پرامید ہوں کہ پاناما کیس کا معاملہ سپریم کورٹ میں قانون کے مطابق حل ہوگا، وزیراعظم - نوازشریف اپنے خلاف سپریم کورٹ میں کیس چلنے پر استعفیٰ دیں، عمران خان- عمران خان نے ہمیشہ نوازشریف کی سیاست کو مضبوط کیا ہے، خورشید شاہ - سوئزرلینڈ میں پولیس کا مسجد پر چھاپہ، امام سمیت 4 افراد گرفتار - دنیا کے غریب ترین سربراہانِ مملکت - سپریم کورٹ کا انقلابی اقدام ، ملک خانہ جنگی سے بچ گیا ،ضیاع شاہد ۔ عمران خان کے پی کے میں ناکام، فوج اقتدار میں نہیں آئے گی:پرویز مشرف

سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی جس میں اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ترجمان شریف فیملی کے مطابق نوازشریف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کامیاب رہی اور مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ملاقات کے بعد نوازشریف مدینہ منورہ روانہ ہوئے جس کیلئے شہزادہ محمد بن سلمان نے انہیں اپنا خصوصی طیارہ فراہم کیا۔ مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے بعد جدہ پہنچے اور پھر عمرے کی ادائیگی کیلئے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے.