وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پیش نظر معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت معاشی ریلیف کے حوالے سے معاشی ٹیم کا اہم اجلاس ہوا، جس میں معاونین خصوصی ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد اور دیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر معاشی ریلیف پیکیج کی منظوری دی گئی، جس کے تحت 70 لاکھ دہاڑی دار افراد کو ماہانہ 3 ہزار روپے دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ایکسپورٹرز کے لیے 200 ارب روپے کا ریلیف پیکیج بھی منظور کیا گیا۔
وزیراعظم کل تعمیراتی انڈسٹری کے لیے بھی ریلیف پیکیج کا اعلان کریں گے۔