فائدے کیلئے اقتدارمیں آنے والے اپنی عاقبت خراب کررہے ہیں، وزیراعظم - کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن، 5 افراد زیرحراست - پاناما لیکس، سپریم کورٹ نے درخواستوں پر سماعت کی تاریخ یکم نومبرمقرر کردی - تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کرپشن کے بادشاہ ہیں اور ان کا رونا اسپتالوں کے لیے نہیں بلکہ پاناما میں پکڑے جانے کا ہے۔ ایل او سی پر فائرنگ سے پاکستانی فوجیوں کی شہادت کا بھارتی دعویٰ جھوٹا ہے، آئی ایس پی آر - لندن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بنکاک دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بن گیا - ابوظہبی ٹیسٹ: پہلے دن کے اختتام پر پاکستان کے 4 وکٹوں پر 304 رنز - مقبوضہ کشمیر میں ریاستی ظلم کے خلاف احتجاج کرنیوالے سرکاری ملازمین برطرف

ممکنہ سزا؟ نواز شریف کو رکھنے کے لیے مختلف مقامات زیرغور

اسلام آباد: پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو احتساب عدالت سے سزا ہونے کی صورت میں ایس او پی پر کام شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کی ممکنہ سزاکے پیش نظرچند مقامات کوتیارکیا جا رہا ہے جہاں انہیں رکھا جائے گا، گورنرہاؤس مری کے قریب واقع سرکاری گیسٹ ہاؤس بھی ایک ممکنہ مقام ہے جہاں انہیں قید رکھا جاسکتاہے۔

اسی گیسٹ ہاؤس میں ذوالفقارعلی بھٹو کو بھی قید رکھا گیا تھا اس کے علاوہ دیگرہائی پروفائل سیاستدان بھی یہاں مقیدرہے۔ نوازشریف کی ممکنہ سزا کے پیش نظرگیسٹ ہاؤس کو تیار کیا جارہا ہے۔ گیسٹ ہاؤس کے چار کمرے ہیں اوریہ بھی غالب امکان ہے کہ سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کوبھی سزاہونے کی صورت میں اسی گیسٹ ہاؤس میں رکھاجائے۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ سابق وزیراعظم کی ممکنہ سزاکے پیش نظراڈیالہ جیل کی اے کلاس بیرکوں کی صفائی ستھرائی ومرمت کی جارہی ہے۔