 کلوگرام ہے جو کہ ایک شخص کا ملک سے باہر لے کر جانا ناممکن ہے۔ 

بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کے کسان دشمن قانون پر عمل درآمد رکوا دیا

نئی دہلی ۔ 12جنوری2021: بھارت کی سپريم کورٹ نے مودی سرکار کی زرعی اصلاحات کے نام پر مسلط کیے گئے کسان دشمن سیاہ قوانین پر عمل درآمد کو رکوا ديا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کی عدالت عظمیٰ میں ملک بھر میں جاری کسانوں کے احتجاج اور مودی سرکار کی کسان دشمن پالیسیوں سے متعلق مقدمے کی گزشتہ روز سماعت ہوئی تھی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے آج اپنے فیصلے میں حکام کو وزیراعظم مودی کی زرعی اصلاحات پر عمل درآمد سے روک دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے اس فیصلے سے کسانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ بھارتی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں سراپا احتجاج کسانوں کے ساتھ مذاکرات کے ليے ايک آزاد کميٹی کے قيام کا حکم جاری کرتے ہوئے لکھا کہ زرعی قوانين کو متعلقہ افراد کے ساتھ صلاح مشورے کے بغير منظور کيا گيا اور تاحال حکومت نے اختلافات کے حل کے لیے مؤثر مذاکرات نہیں کیے ہیں۔ یہ بڑی غفلت ہے۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا کہ عوامی نوعیت کے قوانین کو صرف چند منظور نظر افراد کو نوازنے کے لیے استعمال کرنے سے ملک میں امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوگا بلکہ عوام ریاست سے نفرت کرنے لگے گی۔ واضح رہے کہ مودی حکومت کی جانب سے زرعی اصلاحات کے نام کسانوں کے استحصال کا کالا قانون منظور کیا تھا جس پر پنجاب بھر کے کسان نئی ہلی پہنچ گئے تھے اور 45 روز سے اپنے معاشی قتل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جسے فاشسٹ حکومت نے طاقت سے کچلنے کی کوشش بھی لیکن ہر بار ناکامی کا سامنا رہا تھا۔

منگولیا سرحدی بندرگاہ پر چین اور یورپ مال بردار ٹرینوں کی ریکارڈ آمدورفت

منگولیا۔ 11جنوری2021: منگولیا سرحد پر واقع سب سے بڑی زمینی بندرگاہ ایرن ہوٹ کے ذریعے چین۔یورپ مال بردار ٹرینوں کی تعداد نے نوول کروناوائرس کے اثرات کے باوجود 2020میں بڑاریکارڈ قائم کردیاہے۔چائنہ ریلوے ہوہوٹ گروپ کے مطابق کل 2ہزار379ٹرینیں بندرگاہ سے گزریں یہ تعداد گزشتہ سال کی نسبت 53.3فیصد زیادہ ہے، ان ٹرینوں نے 20فٹ کے برابر3لاکھ 55ہزار193یونٹس میں اشیا ترسیل کیں جو کہ گزشتہ سال کی نسبت32فیصد زیادہ ہیں۔کل ٹرینوں میں سے بندرگاہ پر 1ہزار232ٹرینوں کی آمد ہو ئی جو کہ گزشتہ سال کی نسبت49فیصدزیادہ ہیں جبکہ 1ہزار147ٹرینیں روانہ ہو ئیں جو کہ 58.2فیصد زیادہ ہیں۔

ایرن ہوٹ کے ذریعے گزرنے والی مال بردار ٹرینوں پر درآمد اوربرآمدہونے والی اشیامیں لکڑی، گاڑیوں کے پرزے، کپڑے کی مصنوعات، شیشے کی اشیا اور دیگرچیزیں شامل ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جب نوول کروناوائرس کی وجہ سے کچھ بین الاقوامی پروازیں معطل کردی گئیں اور کچھ مال بردار بحری جہازوں کو بندرگاہوں میں داخلے کی اجازت نہ دی گئی تو ٹرینوں نے بین البراعظمی راستوں کے ذریعے چین سے یورپ تک سفر جاری رکھا اور بین الاقوامی ترسیلی سلسلے کومستحکم رکھنے کیلئے اہم مددگاربن گئیں۔

چین کا آئندہ 5 برسوں میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کا منصوبہ

ٹورنٹو۔ 11جنوری2021: چین 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2025-2021) میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانا جاری ر کھے گا جبکہ مصنوعات،منصوبوں اورخدمات کےمعیارکے انتظام کو فروغ دے گا۔مارکیٹ قواعد وضوابط کی ریاستی انتظامیہ کے سربراہ ژانگ گونگ نے کہا ہے کہ 13 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت (2020-2016) کے دوران چین کے کاروباری ماحول میں نمایاں طور پر بہتری ہوئی ہےکیونکہ اس سے بھی اس حقیقت کی عکاسی کی جاسکتی ہے کہ کاروبار شروع کرنے کا اوسط وقت 30 دن سے سکڑ کر 4 دن سے بھی کم رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے پانچ برسوں میں چین کاروباری نظام میں اصلاحات کو فروغ دینے اور مارکیٹ کے اداروں کو منصفانہ، شفاف،طریقہ کار پر مبنی ، آسان اور پیش گوئی کے حامل کاروباری ماحول کی فراہمی کےلئےکئی اقدامات اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ 18 بنیادی آزاد تجارتی علاقوں میں کامیابی کے ساتھ کاروباری اداروں کے لئے کاروباری اجازت ناموں کی فہرست قومی معیار بن جائے گی اور اس کا اطلاق ملک بھر میں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ چین بنیادی آزاد تجارتی علاقوں میں اصلاحات کو تیز کرے گا تاکہ گہری اصلاحات کی ضروریات کو پورا کرنے اور ایک اعلی معیاری مارکیٹ نظام کی تعمیر کی جاسکے ۔

ژانگ نے کہاکہ 2020 میں انتظامیہ نے اجارہ داریوں اور غیر منصفانہ مقابلے کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اقدامات کو بڑھایا،جس میں آن لائن اور آف لائن دونوں سرگرمیاں شامل ہیں۔انہوں نے ان طریقوں سےنمٹنے اور سرمائے میں بے ترتیب وسعت کو روکنے کے لئے نئی کوششوں کا عزم کیا۔انہوں نے کہا کہ 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کی مدت کے دوران ، چین اہم مصنوعات ، صنعتوں اور منصوبوں،اور صارفین کے روزمرہ کے سامان اور خدمات پر معیاری انتظام کو مستحکم کرنا جاری رکھے گا۔

بھارت سلامتی کونسل کی اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی لینے میں ناکام

نیویارک ۔10 جنوری2021: سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک کا مؤقف ہے کہ بھارت کمیٹی کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرسکتا تھا۔ بھارت کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے منہ کی کھانی پڑگئی ہے اور اس کی ناکامی کا تسلسل بھی جاری ہے، اس بار اسے  سلامتی کونسل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اسے کونسل کی دو اہم ترین کمیٹیوں کی سربراہی نہ مل سکی، کیوں کہ کمیٹی کے رکن ممالک نے بھارت پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔ بھارت القائدہ ،داعش پر پابندیوں، افغان امور، ایٹمی عدم پھیلاؤ کی کمیٹیوں کا سربراہ بننا چاہتا تھا، تاہم بھارت کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی 1267کی چیئرمین شپ نہ مل سکی، جب کہ وہ سلامتی کونسل کی کمیٹی 1540 کی چیئرمین شپ حاصل کرنے میں بھی ناکام رہا۔ کمیٹی 1267 کا تعلق القائدہ اور داعش پر پابندیوں کا اختیار رکھتی ہے اور کمیٹی 1540 ایٹمی عدم پھیلاؤ اورافغان امور سے متعلق ہے۔

بھارت نے چیئرمین شپ کے لیے سرتوڑ کوشش کی مگر ناکامی رہی، اور سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک نے بھارت کی حمایت کرنے سے انکار کردیا، جن ممالک نے بھارت کو ووٹ نہیں دیئے ان کا مؤقف ہے کہ بھارت کمیٹی کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرسکتا تھا، بلکہ وہ یہ عہدہ حاصل کرکے پاکستان کے خلاف اپنے منفی ایجنڈے کو بڑھانا چاہتا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ سال دونوں کمیٹوں کو کالعدم ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار کی حمایت پر 4 بھارتی شہری پر پابندی عائد کرنے کا کہا تھا، جب کہ حال ہی میں پاکستان نے ٹی ٹی پی اور جماعت الحرار کو بھارتی فنڈنگ کے حوالے سے بھی آگا ہ کیا تھا۔ رکن ممالک نے کہا ہے کہ بھارت ایٹمی عدم پھیلاؤ سے متعلق کمیٹی کی چیئرمین شپ کے لیے مناسب ملک نہیں، بھارت افغان امور سے متعلق کمیٹی سربراہ بھی نہ بن سکا۔

انڈونیشیا میں لاپتہ مسافر بردار طیارے کا سمندر برد ہونے کا خدشہ

جکارتہ۔9 جنوری2021: انڈونیشیا میں 60 سے زائد مسافروں کو لیکر اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد والا لاپتہ ہونے والے طیارے کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے درالحکومت سے اُڑان بھرنے والا سری وجیہ ایئر کے بوئنگ 737 طیارے کا تھوڑی دیر بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا۔ طیارے میں 50 مسافر اور عملے کے 12 اہلکار سوار تھے۔ مسافر بردار طیارے کے لاپتہ ہونے کے فوری بعد سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طیارے کے رُوٹ مغربی صوبے کلیمانتان کے پوٹینیاک جانے والے راستے پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹڈار 24 ڈاٹ کام کے مطابق سری وجیہ ایئر کے بوئنگ 737 طیارے نے ایک منٹ سے بھی کم عرصے میں 10 ہزار فٹ بلندی سے نیچے آیا تھا۔ جس وقت طیارے نے پرواز بھری اُس وقت بارش ہورہی تھی اور ایک ماہی گیر نے بتایا کہ سمندر میں ایک زور دار دھماکا سنا تھا جس کے بعد ہم نے واپس ساحل پر آنے کا فیصلہ کیا۔ انڈونیشیا کی وزارت ٹرانسپورٹ نے میڈیا کو بتایا کہ طیارے کی تلاش اور ممکنہ حادثے سے بچاؤ کی کوششیں جاری ہیں۔ تلاش کے دوران طیارے کے چند ٹوٹے ہوئے کیبلز اور تار ملے ہیں۔ واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں اسی ماڈل کے دو طیارے حادثات کا شکار ہوئے ہیں، اکتوبر 2018 میں انڈونیشیا کی لائن ایئر کی ایک پرواز سمندر برد ہو گئی تھی جس میں 189 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ 

امریکی پارلیمنٹ میں پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت ختم کرنے کا بل پیش

واشنگٹن۔6 جنوری2021: امریکی پارلیمنٹ کی امور خارجہ کمیٹی میں ریپبلکن رکن اینڈی بگس نے ایک بل پیش کیا ہے جس میں پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ایری زونا سے منتخب ہونے والے کانگریس کے رکن اینڈی بگس نے  117 ویں کانگریس میں پاکستان مخالف بل پیش کیا ہے۔بل میں استدعا کی گئی ہے کہ پاکستان کو امریکا کے ایک اہم غیر نیٹو اتحادی کی حیثیت حاصل ہے جس کی مناسبت سے کئی مراعات کا حامل بھی ہے تاہم اب پاکستان کی اہم اتحادی کی حیثیت پر نظرثانی کا وقت آگیا ہے۔

امریکی میڈیا میں بھی بل کی بازگشت سنی گئی ہے اور یہ بل صدر ٹرمپ کے دور میں پاکستان سے تعلق کی پالیسی کا تذبذب کا شکار رہنے اور نومنتخب صدر جوبائیڈن کی حکومت میں بھی غیر یقینی صورت حال کے امکان کو ظاہر کرتا ہے۔اس حوالے سے واشنگٹن ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے اہم اتحادی ہونے کی حیثیت کے خاتمے کا بل امور خارجہ کمیٹی میں پیش تو کردیا گیا ہے تاہم بل پر پیشرفت کا امکان موجود نہیں۔

ڈان ڈاٹ کام کی رپورٹ میں واشنگٹن میں خارجہ پالیسی کے ماہرین کے حوالے سے یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر نومنتخب جوبائیڈن اپنی حکومت کے آغاز میں ہی پاکستان سے تعلقات میں ٹوٹ پھوٹ نہیں چاہیں گے کیوں کہ اس طرح افغان امن عمل میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا اور افغان طالبان کے درمیان تاریخی امن مذاکرات میں پاکستان نے کلیدی کردار ادا کیا تھا جس کا اعتراف امریکا کی جانب سے بھی کیا گیا تھا۔

روس کی خواتین ٹرین ڈرائیور کے چرچے

ماسکو ۔6 جنوری2021: روس میں خواتین کو ٹرین چلانے کی اجازت مل گئی ہے جس کے بعد خواتین ٹرین ڈرائیورز کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔روس میں خواتین کو ٹرین ڈرائیور بننے کی اجازت دینے کا فیصلہ حکومت کے خواتین پر مختلف قسم کی ملازمتوں پر پابندی کا قانون بدلنے کے بعد کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  ماسکو ٹرانسپورٹ سسٹم کے حوالے سے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی خاتون میٹرو ٹرین خاتون ڈرائیور نے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی شروع کردی ہے۔

ٹرین کی ڈرائیونگ خطرناک ہونے کے باعث کیمونسٹ دور میں خواتین کے لیے اس پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ماسکو میٹرو نے حالیہ تاریخ میں خواتین کو پہلی بار ڈرائیور کے طور پر بھرتی کیا ہے جبکہ گذشتہ سال خواتین کو اس ذمہ داری کے لیے تربیت دی گئی تھی۔روس میں قوانین کے تحت خواتین پر 456 قسم کی مختلف ملازمتیں کرنے پر کئی دہائیوں سے پابندی عائد تھی لیکن گذشتہ سال ستمبر میں ملک کی وزارت محنت نے مردوں کے لیے مخصوص ملازمتوں کی تعداد کو 100 تک کم کر دیا ہے۔

ان کے تحت خواتین پر نیوی، ٹرین، ٹرک اور بس ڈرائیور، بحری جہازوں کے عملے، کان کنی اور کار مکینکس کے طور پر کام پر پابندی تھی۔روسی دارالحکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ ٹرین چلانے کو جدید ٹیکنالوجی کے باعث مزید شدید جسمانی مشقت میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان نے کشمیری انسانی حقوق کی کارکن اور سیاسی رہنما آسیہ اندرابی کا معاملہ یورپی یونین کے ساتھ اٹھا دیا

 لکسمبرگ/ برسلز ۔5 جنوری2021 (اے پی پی):پاکستان نے کشمیری انسانی حقوق کی کارکن اور سیاسی رہنما آسیہ اندرابی کا معاملہ یورپی یونین کے ساتھ اٹھا دیا ہے۔اس سلسلے میں یورپی یونین ، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں پاکستان کے سفیر ظہیر اے جنجوعہ نے منگل کو یورپی پارلیمنٹ میں سیاسی گروپ کے سربراہ اور یورپی یونین کے خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق کو ایک خط لکھا ہے ۔ پاکستان نے یورپی یونین پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں قید کشمیری انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور سیاسی رہنما آسیہ اندرابی کی فوری رہائی کیلئے مداخلت اور عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے خطرے کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ آسیہ اندرابی آرمڈ فورسز اسپیشل پاور ایکٹ (اے ایف ایس پی اے) اور پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) جیسے کالے قوانین کے تحت 15 سال سے زائد غیر قانونی اور غیر انسانی طور پر جیل میں قید ہیں۔

آسیہ اندرابی کو پہلے پی ایس اے کے تحت اپنے شوہر اور چھ ماہ کے بیٹے سمیت 1992 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 1992 اور 2016 کے درمیان ، انہیں قابض فورسز کی جانب سے متعدد بار قید میں رکھا گیا ۔ بھارت نے اب آسیہ اندرابی کو ان کی ساتھیوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کے ہمراہ نام نہاد غیر قانونی سرگرمیوں سے تحفظ ایکٹ (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ چلانے اور معمول کی کارروائی سے ہٹ کر جان بوجھ کر عدالتی عمل کو تیز کر دیا ہے جو واضح طور پر بدنیتی پر مبنی ارادے اور عدالتی قتل کے اشارے ہیں۔ یو اے پی اے کو اقوام متحدہ کے متعدد خصوصی طریقہ کار کی جانب سے انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیاروںں سے مطابقت نہ رکھنے اور نا اہل قرار دیا گیا ہے۔اسیہ اندرابی ، حقوق انسانی کی محافظ اور خواتین کو بااختیار بنانے کی پرجوش وکیل کی حیثیت سے گزشتہ چار دہائیوں سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے سماجی اصلاحات اور بنیادی آزادیوں کے حصول کے لئے انتھک محنت کر رہی ہے۔

انہوں نے دختران ملت (ڈی ایم) کے نام سے ایک تنظیم قائم کی ، جو مقبوضہ کشمیر میں خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی تنظیموں میں سے ایک ہے ، جو بالخصوص بھارتی فورسز کے ہاتھوں جنسی تشدد اور بدسلوکی کے خلاف کام کرتی ہے۔پاکستانی سفیر جنجوعہ نے اس بات پر زور دیا کہ آسیہ اندرابی کو تنہائی میں بند کرنے سمیت جیل میں جسمانی اور نفسیاتی اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی طبیعت خراب ہونے اور جیل میں کوڈ 19 وبائی بیماری کے پھیلنے کے باوجود ، انہیں غیر قانونی اور غیر انسانی طور پر قید رکھا گیا ہے ۔سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ ، او آئی سی ، ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ مل کر ، بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور کشمیری عوام پر مظالم کو مسلسل عالمی سطح پر اجاگر کیا ہے۔ انہوں نے یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ وہ آسیہ اندرابی ، ان کے شوہر اور ساتھیوں کے خلاف تمام من گھڑت مقدمات ختم کرنے ، بھارت کو غیرقانونی اور شرمناک مقدمات روکنے کے لئے بھارت کو قائل کرنے کے لئے آواز اٹھائے اور ان کی فوری رہائی کیلئے راہ ہموار کریں۔

اسرائیل میں جنوری کے آخرتک20لاکھ افراد کو ویکسین لگا دی جائے گی

تل ابیب۔ 5جنوری 2021: اسرائیل میں حکام نے کہا ہے کہ جنوری کے آخرتک لگ بھگ 20 لاکھ افراد کو کووِڈ19کی ویکسین کی دو خوراکیں لگا دی جائیں گی۔اسرائیل میں 19دسمبر کو امریکا کی دوا ساز فرم فائزر اور جرمن کمپنی بائیواین ٹیک کے اشتراک سے تیارشدہ کووِڈ19کی ویکسین شہریوں کو لگانے کی مہم کا آغاز کیا گیا تھا۔اسی روز صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی ویکسین لگوائی تھی۔

ویکسین کی پہلی اور دوسری خوراک کے درمیان کم سے کم دوہفتے کا وقفہ ہونا چاہیے اور تین ہفتوں میں دونوں خوراکیں لگائی جاسکتی ہیں۔اسرائیلی حکام کا کہنا تھاکہ اب کرونا وائرس کی ویکسین لگانے کی رفتار کم کی جارہی ہے۔اسرائیلی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل ہیزی لیوی نے سرکاری نشریاتی ادارے کان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کی رفتار کم کررہے ہیں تاکہ ہمارے پاس دوسری خوراک لگانے کے لیے وافر تعداد میں ویکسینیں موجود ہوں۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی قریبا 20 فی صد آبادی کو اس ماہ کے آخر تک کرونا وائرس کی ویکسین لگا دی جائے گی۔ان میں طبی کارکنان اور 60 سے زیادہ عمر کے شہری شامل ہیں۔اس طرح جنوری کے اختتام تک 20 لاکھ مکینوں کو ویکسین لگادی جائے گی۔ان میں زیادہ تر ضعیف العمر افراد شامل ہوں گے۔

میرے دور اقتدار کی کامیابیوں کو یاد رکھا جائے گا: صدر ٹرمپ

واشنگٹن ۔3جنوری2021 (اے پی پی):امریکی صدر ٹرمپ نےاپنے ایک وڈیو بیان میں اپنے دور اقتدار میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کامیابیوں کو یاد رکھا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے اب تک ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے خلاف شکست کو رسمی طور پر قبول نہیں کیا ہے۔
تاہم انہوں نے فلوریڈا میں موجود ان کے ریزارٹ سے وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد ٹویٹر پر ایک وڈیو بیان جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی تعریف کی ہے۔انہوں نے خاص طور پر کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور معیشت کو مستحکم بنانے کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں انتہائی کم مدت میں کووڈ۔19 کی ویکسین تیار کر لی گئی ہے اور انہوں نے اس بارے میں درست پیش گوئی کر دی تھی۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے بچاو کےلئے بایوٹیک اورفائزرویکسین کی منظوری دیدی

جنیوا۔1جنوری2021 (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے مہلک کورونا وائرس سے بچاو کےلئے فائزر اور بائیوٹیک کمپنیوں کے تیار کردہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دےدی ہے۔ جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کے وبا کے آغاز کے بعد پہلی بار اس ویکسین کی منظوری دی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ہنگامی استعمال کے لئے فائزراوربایوٹیک ویکسین کی منظوری دےدی ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دنیا کے متعدد ممالک نے کورونا ویکسین تیار کی ہے تاہم عالمی ادارہ صحت نے ابھی تک صرف فائزر اور بائیوٹیک کمپنیوں کے تیار کردہ ویکسین کو ہی تسلیم کیا ہے۔ جنوری 2019میں دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا وائرس کے آغاز کے بعد اب تک اس مہلک وبا سے 18 لاکھ 26 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور8 کروڑ سے متاثر ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ نے سوڈان کے جنگ زدہ علاقہ دارفر میں 13 سال سے جاری امن مشن باضابطہ طور پر ختم کردیا

 خرطوم۔31دسمبر2020 (اے پی پی):اقوام متحدہ اور افریقن یونین مشن ( یو این اے ایم آئی ڈی )نے سوڈان کے جنگ زدہ علاقہ دارفر میں 13 سال سے جاری امن کے قیام کا مشن باضابطہ طور پر ختم کر دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشن نے جاری بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ اور افریقن یونین کا مشترکہ امن مشن گزشتہ 13 سالوں سے سوڈان کے علاقہ ڈارفر میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف تھا لیکن 31 دسمبر سے مشن اپنے امدادی آپریشنز باضابطہ طور پر اس وقت ختم کر دے گا جب سوڈان حکومت دارفر کے شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری سنبھالے گی ۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سوڈان کے مغربی علاقہ ڈارفر میں حال ہی میں افریقن یونین اقوام متحدہ ہائبرڈ آپریشن( یو این اے ایم آئی ڈی) کو 31 دسمبر سے منسوخ کرنے کی قرارداد منظور کی تھی۔

قرارداد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے درخواست کی گئی کہ یکم جنوری کو سوڈان کے مغربی علاقہ ڈارفر سے یو این اے ایم آئی ڈے کے تمام اہلکار وں کی واپسی کا عمل شروع کیا جائے اور اس عمل کو آئندہ سال 30 جون تک مکمل کیا جائے سوائے ان اہلکاروں کے جو دارفر مشن کی منسوخی کے لیے درکار ہیں۔ اس قرارداد میں یو این اے ایم آئی ڈی کے کے اہلکاروں کی واپسی اور مشن کی منسوخی کی مدت کے لئے یو این اے ایم آئی ڈی کے اہلکاروں ، سہولیات اور اثاثوں کی حفاظت کے لئےکسی محافظ یونٹ کو برقرار رکھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ قرارداد میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے درخواست کی گئی کہ 31 اکتوبر 2021 تک سلامتی کونسل کو یو این اے ایم آئی ڈی کی جائزہ رپورٹ فراہم کی جائے ۔

واضح رہے کہ سوڈان کے مغربی علاقہ دارفر میں 2003 سے سوڈان حکومت اور قدیم مقامی آبادی کے مابین جاری جنگ کے باعث علاقے میں امدادی سرگرمیوں اور امن و امان کے قیام کے لیے جولائی 2007 میں یو این اے ایم آئی ڈی مشن قائم کیا گیا تھا۔

امریکی ڈالر کے خلاف روس کا اہم بیان

ماسکو۔27دسمبر2020: روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے، یورپ امریکی ڈالر میں تجارت روک دے۔روسی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے ایک اہم بیان میں امریکی ڈالر میں تجارت کے خلاف یورپی رد عمل کا خصوصی طور پر ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صرف امریکی پابندیوں کے شکار ممالک ہی نہیں بلکہ یورپی ملک بھی ڈالر سے اپنی وابستگی ختم کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا نہ صرف وہ ممالک جن پر امریکا نے پابندیاں عائد کی ہیں بلکہ یورپی ممالک بھی واشنگٹن کی جانب سے ڈالر سے ناجائز فائدہ اٹھانے کے سبب ڈالر پر انحصار ختم کرنے کے لیے موقع کی تلاش میں ہیں۔

سرگئی لاروف نے کہا کہ صرف چین، روس، ایران اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک ہی نہیں، یورپی ممالک بھی ایسے میکنزم پر زیادہ سے زیادہ انحصار کرنا چاہتے ہیں جس کے ذریعے تجارتی لین دین اور سرمایہ کاری کو قومی کرنسی میں انجام دیا جا سکے۔انھوں نے کہا اس وقت یورپ بھی ڈالر سے ہر طرح کا انحصار ختم کرنے کا کوئی طریقہ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا ہے، اس وقت واشنگٹن اور یورپی یونین کے مابین اقتصادی اختلافات میں بھی شدت آ گئی ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور خود سر اقدامات پر اکثر یورپی ممالک نے منفی رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

کیا برٹش کو فروری2021 میں لاک ڈاؤن سے چھٹکارا مل جائے گا؟

لندن۔27دسمبر2020: برطانیہ میں فروری کے بعد سے لاک ڈاؤن سے چھٹکارے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک میں لاک ڈاؤنز کے خاتمے کے لیے ڈیڑھ کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ویکسین منسٹر ناظم الزہاوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کل سے آکسفورڈ یونی ورسٹی کی ویکسین کی منظوری کا امکان ہے، اور 4 جنوری سے ویکسین لگانا شروع کر دیں گے۔ناظم الزہاوی کا کہنا تھا ڈیڑھ کروڑ افراد زیادہ خطرے کا شکار ہیں، چند ہفتے میں زیادہ خطرے کے شکار افراد کو ویکسین لگ جائے گی۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد لندن اور جنوبی انگلینڈ میں ٹیئر 4 کی سخت پابندیاں لاگو ہو چکی ہیں جس کے تحت لوگوں کے اپنے اپنے علاقوں سے باہر نکلنے پر پابندی ہے۔اس کے علاوہ ٹیئر 4 سے نیچے کے ٹیئر کے کسی بھی علاقے سے ٹیئر 4 علاقوں میں داخلے پر بھی پابندی عائد ہے، دوسری جانب ویلز اس وقت مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی زد میں ہے۔یاد رہے کہ چند دن قبل آکسفورڈ یونی ورسٹی کی تیار کردہ کرونا ویکسین کے آزمائشی مرحلے کا مکمل ڈیٹا آخری اجازت کے لیے جمع کروایا گیا تھا، ویکسین کی حتمی منظوری میڈیسنز اینڈ ہیلتھ کیئر ایجنسی دے گی۔ہیلتھ سیکریٹری کا کہنا تھا کہ آکسفورڈ یونی ورسٹی اور آسٹرا زینیکا کی تیار کردہ ویکسین موجودہ ویکسین سے سستی ہوگی، جب کہ برطانوی حکومت نے 100 ملین ویکسینز کا آرڈر دے رکھا ہے۔

ترکی کورونا وائرس کے باوجود اپنی خارجہ پالیسی کو فعال طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے ، ترک وزیر خارجہ

انقرہ۔26دسمبر2020 (اے پی پی):ترکی کے وزیر خارجہ وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود ہم اپنی خارجہ پالیسی کو فعال طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی تعلقات کونسل ۔15 سکیورٹی اکیڈمی کے زیر اہتمام ’’ ترکی کی سلامتی کے امور اور پالیسیاں‘‘اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ کوڈ۔ 19 کے عمل کے دوران بہت سے ممالک میں صحت کا نظام تقریبا ختم ہو چکا ہے لیکن ترکی کو اپنی پیداواری صلاحیت کی بدولت ، بنیادی استعمال کی اشیاء اور طبی سامان تک رسائی میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی ہے بلکہ اس کے برعکس ، ترکی نے بہت سارے ممالک کی مدد بھی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وبائی مرض کے دوران خارجہ پالیسی کے میدان میں کوئی خلا نہیں چھوڑا ، بلکہ وبائی امراض کے باوجود ہم نے شام ، لیبیا ، مشرقی بحیرہ روم ، قبرص اور بالائی قارا باغ جیسے موضوعات پر بڑی اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

جاپانی وزارت صحت نے ویکسین لگانے کی ترجیحات کا منصوبہ تیار کر لیا

ٹوکیو۔26دسمبر2020 (اے پی پی):جاپان کی وزارت صحت نے کورونا وائرس کی ویکسین لگانے میں ترجیح دینے کے حوالے سے صحت مسائل کی ایک فہرست تیار کر لی ہے۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت صحت کا منصوبہ ہے کہ تقریباً اواخر فروری میں طبی عملے کو ویکسین لگائی جائے گی۔ اس کے بعد مارچ کے آخر میں عمر رسیدہ افراد کو، جبکہ اس کے بعد صحت کے مسائل کا شکار افراد کو ویکسین دی جائے گی۔وزارت کے عہدیداروں کی جانب سے جمع کروائے گئے ویکسین لگانے کے اس منصوبے کو گذشتہ روز ماہرین کے ایک پینل نے منظور کیا۔منصوبے کے تحت ہسپتال میں داخل افراد یا دل، سانس، گردوں اور ذیابیطس کی دائمی بیماری کے باعث باقاعدگی سے ہسپتال جانے والے افراد کو ترجیح دی جائے گی۔

صحت کے دائمی مسائل میں مدافعتی کمزوری کے باعث دماغی امراض، کروموسوم میں گڑبڑ، شدید جسمانی یا دماغی عوارض اور نیند کے دوران سانس رکنے کے امراض بھی شامل ہوں گے۔ وزارت کا کہنا ہے کہ 30 یا اس زائد ’بی ایم آئی‘ والے افراد بھی ترجیحی فہرست میں شامل ہوں گے تاہم فی الحال حاملہ خواتین کو ترجیح نہیں دی جائے گی کیونکہ ان کے لیے ویکسین کے محفوظ اور مؤثر ہونے کے بارے میں ڈیٹا دستیاب نہیں ہے۔وزارت کے عہدیداروں کا تخمینہ ہے کہ صحت کے مسائل کا شکار تقریباً 82 لاکھ افراد اس ترجیحی منصوبے سے مستفید ہوں گے۔

چین کا عرب ممالک کے ساتھ روابط کو مزید فروغ دینے کا عزم

بیجنگ ۔26دسمبر2020 (اے پی پی):چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے پریس کانفرنس میں چین اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کہاہے کہ رواں برس غیر یقینی صورتحال اور بڑی تبدیلیوں کے باوجود فریقین کے تعلقات مستحکم طور پر آگے بڑھ رہے ہیں ، چین اور عرب ممالک کے مابین تعلقات جنوب۔ جنوب تعاون کی مثال بن چکے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے متعدد عرب رہنماوں سے دس مرتبہ ٹیلی فونک بات چیت کی ہے اور بیس مرتبہ پیغامات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

اس سے چین-عرب ممالک کے تعلقات کی ترقی میں رہنمائی میسر آئی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ نئے سال میں چین عرب ممالک کے ساتھ مل کر اعلیٰ سطحی تبادلوں کی مضبوطی، پیداواری سرگرمیوں کی بحالی دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لیے تعاون کے فروغ اورعوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو عمل میں لانا چاہتا ہے ۔چین عرب ممالک کے ساتھ ہم نصیب سماج کی تعمیر کی کوشش کرے گا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لیے مزید خدمات سرانجام دے گا۔

مکہ، مسجد الحرام میں 50 لاکھ زائرین کی حاضری

مکہ۔25دسمبر2020 (اے پی پی):سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہاہے کہ مسجد الحرام میں عمرہ کی ادا کرنےاور نمازوں کی ادائیگی کے لیے 50 لاکھ زائرین کی حاضری ہوئی ہے۔عرب نیوز کے مطابق مکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے کے دوران وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر محمد صالح بنتن نے کہا کہ کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے مکمل ایس او پیز کے ساتھ مسجد الحرام دوبارہ کھولنے کے بعد عمرہ کی ادائیگی اور نماز کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے باعث عمرہ زائرین اور نمازیوں میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کا کوئی واقعہ سامنے نہیں آیا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے رواں سال مارچ میں کورونا وائرس کے پھیلاو سے محفوظ رہنے کے لیے مسجد الحرام میں عمرہ کی ادائیگی معطل کردی تھی ۔

امریکہ میں کورونا وائرس وبا روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا آغاز

واشنگٹن۔24دسمبر2020 (اے پی پی):امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لئے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے اور ملک بھر میں اب تک کورونا سے متاثرہ 6 لاکھ 14 ہزار افراد کو ویکسین لگادی گئی ہے۔ بدھ کو امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ86 لاکھ84 ہزار ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں وائرس سے اموات کی تعداد تین لاکھ30ہزار سے تجاور کرگئی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد18684628ہے جبکہ فعال متاثرین کی تعداد7408707ہے۔ امریکہ میں مہلک وائرس سے ہلاکتوں اور فعال کیسوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، امریکہ کورونا وائرس کی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے۔ امریکہ میں کورونا وائرس کے باعث اب تک مجموعی ہلاکتوں کی تعداد دنیا میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ ایک کروڑ86 لاکھ متاثرین کے ساتھ امریکہ اس وقت دنیا میں وبا کا سب سے بڑا مرکز ہے۔

امریکہ میں مہلک کورونا وائرس کی وبا سے اب تک330824افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ10745097افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17لاکھ 24 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

معاشرے کی پہچان کمزور طبقے کے ساتھ اس کے سلوک سے کی جاتی ہے، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد۔23دسمبر2020 (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشرے کی پہچان کمزور طبقے کے ساتھ اس کے سلوک سے کی جاتی ہے، اسلام آباد پولیس کو نئے پاکستان کی طرح نئی پولیس کے طور پر نظر آنا چاہیے، عام شہری کو عزت دی جائے، پولیس کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت دیں گے، نیا پاکستان ہائوسنگ میں انہیں قسطوں پر گھر دیئے جائیں گے، تنخواہیں بڑھانے پر غور کیا جائے گا، فوج ملکی سرحدوں اور پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے، حرام پیسہ کمانے والے آج عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں، بے تحاشہ پیسہ ہونے کے باوجود کبھی ہسپتالوں میں جا رہے ہیں اور کبھی ملک سے باہر، بچے بھی باہر بھاگے ہوئے ہیں اور باپ کی چوری چھپانے کے لئے جھوٹ بولنا پڑ رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کو یہاں پولیس لائنز میں پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیرا عظم عمران خان نے کہا کہ پاس آئوٹ ہونے والے پولیس اہلکاروں کو کامیابی پر مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فوج ملکی سرحدوں اور پولیس عوام کے جان و مال کی محاظ ہے۔ عوامی ترقی اورخوشحالی کے لئے جان و مال کا تحفظ ضروری ہے۔ میری آمد کا مقصد یہ پیغام دینا ہے کہ یہ ہماری پولیس ہے، ہمیں اسے عزت دینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بڑامقام ہوتا ہے۔ پولیس کو معاشرے میں جائز مقام نہیں ملا ،اس کی تاریخی وجوہات ہیں۔ انگریزوں نے پولیس کے ذریعے عوام کو دبایا۔ اس لئے عوام میں پولیس کا خوف تھا۔ حالانکہ ان کے اپنے ملک میں پولیس ایسی نہیں تھی۔ وہاں پولیس شہریوں کو اپنا سمجھتی تھی اور شہری بھی پولیس کو اپنا محافظ سمجھتے تھے لیکن یہاں پولیس کارویہ مختلف تھا۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان کی پولیس بھی ایسی ہو کہ عوام ان پر اعتماد کریں اور انہیں اپنا سمجھیں۔

وزیرا عظم نے کہاکہ تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا میں پولیس کو تبدیل کیا۔ پولیس دہشت گردی کاشکار تھی اور اس کے 500 جوان شہید ہوچکے تھے اور مورال ڈائون تھا لیکن یہ پولیس ایسی تبدیل ہوئی کہ مردان کے شہریوں نے پولیس کی حمایت میں جلوس نکالے۔ وزیر اعظم نے جوانوں کو تاکید کہ وہ رزق حلال کا راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ نیکی کے راستے پر چلنا آسان نہیں لیکن اس پرچلنا کامیابی ہے۔ وزیرا عظم نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو سائوتھ افریقہ میں کرکٹ کھیل کر بہت پیسہ کما سکتا تھا اور جب کپتان بنا تو ہندوستان کے بکیز نے بہت پیسے کی آفرز کیں لیکن ایک راستہ شیطانیت اور دوسرا راستہ عظمت کا راستہ ہے جو اللہ کے نبی ﷺ کا راستہ ہے ۔ ہمیں اس راستے پر چلنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہے کہ پولیس اور تنخواہ دار طبقے کی تنخواہ کم ہے۔ مہنگائی بڑھتی گئی لیکن تنخواہیں اس حساب سے نہیں بڑھیں لیکن میں جوانوں کو یہ نصیحت کرتاہوں کہ وہ پیسے کے لئے غلط راستہ اختیار نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ جن سیاستدانوں نے غلط راستہ اخیتار کر کے پیسہ بنایا حقیقت میں ان کے ہاتھ کچھ نہ آیا۔ چوری کے پیسے کا کوئی فائدہ نہیں یہ کسی کے کام نہیں آتا۔ جن سیاستدانوں نے حرام کمایا ، آج وہ عبرت کا نشان بنے ہوئے ہیں۔ ان کے پاس بے تحاشا پیسہ ہے لیکن اس کے باوجود کبھی وہ ہستپالوں میں جا رہے ہیں اور کبھی ملک سے باہر۔ ان کے بچے بھی باہر بھاگے ہوئے ہیں اور انہیں باپ کی چوری چھپانے کے لئے جھوٹ بولنا پڑ رہا ہے، اس طرح کا پیسہ اللہ کا عذاب ہے۔ وزیرا عظم نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں سرمایہ کاری امن و امان کے قیام سے آتی ہے۔ سمندر پار پاکستانی جو پاکستان کا اثاثہ ہیں، یہاں پلاٹ لیتے ہیں یا گھر بناتے ہیں تو ان پر قبضے ہو جاتے ہیں، ایسے میں سرمایہ کاری نہیں ہو سکتی۔ انہیں یہ اعتماد دینا ہو گا کہ ان کا سرمایہ اور پیسہ محفوظ ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس کااہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی میں پولیس کا بہت اہم کردارا ہے۔ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کرنے پر غور کریں گے لیکن یہ مشکل وقت ہے جب گھر مقروض ہو اور قرضے چڑھے ہوئے ہوں تو ایسے میں خرچے کم کرنا ہوتےہیں۔

وزیراعظم ہائوس اور فاقی حکومت کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ہے ۔ ہم قرضوں پر ملک کو نہیں چلا سکتے۔ الحمد اللہ حکومتی اقدامات سے کرنٹ اکائونٹ سر پرپلس ہو گیا ہے اور ہم صحیح سمت میں گامزن ہیں، انشااللہ حالت بہت بہتر ہوں گے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کو بھی ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے جس کے ذریعے وہ اوران کے خاندان کے افراد کسی بھی ہسپتال سے 10 لاکھ روپے کا علاج معالجہ کرا سکیں گے۔ نیا پاکستان ہائوسنگ سکیم بہت بڑا پروگرام ہے۔ اس میں اسلام آباد پولیس کو قسطوں پر گھر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کے مطالبات کے حوالے سے وہ وزیر خزانہ سے بات کریں گے اور مطالبات پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پوری کوشش ہو گی کہ اسلام آباد پولیس کے تمام مسائل حل کریں ۔ وقت آگیا ہے کہ پولیس ایسی ہو کہ معاشرے میں اس کی عزت ہو اور عوام اسے اپنا سمجھیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس میں فرق نظر آنا چاہیے۔ نیاپاکستان کی طرح پولیس بھی نئی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پولیس عام آدمی کے ساتھ ویسا ہی سلوک کرے جیسا وی آئی پیز کے ساتھ کیاجاتا ہے کیونکہ کسی بھی معاشرے کی پہچان کمزور طبقے کے ساتھ اس کے سلوک سے کی جاتی ہے۔ قبل ازیں وزیر اعظم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں اعزازات تقسیم کئے اور پریڈ کامعائنہ کیا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جو بائیڈن کو کوروناوائرس کی ویکسین لگائی جائے گی

واشنگٹن ۔21دسمبر2020 (اے پی پی):امریکی نو منتخب صدر جو بائیڈن کو کورونا وائرس کی ویکسین کی پہلی خواراک دی جائے گا۔ کورونا ویکسین لگانے کے عمل کوٹیلی ویژن پر براہ راست نشر کیا جائے گا تاکہ امریکی عوام میں تاثر جائے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔

نو منتخب صدر جو بائیڈن نے کورونا ویکسین لگوانے کے فیصلے کے بارے میں کہا کہ وہ ویکسین لگوانے میں جلدبازی اس لیے کررہے ہیں تاکہ عوام کو معلوم ہو سکے کہ یہ ویکسین محفوظ ہے۔ امریکہ میں دوا ساز کمپنی فائزر اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کی منظوری کے بعد موڈرنا کی تیار کردہ ویکسین کی ترسیل کاآغاز کردیا گیاہے

تمام ممالک ایران کے ساتھ تجارتی و اقتصادی لین دین کریں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔20دسمبر2020 (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی ادارے کے رکن تمام ملکوں سے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو معمول کے مطابق آگے بڑھائیں۔ایران ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس نے جامع ایٹمی معاہدے کے تعلق سے قرارداد بائیس اکتیس پر عملدرآمد کے بارے میں دسویں رپورٹ پیش کی ہے۔ انہوں نے تمام ملکوں اور علاقائی نیز بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایران کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی سرگرمیاں انجام دیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ایران کے ایٹمی مسئلے کے جامع، طویل المیعاد اور مناسب حل کا بہترین پروگرام ہے اور اس سے علاقائی اور عالمی امن و سلامتی میں بھی مدد ملے گی۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی خودسرانہ علیحدگی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے، جامع ایٹمی معاہدے کے تحت ہٹائی جانے والی پابندیاں واشنگٹن کی جانب سے دوبارہ عائد کیے جانے کو ایٹمی معاہدے اور سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس کے منافی قرار دیا۔ایٹمی معاہدے اور قرارداد بائیس اکتیس سے متعلق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تازہ رپورٹ منگل کو سلامتی کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

انڈیا:بیٹے کا سر کچل کر، جسم مصالہ ڈال کر بھوننے کے الزام میں ماں گرفتار

مغربی بنگال .14دسمبر2020:: بھارت میں میں ایک عورت کو اپنے بیٹے کا سر کچل کر قتل کرنے اور جسم کو مصالے ڈال کر پکانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مغربی بنگال میں دلخراش واقعہ رونما ہوا، جب ایک عورت کو اپنے بیٹے کے سر کو سل بٹے سے پیسنے اور اس کے جسم کو مصالحے ڈال کر بھوننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ خاتون کی شناخت گیتا ماہن ساریا کے نام سے ہوئی ہے ،جس نے اپنے 25 سالہ بیٹے ارجن کو ہلاک کردیا اور اس کے جسم کو مصالوں اور گھی سے جلایا جبکہ اس کا ڈھانچہ اپنے مکان کے ٹیرس پر پھینک دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں نے قتل کی تفصیلات اُس وقت ڈھونڈ نکالیں، جب گیتا کے شوہر انیل ماہن ساریا کی گمشدگی کی شکایت پر تحقیقات میں پیشرفت ہوئی۔ اپنی شکایت میں انیل ماہن ساریا نے کہا کہ وہ کچھ وقت سے اپنے بیٹے ارجن سے رابطے کی کوشش کر رہا ہے جو ممکن نہیں ہو پارہا ہے۔ گزشتہ جمعرات کو پولیس نے سالٹ لیک میں واقع 2 منزلہ مکان سے ارجن کا ڈھانچہ دریافت کرلیا، اس دوران انہیں عبادت کے کمرے میں خون میں لتھڑا ہوا پتھر، ایک بڑی کڑاہی اور جلائے جانے کے نشانات بھی ملے۔

اس موقع پر گیتا اور اس کے 22 سالہ بیٹے وی دور کو بھی حراست میں لیا گیا، دوران تفتیش گیتا نے اعتراف کیا کہ اس نے ارجن کی لاش کڑاہی میں رکھی، اُسے مصالہ اور گھی ڈال کر پکایا تو اُس کے گوشت سے مہک آئی، تاہم اُس نے اپنے بیٹے کو قتل کرنے کا الزام ماننے سے انکار کردیا۔ انیل کے والد نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ جب وہ ارجن سے رابطہ نہ کرسکے تو انہیں شبہ ہوا کہ وہ گیتا کی ’تانترک پوجا‘ میں قربان ہوچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جب گیتا نے تنتر منتر کی مشق شروع کی تھی تب سے ہمارے تعلقات تلخی آگئی تھی اور میں نے 2019ء میں گھر چھوڑ دیا تھا ۔

انیل ماہن ساریا نے یہ بھی کہاک میرا بڑا بیٹا ارجن اعصابی عوارض سمیت متعدد بیماریوں میں مبتلا تھا ،مجھے شک ہے کہ اس پر کچھ تنتر منتر کی مشق کی گئی ہوئی اور اس کو قربان کیا گیا ہوگا۔ پولیس نے معاملے کا مقدمہ قتل ، اغوا، مجرمانہ سازش سمیت دیگر کئی دفعات کے تحت درج کرلیا ہے ۔

ترکی نے آذر بائیجان کے شہریوں کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرائط ختم کردیں

انقرہ .13دسمبر2020:: ترکی نے آذر بائیجان کے شہریوں کیلئے ویزا اور پاسپورٹ کی شرائط ختم کرتے ہوئے انہیں شناختی کارڈ پر ترکی میں داخلہ دینے کا اعلان کردیا۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاؤش اوغلو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بتایا کہ انہوں نے اپنے آذربائیجان کے ہم منصب کے ساتھ دونوں ممالک کے صدور کی موجودگی میں ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔

اس پروٹوکول کے تحت ترک اور آذر شہری ایک دوسرے کے ممالک میں بنا ویزا اور پاسپورٹ کے صرف شناختی کارڈ پر سیاحت کرسکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک ملت اور دو ریاستوں کا یہی مطلب ہے، یہ نیا پروٹوکول دونوں ملکوں کے شہریوں کیلئے خیروبرکت کا وسیلہ بنے گا۔

بھارت میں کسانوں کا احتجاج 17 ویں روز میں داخل

نئی دہلی.13دسمبر2020:: بھارت میں کسانوں کا احتجاج 17 ویں روز میں داخل ہوگیا، کسانوں نے احتجاج میں تیزی لاتے ہوئے آج دلی جے پور روڈ بلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کسانوں نے 14 دسمبر کو ملک گیر احتجاج کی کال دی رکھی ہے۔ کسان ڈپٹی کلیکٹروں کے دفتروں اور بی جے پی رہنماؤں کے گھروں کے باہر بھی مظاہرہ کریں گے۔ بھارتیہ کسان یونین کے رہنما بلبیر ایس راجےوال نے کہا ہے آج کسان دلی جے پورہائی وے کو بلا ک کردیں گے اور انہیں ٹول فری کریں گے۔

ادھر ملک گیر احتجاج کی اپیل پر مختلف شہروں سے کسانوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب کانگریس رہنما راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پر مظاہروں کے دوران 11 کسانوں کے دم توڑنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ زرعی قوانین کو ختم کرنے کے لئے مزید کتنی قربانیاں دینا ہوں گی۔

روس میں‌ خودکش دھماکا، 6 پولیس اہلکار زخمی

ماسکو.12دسمبر2020:: روس کے شمالی علاقے میں خودکش دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں  6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے شمالی علاقے قفقاز میں پولیس اہلکاروں نے چیک پوسٹ کے قریب گاڑی کو روکا تو چیکنگ شروع ہونے سے قبل ہی خودکش حملہ آور نے  وفاقی تحقیقاتی ادارے کے دفتر کے باہر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ رپورٹ کے مطابق خودکش حملے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تمام اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

روس میں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے قائم کی جانے والی کمیٹی کے مطابق جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ حملہ آور کی شناخت کے لیے اعضا کو قبضے میں لے کر انہیں لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے جب حملہ آور کی گاڑی کو روکا تو وہ نیچے اتار اور پیدل چلتا ہوا تھوڑی دور گیا جس کے بعد زور دار دھماکے کی آواز آئی۔

کاراباخ کی فتح کا جشن: اردوان کی خصوصی شرکت، کامیابی کا سفر جاری رکھنے کا اعلان

باکو. 11دسمبر2020:: آذربائیجان کی حکومت نے نارگونو کاراباخ فتح ہونے کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا جس میں ترک صدر رجب طیب اردوان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق آذربائیجان کی حکومت نے کاراباخ علاقہ فتح کرنے اور آرمینیائی فوج کے علاقے سے انخلا کی خوشی میں فوجی پریڈ کا انعقاد کیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان کو آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے خصوصی طور پر مدعو کیا تھا، وہ گزشتہ شب دو روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوئے اور آج فوجی پریڈ میں شرکت کی۔

رجب طیب اردوان نے آذری صدر کے ساتھ شہدا یادگار پر پھول چڑھائے اور شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ فوجی پریڈ میں 3 ہزار فوجیوں نے حصہ لیا جبکہ اس موقع پر حیران کن صلاحیتوں سے لیس ڈرونز کی بھی نمائش کی گئی جنہوں‌نے جنگ میں‌ کلیدی کردار ادا کیا جبکہ فضائیہ کے ہیلی کاپٹروں اور لڑاکا طیاروں نے بھی فضا میں‌ پریڈ کر کے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ ترک میڈیا رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آذربائیجان کے ساتھ اتحاد کی تصدیق کی اور آرمینیا کی جانب سے کی جانے والی جاحیت کی شدید الفاظ میں مذمت بھی کی۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ ’ہم مستقبل میں بھی اپنے اتحاد کو قائم رکھیں گے اور ہر تنازع کا مل کر سامنا کریں گے، ترکی اور آذربائیجان ہاتھوں‌ کے دستانوں کی طرح‌ ساتھ ملکر کام کریں گے اور کامیابی کے سلسلے کو جاری رکھیں گے‘۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہامید ہے کہ آرمینیا اپنی شکست سے سبق ضرور حاصل کرے گا اور مستقبل میں ایسے اقدامات کرے گا جس سے خطے میں ایک نئے دور کا آغاز ہو۔ آذربائیجان کے صدر نے جنگ میں ساتھ دینے پر ترکی کی حمایت کا شکریہ ادا کیا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے کہا کہ ’جنگ شروع ہونے کے چند گھنٹے بعد ہی ترکی نے ہماری حمایت کی، یہ ہمارے اتحاد، بھائی چارے کی مثال ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ آرمینیا کی فوج نے پہلے جارحیت شروع کی جس پر ہمیں مجبوراً اپنے دفاع میں کھڑا ہونا پڑا۔ واضح رہے کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ستمبر کے آخر میں جنگ شروع ہوئی جو چوالیس دن تک جاری رہی، اس دوران کُل 6 ہزار کے قریب لوگ جاں بحق ہوئے جن میں سے بیشتر فوجی تھے۔

بریگزیٹ: یورپی یونین کی بری اور فضائی رابطوں کے ہنگامی منصوبوں کی تیاری

لندن۔11 دسمبر2020: یورپین یونین نے برطانیہ کے ساتھ بریگزیٹ کے بعد نئے معاہدے کے کم ہوتے ہوئے امکان کے پیش نظر ہوائی اور زمینی رابطوں کو برقرار رکھنے کے لئے ہنگامی منصوبے تیار کرنا شروع کردئیے ہیں۔ ان ہنگامی منصوبوں کا مقصد اس درمیانی عرصے میں معاملات کو رواں رکھنا ہے، جس دوران کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ اس حوالے سے یورپین یونین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات عارضی نوعیت کے ہونگے جو دیا گیا وقت ختم ہونے کے بعد خود بخود تحلیل ہو جائیں گے۔ دوسری جانب یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین نے اپنے بیان میں کہا کہ بات چیت اب بھی جاری ہے۔ تاہم اس انتقال کا اختتام بہت قریب ہونے کی وجہ سے اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ اگر کوئی معاہدہ ہو بھی جائے تو اس پر بروقت عمل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم یکم جنوری 2021 کو برطانیہ کے ساتھ معاہدہ نہ ہونے سمیت تمام واقعات کیلئے تیار ہوں۔ یاد رہے کہ یورپ اور برطانیہ کے درمیان بریگزیٹ کے بعد نئے معاہدے کیلئے دونوں طرف کے مذاکرات کاروں کے درمیان تعطل آجانے کے بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور یورپین کمیشن کی صدر ارسلا واندر لین کے درمیان ذاتی طور پر بھی بدھ کے روز ملاقات میں معاہدے کیلئے بات چیت کسی نتیجے پر نہیں پہنچی تھی۔ لیکن اس دوران مذاکرات کی ناکامی کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ اب مزید گفتگو کیلئے اتوا ر کا دن مقرر کیا گیا ہے۔

دونوں فریقین کے درمیان نئے تجارتی معاہدے کیلئے مذاکرات میں تعطل کا سبب یورپین ممالک یعنی فرانس اور بیلجیئم کی ماہی گیر کمپنیوں کی جانب سے برطانوی پانیوں میں ماہی گیری کے حقوق، دونوں اطراف کی کمپنیوں کیلئے منصفانہ مسابقت کو یقینی بنانے اور مستقل کے تنازعات کو حل کرنے کے طریقے کی غیر موجودگی شامل ہیں۔ اس حوالے سے جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے جرمن قانون سازوں کو بتایا تھا کہ ہم یورپین مارکیٹ کی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر برطانیہ کی طرف سے ایسی شرائط آئیں، جنکو ہم قبول نہ کرسکے تو ہم ایگزیٹ ایگریمنٹ کے بغیر اپنے راستے پر چلیں گے۔

نیٹو کی افغانستان میں مستقل جنگ بندی کی اپیل

برسلز.10دسمبر 2020:: نیٹو نے افغانستان میں مستقل جنگ بندی کی اپیل کر دی ہے۔ نیٹو ہیڈ کوارٹرز برسلز سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نیٹو نے افغانستان کی خوشحالی اور امن کے حصول کے لئے فوری طور پر جاری تشدد کاخاتمہ کرکے افغانستان میں مستقل جنگ بندی کیلئے سیاسی لائحہ عمل اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔

نیٹو نے کہا کہ حکومت افغانستان اور طالبان کی مذاکراتی ٹیموں کے درمیان قواعد پر ہونے والا معاہدہ اور اس کے بعد ہائی کونسل برائے قومی مفاہمت کی لیڈرشپ کی پہلی میٹنگ افغانستان میں جامع اور دیرپا امن کے حصول کی طرف اہم قدم ہے۔

نیٹو نے اس اعلامیے میں مزید یاد دلایا کہ چار عشروں کی طویل جنگ اور تکالیف کے بعد یہ سیاسی مفاہمتی مذاکرات امید کی آخری کرن ہیں۔ نیٹو نے افغان حکومت اور طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ امن عمل سے متعلق اپنے ان وعدوں کو پورا کریں جو امریکا اور افغان حکومت، طالبان اور امریکا کے درمیان طے پائے ہیں۔

وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

اسلام آباد۔10دسمبر2020:: وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ دونوں کے درمیان کورونا کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔ مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کووزیراعظم عمران خان نے کورونا کے خلاف اقدامات اور اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسی سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کامقصد لوگوں کووائرس اوربھوک سے بچانا ہے۔کورونا سے نمٹنے کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد بہت ضروری ہے۔

بل گیٹس نے وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ انہوں ںے کہا کہ پاکستان نے اقتصادی سرگرمیوں کو بحال رکھنے ہوئے وبائی مرض کا مقابلہ کیا۔ دونوں شخصیات کے درمیان احساس پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی۔

بھارت میں کسان تحریک اور بی جے پی : ڈاکٹر ناظر محمود

ایتھوپیا کے علاقہ تیگرےمیں قانون کی حکمرانی کی اور مفاہمت کی کوششوں کی ضرورت ہے: سیکرٹری جنرل .اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔8دسمبر2020 (اے پی پی):: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہاہے کہ مشرقی افریقی ملک ایتھوپیا کے علاقہ تیگرے میں قانون کی حکمرانی کی فوری بحالی اور انسانی حقوق کے مکمل احترام سمیت انسانی ضروریات تک بلا رکاوٹ رسائی اور مفاہمت کی کوششوں کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان نے گزشتہ روز جاری ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےاس بات پر زور دیا ہے کہ تیگرائے میں قانون کی حکمرانی کی بحالی ،انسانی حقوق کے مکمل احترام کے ساتھ معاشرتی ہم آہنگی ، ایک جامع مفاہمت کو فروغ دینے،عوامی خدمات کی از سر نو فراہمی اور غیر متزلزل انسانی ضروریات تک رسائی کی ضمانت ضروری ہے۔

سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا کہ اقوام متحدہ تیگرے مسئلے کے پائیدار اور پرامن حل کی افریقی یونین کی قیادت میں کوششوں کی حمایت کی مکمل یقین دہانی کراتا ہے اور یہی نہیں ہم پناہ گزینوں، بے گھر افراد اور دبائو کا شکار تمام افراد کو انسانی امداد کی فراہمی کے لیے اقوام متحدہ کو متحرک کرنے کے لئے بھی پوری طرح پرعزم ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکرٹری جنرل تیگرے میں امن و اامان کے قیام کی کوششوں کے طور پر اقوام متحدہ کے نمائندوں سمیت علاقائی لیڈرز اور ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد تک بھی یہ پیغام پہنچاتے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ تیگرےمیں حکومتی فورسز اور تیگرائے کی باغی فورسز کے مابین لڑائی جاری ہے۔

عالمی برادری بھارتی شدت پسند ‘ہندوتوا’ حکومت سے بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائے،ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد۔6دسمبر2020 (اے پی پی):: پاکستان نے عالمی برادری ،اقوام متحدہ اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارتی شدت پسند ‘ہندوتوا’ حکومت سے اسلامی ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں اور بھارت میں اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔پیر کو ترجمان دفتر خارجہ نے تاریخی بابری مسجد کی شہادت کے 28سال مکمل ہونے پر کہا ہے کہ آج سے ٹھیک 28 سال پہلے ، آر ایس ایس اور بی جے پی کے ہندو انتہاپسند مذہبی جماعتوں نے ، ریاستی حمایت سے مذہبی اور بین الاقوامی اصولوں کی صریحا خلاف ورزی کرتے ہوئے ایودھیا میں صدیوں پرانی مسجد کو منہدم کردیا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ 1992 میں بابری مسجد کے انہدام کے تکلیف دہ مناظر آج بھی نہ صرف مسلمانوں بلکہ دنیا کے تمام باشعور افراد کے ذہنوں میں تازہ ہیں۔ بی جے پی حکومت ہندو توا نظرئے پر عمل پیرا ہو کر ہندوستان کو ‘ہندو راشٹریہ’ میں تبدیل کرنے پر تلی ہے ،جو نام نہاد “دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت” کے چہرے پر بد نما داغ ہے۔ترجمان نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے متعدد قراردادیں منظور کیں جن میں تاریخی مسجد کو منہدم کرنے کے گھناؤنے اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔

حال ہی میں نیامے میں منعقدہ وزرائے خارجہ کونسل (سی ایف ایم) کے 47 ویں اجلاس میں ، او آئی سی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس تاریخی مسجد کی تعمیر نو کے لئے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔بابری مسجد کو اپنی اصل مقام پر تعمیر کرےاور انہدام کے ذمہ داروں کو سزا دیے اور دیگر 3،000 مساجد اورمسلمانوں و اسلامی مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں

نگروٹہ حملہ پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لئے ایک اور جھوٹا آپریشن،رپورٹ

اسلام آباد۔6دسمبر2020 (اے پی پی):: بھارت پاکستان اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کے لئے کوئی کسرباقی نہیں چھوڑ رہا اور 19 نومبر 2020 کوجموں کے علاقے نگروٹہ میں ہونے والا حملہ پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لئے بھارت کا ایک اور جھوٹا آپریشن تھا ۔کشمیرمیڈیاسروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نگروٹہ جیسے ڈراموں کے ذریعے دنیا کی توجہ اپنے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں جاری ریاستی دہشت گردی سے ہٹانا چاہتا ہے۔ بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی نے 19 نومبر کونگروٹہ واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی فوج نے پاکستان میں قائم جیش محمد سے تعلق رکھنے والے 4 عسکریت پسندوں کو مقبوضہ جموںوکشمیر میں ہلاک کرکے ممکنہ حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

یاد رہے بھارتی الزامات ایک ایسے وقت سامنے آئے جب پاکستان نے بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کے ثبوت پیش کئے اور اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور اسلامی تعاون تنظیم کو اس سلسلے میں خصوصی تفصیلات فراہم کیں۔کے ایم ایس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے نگروٹہ واقعے کاجھوٹا الزام پاکستان پر لگا رہا ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسیاںخطے میں جنگ جیسی صورتحال پیدا کرنے کے لئے جھوٹے آپریشنوں کی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی ایجنسیوں نے پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لئے ماضی میں چھٹی سنگھ پورہ قتل عام ، سمجھوتہ ایکسپریس دھماکہ اور بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے منصوبے بنائے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ پاکستان نے ملک میں دہشت گردی کی بھارتی سرپرستی کے ناقابل تردید ثبوت سامنے لائے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے اپنی پاکستان دشمن مہم میں تیزی لائی ہے جس میں جھوٹا بیانیہ ، من گھڑت ثبوت اور جعلی کارروائیاں شامل ہیں لیکن پاکستان بھارت کو بے نقاب کرتا رہے گا اور عالمی برادری کو بھارتی پروپیگنڈے سے گمراہ نہیں ہونے دے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ملوث کرنے کے ارادے سے بھارت کی طرف سے جھوٹے آپریشنوں کے امکانات کے حوالے سے پاکستان دنیا کو مسلسل خبردارکرتارہا ہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ بھارت پاکستان اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی کوششوں میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔ رپورٹ میں دنیا سے اپیل کی گئی کہ وہ اس حقیقت کو سمجھیں کہ بھارت کی ہندوتوا حکومت عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔

چین نے چاند پر اپنا پرچم لہرا دیا

بیجنگ.5دسمبر2020 (اے پی پی): چین نے چاند پر اپنا جھنڈا گاڑ دیا ہے، چینی اسپیس سینٹر کی جانب سے اس کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چین نے چاند سے نمونے اکھٹا کرنے کے لیے خلائی مشن چاند پر بھیجا تھا، جس نے چاند کی زمین پر ایک بار پھر چینی پرچم لہرا دیا ہے۔ یہ تصاویر چین کی قومی خلائی انتظامیہ نے آج جاری کی ہیں، جس میں چانگ 5 نامی خلائی گاڑی کو چینی قومی پرچم لہراتے ہوئے دکھایا گیا ہے، چین نے اس بار جینئن کپڑے سے بنا ہوا جھنڈا چاند پر بھیجا ہے۔

تصاویر ایک پینورامک کیمرے سے لی گئی ہیں جو خلائی گاڑی پر نصب تھا، یہ خلائی گاڑی جمعرات کو چاند سے نمونے لے کر جمعرات کو واپس ہوئی تھی۔ واضح رہے کہ چین کا چانگ فائیو تحقیقات مشن 24 نومبر کو لانچ کیا گیا تھا، اور یکم دسمبر کو یہ خلائی گاڑی چاند پر اوشین آف اسٹارمز کے شمال میں اتر گئی تھی۔ گزشتہ روز اس نے چاند پر سے مٹی کے نموے اور پتھر جمع کرنے کا کام مکمل کیا اور واپسی کے لیے اڑان بھری.

چانگ 5 نے دو طریقوں کی مدد سے نمونے اکھٹے کیے جن میں سے پہلا آسان اور سادہ تھا جب کہ دوسرے میں روبوٹ نے اپنے بازوؤں کی مدد سے وہاں پر ڈرلنگ کی اور پھر نمونے حاصل کیے۔ رپورٹ کے مطابق خلائی گاڑی نے چاند کی 2 کلومیٹر گہرائی سے نمونے حاصل کیے اور ڈیٹا مانیٹرنگ میں بیٹھے ماہرین کو بھیجا۔ چانگ فائیو مشن کو چینی خلائی تاریخ کا سب سے پیچیدہ اور چیلنجنگ مشن سمجھا جاتا ہے، اور یہ گزشتہ چالیس برسوں میں چاند سے نمونے لانے والا دنیا کا پہلا مشن ہے۔

پاک چین تعلقات خطے اور امن و استحکام کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں : وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد۔1دسمبر2020 (اے پی پی):: وزیراعظم عمران خان سے چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر دفاع جنرل وی فن گی نے منگل کو یہاں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پاکستان کے قومی ترقیاتی مقاصد کے لئے چین کی طرف سے پاکستان کی مسلسل حمایت اور کوویڈ 19 کی وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال سے کامیابی کے ساتھ نمٹنے پر چین کو سراہا اور پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور امداد پر چین کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ منگل کو وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چین کے سٹیٹ قونصلر و وزیر دفاع جنرل وی فن گی اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان کے تین روزہ دورے پر ہیں اور ان کے دورے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور انہیں وسعت دینا ہے۔

چینی وزیر دفاع کا پاکستان کے دورے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کوویڈ 19 کے دوران بھی دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے باقاعدگی کے ساتھ دوروں کی اہمیت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک باہمی اعتماد، مفاہمت اور خیالات میں ہم آہنگی کی بنیاد پر ہر آزمائش پر پوری اترنے والی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری پر کاربند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور چین کے بنیادی قومی مفاد کے معاملات پر چین کی حمایت کی ہے۔ جنرل وی فن گی نے وزیراعظم عمران خان کو چین کے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی کی کیانگ کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کے ساتھ چین کے تعلقات کو چینی قیادت کی طرف سے دی جانے والی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بھی اسی طرح خیر سگالی جذبات کا اظہار کیا اور چین کے صدر اور وزیراعظم کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کیا۔

وزیراعظم نے چین کے ترقیاتی ماڈل کو بھی سراہا جس کی وجہ سے لاکھوں افراد کو غربت سے نکالا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھی اس بات کا خواہش مند ہے کہ اسی طرح کی مثال قائم کرے۔ وزیراعظم نے 5 اگست 2019ء کو بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے تناظر میں جموں و کشمیر پر چین کی اصولی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے بھارت کے جارحیت پر مبنی اقدامات، بھارتی اقلیتوں کے خلاف امتیازی کارروائیوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں کی آزادی کو سلب کرنے کے اقدامات کے ذریعے آر ایس ایس اور بی جے پی کے نظریئے سے لاحق سنگین خطرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ بھارت کے تسلط کے عزائم اور توسیع پسندانہ ایجنڈے سے خطے کے امن اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات خطے اور اس سے آگے امن و استحکام کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں اور دونوں ممالک ابھرتے ہوئے چیلنجز اور خطرات سے نمٹنے کے لئے سٹریٹجک رابطے اور تعاون کو مزید فروغ دے سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا ایک اہم منصوبہ قرار دیا اور کہا کہ خطے پر سی پیک کے سماجی و اقتصادی اثرات انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔ جنرل وی فن گی نے کہا کہ پاکستان چین کا قریبی دوست، اچھا ہمسایہ اور آئرن برادر ہے۔ انہوں نے چین پاکستان تعلقات کی اہمیت کا ذکر کیا اور مختلف شعبوں میں پاکستان اور چین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لئے چینی قیادت کے پختہ عزم کو دہرایا۔ جنرل وی نے جنوبی ایشیاء اور بحیئرہ عرب کے خطے میں امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کی ضرورت پر زور دیا اور ان اہداف کے حصول کے لئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنے مشترکہ مفادات کے تحفظ و فروغ کے لئے اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

Dear Munir,

TORONTO-DANFORTH, Nov 30, 2020:: Toronto is now in the Grey Lockdown category of the Province's COVID-19 response framework. As per Toronto Public Health's guidelines, trips outside the home should only be for essential reasons such as groceries, medicine, health care appointments, exercise, school, childcare and work that cannot be done from home.

Our community is home to vibrant main streets that offer a unique shopping and restaurant experience. Many of them are providing local delivery and curbside pick-up options to meet your holiday needs. Please consider doing your holiday shopping locally this year and selecting local restaurants and bars when ordering take-out. You can find out more about the federal programs to support small business in this newsletter.

We need to be mindful of the toll this pandemic is taking on our collective mental health. Wellness Together Canada is a tool that can connect you to mental health and substance use support, resources, and counselling with a mental health professional.

Please see below for updates on:

  • Facebook Live: Ask me Anything!
  • Community Calendars
  • Helping our Small Business Community
  • Community Fundraising Events
  • Supporting Black Canadian Communities Initiative
Facebook Live: Ask Me Anything!
Community Calendars
Helping our Small Business Community
Community Fundraising Events
Supporting Black Canadian Communities Initiative 

امریکا نے افغانستان میں 10 فوجی اڈے بند کردیئے

 واشنگٹن.29نومبر2020: امریکا نے رواں برس طالبان کے ساتھ امن کے معاہدے کے بعد سے تاحال اپنے 10 فوجی کیمپس بند کردیئے ہیں جب کہ قندھار ایئر فیلڈ اور جلال آباد ایئربیس میں بھی گنتی کے امریکی فوجیوں کے گھر رہ گئے ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 29 فروری کو دوحہ میں امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کے بعد سے افغانستان میں اب تک 10 امریکی فوجی اڈوں کو بند کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی فوج نے کچھ فوجی اڈوں کو مکمل طور پر خالی کردیا ہے جب کہ کچھ کو افغان فوج کے حوالے کردیا ہے جن میں صوبہ اروزگان کا ترین کوٹ، ہلمند کا بست، لغمان کا گمبیری اور پکتیا کا لائٹننگ شامل ہے جبکہ قندوز کے جونز، ننگرہار کے ڈی آلینکار، بلخ کے شاہین، کابل کے بشپ، فاریاب کے میمانہ اور زابل کے قلات فوجی اڈوں کو بند کیا گیا۔

فوجی اڈوں کو افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مکمل انخلا کے وعدے کے تحت بند کیا جا رہا ہے۔ قندھار ایئر فیلڈ اور جلال آباد ایئربیس جیسے بڑے اڈوں میں بھی اب چند امریکی فوجیوں کے گھر ہیں تاہم تمام فوجی اڈے اس طرح خالی کیے گئے ہیں کہ کبھی وقت پڑنے پر امریکی فوجیں واپس لوٹ سکیں۔ واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے عہدہ چھوڑنے سے قبل افغانستان اور عراق سے بالترتیب 2 ہزار اور 500 امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کے انتظامات کر لیے ہیں۔

او آئی سی کا اقوام متحدہ سے مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ

ریاض.28نومبر2020: اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے اقوام متحدہ سے مذہب کی توہین کو جرم قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔ او آئی سی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مذہب کی بے حرمتی پر پابندی لگانے کے لیے قرار داد جاری کرے۔ اسلامی تعاون تنظیم کا کہنا ہے کہ او آئی سی اسلام کو دہشتگردی سے جوڑنے کی ایک بار پھر مخالفت کرتی ہے، اظہار رائے کی آزادی کا مطلب اقوام عالم کے درمیان تفرقہ پیدا کرنا نہیں ہے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل او آئی سی ڈاکٹر یوسف العثیمین نے مسلم وزرائے خارجہ کے 47 ویں سیشن سے خطاب میں کہا کہ دہشتگردی بین الاقوامی مسئلہ ہے یہ عہدِ حاضر کا کینسر ہے۔ ڈاکٹر یوسف العثیمین نے کہا کہ اسلام دشمن بیانیہ قابل مذمت ہے خواہ کوئی بھی اس کا مرتکب ہو۔

برطانوی وزیراعظم نے محکمہ خزانہ کے سابق عہدیدار ڈین روزن فیلڈ کو اپنا نیا چیف آف سٹاف نامزد کر دیا

لندن۔27نومبر2020 (اے پی پی):: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے محکمہ خزانہ کے سابق عہدیدار ڈین روزن فیلڈ کو اپنا نیا چیف آف سٹاف نامزد کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادراے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے یہ تعیناتی رواں ماہ کے آٖغاز میں اپنے چیف ایڈوائزر ڈومینک کومنگز کے جانے کے بعد کی ہے۔

ڈائوننگ سٹریٹ نے گزشتہ روز جاری بیان میں کہا کہ ڈین روزن فیلڈ 7 دسمبر سے اپنے فرائض انجام دیں گے اور یکم جنوری کو برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے قریبی ساتھی و عبوری چیف آف سٹاف ایڈورڈ لسٹر سے چیف آف سٹاف کے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھالیں گے۔ ڈین روزن فیلڈ 2016 سے کاروباری اداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے سٹریٹجک ایڈوائزری فرم ہکلویت میں گلوبل ہیڈ آٖ کارپوریٹ کلائنٹس اور ہیڈ آف دی یو کے بزنس ہیں۔

اقوام متحدہ 2021 میں ترقی پذیر ممالک کو 2 ارب کورونا وائرس کی ویکسینز فراہم کرے گا

اقوام متحدہ۔24نومبر2020 (اے پی پی):: اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم برائے اطفال یونیسیف کے مطابق آئندہ سال کے دوران کورونا وائرس کی 2 ارب ویکسینز ترقی پذیر ممالک کو مہیا کی جائیں گی۔پیر کو یونیسیف کے سپلائی ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ یونیسیف کوویکس پروگرام کے تحت دنیا بھر کی 350 ائیرلائنز اور لاجسٹک کمپنیوں کے ساتھ شراکت میں ویکسینز اور ایک ارب ٹیکے ترقی پذیر ممالک کو فراہم کرنے کے منصوبے پر کام کرے گی۔

ادارے کی سپلائی ڈویژن کی ڈائریکٹر ایتلیوا کادیلی کے مطابق یونیسیف کی شراکت داری کے نتیجے میں ہم اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ کورونا کی ویکسین کی دنیا بھر میں فراہمی کے تاریخی مشن کو احسن طریقے سے انجام دیا جائے۔کوویکس پروگرام عالمی ادارہ صحت اور دیگر عالمی تنظیموں کا ایک ایسا پروگرام ہے جس کے تحت کورونا ویکسین کی ضرورت مند ممالک اور افراد تک بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز منعقد ہونے والے جی 20 سمٹ میں دنیا کی 20 مضبوط ترین معیشتوں والے ممالک کے رہنمائوں نے اس بات کا ایادہ کیا ہے کہ کرونا کی ویکسین کو منصفانہ طریقے سے دنیا بھر میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ملک کو اس معاملے میں پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

لاک ڈاؤن بھی گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج نہ کم کر سکا، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔24نومبر2020 (اے پی پی):: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ موسمياتی تبديليوں کے منفی اثرات کی اہم وجوہات میں سے ایک زہريلی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں رواں سال بھی کمی نہیں ہو سکی۔ عالمی موسمیاتی ادارے ورلڈ میٹیورولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق رواں سال کورونا وائرس کے تناظر ميں متعارف کردہ پابنديوں کے باوجود ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے سبب درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور سطح سمندر میں اضافے کے ساتھ ساتھ غیر معمولی موسمیاتی تبدیلیاں مرتب ہو رہی ہیں۔ عالمی ادارے نے ان ماحولیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پانے کے لیے مزید پائیدار اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

روس غریب ملکوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے تیار

ماسکو ۔22نومبر2020 (اے پی پی):: روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نےکہا ہے کہ کورون وائرس ا کی وبا سے کساد بازاری کے بعد پوری دنیا میں اقتصادی بحران ہے،غربت اور بے روزگاری میں اضافہ آج دنیا بھر کے انسانوں کو درپیش سب سے بڑا چیلنج ہے۔

روسی صدر نے سعودی عرب کی قیادت میں ہونے والی ورچوئل جی 20 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’روس نے وبا سے ہونے والے نقصانات محدود کرنے کے لیے اپنی 4.5 فیصد مجموعی قومی پیداوار مختص کی ہے‘۔انہو ں نے کہا کہ ویکسین سے متعلق ریاض سربراہ کانفرنس پراجیکٹ کے حامی ہیں، کورونا ویکسین کی فراہمی سب کے لیے ضروری ہے، روس غریب ملکوں کو ویکسین مہیا کرنے کے لیے تیار ہے۔

چین کی عالمی سطح پر کووِڈ-19 کی ویکسین کے ضمن میں تعاون بڑھانے کی پیش کش

بیجنگ۔22نومبر2020 (اے پی پی):: چینی صدر شی جی پنگ نے کہا ہے کہ چین عالمی سطح پر کووِڈ-19 کی ویکسین کی تیاری وتقسیم کے ضمن میں تعاون بڑھانے کو تیار ہے،انھوں نے مسافروں کی بلاروک نقل وحرکت سے متعلق پالیسیوں میں بہتر بین الاقوامی روابط کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ جی 20 کی ریاض میں منعقدہ ورچوئل سربراہ کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتےانھوں نے کہا کہ چین ایک ایسے میکانزم کے قیام کی تجویز پیش کرے گا جس کے تحت مسافروں کے کسی ایک ملک میں کیے گئے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کو ڈیجیٹل ہیلتھ کوڈز کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جائے۔چین کورونا وائرس کی ویکسینوں کی تحقیق ، تیاری ، پیداوار اور تقسیم کے لیے دوسرے ممالک کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کو تیار ہے۔چینی صدرنے کہا کہ ہم اپنے وعدوں کو پورا کرنے کو تیار ہیں،دوسرے ترقی پذیر ممالک کو مدد ومعاونت کی پیش کش کرتے ہیں،ہم ویکسینوں کو ایک عوامی چیز بنانے کے لیے سخت جدوجہد کررہے ہیں تاکہ تمام ممالک کے شہری اس کو استعمال کرسکیں اور یہ ارزاں دستیاب ہو۔

امریکی صدارتی انتخابات،آخری ریاست کا نتیجہ بھی آگیا، جوبائیڈن کامیاب

واشنگٹن۔21نومبر2020 (اے پی پی):: امریکہ کے صدارتی انتخابات 2020 کا آخری نتیجہ بھی آگیا ہے جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق الیکشن حکام نے جارجیا کے نتیجے کا اعلان کیا ہےجس کے مطابق جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کے مقابلے میں 12 ہزار زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔

جارجیا میں کامیابی کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹ میں مزید 16 ووٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹ کی کُل تعداد 306 ہو گئی ہے جب کہ اُن کے مدِ مقابل صدر ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں۔دوسری جانب صدر ٹرمپ انتخابات میں مسلسل دھاندلی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ جارجیا کے انتخابی نتائج پر بھی انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ جارجیا کی مختلف کاؤنٹیز میں ہزاروں ایسے ووٹ ملے ہیں جنہیں گنا نہیں گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد جارجیا کے نتائج ری پبلکن کے حق میں آ جائیں گے۔ادھر جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات، انتخابات میں شکست تسلیم نہ کرنے اور انتقالِ اقتدار کے لیے ان سے تعاون نہ کرنے کے عمل کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ جارجیا میں ڈیموکریٹک پارٹی نے 25 برس بعد کامیابی حاصل کی ہے۔

یورپی یونین نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ کابل کو خوش آئند قرار دیدیا

برسلز۔20نومبر2020:: یورپی یونین نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے حالیہ دورہ کابل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے بہت سے مسائل کا حل پاکستان کے تعاون سے نکل سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار یورپین ذرائع نے 23 اور 24 نومبر کو اقوام متحدہ اور فن لینڈ کے تعاون سے جنیوا میں منعقد ہونے والی افغان ڈونر کانفرنس کے حوالے سے ایک بریفنگ میں کیا۔ ذرائع نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ افغانستان کے کئی پہلو ہیں جن پر تالے پڑے ہوئے ہیں، لیکن ان میں سے بیشتر کی چابیاں پاکستان کے پاس ہیں۔

ان ذرائع نے کہا کہ افغان عمل بہت پیچیدہ اور مشکل ہے۔ گذشتہ 5 سال کے دوران افغانستان کے اندر تشدد میں اضافہ ہوا ہے جو دوحہ معاہدے کے بعد بھی جاری ہے۔ ذرائع نے کہا کہ افغانستان میں ترقی اور جمہوریت ساری دنیا کے مفاد میں ہے۔ اس موقع پر ذریعے نے خطے کے دیگر ممالک ایران، چین، روس اور بھارت کے علاوہ خلیجی ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ افغانستان کے اندر امن کے حصول میں اپنا کردار ادا کریں۔ ذرائع نے اس موقع پر امیر قطر کے کردار کو خاص طور پر سراہا جن کی مسلسل کوششوں اور میزبانی سے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات ممکن ہوئے۔ اسی طرح دوسرے خلیجی ممالک کے خاموش کردار کا بھی ذکر کیا گیا۔

 گفتگو میں شریک ذرائع نے کہا کہ 2016 میں یورپین دارالحکومت برسلز میں منعقد ہونے والی افغان ڈونر کانفرنس میں مجموعی طور پر دنیا نے 15.2 بلین ڈالر دینے کے وعدے کئے تھے۔ جس کے ذریعے افغانستان کے 75 فیصد اخراجات پورے کیے گئے۔ جبکہ 25 فیصد اخراجات افغانستان کے اندرونی ذرائع سے پورے ہوئے ۔ اس مرتبہ بھی یورپین یونین مالی تعاون کے لحاظ سے بھر پور شرکت کرے گا۔ دیگر سوالات کے جواب میں ان ذرائع نے کہا کہ افغانستان میں ہم نے 20 سال تک امن کیلئے سرمایہ کاری کی ہے۔ ذرائع نے جرمنی کے وزیر خارجہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے اس وقت اور جلد نکل جانا ہمارے مفاد میں نہیں۔ اسی طرح افغانستان کو فراہم کی جانے والی مدد چیک اینڈ بیلنس کے نظام اور کرپشن سے پاک عمل سے مشروط ہے۔ اس ذریعے نے زور دیکر کہا کہ افغانستان میں طالبان حکومت کو دوبارہ قبول نہیں کیا جائیگا۔

وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال

کابل۔20نومبر2020 (اے پی پی):: وزیراعظم عمران خان اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات افغان صدارتی محل میں ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور علاقے میں اقتصادی ترقی و رابطے بڑھانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے فروری میں امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ امن معاہدے کے بعد افغانستان میں امن کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ افغان صدر اور وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان تاریخی رشتے، مذہب، ثقافت، اقدار اور روایات پر مبنی دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ ان کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے مضبوط اور کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔

امریکہ کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل گرانے کا کامیاب تجربہ، ویڈیو جاری

واشنگٹن-18نومبر 2020:: امریکہ نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو گرانے کا پہلا کامیاب تجربہ کرلیا، جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس بھی مذکورہ انٹرسیپٹر میزائل کی تنصیب کرے گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے جزائر مارشل کے ایک آزمائشی مقام پر پہلے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ امریکہ کی وزارت دفاع نے بتایا ہے کہ اس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو گرانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

اس مقصد کے لیے امریکہ اور جاپان کا مشترکہ طور پر تیار کردہ انٹرسیپٹر میزائل استعمال کیا گیا۔ وزارت کی میزائل دفاع کی ایجنسی نے گزشتہ روز بتایا کہ ایس ایم 3 بلاک آئی آئی اے انٹرسیپٹر میزائل نے ہوائی کے قریبی سمندر میں پیر کے روز اپنے ہدف کو نشانہ بنایا۔ ایجنسی نے بتایا کہ ہوائی سے 4 ہزار کلومیٹر سے زائد فاصلے پر واقع جزائر مارشل کے ایک آزمائشی مقام سے ایک بین البراعظمی بیلسٹک میزائل داغا گیا۔ ایک جدید ریڈار سے اس ہدف کی نشاندہی کی گئی اور ایجس نظام سے لیس تباہ کن بحری جہاز سے فائر کیے گئے انٹرسپٹر نے ہدف کو مار گرایا۔

درمیانے فاصلے کے بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کرنے کے تجربات پہلے ہی کیے جا چکے ہیں۔ تاہم، بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کو نشانہ بنانے کا پیر کے روز یہ پہلا تجربہ تھا۔ امریکہ نے بظاہر شمالی کوریا کے میزائل پروگرام کے مدنظر اپنے میزائل دفاعی نظام میں بہتری کا مظاہرہ کیا ہے۔ امریکہ، شمالی کوریا کی میزائل ترقی سے متعلق شدید خدشات کا اظہار کر چکا ہے۔واضح رہے کہ جاپان کی بحری سیلف ڈیفنس فورس بھی ایس ایم 3 بلاک آئی آئی اے انٹرسیپٹر میزائل کی تنصیب کرے گی۔

افغانستان سے فوج نکالنے میں جلدبازی کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، نیٹو

برسلز-18 نومبر 2020:: نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ افغانستان سے جلدی میں افواج نکالنے کی ہمیں بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کو اپنے ایک بیان میں مغربی ممالک کے عسکری اتحاد نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹالنبرگ نے کہا کہ ہمیں ایک مشکل فیصلہ درپیش ہے۔ ہم گزشتہ 20 سال سے افغانستان میں ہیں اور اب نیٹو کا اہم اتحادی مزید یہاں نہیں رہنا چاہتا لیکن دوسری جانب باہمی رابطے کے بغیر جلد بازی میں یہاں سے فوج کے انخلا کی ہمیں بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں ابھی بھی بین الاقوامی دہشت گرد تنظیمیں ہمارے ممالک کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ داعش شام اور عراق میں پس پائی کے بعد افغانستان میں تسلط قائم کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ  صدر ٹرمپ دسمبر تک افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کا اعلان کرچکے ہیں اور انتخابات میں  ناکامی کے بعد بھی وہ اپنے اس ایجنڈے پر قائم ہیں۔ صدر ٹرمپ نے رواں سال طالبان کے ساتھ معاہدہ کرکے افغانستان سے فوج واپس بلانے کے بندوبست کا آغاز کردیا تھا۔ طالبان کے بعد اب امریکا افغانستان میں مختلف سیاسی قوتوں کے مابین مذاکرات کی سہولت کاری بھی کررہا ہے۔

نوگیارہ حملوں کے بعد جب امریکا نے افغانستان پر حملہ کیا تو اس وقت نیٹو افواج بھی اس کے ساتھ تھی۔ اس وقت افغانستان میں نیٹو کے کم و بیش 12 ہزار اہلکار موجود ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر تربیتی اور مشاورتی منصوبوں پر کام کررہے ہیں اور نقل و حمل کے لیے یہ امریکی فوج پر انحصار کرتے ہیں۔ اسی لیے امریکا کی جانب سے مرحلہ وار اور بعد ازاں مکمل انخلا کے حوالے سے نیٹو کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے ساتھ افغانستان آئے تھے اور درست وقت آنے پر ہمیں ساتھ ہی یہاں سے نکلنا چاہیے۔

دنیا کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ، بھارت آؤٹ

ہنوئی۔15 نومبر 2020:: ایشیا پیسیفک کی پندرہ معیشتوں نے دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں، یہ ایک بڑا آزادانہ اقتصادی زون ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جاپان، چین، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سمیت جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے دس رکن ممالک نے اس سمجھوتے کی منظوری آن لائن سربراہی میں دی، یہ شراکت داری دنیا کی آبادی اور جی ڈی پی کے تقریباً 30 فیصد کا احاطہ کرتی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ چینی حمایت یافتہ معاہدہ ہے جس میں امریکا شامل نہیں ہے۔

جبکہ انڈیا پہلے ہی اس سے دستبردار ہوچکا ہے، ویت نام کے دارالحکومت ہنوئی میں ریجنل کمپریہنسو اکنامک پارٹنرشپ (آر سی ای پی) پر دستخط اُس گروپ کے لیے ایک اور دھچکا ہے جس کو سابق صدر باراک اوباما نے شروع کیا تھا تاہم موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھوڑ دیا تھا۔ اس سمجھوتے پر بات چیت کا آغاز دو ہزار بارہ میں ہوا تھا، بھارت ابتدائی بات چیت کا حصہ تھا لیکن اُس نے کم محصولات کے ملکی صنعتوں پر ممکنہ منفی اثرات سے متعلق تشویش کے بعد دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ دنیا کی دوسری بڑی اکانومی کو خطے کے تجارتی قوانین کو بنانے کے لیے بہتر پوزیشن فراہم کر سکتا ہے، آر سی ای پی بیجنگ کی بین الاقوامی مارکیٹ اور ٹیکنالوجی پر انحصار ختم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

افغانستان سمیت دیگر ممالک سے فوجی انخلا، وزیر دفاع نے بڑا اعلان

واشنگٹن۔15 نومبر2020:: امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے افغانستان سمیت دیگر ممالک میں تعینات امریکی فوجیوں کی جلد واپسی کا اعلان کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق قائم مقام وزیر دفاع نے مسلح افواج کے نام جاری اپنے پہلے بیان میں کہا کہ تمام جنگوں کے خاتمے کا وقت ہے، اب امریکی فوجیوں کی گھر واپسی کا بھی وقت شروع ہوگیا ہے۔

کرسٹوفر ملر کا کہنا تھا کہ ’امریکی حکومت افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں کے انخلا کا عمل تیز کردے گی کیونکہ جنگوں کا خاتمہ سمجھوتہ اور ساتھ مانگتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ’ہم نے بہت سے چیلنجز کا مقابلہ کیا اور دنیا میں امن کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کیا، اس معاملے میں فوجیوں نے بہت بڑی قربانی دی اب گھر واپسی کی صورت میں اُن کو پھل ملنے کا وقت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے رواں سال کے آغاز پر امریکی فوج کے انخلا کا اعلان کیا تھا جس کے بعد طالبان اور امریکا کے درمیان امن معاہدہ بھی طے پایا جس کے تحت اب دونوں فریقین ایک دوسرے کو نشانہ نہیں بناتے۔

اکتوبر میں امریکی افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارک ملے نے کہا تھا کہ برسوں سے خانہ جنگی کے شکار افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا مشروع ہوگا۔ انہوں نے شرط بیان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکی افواج کا انخلاء تشدد میں کمی اور رواں برس فروری میں طالبان سے ہونے والے معاہدے پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ امریکا بہت ذمہ داری کیساتھ جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔

جو بائیڈن کی کامیابی پر روسی صدر پیوٹن کی مبارکباد میں تاخیر کیوں؟

ماسکو-10 نومبر2020:: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کے نو منتخب صدر جو بائیڈن کو اُن کی جیت پر تاحال مبارک باد نہیں دی ہے، روسی صدر مبارکباد دینے میں تاخیر کیوں کررہے ہیں؟، اس حوالے سے کئی سوالات جنم لے ہیں۔ اس کے برعکس 2016ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے فوری بعد ہی روسی صدر نے ری پبلکن امیدوار کو مبارک باد دی تھی۔ امریکا کے حالیہ الیکشن میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو صدارتی انتخابات میں اپنی جیت کے لیے ووٹنگ کے بعد 3 دن کا صبر آزما دور گزارنا پڑا۔

جو بائیڈن کی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے میڈیا پر اعلان کے فوراً بعد ہی مختلف ممالک کے سربراہان نے ان کے نام مبارک باد کے پیغامات جاری کیے۔ ان میں سعودی عرب، جاپان اور بھارت جیسے ممالک بھی ہیں ،جن کے سربراہان ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی سمجھے جاتے رہے ہیں۔ جو بائیڈن کی کامیابی کے اعلان کے باجود روس کے صدارتی محل نے تاحال انہیں مبارک باد نہیں دی ہے، اس خاموشی نے کئی سوالات کھڑے کردیے ہیں۔ روسی صدارتی محل نے ترجمان دیمتری پیس کوف نے روس کی طرف جو بائیڈن کو تاحال مبارک باد نہ دیے جانے کے حوالے سے خاموشی توڑدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدارتی انتخاب کا سرکاری نتیجہ آنے کے بعد ہی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نئے امریکی صدر کو مبارک باد دیں گے۔ روسی صدارتی محل کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم انتخابی نتائج کے باقاعدہ اعلان کے منتظر ہیں اور اسے ٹھیک سمجھتے ہیں، صدر پیوٹن امریکی عوام کے انتخاب کا احترام کریں گے۔ دیمتری پیس کوف نے نئی امریکی حکومت کے ساتھ کام کی حامی بھری اور کہاکہ ہم پر امید ہیں کہ نئی امریکی انتظامیہ مذاکرات کو یقینی بنانے اور دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کام کرے گی۔

یاد رہے کہ 2016ء میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر روسی صدر نے فوری پر مبارک باد کا پیغام جاری کیا تھا، جس کے بعد میں امریکا میں ری پبلکن امیدوار کی کامیابی پر روس کے اثرانداز ہونے کے شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا۔ امریکی نیشنل انٹیلی جنس ایجنسی ( این آئی ) کے ڈائریکٹر جان ریٹ کلف نے 3 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات پر شکوک کا اظہار کیا اور ایران اور روس پر صدارتی انتخابات 2020ء میں مداخلت کا الزام عائد کیا۔

برطانوی آرمی چیف کا فوج میں روبوٹ آرمی شامل کرنے کا اعلان

لندن- 10 نومبر2020:: برطانوی جنرل نک کارٹر کا کہنا ہے کہ آئندہ دس برسوں میں 30 ہزار روبوٹ فوجی 90 ہزار برطانوی فوج کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی فوج میں 30 ہزار روبوٹ فوجی شامل کیے جائیں گے، اس سلسلے میں برطانوی آرمی چیف نک کارٹر نے یوم یادگار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا 2030 تک روبوٹ فوج میں شامل ہو جائیں گے۔ انھوں نے کہا دنیا ایک اور جنگ عظیم کے خطرے سے دو چار ہے، جو روبوٹ فوج میں شامل کیے جا رہے ہیں وہ 90 ہزار سپاہیوں کا ساتھ دیں گے، وزارت خزانہ سے اس کے لیے فنڈز کے سلسلے میں بات چیت چل رہی ہے۔

برطانوی آرمی چیف نے ٹی وی انٹرویو میں کہا فوج کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے، اب روبوٹ فوجی بھی انسانوں کے ساتھ مل کر فرنٹ لائن پر کام کریں گے۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے کہا جو فوج تیار کی جا رہی ہے اس میں ایسی مشینیں شامل ہوں گی جو یا تو خود کار ہوں گی یا پھر دور سے انھیں کنٹرول کیا جا سکے گا۔ واضح رہے کہ روبوٹوں کی جنگ میں سرمایہ کاری برطانوی پانچ سالہ مربوط دفاعی جائزے کی منصوبہ بندی کا بنیادی حصہ تھا، تاہم اس منصوبے کا مستقبل اس وقت شکوک و شبہات کی نذر ہو گیا جب چانسلر رشی سونک نے حکومتی اخراجات کا جائزہ ملتوی کر دیا۔ جس پر برطانوی آرمی چیف نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو وعدے کے مطابق پانچ سالہ دفاعی جائزے پر آگے بڑھنا چاہیے۔

برطانوی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ فوج نے موجودہ تربیت یافتہ قوت 73،870 کے ساتھ کئی برسوں سے بھرتیوں کے سلسلے میں بھی جدوجہد کی ہے، جو معمولی 82،050 کے ہدف سے بھی کم ہیں۔ توقع کی جا رہی تھی کہ مربوط جائزے میں اس ہدف کو مزید کم کر کے 75،000 کر دیا جائے گا، اور اس خلا کو پُر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔ دوسری طرف برطانیہ کی تمام مسلح افواج چھوٹے ڈرونز یا دور سے کنٹرول کیے جانے والی زمین پر یا پانی کے اندر چلنے والی گاڑیوں پر مشتمل تحقیقی منصوبوں کے سلسلے میں مصروف ہیں۔

’قاتل روبوٹ ختم کرو‘ مہم کے نتیجے میں برطانوی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس کی پالیسی یہ ہے کہ صرف انسان ہی ہتھیاروں سے فائر کریں گے، تاہم دوسری طرف پابندیوں سے آزاد روبوٹ جنگ کے امکانی خطرے سے متعلق تشویش بھی بڑھتی جا رہی ہے۔ اس وقت جو ٹیکنالوجی بنائی جا رہی ہے اس میں آئی 9 ڈرون شامل ہے، جو 6 روٹرز کے ذریعے چلے گا، اور اس میں 2 شاٹ گنز ہیں، اور اسے دور سے کنٹرول کیا جائے گا، اسے عمارتوں پر حملہ کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، یعنی شہری جنگ کی صورت حال کے لیے جس میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتی ہیں۔

بائیڈن کار سیلزمین کے بیٹے ، وکیل رہے، تعلق محنت کش خاندان سے ہے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) 8 نومبر2020:: نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن ریاست پنسلوانیا میں پیدا ہوئے۔ وہ وکیل رہے۔ 1968 میں قانون کی ڈگری لی۔ 29 برس کی عمر میں ریاست ڈیلوا کی سیٹ پر سینیٹر منتخب ہوئے۔ ان کا تعلق محنت کش آئرش کتھولک خاندان سے ہے۔ وہ کار سیلزمین کے بیٹے ہیں۔ 20 نومبر 1942 کو سکرینٹن میں پیدا ہوئے۔ عمر77  برس ہے اوبامادور میں نائب صدر تھے۔ معتدل مزاج کے سیاستدان ہیں ان کی دو شادیاں، پہلی بیوی نیلبرنیٹر اور بیٹی کرسمس شاپنگ کے سلسلہ میں 1972 میں کار حادثہ میں ماری گئیں۔ بیٹا بیو اور 2 سالہ نہٹر زخمی ہوئے بعد میں انہوں نے جل بائیڈن سے شادی کی۔ اس سے ایک بیٹی ایشلے ہے۔ 1988 اور 2008 میں بھی صدارتی امیدوار رہے۔ 1965 میں یونیورسٹی آف ڈیلاوئیرسے تاریخ اور سیاست جبکہ 1968 میں سیرا کیوس یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔

جوبائیڈن کی پہلی شادی 1966 میں نیلیا ہنٹر سے ہوئی جن کے بطن سے تین بچے ہوئے جوبائیڈن کے سیاسی کیرئیر کا آغاز 1972 میں ہوا جب وہ29 برس کی عمر میں امریکہ کے چھٹے کم عمر ترین سینیٹر منتخب ہوئے۔ جوبائیڈن 1973 سے 2009 تک مسلسل سینیٹر منتخب ہوتے رہے۔ سینیٹر منتخب ہونے کے صرف دو ہفتے بعد ان کی پہلی اہلیہ اور بیٹی ایک کار حادثے میں چل بسیں، دونوں بیٹے شدید زخمی ہوگئے۔ 1977 میں سینیٹر جو بائیڈن نے جِل سے دوسری شادی کی۔1988 میں جوبائیڈن صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شامل ہوئے۔

لیکن ایک برطانوی سیاستدان کی تقریر کا اقتباس چرانے کے انکشاف پر دوڑ سے باہر ہوگئے۔2007 میں بھی صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ میں شریک ہوئے لیکن جلد ہی باراک اوباما اور ہیلری کلنٹن کی مقبولیت کے سامنے گھٹنے ٹیکتے ہوئے دوڑ سے باہر ہوگئے لیکن صدرباراک اوباما نے انہیں نائب صدارت کے لیے امیدوار چن لیا۔20 جنوری 2009 کو جوبائیڈن نے سینتالیسویں نائب صدر کا حلف اٹھا لیا اور ساتھ سینیٹرشپ سے مستعفی ہوگئے، 20 جنوری 2013 کو جوبائیڈن دوسری بار امریکہ کے نائب صدر منتخب ہوئے۔ 2015 میں جوبائیڈن کے بیٹے بیو بائیڈن کا دماغ کے کینسر کے باعث انتقال ہوا، تو جو بائیڈن نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں شرکت کرنے سے معذرت کر لی۔12 جنوری 2017 کو سابق صدر باراک اوباما نے جو بائیڈن کو صدارتی میڈل آف فریڈم سے نوازا۔

دبئی: غیر شادی شدہ جوڑوں کو ساتھ رہنے اور شراب نوشی کی اجازت

دبئی-8 نومبر2020:: متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی حکومت نے ایک نیا قانون منظور کیا ہے جس کے تحت غیر شادی شدہ جوڑے کا ساتھ رہنا۔ لوگوں کا شراب خریدنا اور پینا جرم تصور نہیں کیا جائے گا۔ شراب پینے کیلئے عمر21 سال ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ قبل ازیں شراب کی ترسیل، فروخت اور استعمال کیلئے لائسنس کی شرط عائد تھی۔ یو اے ای کی تمام ریاستوں میں قیام پذیرغیرملکی باشندوں کو وراثت اور طلاق کے متعلق اپنے اپنے ممالک کے قوانین پر عمل درآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔ نئے قانون کے بعد غیر شادی شدہ جوڑوں کو ایک ساتھ رہنے میں کسی قانونی مسئلے کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

حقوق نسواں کے تحت خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے اور ان کو ہراساں کرنے پر مردوں کو سخت سزا دی جائے گی۔ دبئی میں بیوی کو طلاق دینے کی صورت میں اسی ملک کے قوانین نافذ ہوں گے جہاں شادی ہوئی تھی۔ حکومت نےغیرت کے نام پر قتل اور اس جیسے دیگر اقدامات کو قابل سزا جرائم میں شامل کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ قانونی اصلاحات ملک میں سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے اور’رواداری کے اصولوں‘ کو بہتر کرنے کیلئے ہیں۔

جوبائیڈن: محنت کش کا ’ہکلا بچہ‘ امریکا کا صدر

واشنگٹن ۔ 8 نومبر2020 امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہونے والے ڈیموکریٹک کے رہنما جوبائیڈن کا شمار اُن لوگوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اندوہناک سانحات کے باوجود اپنے سیاسی سفر کو جاری رکھا اور آج وہ ملک کے سربراہ منتخب ہوگئے۔ امریکی میڈیا پر شائع ہونے والی رپورٹ کا برطانوی خبررساں ادارے نے ترجمہ کیا اور اُسے اپنی ویب سائٹ پر شائع کیا جس میں جوبائیڈن کی سیاسی جدوجہد اور زندگی پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ امریکی میڈیا نے جوبائیڈن کو ایک ایسا سیاسی شخص قرار دیا جس نے سب سے زیادہ المناک واقعات کا سامنا کیا مگر اُس کے باوجود انہوں نے اپنا سیاسی سفر ختم نہ کیا اور المیوں کے باوجود اسے آگے بڑھایا۔

تاریخ پیدائش: امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن 20 نومبر 1942 کو ریاست پینسلوینیا کے قصبے سکرینٹن میں ایک محنت کش کے ہاں پیدا ہوئے، اُن کے والد جوزف بائیڈن بھٹیوں کی چمنیاں صاف کرنے کا کام کرتے تھے جبکہ والدہ روایتی مسیحی خاتون تھیں۔ جب جوبائیڈن کی عمر تیرہ برس تھی تو اُن کے والد روزگار کے لیے خاندان سمیت پینسلیوینیا سے ڈلاویئر منتقل ہوگئے تھے ۔ اس علاقے میں جوبائیڈن نے اسکول میں داخلہ لیا اور پھر آرچ میئر اکیڈمی میں داخلہ لے کر مزید تعلیم حاصل کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن بچن میں ہکلا کر بولتے تھے، وہ بچپن میں اپنا نام ’بائی ، بائی‘ کر کے بتاتے تھے جس کی وجہ سے اُن کا نام یہی پڑ گیا تھا۔

جوبائیڈن نے ہمت نہیں ہاری اور مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی بولی کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے ہکلانے کی عادت پر قابو پانے کے لیے منہ میں شیشے کی گولیاں بھی ڈال کر بات کی اور آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر طویل نظمیں یاد کیں۔ جوبائیڈن نے دورۂ طالب علمی اپنے قد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسکول کی فٹبال ٹیم میں شمولیت اختیار کیا اور کئی بار اپنی ٹیم کو فتح سے ہم کنار کروایا، انہوں نے 1961 میں اسکول سے تعلیم مکمل کی۔

وکالت کی تعلیم: بعد ازاں جوبائیڈن نے یونیورسٹی آف ڈلاویئر میں داخلہ لیا جہاں سے انہوں نے تاریخ، سیاسیات میں گریجویشن مکمل کیا، اس کے ساتھ ہی انہوں نے یونیورسٹی میں بھی فٹبال کو جاری رکھا۔ دورۂ طالب علمی میں جوبائیڈن اپنی ساتھی طالبہ نیلیہ ہنٹر کے عشق میں گرفتار ہوئے اور  پھر سرے کیوز یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔جوبائیڈن نے 1966 میں نیلیہ سے شادی کی۔ امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 1965 میں جب جوبائیڈن اپنی دوست کے والدین کے سامنے گئے تو انہوں نے روزگار کے حوالے سے سوال کیا جس پر جوبائیڈن نے انہیں برجستہ جواب دیا کہ وہ امریکا کے صدر بنیں گے، اس لیے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

جوبائیڈن بطور وکیل: وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سنہ 1968 میں جوبائیڈن ڈیلاویئر کے شہر وِلمنگٹن منتقل ہوئے جہاں انھوں نے ایک کمپنی میں وکالت کا آغاز کیا، جو بائیڈن نے سیاست میں حصہ لینے کے ساتھ بطور ریاستی وکیل خدمات انجام دیں۔

سیاسی سفر کا آغاز: وکالت کے ساتھ ساتھ جوبائیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کے ایک متحرک رکن بن گئے۔ بعد ازاں 1970 میں انہوں نے نیو کاسل کاؤنٹی کونسل میں بطور کونسلر انتخابات میں حصہ لیا جس میں وہ کامیاب ہوئے، دو سال بعد ڈیموکریٹک پارٹی نے انہیں ریپبلکن پارٹی کے مضبوط امیدوار جے کیبل بوگس کے خلاف امریکی سینیٹ کا انتخاب لڑنے پر راضی کیا۔ ری پبلکن کے امیدوار مضبوط امیدوار سمجھے جارہے تھے مگر انتخابات میں جوبائیڈن نے حریف کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اس انتخابی مہم میں جوبائیڈن کی بہن اور اہلیہ نے اُن کا بھرپور ساتھ دیا، جو اُن کی کامیابی کی وجہ بنا اور اس طرح جوبائیڈن پانچویں کم سن سینیٹر منتخب ہوئے۔

سینیٹر کا انتخاب: وبائیڈن نے ڈیموکریٹک کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا، انہوں نے ریاست ڈلاویئر سے 1972 میں پہلی بات انتخابات میں حصہ لیا جس میں وہ معمولی فرق سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔

بیوی اور بیٹی کی موت: رپورٹ کے مطابق سنہ 1972 میں جوبائیڈن سینٹ کے رکن منتخب ہوئے تو گاڑی کے حادثے میں اُن کی صاحبزادی اور اہلیہ جاں بحق ہوگئی جبکہ 2015 میں دماغ کے کینسر سے لڑنے والے بیٹے کی موت بھی ہوگئی تھی۔ جوبائیڈن کو امریکی تاریخ میں پانچویں کم عمر سینیٹر اور ڈلاوئیر کے طویل عرصے تک سینیٹر رہنے کااعزاز بھی حاصل ہوا۔ بیوی اور بیٹی کی موت کے بعد انہوں نے سینیٹ کے جتنے بھی انتحابات میں حصہ لیا ان سب میں کامیاب ہوئے۔ ان کے حلقے کے لوگوں نے اس سانحے کے بعد غیر رسمی طور پر جوبائیڈن کو اپنا مستقبل نمائندہ قرار  دیا۔

جوبائیڈن پر چوری کا الزام: امریکا کے نومنتخب صدر نے 1988 میں بطور صدارتی امیدوار حصہ لیا مگر اُن پر برطانوی سیاست دان کی تقریر چوری کرنے کا الزام عائد ہوا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو اس دوڑ سے علیحدہ کرلیا تھا۔ بعد ازاں 2007 میں جوبائیڈن ایک بار پھر صدارت کے امیدوار کی دوڑ میں شامل ہوئے مگر حمایت کم ہونے کی وجہ سے خود ہی دستبردار ہوئے، بعد ازاں سابق امریکی صدر بارک اوباما نے جوبائیڈن کو اپنا نائب صدر منتخب کیا، یوں وہ پہلی بار نائب صدر کے عہدے پر فائز ہوئے۔ جوبائیڈن کو بطور نائب صدر اپنے امور احسن طریقے سے انجام دینے پر اوباما نے صدارتی میڈل آف فریڈم سے بھی نوازا، یہ امریکا کا اعلیٰ ترین اعزاز ہے، میڈل ملنے کے بعد دو برس بعد بائیڈن نے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

سرکاری ذمہ داریاں: سینیٹر منتخب ہونے کے بعد جوبائیڈن اہم کمیٹیوں کا حصہ رہے اور طویل عرصے تک خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے، انہیں خارجہ معاملات میں ماہر اور تجربے کار فرد کی حیثیت سے بھی جانا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے اسلحے کی دوڑ پر قابو پانے کے لیے روس اور امریکا کا معاہدہ طے ہونے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

دوسری شادی: جو بائیڈن نے سنہ 1977 میں جِل سے دوسری شادی کی۔ ان دونوں کی بیٹی، ایشلی، سنہ 1981 میں پیدا ہوئیں، جوبائیڈن کی دوسری اہلیہ پیشے کے اعتبار سے ٹیچر ہیں انہوں نے شادی کے بعد ہر انتخابی مہم میں اپنے شوہر کا بھرپور ساتھ دیا اور حال ہی میں صدارتی الیکشن کی مہم چلانے میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

جو بائیڈن نے ریاست میشی گن اور وسکونسن میں بھی جیت اپنے نام کر لی،جوبائیڈن 264 اور ٹرمپ کو ابھی تک 214 الیکٹورل ووٹ حاصل ہوئے ہیں

واشنگٹن۔5نومبر2020 (اے پی پی): امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کی سمت ایک بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریاست میشی گن اور وسکونسن بھی جیت لیا ہے اور وہ اب اکثریت حاصل کرنے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے قریب ہیں۔ امریکی صدر بننے کے لیے اب انہیں صرف ایک اور ریاست میں جیت درکار ہے۔ذرائع کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کے لیے وائٹ ہاؤس پہنچنے کا راستہ اب اور بھی زیادہ واضح ہوتا جا رہا ہے۔ جمعرات کو ٹیلی ویژن پر اپنے مختصر خطاب میں جو بائیڈن نے گو کہ اپنی فتح کا باضابطہ اعلان نہیں کیا تاہم کہا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ جب ووٹوں کی گنتی مکمل ہو جائے گی تو ہم ہی کامیاب ہوں گے۔

اہم سوئنگ ریاستوں میشی گن اور وسکونسن میں کامیابی کے ساتھ ہی جوبائیڈن 264 الیکٹورل ووٹ حاصل کرچکے ہیں جبکہ ٹرمپ کو ابھی تک 214 الیکٹورل ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔ کسی بھی امیدوار کو وائٹ ہاؤس پہنچنے کے لیے 270 الیکٹورل ووٹوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ریاست نیویارک میں جو بائیڈن نے 29 الیکٹورل ووٹ لے کر برتری حاصل کی ہے جبکہ ریاست کیلی فورنیا سے انہیں 55ووٹ،اوریگون سے 7،واشنگٹن سے 12،ایری زونا سے 11،کلوراڈو سے 9،نیو میکسیکو سے 5 ،مینسوٹا سے 10،ویسکونسن سے 10،ایلینوئیس سے 20،مشی گن سے16 ،ورجینیا سے 13،میری لینڈ سے10،نیو جرسی سے 14،ورمونٹ سے 3،نیو ہماشائر سے 4،مساچوسسٹس سے 11،کنیکٹیکٹ سے 7 ،ہوائی سے چار،روڈ آیلینڈ سے 4،ڈسٹرک آف کولمبیا سے 3اور ڈیلاور سے3 الیکٹورل ووٹ لیے ہیں،جبکہ ریاست نیوڈا،پنسلووانیا،جارجیا ،الاسکا اور نارتھ کیرولینا سے حتمی نتائج آنے ابھی باقی ہیں تاہم چاروں ریاستوں میں صدر ٹرمپ کو چندپوائنٹس کی برتری حاصل ہے،ریاست نیوڈا میں جوبائیڈن آگےجا رہے ہیں جبکہ باقی تین سٹیٹس میں ٹرمپ برتری پر ہیں۔

ریاست مین کے چار الیکٹورل ووٹس میں سے تین جوبائیڈن کو ملے ہیں جبکہ ایک ٹرمپ کو گیا ہے۔دوسری طرف ابھی تک کے نتائج کےمطابق صدر ٹرمپ نے ریاست مونٹانا سے 3،نارتھ ڈیکوڈا سے 3،وومنگ سے 3،اڈاہو سے4،سائوتھ ڈیکوڈا سے3،یُتاہ سے6،میسوری سے 6،اوکلاہوما سے 7،آرکنساس سے6،مسیسیپی سے 6 ،آئیواسے 6، لوزیانا سے 8،ٹکساس سے 38،الاباما سے9،ٹینسی سے 11،انڈیانا سے ،اوہائیو سے 18 ،کنٹکی سے 8،ویسٹ ورجینیا سے 5،سائوتھ کیرولینا سے 9اور فلوریڈا 29سے الیکٹورل ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ ریاست نبراسکا کے پانچ ووٹوں میں سے چار ٹرمپ کو اور ایک جوبائیڈن کو حاصل ہوا ہے۔

چینی صدر کااعلیٰ ترین سائنسدانوں کے تیسرے عالمی فورم سے ویڈیو خطاب

شنگھائی۔30اکتوبر2020 (اے پی پی): چینی شہرشنگھائی میں اعلیٰ ترین سائنسدانوں کے تیسرے عالمی فورم کا انعقاد ہوا۔چین کے صدر شی جن پنگ نے فورم سے ویڈیو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 کی وبا پھوٹنے کے بعد مختلف ممالک کے سائنسدان انسداد وبا کے لیے بھر پور کوششوں کررہے ہیں اور علاج، دوا ،ویکسین کی تحقیق و تیاری اور وبا کی روک تھام و کنٹرول سمیت متعدد اہم شعبوں میں کام کرتے ہوئے بین الاقوامی تعاون بھی کررہے ہیں،یہ لوگ انسداد وبا کے لیے اہم ترین خدمات سرانجام دے رہے ہیں، موجودہ صورتحال کے تناظر میں کورونا وائرس کے خلاف دوا، ویکسین اور ٹیسٹ پرتحقیق کے لیے تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اورانسانی صحت سمیت مشترکہ امور پر توجہ دیتے ہوئے ٹیکنالوجی سے بہتر استفادہ کیا جانا چاہیے۔شی جن پنگ نے کہا کہ چین دنیا کے اعلیٰ ترین سائنسدانوں اور عالمی ٹیکنالوجی تنظیموں کے ساتھ مل کر تعاون کو فروغ دینے کا خواہش مند ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ سائنسدان مثبت تبادلہ خیال کریں گے، تعاون کو آگے بڑھائیں گے اور مشترکہ طور پر عالمی سائنس کو فروغ دیں گے۔موجودہ فورم کا موضوع ہے سائنس وٹیکنالوجی، بنی نوع انسان کی مشترکہ منزل کے لیے ۔فورم بیک وقت آن لائن اور آف لائن منعقدہورہا ہے،جس میں 61نوبل انعام یافتہ سائنسدانوں سمیت تین سو سے زائد سائنسدان شریک ہیں۔

ترکی سیاسی و اقتصادی اعتبار سے دنیا کی سُپر طاقتوں کی صف میں شامل ہو گا،ترک صدر

انقرہ۔2نومبر2020 (اے پی پی): ترک صدررجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترکی سیاسی و اقتصادی اعتبار سے دنیا کی سُپر طاقتوں کی صف میں شامل ہو گا۔ ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر اردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے 7 ویں سامسون ضلعی عمومی اجلاس سے خطاب کہا ہے کہ ہم سردی اور بارشوں کا موسم شروع ہونے سے پہلے اپنے ازمیر کے بھائیوں کے زخموں پر مرہم رکھنے کا عزم رکھتے ہیں ۔

صدر اردوان نے کہا ہے کہ ہمیں حالیہ صدی کی طاقتوں کا سامنا ہے۔ اپنی طاقت سے ظلم، خون ریزی، حیلوں بہانوں اور جبر کے ساتھ دیگر معاشروں کو لُوٹنے والے ان ظالموں سے یہ اعتراف کروانا آسان نہیں ہے کہ اب کھیل کا پانسا پلٹ چُکا ہے۔ یہ ترکی کو ڈکٹیشن کے ساتھ اسیر نہیں بنا سکے، دہشت گردی سے گھُٹنے نہیں ٹِکوا سکے، حکومت پر حملے سے توڑ نہیں سکے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ طاقتیں ترکی کو دھونس دھمکی سے گھیراو اور پابندیوں سے اپنے جال میں نہیں پھنسا سکےاسی طرح اقتصادیات کے ذریعے بھی زیر نہیں کر سکیں گے۔صدر اردوان نے کہا ہے کہ جو جدوجہد ہم جاری رکھے ہوئے ہیں اس کی کامیاب تکمیل پر ترکی سیاسی و اقتصادی اعتبار سے دنیا کی سُپر طاقتوں کی صف میں شامل ہو گا۔

کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر میں اموات دو گنا ہو سکتی ہیں، برطانوی وزیراعظم کا انتباہ

لندن۔2نومبر2020 (اے پی پی): برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی دوسری لہر سے ممکنہ اموات ملک میں پہلی لہر کے کے دوران ہونے والی اموات سے دوگنا ہو سکتی ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن نے پارلیمنت میں دیئے گئے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے برطانوی پارلیمان ملک بھر میں 4 ہفتے کے لاک ڈائون کی منظوری کی حمایت کرے کیونکہ اس کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے لیکن لاک ڈائون کے احکامات سے قبل کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے وہ تمام ممکنہ اقدامات بروئے کار لائیں گے ۔

برطانوی وزیراعظم نے ہفتے کو ڈائوننگ سٹریٹ میں نیوز کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کورونا وائرس سے بچائو کے لیے ملک بھر میں جمعرات سے سخت احتیاطی اقدامات کے تحت بارز، ہوٹل، جمز، عبادت گاہیں اور غیر ضروری دکانیں بند کیے جائیں گے۔ برطانوی وزیراعظم کے سخت حفاظتی اقدامات کے لیے پارلیمانی اراکین کی اکثریت کی جانب سے حمایت میں ووٹنگ بدھ کو ہو گی۔

جوبائیڈن کی ٹیکساس میں انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ حامیوں کی طرف سےہراسانی کے واقعہ کی مذمت

واشنگٹن۔2نومبر2020 (اے پی پی): امریکہ کے ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے ریاست ٹیکساس میں انتخابی مہم کے دوران ان کی بس پر مبینہ طور پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی طرف سے ہراسانی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے امریکی صدر پر تنقید کی کہ امریکی تاریخ میں کبھی بھی ایسا صدر نہیں گزرا جس نے ایسے واقعات کی حوصلہ افزائی کی ہو۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹویٹر پرشیئرکی گئی ایک وڈیو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن کی انتخابی مہم کے دوران ٹیکساس شاہراہ سے گزرنے والی بس کو ہراساں کرنے کی کوشش کی اور اس دوران بس کے گرد ٹرمپ کے پرچم لہرائے اور بس کو گھیرے میں لے لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ٹویٹر پر ایک وڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے ٹیکساس سے محبت کا اظہار کیا ہے۔ جس پر ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نے گزشتہ روز ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈلفیا میں انتخابی ریلی کے دوران جمعہ کو ہونے والے ٹیکساس شاہراہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کبھی ایسا نہیں کیا بلکہ اس ملک میں کبھی بھی ایسا صدر نہیں گزرا جس نے ایسے واقعات کی حمایت کی ہو یا یہ ایسا سوچا ہو کہ یہ اچھی چیز ہے لہذا ہم ان سے کئی گنا اچھے اور بہتر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے ایک ایسی وڈیو بنائی جس میں وہ ایسا کرنے پر اپنے حامیوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں ۔ اس حوالے سے امریکی ایف بی آئی نے کہا ہے کہ وہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن انہوں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں ۔

ملکہ برطانیہ کی قریبی عزیز الزبتھ شیکرلی چل بسیں

لندن۔2نومبر2020: ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی قریبی عزیز اور دیرینہ دوست الزبتھ شیکرلی دار فانی سے کوچ کرگئیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی کزن اور قریبی دوست الزبتھ شیکرلی 79 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں، انہیں لیڈی الزبتھ آنسن کے طور پر جانا جاتا تھا، وہ ملکہ برطانیہ کی تقریبات کے انتظامات سنبھالنے کے امور انجام دیتی تھیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کا انتقال اتوار کی صبح ہوا، انتقال کے وقت گھر کے ممبر موجود تھے، لیڈی الزبتھ نے سوگواران میں ایک بیٹی اور دو نواسے چھوڑے ہیں۔ البزتھ شیکرلی 1941 ونڈسر کاسل میں پیدا ہوئیں، ان کی والدہ اینی ڈنمارک کی شہزادی تھیں، انہوں نے وسکاؤنٹ اینسن سے 1948 میں علیحدگی اختیار کرلی تھی۔ ڈنمارک کے شہزادے کی سوتیلی بیٹی کی حیثیٹ سے لیڈی لزبتھ ناروے، لکسمبرگ اور ہالینڈ کے حکمران خاندانوں سمیت پورے یورپ کے شاہی حلقوں میں چلی گئیں۔

Transparency International 30/10/2020: 👻 Spooky corporate taxes 👻

Hi Munir,

Tomorrow is Halloween, and there is no shortage of spooky corruption scandals to report on. The ghoulish behaviour of global banks and their sinister deeds are in the lantern light this year. Just a couple of months ago, the FinCEN files showed how major banks facilitate cross-border corruption. This week, we highlighted how the tax affairs of Europe’s largest banks are immersed in murky waters.   

Illustration: Transparency International EU Transparency International EU has examined the financial data of Europe’s largest banks from 2015 to 2019 and revealed the lengths to which banks go to reduce their tax bills. The majority routinely conduct operations in low-tax or zero-tax jurisdictions, so much so that 11 per cent of banks’ global operations during these years were effectively tax-free.

Just as frightening, 29 out of 39 banks appeared to be declaring high profits in jurisdictions where they do not employ anyone, suggesting widespread profit-shifting. For example, Deutsche Bank – already haunted by several scandals – reported profits of €418 million from its Maltese operation, which has been unstaffed since 2016. As our colleague Elena Gaita said, “European economies are on their knees because of the pandemic, so it’s now more important than ever that banks and other multinational companies are seen to pay their fair share of tax.” And pay their fair share of tax in countries where banks make their profits they should.  

These revelations have only been possible because, in 2015, the EU required banks to publish their financial data on a country-by-country basis. Since 2016, an imperfect, but similar rule has been in place for the multinationals operating in the notoriously risky oil, gas and mining sectors. A few months ago, we also called on a U.S. regulator to improve disclosure measures for companies in these sectors regarding payments to foreign governments.  

Country-by-country reporting of financial data is a powerful method for preventing and detecting not just fishy tax practices, but also cross-border corruption. However, even within the EU, the same rules don’t apply to other types of business.  

The legislative process aimed at extending these reporting rules to large multinationals from all other industries is currently stuck in the EU Council, with several Member States still strongly opposed to the measure. We are now asking Germany, as president of the Council in 2020, to prioritise the matter and help ensure that the EU puts common good above the interests of multinational companies, even if they give generously to political parties. 

Until then, how about dressing up as EU banks for this year’s Halloween costume? Because it's frightening what they have been getting away with.   What do you think? Let us know @anticorruption.   Featured stories  Exporting Corruption report: A timely alert for Bangladesh 

The Exporting Corruption report shows that some of Bangladesh’s biggest trade partners – including India, China, Hong Kong and Canada – are some of the worst enforcers against foreign bribery. It is a stark reminder for the country that they have the most to lose if they turn a blind eye to their trade partners’ practices. 

News
Ukraine must immediately restore corruption prevention system 

We condemn the decision by the Constitutional Court of Ukraine that removed the powers of the National Agency on Corruption Prevention to verify officials' declarations, decriminalised related violations and closed the asset registry to the public. This decision is a step backwards in the anti-corruption reforms in the country, and we urge it to be addressed immediately with legislative action. 

Help put an end to corruption. Support our work: Donate Follow us on Facebook Follow us on Twitter Follow us on Linkedin Follow us on Instagram Follow us on YouTube Transparency International Secretariat
Alt Moabit 96, 10559 Berlin Germany

جی 20 وزرائے توانائی کا اہم فیصلہ

ریاض: 31اکتوبر2020:: سعودی عرب میں ہونے والی جی 20 وزرائے توانائی کانفرنس میں شرکا نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے میں کہا کہ سرکلر کاربن معیشت کی اہمیت کا علم ہے، یہ مضر گیسوں کو قابو کرنے کے لیے موثر، مکمل اور حقیقت پسندانہ طریقہ کار ہے اسے ہر ملک اپنے حالات اور ترجیحات کو سامنے رکھ کر نافذ کرسکتا ہے۔ وزرائے توانائی نے کہا کہ اس کے لئے ملکی اور علاقائی حالات کو مدنظر رکھنا ہوگا، مختلف مواقع تلاش کرنے کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی، سرکلر کاربن معیشت پلیٹ فارم کا انتخاب بھی ہمارے سامنے ہے، اس کی بدولت معمولی لاگت والی توانائی حاصل کی جاسکے گی اور سب لوگ اس پر انحصار کرسکیں گے۔

اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ جی 20 کے وزرائے توانائی نے اطمینان دلایا ہے کہ جی ٹوئنٹی میں شامل ممالک ملکی حالات اور سسٹم کے موثر ہونے کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے یہاں یہ پروگرام نافذ کریں گے۔ کنگ عبداللہ پٹرولیم ریسرچ اینڈ اسٹڈیز سینٹر نے سرکلر کاربن معیشت گائیڈ تیار کی ہے، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ اس سال جی 20 کا قائد سعودی عرب توانائی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے عہد کی پابندی کررہا ہے۔ سعودی عرب نجی اداروں میں سرکلر کاربن معیشت کا طریقہ کار اپنانے پر بھی توجہ کئے ہوئے ہے۔ سعودی آرامکو نے جو پوری دنیا میں سب سے بڑی تیل کمپنی ہے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ توانائی کی استعداد اور ٹیکنالوجی اپنا رہی ہے۔

نیوزی لینڈ نے لاعلاج مریضوں کو ہمدردانہ موت کی اجازت دیدی

ویلنگٹن۔31اکتوبر2020:: نیوزی لینڈ کے عوام نے ریفرنڈم میں لاعلاج مریضوں کو ہمدردانہ موت کی اجازت دینے کے حق میں ووٹ دے دیا۔ نیوزی لینڈ میں ہمدردانہ موت پر استصواب رائے کرایا گیا جس میں 65.2 فیصد ووٹ اس کے حق میں ڈالے گئے جس کے نتیجے میں ملک میں موت کے حق کے قانون 2019 کی منظوری دے دی گئی۔ اس قانون کے تحت ایسے لاعلاج مریض جن کے بارے میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ 6 ماہ سے زیادہ زندہ نہیں رہ سکیں گے، انہیں اپنی مرضی سے ہمدردانہ موت کو گلے لگانے کی اجازت ہوگی اور اس کے لیے دو ڈاکٹرز کی منظوری درکار ہوگی۔ اس قانون کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس میں احتیاطی تدابیر اور مناسب حفاظتی اقدامات کا دھیان نہیں رکھا گیا۔

حکومت کے لیے اس استصواب رائے پر عمل درآمد لازمی ہے اور نومبر 2021 سے ملک میں یہ قانون نافذ ہوجائے گا جس کے نتیجے میں نیوزی لینڈ دنیا کے ان چند ممالک میں شامل ہوگیا ہے جہاں ہمدردانہ موت قانونی ہے۔ ان میں نیدرلینڈز اور کینیڈا بھی شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ میں ہمدردانہ موت کے ساتھ ساتھ حشیش، گانجا جیسی منشیات کو قانونی قرار دینے پر بھی استصواب رائے کرایا گیا جسے عوام نے معمولی فرق سے مسترد کردیا۔ اس قانون کے خلاف 53.1 اور حق میں 46.1 ووٹ ڈالے گئے۔ہمدردانہ موت کے قانون کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسنڈا آرڈرن اور اپوزیشن لیڈر جوڈتھ کولنز دونوں کی حمایت حاصل تھی اور اسی لیے اس کے منظور ہونے کے بھی کافی امکانات تھے۔ واضح رہے کہ ہمدردانہ موت میں لاعلاج مریض کو مرنے میں مدد فراہم کی جاتی ہے۔

اظہار رائے کی آزادی کے حق کو تمام مذاہب کے عقائد اور ان کے بنیادی اصولوں کا مکمل احترام کرتے ہوئے استعمال کیا جائے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔29اکتوبر2020 (اے پی پی): یونائٹڈ نیشنز الائنس آف سیولائزیشنزکے سربراہ نےگستاخانہ خاکوں کے نتیجہ میں پیدا ہونےو الی کشید گی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام مذاہب کے احترام اور امن و بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یو این اے او سی کے لئے ہائی ریپریزنٹیٹو میگوئیل اینجل موراٹینوز کی طر ف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاہب اور مذہبی علامات کی توہین نفرت اور پرتشدد انتہاپسندی کو فروغ دیتی ہے جس سے معاشرے میں تقسیم اور دوریاں پیدا ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ فرانسیسی ہفت روزے چارلی ایبڈو کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے نتیجہ میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور عدم برداشت کے واقعات پر گہری تشویش کے ساتھ نظر رکھے ہوئے ہیں۔خاکوں کی اشاعت کے اشتعال انگیز اقدام کے نتیجے میں شہریوں کومذہبی اور نسلی بنادوں پر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔اظہار رائے کی آزادی کے حق کو تمام مذاہب کے عقائد اور ان کے بنیادی اصولوں کا مکمل احترام کرتے ہوئے استعمال کیا جائے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دہشت گردی کے واقعات کا تعلق ہر گزکسی مذہب ، قوم، تہذیب یا نسلی گروہ سے نہ جوڑا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی عدم برداشت کی بنیاد پرکئے جانے والے اقدامات کو تشدد کا جواز بنانے سے گریز کیا جائے۔

غلط معلومات اور سازشی نظریات سے کورونا کے خلاف کامیابی ممکن نہیں ، جرمن چانسلر

برلن۔29اکتوبر2020 (اے پی پی): جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے یورپ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث کیسز میں اضافہ کو روکنے کے لیے سخت احتیاطی اقدامات کے طور پر دوبارہ لاک ڈائون کی حمایت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پروپیگنڈا، غلط معلومات ، جھوٹ اور سازشی نظریات سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی ممکن نہیں ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر نے جمعرات کو پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سے خطاب کرتے ہوئے جرمن شہریوں پر زور دیا کہ وہ سائنس نظریات ، احتیاطی اقدامات اور لاک ڈائون کی مخالفت کرنے والوں کو مسترد کردیں کیونکہ جھوٹ اور غلط معلومات، سازشیں اور نفرت نہ صرف جمہوری بحث بلکہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں نقصان کا باعث ہے۔

جرمن چانسلر نے بدھ کو وڈیو کانفرنس کے دوران جرمنی کی 16 ریاستوں کے ساتھ کوروناوائرس کے باعث نومبر میں ہوٹلوں، سینما گھروں، تھیٹرز، جم اور تالابوں کو بند رکھنے اتفاق کیا ۔فرانس اور سپین جیسے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں لاک ڈائون کے دوران سکول، نرسریز، دکانیں اور دیگر اہم کاروبار کھلے رہیں گے اور لوگوں کے غیرضروری گھروں سے باہر نکلنے پر کوئی پابندی عائد نہیں ہو گی۔ انجیلا میرکل نے نائب وزراکو بتایا کہ رواں موسم سرما کے آغاز پر کورونا وائرس کے باعث ہمیں انتہائی سنگین صورت حال کا سامنا ہے اور یہ سردیاں مشکل اور سخت ہوں گی لیکن یہ موسم بھی ختم ہو جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز کی تعداد دوگنی ہو گئی اور اگر انفیکشن کا سلسلہ اسی شرح سے برقرار رہا تو ہمارے نظام صحت اور انتہائی نگداشت کے یونٹس کی صلاحیت متاثر ہوگی اس لیے پابندیوں میں سختی ہی اس کے پھیلائو کو روکنے کا واحد حل ہے جو ایک ذمہ دارانہ طریقہ ہے لہذا یہ احتیاطی اقدامات ضروری، موزوں اور متناسب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے سماجی فاصلے اختیارکرنا ہوں گے لیکن لاک ڈائون کے دوران مختلف شعبوں میں پیدا صورت حال کی قیمت چکانا پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران سائنس کی نشاندہیوں کو غلط ثابت کرنے والے سازشی نظریات اور غلط معلومات کو مسترد کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہر کوئی اپنی مرضی کرے بلکہ ہر فرد کی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دے۔

‘کورونا کے خلاف میلان سے اسلام آباد تک مل کر کام کرنا ہوگا’

25نیویارک۔ اکتوبر2020:: سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کورونا وبا کے خلاف جنگ میں ہم ہمت نہیں ہارسکتے اور ہار نہیں مان سکتے۔ میڈیا بریفنگ میں سربراہ عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کورونا وبا میں ہماری تھکان حقیقی ہے یہ مشکل دور ہے مگر ہم ہمت نہیں ہار سکتے، کورونا پر قابوپانےکےدوران ہمت ہارنا خطرناک ہو گا اور ہمیں ہارماننی بھی نہیں چاہئے۔ انہوں نے کورونا پر سیاست کو بند کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کوئی سیاسی فٹبال نہیں، ہمیں وبا پر سیاست روکنی ہوگی، وبا پر غیر سیاسی ہونا پڑے گا اور وبا کو کسی بھی قسم کی سیاست دور رکھنا ہوگا۔

سربراہ عالمی ادارہ صحت ڈاکٹرٹیڈروس کا کہنا تھا کہ کوئی نام نہادلاک ڈاؤن نہیں چاہتا ہمیں لاک ڈاؤن سے بچنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، میلان سےاسلام آبادتک ملکرکام کریں تووائرس سےنمٹاجاسکتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قربانیاں دےکرسمجھوتہ کرکےتجارتی تعلقات سےمعیشت بحال کرسکتےہیں،بچوں کو اسکول بھیج سکتے ہیں،معیشت اور زندگی دوبارہ بحال کرسکتےہیں۔

آرمینیا اورآذربائیجان میں پھر جھڑپیں شروع، ایران نے بھی فوج میدان میں اُتاردی

تہران/باکو25اکتوبر2020:: ایران نے آذر بائیجان اور آرمینیا سے متصل اپنی سرحدوں پر فوج تعینات کردی ہے جب کہ دوسری جانب نگورنو قرہ باخ کے تنازعے پر دونوں ممالک کے مابین جھڑپوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے انقلابی گارڈز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد پاکپور نے ایک بیان میں بتایا کہ آرمینیا اور آذر بائیجان سے متصل ایران کے سرحدی علاقوں میں فوجی یونٹس تعینات کردیے گئے ہیں۔ اس علاقے میں تعینات کی گئی فوج کو خطے میں امن برقرار رکھنے اور ملکی سلامتی یقینی بنانے کا ہدف دیا گیا ہے۔

پاکپور نے کہا کہ ایران اپنے پڑوسی ممالک کی سالمیت کا احترام کرتا ہے تاہم جغرافیائی سیاست میں کوئی بہت بڑی تبدیلی ایران کے لیے سرخ لکیر کی حیثیت رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آذر بائیجان اور آرمینیا سے متصل ایران کے سرحدی علاقوں میں گولے آکر گرنے کے واقعات سامنے آنے کے بعد ایرانی صدر نے خبردار کیا تھا کہ دونوں ممالک کی جھڑپیں علاقائی تنازعے میں تبدیل ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب نگورنو قرہ باخ کے علاقے میں ایک مرتبہ پھر آرمینیا اور آذر بائیجان کے مابین جھڑپوں کا آغاز ہوگیا ہے۔ فریقین ایک دوسرے پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کررہے ہیں۔

دریں اثنا آذر بائیجان نے آرمینیا کی جانب سے فوج کے انخلا کی صورت میں جنگ بندی کے نفاذ کے لیے آمادگی ظاہر  کی ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے کہا کہ انہیں امن مذاکرات کے مؤثر ہونے پر پورا یقین ہے لیکن اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آرمینیا ان میں اپنے حصے کا کردار ادا کرے۔

  سال2025تک کروڑوں افراد کے بیروزگار ہونے کا خدشہ

نیویارک 24اکتوبر2020:: ورلڈ اکنامک فورم نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے مستقبل میں ساڑھے 8 کروڑ افراد کی ملازمتیں خطرے میں پڑسکتی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے ٹیکنالوجی کا انقلاب آتا جارہا ہے اسی کے ساتھ انسانی ضرورت بھی کم ہوتی جارہی ہے کیونکہ اب انسانوں کا کام بھی مشینوں نے سنبھال لیا ہے۔

ورلڈ اکنامک فورم نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2025 تک 8.7 کروڑ افراد بے روزگار ہوسکتے ہیں تاہم 9.7 ملین نئے روزگار کے مواقع سامنے آئیں گے، جو مشینوں، انسانی افرادی قوت اور نئے عمل کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے میں معاون ہوگی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025 تک افرادی قوت 15.4 فیصد سے 9 فیصد ہوجائے گی، نئی ملازمتیں بھی 7.8 فیصد سے بڑھ کر 13.5 فیصد ہوجائیں گی۔

ابوظبی، ان قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایک کروڑ درہم جرمانہ عائد ہوسکتا ہے

ابوظبی24اکتوبر2020:: متحدہ عرب امرات کے محکمہ توانائی نے انرجی انفراسٹریکچر کی خلاف ورزی کے قواعد و ضوابط جاری کرتے ہوئے جرمانوں کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق محکمہ توانائی کی جانب سے انرجی انفراسٹریکچر کو محفوظ بنانے اور استعمال کنندگان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے  نئے قواعد و ضوابط اور خلاف ورزیوں سمیت نئے جرمانوں کا اعلان کیا۔ محکمے کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں 72 ایسی  چیزوں کی نشاندہی کی گئی جنہیں خلاف ورزیوں میں شامل کردیا گیا ہے اور اب ان پر جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق نئے قواعد و ضوابط کا اطلاق لائسنس یافتہ کاروباری حضرات، سروس کے شعبے، پراپرٹی ڈیلرز، گھر یا دکان کے مالک اور انرجی سروسز کمپنیوں سمیت دیگر پر ہوگا۔ قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں پر 2 ہزار درہم سے 1 کروڑ درہم تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق توانائی کے شعبے میں مسابقت روکنے، رخنہ ڈالنے، اسے محدود کرنے یا کسی اور طریقے سے صارف کے مفاد کو نقصان پہنچانے پر ایک کروڑ درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

نئے قواعد و ضوابط کے مطابق مقررہ فیس کے علاوہ کسی بھی قسم کی رقم وصول کرنے پر پانچ لاکھ درہم جرمانہ، طے شدہ صحت، ماحول اور حفاظتی قواعد کی خلاف ورزی پر ایک لاکھ درہم جرمانہ جبکہ توانائی کے محکمے کی جانب سے طے شدہ مکان اور دکان کی فٹنگ، دیگر معیارات پر پورا نہ کرنے والے مالک پر پچاس ہزار درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

فوری اقدامات نہ کئے تو ہزاروں اموات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، بورس جانسن

لندن 24اکتوبر2020:: برطانوی وزیر اعظم نے کرونا وائرس لاک ڈاون سے متعلق کہا کہ وبا کو کنٹرول کرنے کےلیے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں بھی دیگر ممالک کی طرح کرونا وائرس کی دوسری لہر نے تباہی مچائی ہوئی ہے جس سے بچنے کےلیے برطانوی حکومت نے لاک ڈاون اور پابندیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا تھا۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کرونا وائرس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے تو ہزاروں لوگوں کی اموات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ بے قابو ہوتے مہلک ترین کرونا وائرس کو روکنے کےلیے متوازن پالیسی اختیار کی ہے۔

خیال رہے کہ دو ہفتے قبل وزیر اعظم برطانیہ نے کرونا وائرس کے حوالے سے پابندیوں کے تین درجات ’میڈیم، ہائی اور ویری ہائی‘ متعارف کر ائے تھے جس کے نفاذ سے قبل انہیں پارلیمنٹ سے منظوری لینی تھی۔ نئی حکمت عملی کے تحت پابندیوں کے میڈیم الرٹ میں ملک کے بہت سے علاقے شامل ہوں گے جہاں کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، ہائی الرٹ میں کرونا پھیلاؤ کو ایک گھر سے دوسرے گھر پھیلنے سے روکا جائے گا، ویری ہائی الرٹ وہاں ہوگا جہاں کرونا کا پھیلاؤ بہت تیزی کے ساتھ ہو رہا ہوگا، اس میں بارز، کلب اور جم بند ہوں گے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں 21 ہزار سے زائد نئے کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 10 ہزار 400 سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ 189 کرونا مریضوں کی اموات کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 44 ہزار 347 ہوگئی ہے۔

روسی ملٹری انٹیلی جنس چیف پریورپین یونین کیطرف سے پابندی عائد

برسلز24اکتوبر2020:: یورپی یونین نے روسی ملٹری انٹیلی جنس چیف پر پابندی لگا دی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین نے روسی ملٹری انٹیلی جنس چیف اگور کوسٹیوکو کو 2015میں جرمن پارلیمنٹ پر کمپیوٹرہیکنگ حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے دفتر سے ای میلز چوری کے الزام میں روسی ملٹری انٹیلی جنس چیف اور ایک اور عہدیدار پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

یورپی یونین نے پابندیوں کی نوعیت کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں افراد کے سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں جب کہ ان کے اثاثے بھی منجمد کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب روس الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کے پاس کوئی ٹھوس ثبوت اور شواہد نہیں ہیں۔

سی آئی اے کے سابق اہل کار کو روس نے ایک اور تحفہ دے دیا

ماسکو24اکتوبر2020:: سی آئی اے کے سابق اہل کار ایڈورڈ اسنوڈن کو روس نے مستقل رہائش کی اجازت دے دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کی ایجنسی (این ایس اے) اور سی آئی اے کے سابق کنٹریکٹر ایڈورڈ اسنوڈن کو روس میں مستقل رہائشی اجازت نامہ دے دیا گیا۔ ایڈروڈ اسنوڈن 7 سال قبل ماسکو پہنچے تھے اور امریکا سے بچنے کے لیے انھوں نے روس میں پناہ حاصل کر لی تھی۔ وہ 2013 سے روس میں جلا وطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسنوڈن نے 2013 میں برطانوی اخبار گارجین میں شائع رپورٹ میں امریکی ایجنسی این ایس اے کی جانب سے لاکھوں شہریوں کے ٹیلی فون کا ریکارڈ جمع کرنے کا انکشاف کیا تھا، اس کے بعد انھوں نے روس میں پناہ لی تھی۔ دوسری طرف امریکا نے جاسوسی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزامات کے تحت روس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اسنوڈن کو ملک بدر کر دے تاہم روس نے یہ مطالبہ مسترد کر دیا تھا۔ 37 سالہ سابقہ سی آئی اے اور این ایس اے کنٹریکٹر کو امریکا میں سزا سنائے جانے پر 30 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے لیکن اب روس میں انھیں مستقل رہائش ملنے کے بعد اس بات کا امکان نہیں رہا ہے۔

عمان میں تارکین وطن کیلیے نیا حکم

عمان24اکتوبر2020: عمان نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا۔ عمان میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جہاں ایک جانب گرفتاریاں اور جرمانے کیے جارہے ہیں وہیں اب تارکین وطن کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا پابندی کی خلاف ورزی پر ایک غیر ملکی کو گرفتار کر کے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے بغیر اجاز گھر پر کھانے فروخت کرنے پر ملزم کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی اور جیل کی مدت مکمل کرنے پر اسے ملک سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ قبل ازیں غیر ضروری طور پر بغیر اجازت آمد و رفت پر پابندی کی خلاف ورزی پر 7 افراد کے خلاف کرمنل دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے ایک ماہ جیل اور جرمانے کی سزا دی گئی ہیں۔ ان ملزمان کی تصاویر بھی پبلک کی گئی ہیں جس میں ملزمان کی شناخت اور کوائف بتائے گئے ہیں۔

یاسمین راجہ کی طرف سے 27اکتوبر کوسرینگرمیں انڈیا کیجلاف یوم سیاہ منانے کی اپیل

سرینگر۔24اکتوبر2020 (اے پی پی): غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموںوکشمیر میں حریت رہنماءاور مسلم خواتین مرکز کی سربراہ یاسمین نے کشمیریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق27اکتوبر1947ءکو بھارت نے تقسیم برصغیر کے فارمولے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس جموںوکشمیر میں اپنی فوجیں اتارکر اس پر ناجائز قبضہ کیاتھا۔

یاسمین راجہ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے دفعہ370اور35جن کے ذریعے جموںوکشمیر کو خصوصی حیثیت حاصل تھی کی منسوخی اور مقبوضہ علاقے کی یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کے بعد بھارت کشمیر پر اپنا دعویٰ کھو چکا ہے اور اب اسے صرف ایک فوجی غاصب کی حیثیت حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یوم سیاہ منانے کا مقصد بھارت پر واضح کردینا ہے کہ کشمیری اپنے مادر وطن پر اس کے غیر قانونی تسلط کو مسترد کرتے ہیں اور وہ اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول تک اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے ۔

چلی کے مغربی علاقے میں 6 درجے شدت کا زلزلہ

واشنگٹن۔23اکتوبر (اے پی پی): جنوبی امریکی ملک چلی کے مغربی علاقے میں 6 درجے شدت کے زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے۔ا مریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے جمعہ کو چلی کے مغربی علاقے میں محسوس کئے گئے جس کا مرکز زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

ٹرمپ نے بھارت کو گندا قرار دے دیا

واشنگٹن۔23اکتوبر2020 : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو گندا ملک قرار دے دیا، امریکی صدارتی امیدواروں کے آخری مباحثے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کو دیکھو، کتنا گندا ہے، وہاں کی ہوا کتنی آلودہ ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ آج کے مباحثے میں کورونا وائرس کی وباء، نسلی امتیاز، قومی سلامتی، ماحولیاتی تبدیلی اور قائدانہ کردار پر بات ہو گی، کورونا عالمی وباء ہے جو چین سے آیا، کورونا وائرس کی وباء ابھی ختم نہیں ہوئی، یہ عالمی وباء ہے، جس سے پوری دنیا متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ 22 لاکھ امریکیوں کے کورونا وائرس کی وباء سے ہلاک ہونے کا خدشہ تھا، چین سے آئے ہوئے اس وائرس سے لڑنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، چند ہفتوں میں ویکسین آ جائے گی، میں نے بھی یہ ویکسین استعمال کی، اسی سے بہتر ہوا۔ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء اب دور ہوتی جا رہی ہے، ویکسین اس سال کے آخر تک آ جائے گی، ہم کورونا وائرس کے ساتھ جینا سیکھ رہے ہیں، مجھے کورونا کا مرض ہوا، میں ٹھیک ہو گیا، 99 فیصد لوگ ٹھیک ہو جاتے ہیں، ہمیں اپنے اسکول کھولنا ہوں گے، ہم ملک بند نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس میری وجہ سے نہیں چین سے آیا ہے، جب میں نے چینیوں کے لیے شٹ ڈاؤن کیا تو بائیڈن نے کہا کہ غلط کام کیا، ڈیمو کریٹس ریاستوں کو دیکھیں وہ شٹ ڈاؤن کر رہے ہیں اور مر رہے ہیں، ملک کھولنا چاہتا ہوں، میں اسکول کھولنا چاہتا ہوں، بچوں سے ٹیچرز میں بیماری پھیلنے کے کم کیسز ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاؤچی نے کہا کہ ماسک نہ پہنیں، ڈاکٹر فاؤچی نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے کچھ نہیں ہو گا، یہ وائرس چلا جائے گا، امریکا بہت بڑی معیشت ہے، یہاں لوگ نشے کے عادی ہو رہے ہیں، نیویارک کو دیکھیں میرے شہر کی حالت، لوگ اسے چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

لیبیا میں جنگ بندی کے امکانات کے بارے میں کافی حد تک پرامید ہیں، اقوام متحدہ

جنیوا۔22اکتوبر2020 (اے پی پی): لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے کہا ہے کہ وہ لیبیا کے متحارب گروپوں کے درمیان بات چیت کے ذریعےجنگ بندی کے امکانات کے بارے میں کافی حد تک پرامید ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریش کی لیبیا میں خصوصی نمائندہ لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی سربراہ سٹیفنی ولیمز نے بدھ کو پریس کانفرنس کے دوران لیبیا میں جنگ بندی کے امکانات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا میں جنگ بندی کے لیے فریقین کے درمیان بات چیت جاری ہے اور بات چیت کے دوران سنجیدگی اور عزم کی فضا موجود ہے ،اس لیے میں لیبیا میں جنگ بندی کے امکانات روشن ہونے کے بارے میں بہت پرامید ہوں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان لیبیا کی عوام کی فلاح و بہبود اور ان کی زندگیوں پر برا ہ راست اثرانداز ہونے والے کئی اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے معاہدہ ہو گیا ہے۔بات چیت کے دوسرے روز دونوں فریقین نے زمینی و فضائی راستے کھولنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے بات چیت ہفتے تک جاری رہے گی۔

امریکی صدارتی امید واروں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف جو بائیڈن کے درمیان آخری ٹی وی مباحثہ کی تیاریاں مکمل

واشنگٹن۔22اکتوبر2020 (اے پی پی): امریکی صدارتی امید واروں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے حریف جو بائیڈن کے درمیان آخری ٹی وی مباحثے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر”نیش ول” میں ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان آخری مباحثے کے لیے اسٹیج سج گیا۔

امریکی صدارتی انتخابات میں گہما گہمی تیز ہو گئی، شمالی کیرولینا میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما کو براک حسین اوباما پکارتے ہوئے کہا کہ گذشتہ انتخابات میں وہ تو کہتے تھے کہ ٹرمپ کو نامزد بھی نہیں کیا جاسکتا لیکن میں صدر بن گیا۔

فلا ڈلفیا میں ڈرائیوان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے علاوہ کسی کے لیے کام نہیں کیا، وہ ہر روز جھوٹ بولتے ہیں کیا یہ امریکا کی جمہوریت ہے۔مباحثے کے دوران ایک امیدوار کے جواب دینے کے دو منٹ کے وقت میں دوسرے امیدوار کا مائیکروفون بند رہے گا۔پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق یہ مباحثہ آج جمعہ کی صبح سات بجے ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں بینک اکاؤنٹ ہے،نیو یارک ٹائمز کا انکشاف

واشنگٹن۔21اکتوبر2020 (اے پی پی): امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چین میں ایک بینک اکاؤنٹ ہے اور وہ چین میں برسوں تک کاروباری منصوبوں کی تلاش میں رہے ہیں۔اس اکاؤنٹ کو ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹلز منیجمنٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے اور اس کے ذریعے 2013سے 2015 کے دوران چین میں مقامی ٹیکسوں کی ادائیگیاں بھی کی جاتی رہی ہیں۔

ٹرمپ کے ایک ترجمان کے مطابق اس اکاؤنٹ کو ایشیا میں ہوٹلوں کی ڈیلز کی تلاش کے لیے کھلوایا گیا تھا۔نیویارک ٹائمز کو اس اکاؤنٹ کا صدر ٹرمپ کے ٹیکس ریکارڈ کی دستاویزات سے پتا چلا، اس دستاویزات میں ان کی کمپنیوں اور ذاتی مالی معاملات کی تفصیلات ہیں۔نیو یارک ٹائمز کی اس سے قبل شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے 2016 اور 2017 میں فیڈرل ٹیکسز کی مد میں مجموعی طور پر صرف 750 ڈالر ٹیکس ادا کیا تھا۔

یہ وہ وقت تھا جب وہ صدارت کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔ جبکہ چین میں بینک اکاؤنٹ کے ذریعے مقامی ٹیکسوں کی مد میں ایک لاکھ 88 ہزار ڈالرسے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کے چین، برطانیہ اور آئرلینڈ میں متعدد بینک اکاؤنٹس ہیں۔ٹرمپ آرگنائزیشن سے وابستہ وکیل ایلن گارٹن نے نیویارک ٹائمز کی اس خبر کو قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں غلط مفروضے بنا کر پیش کیے گئے ہیں۔

انھوں نے نیویارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے وضاحت کی کہ ٹرمپ انٹرنیشنل ہوٹلز منیجمنٹ نے مقامی ٹیکسز ادا کرنے کی غرض سے چین کے اس بینک میں اکاؤنٹ کھولا تھا جس کی شاخیں (آفس) امریکہ میں بھی واقع ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اکاؤنٹ کے ذریعے کسی قسم کی کاروباری ڈیل، پیسوں کی لین دین یا دیگر کاروباری سرگرمیاں نہیں کی گئیں اور 2015 سے ان کا آفس غیر فعال ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر مہلک حملے کی مذمت

نیویارک ۔20اکتوبر2020(اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے افغانستان کے صوبہ غور میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم کے ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجیرک کے ذریعے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری جنرل نے مرنے والوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ افغانستان کے عوام اور حکومت کی حمایت کے لئے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس حملے میں کم از کم 13 افراد ہلاک جبکہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں شہری زخمی ہوئے ہیں۔

تاحال کسی گروپ نے مذکورہ حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ۔ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب افغانستان میں طویل عرصے سے جاری جنگ کے خاتمے کے لئے طالبان اور کابل حکومت کے درمیان قطر میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔

افغان طالبان کا امریکی فوج پر امن معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

کابل19 اکتوبر 2020: طالبان نے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوج امن معاہدے کی خلاف ورزی کررہی ہیں۔ اس بارے میں طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے بیان میں کہا کہ صوبہ ہلمند میں بمباری کرکے امریکی فضائیہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہی ہے۔ ترجمان نے خبردار کیا کہ امریکا کو اشتعال انگیز کارروائیوں اور بمباری کے نتائج بھگتنا پڑسکتے ہیں۔ طالبان نے حال ہی میں ہلمند میں حملے کرتے ہوئے پیش قدمی شروع کی ہے جسے روکنے کےلیے امریکا نے ان کی پوزیشنز کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔

کابل میں امریکی فوجی ترجمان نے طالبان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملوں میں طالبان کے ساتھ معاہدے اور امریکا افغان مشترکہ اعلامیے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، یہ کارروائی افغان فوج کے دفاع کے لیے کی گئی جن پر طالبان نے حملہ کیا تھا، امن عمل کے لیے تمام فریقین کو تشدد سے باز رہنا ہوگا۔ دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے بیان میں کہا کہ مذاکرات امن کیلئے تاریخی موقع ہیں جسے ضائع نہیں کیا جانا چاہیے، افغان صوبے ہلمند میں پرتشدد واقعات پر دوحہ میں اجلاس ہوا ہے جس میں فریقین نے تشدد میں کمی پر اتفاق کیا ہے۔

زلمے خلیل زاد نے زور دیا کہ امریکا طالبان معاہدے اور امریکا افغان مشترکہ اعلامیے پر سختی سے عمل پیرا ہونا چاہیے، معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات اور اشتعال انگیز بیانات امن کو آگے نہیں بڑھائیں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان سے مکمل انخلا کا بھی اعلان کیا ہے۔

 اگر انتخاب میں جو بائیڈن سے ہار گیا تو ملک چھوڑ جاؤں گا۔: ڈونلڈ ٹرمپ

جارجیا19 اکتوبر2020: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر انتخاب میں جو بائیڈن سے ہار گیا تو ملک چھوڑ جاؤں گا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جارجیا میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرا مقابلہ امریکی صدارتی انتخاب کے بدترین امیدوار جو بائیڈن سے ہے۔ مجھے اگر بائیڈن سے شکست ہوئی تو بالکل بھی اچھا نہیں لگے گا۔  میں شاید امریکا چھوڑ جاؤں گا۔

اپنی تقریر میں صدر ٹرمپ نے اپنے مد مقابل ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے پورے خاندان کو جیل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔ ابھی تک کی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اپنے مقابل امیدوار بائیڈن سے رائے عامہ کے سرویز اور صدارتی مہم کے لیے جمع کیے گئے فنڈز کے اعتبار سے پیچھے ہیں۔ بائیڈن 38 کروڑ ڈالر سے زائد رقم جمع کرچکے ہیں جب کہ ٹرمپ کی مہم کے لیے گزشتہ ماہ تک 24 کروڑ سے زائد رقم جمع کیے ہوئے تھے۔ اس حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں مزید رقم جمع کرسکتا ہوں۔ میں دنیا کا سب سے بڑا فنڈ ریزر بن سکتا ہوں لیکن میں ایسا نہیں کرنا چاہتا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ماضی میں بھی انتخابات کے حوالے سے سوالات کھڑے کرتے رہے ہیں۔ انہوں ںے ابتدائی طور پر انتخابات ملتوی کرنے کی تجویز بھی تھی تاہم کورونا وائرس کے باعث امریکا میں ڈاک کے ذریعے ووٹ دینے کی اجازت پر انہوں نے مسلسل شکوک و شبہات کا اظہار کر رہے ہیں۔

سعودی ولی عہد اور روسی صدر کا اوپیک پلس معاہدے کی پابندی پر زور

ریاض۔16اکتوبر (اے پی پی): سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جس دوران عالمی پٹرولیم مارکیٹ کی صورت حال اور عالمی اقتصادی نمو کو سپورٹ کرنے بارے ان مارکیٹس کے استحکام اور توازن کو برقرار رکھنے کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تیل پیدا کرنے والے تمام ممالک کی جانب سے تعاون اور اوپیک پلس معاہدے کا پابند رہنے کی ضرورت ہے، اس کا مقصد تیل پیدا کرنے والے ممالک اور تیل استعمال کرنے والوں دونوں کے مفادات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

یونانی جزیرہ کریٹ کے نواح میں درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے

ایتھنز۔12اکتوبر (اے پی پی): یونانی جزیرہ کریٹ کے نواح میں درمیانے درجے کے زلزلے کے دو مرتبہ جھٹکے محسوس کئے گئےجن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5درجے سے زیادہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ان سے کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ایتھنز کے ارضیاتی حرکیات کی پیمائش کرنے والے انسٹی ٹیوٹ کے مطابق پہلے زلزلے کی شدت 5.1 تھی جوکہ شمال مشرقی شہر سیتیامیں آیا جبکہ دوسرا زلزلہ بھی اس جگہ ٹھیک 3 گھنٹے بعد آیا جس کی شدت 5.2 تھی۔ واضح رہے کہ یونانی ساحلوں سے دور زلزلے آتے رہتے ہیں جبکہ یونان میں آخری مرتبہ مہلک زلزلہ بحیرہ ایجین میں کوس نامی جزیرہ میں آیاتھا جس کی شدت 6.7 تھی اور اس میں 2 افراد ہلاک ہو ئے تھے۔

پاکستان نائیجیریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ،صدر ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد (اے پی پی): صدر ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان اور نائیجیریا کے مابین تجارت ، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نائیجیریا کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ، پاکستان دونوں ممالک کے باہمی مفادکے لئے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہشمند ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نائیجیریا کے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر میجر جنرل (ر) اشیمیو اولانیعی سے الوداعی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور نائیجیریا کے مابین دوطرفہ تعلقات میں بہتری کیلئے اعلی سطحی رابطوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، صدر عارف علوی نے نائیجیریا کے سفیر کوبھارت کے غیر قانونی تسلط میں جموں و کشمیر میں بھارتی سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہونے والے مظالم کے بارے میں ا?گاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری جموں وکشمیر تنازعہ کے پرامن حل اور ہندوستان میں مسلم اقلیت کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کرے،صدر مملکت نے پاکستان اور نائیجیریا کے مابین دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لئے سبکدوش ہونے والے ہائی کمشنر کی کوششوں کو سراہا۔

بلیک ہول پر تحقیق،طبیعات کا نوبل انعام خاتون سمیت 3 سائنسدانوں کے نام

(October 7, 2020)

اسٹاک ہوم: دنیا کا سب سے معتبر ایوارڈ دینے والی سویڈن کی سویڈش اکیڈمی آف نوبیل پرائز نے ’فزکس‘ (طبیعات) کا 2020 کا ایوارڈ بلیک ہول پر تحقیق کرنے والے امریکا، برطانیہ اور جرمنی کے تین سائنسدانوں کے نام کردیا۔

نوبیل پرائز کمیٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رواں سال کا طبیعات کا نصف نوبیل انعام برطانوی ریاضی دان راجر پینریز کو دیا جارہا ہےجب کہ ایوارڈ کا نصف حصہ امریکی خاتون سائنسدان اینڈریا گیز اور جرمن سائنسدان رینہارڈ گینزل کو دیا جارہا ہے۔

کمیٹی کے مطابق فزکس کے نوبیل انعام کا نصف حصہ برطانوی سائنسدان راجر پینریز کو ان کی بلیک ہول سے متعلق ابتدائی و جامع تحقیق کرنے کی خدمات پر دیا جا رہا ہے جب کہ خاتون سائنسدان اینڈریا گیز اور رینہارڈ گینزل کو ہمارے کہکشاں کے مرکز میں بہت بڑی مستند چیز کی کھوج لگانے پر فزکس کا نصف نوبیل انعام دیا جا رہا ہے۔

مجھے یقین ہے کہ صدر ٹرمپ کی طبیعت ٹھیک ہوجائے گی،بورس جانسن

(October 5, 2020)

لندن(اے پی پی): برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ صدر ٹرمپ کی طبیعت ٹھیک ہوجائے گی۔برطانوی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹھیک ہو جائیں گے اور انھیں بہترین ممکنہ نگہداشت مل رہی ہے۔واضح رہے کہ بورس جانسن رواں سال مارچ کے آخر میں کورونا وائرس کی زد میں ا?کر ایک ہفتے تک اسپتال میں داخل تھے اور اب طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں

چلی مظاہرے جاری سڑکیں میدان جنگ 4 پولیس اہلکار زخمی 16 افراد گرفتار

(October 5, 2020)

سان تیاگو (نیٹ نیوز) چلی میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، پولیس سے جھڑپوں کے دوران 16 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ چلی کے دارالحکومت سان تیاگو کی سڑکیں میدان جنگ بن گئیں، مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جس پر پولیس نے آنسوگیس کے شیل فائر کئے اور واٹر کینن کا استعمال کیا، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں کے دوران 4 پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے جبکہ 16 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

جھڑپوں کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جب ایک 16 سالہ نوجوان پولیس سے بچنے کی کوشش میں دریائے میچوچو میں گر گیا، پولیس حکام نے معاملے کی تحقیقات کی یقین دہانی کروائی ہے۔ لاطینی امریکی ملک میں معاشی ناہمواری اور پولیس تشدد کے خلاف گذشتہ برس 18 اکتوبر سے احتجاج جاری ہے جس کے دوران 30 افراد موت کے گھاٹ اتر چکے ہیں جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے ہیں۔

معالجین نے ٹرمپ کی اسپتال سے جلد چھٹی کا امکان ظاہر کردیا

(October 5, 2020)

واشنگٹن ڈی سی: کورونا وائرس میں مبتلاامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کےمعالج کاکہناہے کہ گزشتہ روزصدرٹرمپ کاآکسیجن لیول گرگیا تھا اور انہیں سانس میں دشواری ہوئی تاہم اب ان کی صحت میں بہت بہتری آرہی ہے جس کے بعد انہیں اسپتال سے پیر تک چھٹی دی جاسکتی ہے۔  اس سےپہلےوائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف نےصدرٹرمپ کی صحت سےمتعلق تشویش کا اظہارکیاتھا۔وائٹ ہاؤس کے چیف آف اسٹاف نےصدرٹرمپ کی صحت سےمتعلق تشویش کا اظہارکیااورکہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران صدر ٹرمپ کی صحت کےحوالے سےاہم علامات تشویش ناک تھیں اور آئندہ اڑتالیس گھنٹے ان کی صحت کے حوالے سےاہم ہیں۔

وائٹ ہاؤں کے معالج شین کونلی نے اتوار کو صحافیوں کو صدر ٹرمپ کی صحت کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بیماری میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ صدر کے خون میں آکسیجن کی مقدار دو مرتبہ مطلوبہ سطح سے نیچے آچکی ہے تاہم انھیں علاج معالجہ فراہم کیا جارہا ہے۔  صدر کے معالجین کے مطابق انہیں پیر تک اسپتال سے چھٹی دی جاسکتی ہے۔ دوسری طرف  والٹرریڈنیشنل ملٹری میڈیکل سینٹرمیں امریکی صدرکا علاج جاری ہے ۔صدرڈونلڈ ٹرمپ نےٹویٹرپراپنےویڈیوپیغام میں کہا،کہ وہ اورخاتون اول بہادری سے کورونا کا مقابلہ کر رہے ہیں۔انہوں نےنیک خواہشات کےپیغامات بھجوانے پرامریکی شہریوں اورعالمی رہنماوں کا شکریہ ادا کیا۔

ایک اورٹویٹ میں صدرٹرمپ نےکہاکہ وہ اسپتال کےباہران کی حمایت میں جمع ہونےوالےشہریوں کےمشکور ہیں۔اس سےپہلےامریکی صدرکےمعالج نےکہاتھاصدرٹرمپ میں کوروناکی تصدیق کےبعدسےصحت میں بہتری  آرہی ہے۔وائٹ ہاوس کی جانب سےامریکی صدرکی تصاویربھی جاری کی گئیں،جن میں وہ اسپتال میں صدارتی ذمےداریاں ادا کرتے نظر آئے۔واضح رہے کہ دوروز  قبل امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹراپنے اورخاتون اول میلانیا ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔ وائرس کی تشخیص کے بعد صدر ٹرمپ کو معائنے اور علاج معالجے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

ٹویٹر کا کورونا میں مبتلا ٹرمپ کی موت کے خواہشمند صارفین کے اکاؤنٹس معطل کرنے کا اعلان

(October 3, 2020)

واشنگٹن: ٹویٹر انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا امریکی صدر ٹرمپ کی موت کی خواہش کا اظہار کرنے والے صارفین کے اکاؤنٹس کومعطل اور بند بھی کیا جاسکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ماہ ہونے والے صدارتی الیکشن کے لیے اپنی انتخابی مہم بڑے زور و شور سے چلا رہے تھے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ صدر ٹرمپ کی اہلیہ اور ان کے الیکشن کمپیئن منیجر میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

صدر ٹرمپ کو بخار، تھکاؤٹ اور بوجھل طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ دنیا بھر سے ان کی صحت کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے لیکن سوشل میڈیا پر کچھ لوگوں کی جانب سے صحت یابی کے بجائے ان کی موت کی خواہش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ٹویٹر انتظامیہ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم پر کسی بھی شخص کی صحت کے حوالے سے بددعائیں کرنے کی اجازت نہیں۔ کسی کی موت یا تکلیف کے لیے کی گئی ٹویٹ ناقابل قبول ہوں گی۔

امریکی صدر کورونا وائرس کے باعث ہسپتال منتقل