لاہور (آن لائن) سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی کے 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افسران اور ملازمین کو حاضری سے مستثنیٰ قرار دیتے ہوئے گھروں میں بھیج دیا ہے۔
انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ گھر بیٹھنے والے افسران اور ملازمین انٹرنیٹ اور فون پر پنجاب اسمبلی کے ساتھ رابطے میں رہیں گے، حکومت کے طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے پابند ہوں گے، اس سلسلے میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جو کوئی افسرا یا ملازم اسمبلی سیکرٹریٹ کا ٹیلی فون نہیں سنے گا اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی