
برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی سے وزیراعظم تھریسامے کی تصویر اتار لی گئی ۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں برطانوی وزیر اعظم کی تصویر کی جگہ ٹوریز کو سمندر میں پھینک دو کا نعرہ درج کر دیا گیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بعض افراد کی ملک بدری پر طلبہ کے زبردست احتجاج کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی سے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کی تصویر اتار لی گئی۔ تصویر کی جگہ ٹوریز کو سمندر میں پھینک دو کا نعرہ لکھ دیا گیا ہے۔ واضح رہے کے تھریسامے آکسفورڈ یونیورسٹی کی سابق طالب علم رہ چکی ہیں۔