میر شکیل الرحمٰن کیخلاف سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی
لاہور کی احتساب عدالت میں پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر اِن چیف میر شکیل الرحمٰن کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
احتساب عدالت لاہور کے ڈیوٹی جج جواد الحسن نیب کی درخواست پر کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ میر شکیل الرحمٰن کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ میر شکیل الرحمٰن سے مشاورت کرنی ہے، جس کے لیے عدالت کچھ وقت فراہم کرے۔
عدالت نے کہا کہ آپ کو مشاورت کرنے کا حق حاصل ہے۔ عدالت نے مہلت فراہم کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ نیب نے میر شکیل الرحمٰن کو پرائیوٹ پراپرٹی کیس میں 12 مارچ کو گرفتار کیا تھا۔