فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات شفاف اور وقت پر ہوں گے جب کہ الیکشن 90 نہیں بلکہ 60 دن میں ہوں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی، آئندہ انتخابات شفاف ہوں گے اور الیکشن 90 دن میں نہیں بلکہ 60 دن میں اور اپنے وقت پر ہوں گے جب کہ نگران وزیراعظم ریٹائرڈ سیاستدان بھی ہو سکتا ہے تاہم کسی ریٹائرڈ جنرل کا کوئی آپشن نہیں آیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نگران وزیراعظم اتنا اہم عہدہ نہیں جتنا ہم نے بنادیا ہے جب کہ اپوزیشن لیڈر کو کہا ہے کہ خود ہی نگران وزیراعظم پراتفاق رائے کرلیں اور وہ جو نام دیں گے وہ ہمیں منظور ہے اور اگر صحافی کوئی 3 نام دے دیں ہم ان پر بھی غور کرنے کو تیار ہیں۔ انہوں نے صحافیوں پہ تشدد کی معذرت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کل بھی تھے آج بھی ہیں اور آیندہ بھی رہیں گے۔

آئندہ انتخابات 90 نہیں 60 دن میں ہوں گے، وزیراعظم