

وزیر اعظم نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لیے اسے قومی دھارے میں شامل کرنا ہوگا، حکومت فاٹا کے عوام کی امنگوں کو مدنظر رکھ کر کام کر رہی ہے، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور فاٹا کی اقتصادی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر قبائلیوں کی غیر متزلزل حمایت کی تعریف کی اور شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نو تعمیر شدہ ٹریڈ ٹرمینل علاقے میں خوشحالی اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ pm-in-meranshah-post-2 اس موقع پر خیبر پختونخوا کے گورنر، وزرا، سینیٹرز اور کور کمانڈر پشاور بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ آپریشنز کے بعد کسی بھی وزیراعظم کا میران شاہ کا پہلا دورہ ہے۔
قیام پاکستان سے قبل نور جہاں نے ممبئی میں کئی فلموں نادان، نوکر، لال حویلی، دل، ہمجولی اور جگنو وغیرہ میں کام کیا۔ قیام پاکستان کے بعد وہ لاہور منتقل ہو گئیں جہاں پرانہوں نے اداکاری اورگلوکاری کا سلسلہ جاری رکھا۔ نور جہاں نے دوپٹہ، گلنار، انتظار، لخت جگر، کوئل اور انار کلی میں کام کیا۔ میڈم نورجہاں نے ایک ہزار فلموں کے لئے گیت گائے۔
ملکہ ترنم کے دل میں پاکستان کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی اور انہوں نے 1965 کی جنگ کے دوران کئی ملی نغمے گائے اور ان گیتوں سے پاکستانی فوج اورعوام کا حوصلہ بلند ہوا۔میڈم نور جہاں 23 دسمبر 2000 کو دل کا دورہ پڑنے سے 74 برس کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئیں، لیکن آج بھی ان کے گائے گیت عوام میں بے پناہ مقبول ہیں۔ انہیں شاندار پرفارمنس کے باعث صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔