
2018 ہفتہ 21 اپريل
لاہور:پنجاب میں 2 ہزار سے زائد شخصیات کی سیکیورٹی پر تعینات 5 ہزار سے زائد پولیس جوانوں کو واپس بلایا گیا ہے۔پنجاب میں 2 ہزار سے زائد مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی و انتظامی شخصیات سے پولیس سیکورٹی واپس لیتے ہوئے 5 ہزار سے زائد پولیس جوانوں کو واپس بلایا گیا ہے، 313 سیاستدانوں کی سیکیورٹی سے 14 سو اہلکار واپس بلائے گئے ہیں۔ 527 پولیس افسروں کی سیکیورٹی سے 11سو پولیس جوان واپس بلائے گئے اسی طرح ماتحت عدلیہ کے 480 افسروں کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے 650 پولیس جوانوں کو واپس بیرکوں میں بلایا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبے میں پروٹوکول کے نام پر 39 وکلا سے 41 اہلکار، 275 مذہبی رہنماؤں کی سیکیورٹی پر تعینات 300 اہلکار جب کہ پروٹوکول کے نام پر 250 شہریوں کی سیکیورٹی پر تعینات ایک ہزار 50 پولیس جوان واپس آچکے ہیں۔