

وزیر اعظم نے کہا کہ فاٹا کی ترقی کے لیے اسے قومی دھارے میں شامل کرنا ہوگا، حکومت فاٹا کے عوام کی امنگوں کو مدنظر رکھ کر کام کر رہی ہے، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور فاٹا کی اقتصادی ترقی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہادر قبائلیوں کی غیر متزلزل حمایت کی تعریف کی اور شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نو تعمیر شدہ ٹریڈ ٹرمینل علاقے میں خوشحالی اور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔ pm-in-meranshah-post-2 اس موقع پر خیبر پختونخوا کے گورنر، وزرا، سینیٹرز اور کور کمانڈر پشاور بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ آپریشنز کے بعد کسی بھی وزیراعظم کا میران شاہ کا پہلا دورہ ہے۔
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے دوران احتساب عدالت کے کل کے ممکنہ فیصلے اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اور دونوں نے اتفاق کیا کہ سویلین بالادستی پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ شریف برادران کی منسٹر انکلیو میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو گھنٹے تک ملاقات جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں پر غور کیا گیا اور احتساب عدالت کے کسی بھی ممکنہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شریف برداران نے اتفاق کیا کہ احتساب عدالت کا جو بھی فیصلہ آیا اس پر قانونی راستہ اختیار کریں گے اور فیصلہ خلاف آنے پر ابتدائی مرحلے میں پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کیا جائے گا۔ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ آئندہ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران دیگر اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی، آصف زرداری اور بلاول بھٹو کو اپویشن لیڈر کے چیمبر میں چائے پر مدعو کیا جائے گا اور اپویشن جماعتوں کی مشاورت سے متفقہ حکمت عملی طے کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر سے ورکرز کنونشن لاہور سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا اور عوام و پارٹی کارکنوں کو کسی بھی صورتحال کےلئے فعال کیا جائے گا جب کہ پارٹی کا ایڈوائزری بورڈ مشاورت سے آئندہ فیصلے کرے گا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف لیگی رہنما عباس آفریدی کی رہائشگاہ پرپہنچ گئے جہاں وہ کچھ دیر قیام کے بعد مری روانہ ہوں گے۔