ترک صدر کے پیغام کے باوجود وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات نہ ہوسکی
پی ٹی آئی کا حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف برداری سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے اراکین کے وکلا نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے عدالت پہنچے تو انہیں ناکامی کا سامنا رہا کیونکہ 9 بجے عدالت بند ہوچکی تھی۔
پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالت کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے لیے کوئی نمائندہ مقرر کرے یا کسی کو ہدایت کرے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ غیرقانونی ہے جس کے ذریعے نیا آئین لکھنے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ آئین و قانون میں ہائی کورٹ کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ اسپیکر کو ہدایت کرے، یہ اختیار صرف اور صرف گورنر کا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے آئینی اپشنز پر غور شروع کردیا، آئینی ماہرین نے پی ٹی آئی کے سامنے تین آپشنز پیش رکھے ہیں۔ علاوہ ازیں آئینی ٹیم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی آئینی نکات پر بریفنگ دی اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر کو اس کے آئینی اختیارا ت سے آگاہ کیا گیا۔گورنر پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے استعفی پر آئینی اعتراضات کر چکے ہیں جس کے بعد وہ استعفے کو غیر قانونی قرار دے کر ان کی پوزیشن کو بحال کر سکتے ہیں۔
ماہرین نے بتایا کہ گورنر پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دیکر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، قانونی طور پر وہ دوبارہ انتخاب کا حکم دے سکتے ہیں۔ ماہرین نے گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے بھی مختلف آئینی حوالوں اور اختیار سے آگاہ کیا جبکہ انٹرا کورٹ اپیل کے معاملے پر بھی آئینی ماہرین نے تفصیلی بریفنگ دی۔
نوازشریف عمران خان کو سیاست سے باہر پھینک دیگا: مریم نواز

لاہور جمعرات 28 اپريل 2022: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ابھی نواز شریف نے تمھیں وزیراعظم ہاؤس سے باہر پھینکا اب تمہیں سیاست سے بھی بے دخل کردے گا۔ کھوکھر پیلس میں کارکنوں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عزت بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے ذلت بھی اللہ کے ہاتھ میں ہے، تہتر سال میں پہلا وزیر اعظم تھا جس کو ووٹ اور عوام نے باہر پھینکا دیا۔
انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے یاد ہے جب ان کی چادر چاردیواری کو پامال کیا گیا تھا، آپ سب کے جذبے اور ہمت، استحکام ، کھوکھر پیلس کی وفاداری کو سلام پیش کرتی ہوں۔مریم نواز نے کہا کہ کارکنوں نے نواز شریف کا ساتھ نہ چھوڑا اسی کا نتیجہ ہے کہ عمران خان سے جان چھٹ گئی ہے، ابھی نواز شریف نے تمھیں وزیراعظم ہاؤس سے باہر پھینکا ابھی تمھاری سیاست بھی ختم کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جھوٹ بول بول کر ناک میں دم کردیا ہے اور ہمیں کہتا رہا کہ گھبرانا نہیں ہے اور خود جب سے اقتدار گیا ہے دھاڑے مار مار کر روتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کہتا تھا 50 لاکھ گھر دوں گا ایک ہی گھر مکمل ہوا وہ زمان پارک کا گھر تھا، جب آخری گیند کا وقت آیا تھا میدان چھوڑ کر بھاگ گیا، بڑا معصوم ہوکر کہتا ہے میرے لیے 12 بجے عدالتیں کیوں کھلی تم نے خودکش حملہ کیا تھا۔مریم نواز نے کہا صدر، گورنر پنجاب، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی عمران خان کے ملازم بن گئے تھے، حمزہ شہباز حلف اٹھا کر رہے گا۔