
مظفر آباد (لائلپورپوسٹ) - آزاد کشمیر میں دو ہفتوں کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ، اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق خان نے نرمی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے آزاد کشمیر میں لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا۔
آزاد کشمیر میں رات 12 بجے سے مکمل لاک ڈاؤن بحال کر دیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیاء ضروریہ میڈیکل اسٹور طے شدہ اوقات کار کے مطابق کھلے رہیں گے۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ فیصلہ کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو مدنظر رکھ کر کیا گیا، عوام سے تعاون کی اپیل ہے۔
وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ یہ احتیاطی اور حفاظتی اقدامات ہیں، جو عوام کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات عید کی شاپنگ کرنے کے متقاضی نہیں ہیں، عید سادگی سے منائیں۔
فاروق حیدر خان نے کہا کہ عید تک ٹرانسپورٹ بھی معطل رہےگی، عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے احکامات کا اطلاق 18 مئی سے دو ہفتوں کےلیے ہو گا۔-

لاہور(لائلپورپوسٹ) -مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی نیب کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا۔
،بینچ کے رکن جسٹس فاروق حیدر نے کیس کی سماعت سے معذرت کرلی۔بینچ کے سربراہ جسٹس سردار احمد نعیم کی جانب سے نیا بینچ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو بھجوائی گئی جس پر نیا بینچ تشکیل دید یا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس اسجد گورال پر مشتمل نیا بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد (لائلپورپوسٹ)-پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 43 ہزار 168 ہوگئی جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 923 ہوچکی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 13 ہزار 925 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جب کہ مجموعی طور پر 3 لاکھ 87 ہزار 335 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
24 گھنٹوں کے دوران دو ہزار سے زائد افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ پنجاب میں 15 ہزار 346 ، سندھ میں 17 ہزار 241، خیبر پختونخوا 6 ہزار 230، بلوچستان میں 2 ہزار 692، اسلام آباد 997، گلگت بلتستان 550 اور آزاد کشمیر میں 112 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان مریضوں میں سے مجموعی طور پر 11 ہزار 922 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 30 سے زائد مریض زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 923 ہوگئی۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ 318 اموات ہوئیں، سندھ میں 277، پنجاب میں 260، بلوچستان میں 36، اسلام آباد میں 7، گلگت بلتستان میں 4 جب کہ آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے سبب ایک فرد جان کی بازی ہار چکا ہے۔ کورونا وائرس کے 188 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ حکومت نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر کے لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد میں 104 ارب کروڑ روپے سے زائد رقم تقسیم کردیئے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بنچ کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کررہا ہے۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید خان نے بذریعہ وڈیو لنک کراچی سے دلائل دیئے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا ہفتے اور اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے؟ کورونا وائرس ہفتے اور اتوار کو کہیں چلا نہیں جات - ڈی ایم اے نے کورونا از خود نوٹس کیس میں 123 صفحات پر مشتمل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروائی ہے میں کورونا سے نمٹنے کے لیے کئے گئے اقدامات اور سرحدوں پر قرنطینہ مراکز کے حوالے سے تفصیلات بھی شامل ہے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کیپٹن (ر) محمد عثمان نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری حضرات کے لیے ایس او پیز کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس کے مطابق دکان یا کاروباری مرکز پر حکومت کی مہیا کردہ احتیاطی تدابیر نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔ پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
-