پیمرا نے کورونا وائرس کی رپورٹنگ کےلیے ہدایات جاری کردیں
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے کورونا وائرس کی رپورٹنگ کے لیے ہدایات جاری کردیں۔ ایک ایڈوائس میں پیمرا نے کہا ہے کہ میڈیا کے بعض سیکشنز کی جانب سے اسپتالوں سے کورونا کے مریضوں سے متعلق رپورٹنگ سے ناظرین میں غیرضروری خوف پھیل رہا ہے، اس طرح کی رپورٹنگ افراتفری کا باعث بن سکتی ہے۔
اسپتالوں، آئسولیشن وارڈز، قرنطینہ سے رپورٹنگ کی صورت میں کوریج ٹیم کو وائرس لگ سکتا ہے۔ میڈیا کے ایسے افراد کا یہ عمل ہدایات کی جان بوجھ کر خلاف ورزی سمجھا جائے گا۔پیمرا نے کہا ہے کہ اسپتالوں، آئسولیشن وارڈز اور قرنطینہ سے رپورٹنگ نہ کی جائے۔
میڈیا ہاؤسز کورونا کے مریضوں کی کوریج کے ذریعے غیرضروری خوف نہ پھیلائیں۔ تمام میڈیا ہاؤسز کی قومی ذمے داری سمجھتے ہوئے کورونا وائرس سے آگہی قابل احسن اقدام ہے۔